تازہ تر ین

انگلینڈ کے اگلے سال جنوری میں دورہ پاکستان کے امکانات ختم ہونے لگے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کی سی ٹیم کی میزبانی سے معذرت کرلی

لاہور (ویب ڈیسک ) انگلینڈ کے اگلے سال جنوری میں دورہ پاکستان کے امکانات ختم ہونے لگے ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کی سی ٹیم کی میزبانی سے معذرت کرلی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب پاکستان کرکٹ بورڈ کو توقع ہے کہ انگلینڈ کی مکمل ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرکے 2 انٹرنیشنل مقابلے کھیلے گی، اسی دوران انگلینڈ کی 20 سے زائد اہم کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم سری لنکا کے دورے پر ہوگی ، ذرائع کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ اس ماہ اپنی میٹنگ میں اہم فیصلے کرے گا ، پی سی بی چاہتا ہے کہ انگلینڈ کی مکمل ٹیم پاکستان کا دورہ کرے ۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کی کوشش ہے کہ اگلے سال اکتوبر میں آسٹریلیا کی اے ٹیم بھی پاکستان آئے جب کہ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقی ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے سینٹرز کا انتخاب کرلیا ہے ۔

دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ کراچی اور دوسرا راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جب کہ تینوں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ملک میں کرونا کی دوسری لہر کے باعث بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے پی سی بی کوشش کررہا ہے کہ جنوبی افریقی ٹیم کے لیے جوہانسبرگ سے کراچی تک چارٹرڈ فلائٹ کا انتظام کرلیا جائے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain