تازہ تر ین

علاج کیلئے لندن جانیوالے ہسپتال کے بجائے شاپنگ سنٹروں میں نظر آئے:فردوس عاشق اعوان

(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شریف خاندان اس وقت غم کی کیفیت میں ہے۔

گوجرہ میں میڈیا سے گفتگو میں فردوس اعوان نے کہاکہ مائیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں،اُن پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کسی کو بھی 12 گھنٹے پیرول پر رہا کرنے کا اختیار رکھتے ہیں، اس سے زائد مدت کی رہائی کا معاملہ کابینہ میں آیا

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نےمزید کہا کہ شریف خاندان کے 2 افراد جو جیل میں ہیں، اُن کے لیے ہم سہولت کاری کررہے ہیں۔

فردوس اعوان نے دوران گفتگو نواز شریف کے صاحبزادوں پر طنز کے تیر چلائے اور استفسار کیا کہ جو بچے اپنی ماں کی وفات پر نہیں آئے، وہ اپنی دادی کے لیے کیسے آئیں گے؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ اگر اپنے ترجمانوں کے ذریعے حکومتی مورچوں پر بمباری جاری رکھے گی تو حکومتی توپیں بھی خاموش نہیں رہیں گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain