عظیم فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کو ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔ 1986 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ارجنٹینا کی ٹیم کے کپتان میراڈونا کا شمار فٹبال کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے اور انہیں جمعرات کو ان کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں بیلا وسٹا سمٹری میں سپرد خاک کردیا گیا۔ کئی دہائیوں تک کوکین کے نشے کی لت سے نبرد آزما رہنے والے فٹبالر بدھ کو 60 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے جس پر پوری دنیائے فٹبال سوگوار تھی۔ قبرستان کے باہر موجود میراڈونا…
Author: Daily Khabrain
احتیاط ضروری پی ڈی ایم کو جلسے منسوخ کردینے چاہئیں، دنیا کورونا سے لڑ رہی ہے اوریہاں جلسوں کا تماشا لگایا ہوا ہے، حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں کمی ہوئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی وحکومتی ترجمانوں کا اجلاس اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جتنے مرضی جلسے کرلیں ، این آراو نہیں ملے گا، دنیا کورونا سے لڑ رہی ہے اور یہاں جلسوں کا تماشا لگایا ہوا ہے، حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں کمی ہوئی ہے، مہنگائی میں مزید کمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس…
نائجر : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان کی ملاقات ہوئی ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور او آئی سی کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنما ؤں کی ملاقات نائجر میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان کی صورتحال، کورونا چیلنج، کثیرالجہتی دو طرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کےامور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جی 20 سمٹ کے کامیاب انعقاد پرسعودی ہم…
ملتان: سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ملتان میں ہونے والے جلسے سے خطاب کریں گی۔ بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کی بیٹی اوربلاول کی بہن آصفہ بھٹو کا پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے یہ پہلا خطاب ہوگا اور وہ 30 نومبر کو اپنے بھائی کی نمائندگی کریں گی۔
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے لیے ایڈووکیٹ خالد خورشید کے نام کی منظوری دے دی۔ اس سلسلے میں چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں مشاورت کے بعد وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے لیے ایڈووکیٹ خالد خورشید کے نام کی منظوری دی۔ چیف آرگنائزر سیف اللّٰہ نیازی کے مطابق گلگت بلتستان کی وزارت اعلیٰ کی کرسی پر پی ٹی آئی کی طرف خالد خورشید کو بیٹھایا جائےگا۔ خالد خورشید ایڈووکیٹ ضلع استور سے رکن گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے 2018ء…
لاہور: پنجاب حکومت صوبے میں اچانک کووڈ -19کے دوبارہ انفیکشن میں اضافے کے باوجود تحقیقات اور اس کا اعلان کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار نظر آتی ہے۔ حالیہ کیس جس میں پنجاب پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پنجاب (ڈی آئی جی) کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آیا ہے۔ وہ پہلی مرتبہ سرکاری لیب کی رپورٹ میں وائرس کی تشخیص ہونے کے تقریباً ایک ماہ بعد وائرس کا دوبارہ شکار بنے ہیں، اس سے قبل وہ گھر میں 2 ہفتے سے زائد وقت تنہائی میں گزارنے کے بعد صحتیاب ہوئے تھے اور منفی رپورٹ آنے پر اپنی ذمہ…
بھٹو زرداری خاندان میں خوشیاں بکھر گئیں،سابق صدر آصف زرداری اور شہید بے نظیر بھٹو کی بیٹی بختاور کی منگنی کی رسم آج ہوگی، تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔۔ جیالے بھی انتہائی پرجوش ہیں، بلاول بھٹو منگنی سے ایک دن قبل کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی میں کون ہوگا شریک، پاکستان پیپلز پارٹی رہنما کی شہلارضا نے بتادیا، نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو میں شہلا رضا نے بتایا کہ بختاور کی منگنی کی تقریب تقریباً گھر کے لوگوں تک ہی محدود ہوگئی ہے، ’جیو پاکستان‘ میں آج شام بلاول…
اداکارہ مہوش حیات ہمیشہ اپنے بولڈ بیانات، اداکاری، ویڈیوز اور تصاویر کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ کچھ دن قبل ہی انہوں نے ایک انٹرویو میں بھی کھل کر باتیں کی کہ انہیں کس طرح کے مرد حضرات پسند ہیں اور وہ حقیقی زندگی میں رومانس کے کتنے قریب ہیں؟ مہوش حیات نے اسٹریمنگ چینل ناشپاتی پرائم کے پروگرام ’بائے دی وے‘ میں میزبان بیگم نوازش سے اپنے پسندیدہ اداکاروں، کیریئر میں کامیابی اور ذاتی زندگی سے متعق کھل کر بات کی۔ مختصر دورانیے کے انٹرویو میں مہوش حیات نے بتایا کہ وہ اپنی والدہ کی دعاؤں کی وجہ…
لاہور: وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے کھیلوں کی ایسوسی ایشنز کی سالانہ گرانٹس کے اجراء کی اصولی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر محمدعامر جان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔وفد میں سیکرٹری جنرل پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ادریس حیدر خواجہ، نائب صدراحمر ملک، ممبرزواجد علی چودھری، عرفان اللہ خان اورسیکرٹری جنرل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن محمد خالد محمود شامل تھے جبکہ صوبائی وزیررائے تیمور بھٹی،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی، سیکرٹری سپورٹس، ڈی جی پنجاب سپورٹس بورڈ اور متعلقہ حکام بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر بزدار حکومت نے صوبے…
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان آج سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بین الاقوامی کرکٹ میں شائقین کی دوبارہ اسٹیڈیم میں واپسی ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کے بعد بتدریج بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ تو بحال ہو گئی لیکن شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں تھی۔ ابتہ بھارت اور آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈز نے حفاظتی اقدامات یقینی بناتے ہوئے میدان میں شائقین کو داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ آج سڈنی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ون ڈے میچ میں گنجائش کے مقابلے میں 50فیصد شائقین کو…