All posts by Daily Khabrain

مخالفین کی الزام تراشیاں, وزیراعلیٰ کا دبنگ اعلان

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت خالی نعروں سے نہیں ہوتی۔ عوام کی خدمت کیلئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔میرا جینا مرنا اپنے عوام کے ساتھ ہے۔جب تک جان میں جان ہے عوام کی بے لوث خدمت کرتا رہوں گا۔مخالفین کی بے بنیاد الزام تراشیاں کوئی حیثیت اور وقعت نہیں رکھتیں۔پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر ایک بار پھر جھوٹ کی سیاست کر رہے ہیں۔جھوٹ کی بیساکھی ان کی منفی سیاست کو سہارا نہیں دے سکتی۔باشعور عوام نے الزام لگانے والوں کو ہر موقع پر ووٹ کی طاقت سے آئینہ دکھایا ہے۔2018 کے عام انتخابات میں بھی یہ شکست خوردہ عناصر ناکام رہیں گے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔باشعور عوام جانتے ہیں کہ کس نے ان کی بے لوث خدمت کی ہے ۔انہوںنے کہا کہ عوام کو یہ بھی علم ہے کہ کن سیاسی عناصر نے ذاتی مفادات کی خاطر ملک و قوم کے مفادات کو داﺅ پر لگایا۔بے بنیادالزامات اور جھوٹ پر مبنی سیاست کے دن گنے جاچکے ہیں۔پاکستان کے عوام نے الزام تراشی اور دروغ گوئی کی سیاست کو ہر موقع پر رد کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ شکست خوردہ عناصر اپنی بچی کھچی سیاست کو زندہ رکھنے کیلئے بے بنیاد الزامات کا سہارا لے رہے ہیں۔2018 کے عام انتخابات میں بھی منفی سیاست کرنے والوں کو عوام ایک بار پھر مسترد کردیں گے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے زراعت کے فروغ اورچھوٹے کاشتکار وں کی ترقی کے لئے تاریخ ساز کسان پیکیج دیا ہے اور ملک کی تاریخ میں پہلی بارچھوٹے کاشتکاروں کو 100 ارب روپے کے بلا سود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں، اسی طرح 100ارب روپے کے تارےخی کسان پےکےج کے زرعی شعبے کی ترقی پرمثبت ثرات مرتب ہو رہے ہیں۔زرعی لوازمات اورکھادوں پر سبسڈی سے چھوٹا کاشتکار مستفےد ہورہا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزےرنےشنل فوڈ سکےورٹی سکندر حےات بوسن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اللہ تعالی کے بے پایاں فضل وکرم او رکاشتکاروں کی محنت کے باعث گندم کی شاندار فصل ہوئی ہے -حکومتی اقدامات اور زرعی مداخل پر سبسڈیز کی فراہمی کے باعث گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہواہے- پنجاب حکومت نے رواں سال 40 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کیا ہے اور گندم خریداری مہم کے دوران کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گندم خریداری مہم زور و شور سے جاری ہے اورکاشتکاروں کو گندم خریداری مراکز پر بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ شفاف اور جدید میکانزم کے تحت کاشتکاروں میں باردانہ تقسیم کیا جا رہا ہے۔میں گندم خریداری مہم کی ذاتی طور پر نگرانی کررہا ہوں اورکسی کو کاشتکاروں کا استحصال نہےں کرنے دوں گا۔انہوں نے کہا کہ وزےراعظم محمد نوازشرےف کی سربراہی مےںپاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ پہلے بھی کےاہے اور آئندہ بھی کرےں گے۔ چھوٹے کاشتکار کو اپنے پا¶ں پر کھڑا کرنا ہمارا مشن ہے اور اسی مقصد کیلئے اربوں روپے کے پیکیج کے تحت کسانوں کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے راولپنڈی میں میٹرو بس سے گر کر طالبہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے اور غفلت یا کوتاہی کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے۔وزیراعلیٰ نے طالبہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مجھے عدالت بلاو، آفر لانے والے کا نام بتاوں گا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پریڈ گراو¿نڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنے لئے نہیں، ملک کیلئے بلاتا ہوں، آپ کیلئے میرے دل سے دعا نکل رہی ہے۔ انہوں نے اپنا دعویٰ دہراتے ہوئے کہا کہ انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کے قریبی ساتھی کی جانب سے 10 دس ارب کی آفر ہوئی جس نے عدالت جانا ہے جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے عدالت بلاو¿، آفر لانے والے کا نام بتاو¿ں گا، عدالت سے آفر لانے والے کی سکیورٹی کی استدعا بھی کروں گا۔
عمران خان نے کہا کہ جب میں بڑا ہو رہا تھا تو پاکستان ایک عظیم ملک بننے جا رہا تھا، ایک وقت میں پاکستان کا صدر جب امریکہ جاتا تو امریکہ کا صدر اسے ایئرپورٹ پر لینے آتا، پاکستان کی دنیا میں ایک حیثیت تھی، ہمیں اپنے ملک پر فخر تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کیساتھ باہر جو مرضی سلوک ہو کوئی نہیں پوچھتا، چند سال پہلے میں امریکہ گیا تو انہوں نے چھ گھنٹے مجھے ایئرپورٹ پر روکے رکھا، دوسری مرتبہ میں امریکا گیا تو مجھے 4 گھنٹے روکا گیا مگر پاکستان کی حکومت نے کچھ نہیں کہا لیکن جب ہندوستان کے اداکار شاہ رخ خان کو روکا گیا تو ہندوستان نے شکایت کی اور ہندوستان کی ایمبیسی سے امریکہ کو معذرت کرنا پڑی۔
عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہباز شریف نے مجھ پر اربوں کا ہرجانہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، شہباز شریف اور نواز شریف میری بات غور سے سن لو جو میرے پاس آفر لیکر آیا اسے کہا گیا کہ 2 ارب تمہیں دیں گے اگر اسے منا لو، مجھے خوشی ہو گی کہ آپ مجھے عدالت لے جائیں۔ عمران خان نے چیلنج کیا کہ مجھے عدالت میں بلاو¿ میں اس کا نام بھی لوں گا اور عدالت سے کہوں گا کہ اسے پروٹیکشن دے۔
عمران خان نے کہا کہ آفر کرنیوالے کا نام اس لئے نہیں بتا رہا کیونکہ حکمران اس کا کاروبار بند کر دیں گے، جسٹس سجاد علی شاہ نے ٹی وی پر آ کر کہا کہ شہباز شریف اور رفیق تارڑ نے کوئٹہ کے ججز کو بریف کیس دیئے۔ عمران خان نے چیلنج کیا کہ دونوں بھائی قرآن شریف پر ہاتھ رکھ کر کہو کہ تم نے کبھی رشوت نہیں دی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شریف برادران کے بچوں سے کہوں گا کہ مجھے پیسے ادھار دے دو ہرجانہ ادا کرنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے نمائندے کا کام عوام کے پیسے کی حفاظت کرنا ہوتا ہے مگر خواجہ آصف پارلیمنٹ میں کہہ رہے ہیں کہ فکر نہ کریں میاں صاحب! لوگ بھول جائیں گے۔ عمران خان بولے، پاکستانیو! آپکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ آپ باہر نکلے تو تلاشی لی گئی، قومیں پل اور میٹرو بنانے سے نہیں بنتیں، قومیں دلیر اور ایماندار لوگوں سے بنتی ہیں، اگر لیڈر صادق اور امین نہیں ہو گا تو لوگ اس پر اعتماد کیسے کریں گے؟ پانچ کے پانچ ججز نے کہا کہ نواز شریف جھوٹا ہے اور یہ مٹھائیاں بانٹ رہے تھے، الٹا نواز شریف نے جندال کو بلا لیا لیکن نواز شریف جندال تمہیں نہیں بچا سکتا، شرم کرو، کونسا قوم کا لیڈر اپنی فوج کو بدنام کرتا ہے؟ کبھی کسی ہندوستان کے لیڈر نے پاکستان کو پیغام دیا ہے کہ ہم دوستی کرنا چاہتے ہیں را نہیں مانتی۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جو کمشیریوں کیساتھ کیا جا رہا ہے اگر کشمیری مسلمان نہ ہوتے تو ساری دنیا نے ہندوستان کے پیچھے پڑ جانا تھا، کشمیریو! آج میں پاکستانی قوم کی جانب سے آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جہاں بھی موقع ملے گا کشمیریوں کا نام لوں گا اور ان کے حقوق کا نام لوں گا۔

ہر رنگ و نسل کے فسادیوں سے ملک کو صاف کریں گے

راولپنڈی(ویب ڈیسک ) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے اور ہر رنگ و نسل کے فسادیوں سے ملک کو صاف کریں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ گیریڑن کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق نے ان کا استقبال کیا اورانہیں آپریشنل تیاریوں، آپریشن ردالفساد اور مردم شماری پر تفصیلی بریفنگ دی جس پر آرمی چیف نے فوجیوں کی تیاریوں اور بلند حوصلوں کو سراہا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے پسرور کینٹ کا بھی دورہ کرکے افسروں و جوانوں سے ملاقاتیں کیں جب کہ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قوم کی حمایت سے دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ جاری ہے جب کہ ہر رنگ اور نسل کے فسادیوں سے اپنے ملک کو صاف کریں گے۔

دہری سیٹ والے جے ایف 17 بی تھنڈر نے پہلی کامیاب آزمائشی اڑان بھرلی

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان اور چین کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کیے گئے د±ہری سیٹ والے جے ایف 17 بی تھنڈر نے پہلی کامیاب آزمائشی اڑان بھری۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان اور چین نے مل کر ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ دونوں دوست ممالک کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کیے گئے د±ہری سیٹ والے جے ایف 17 بی تھنڈر نے پہلی کامیاب آزمائشی اڑان بھری۔ ترجمان نے کہا کہ جے ایف 17 بی تھنڈر سے تربیتی اور آپریشنل صلاحیت مزید بہتر ہوگی۔

پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میںاضافہ کا خدشہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) اوگرا نے وزارت پیٹرولیم کو یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دے دی۔اوگرا نے آئندہ ماہ کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے جس میں مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

جیکی چن اور ان کے بیٹے کی فلم ریلیز کیلئے تیار

کراچی(ویب ڈیسک ) فلم”ریل روڈ ٹائیگرز”پاکستان میں اردو اور انگریزی میں ڈب کر کے ریلیز کرنے کی تیاریوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔جیکی چن نئی فلم”ریل روڈ ٹائیگرز” میں اپنے بیٹے جے سی چن کے ہمراہ جلوہ گر ہونگے،فلم کو پاکستان میں اردو اور انگریزی میں ڈب کر کے ریلیز کرنے کی تیاریوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
مذکورہ فلم کو پاکستان بھر میں 5 مئی کو نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا،اسکے حقوق ڈسٹری بیوٹر کلب نے حاصل کر لئے ہیں،آئی ایم سی جی گروپ کی میڈیا منیجر سبینا اسلام کا کہنا ہے کہ ملکی فلموں کیساتھ ساتھ اب دیگر ممالک کی فلموں کی نمائش کے حقوق حاصل کرنے کیلئے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے جس کیلئے آئی ایم سی جی کے چیئر مین امجد رشید شیخ اور ان کی ٹیم ملکی سینما انڈسٹری کو ہی نہیں فلم انڈسٹری کو بھی استحکام دینے میں مصروف ہے۔

ایک بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل اور جوہری پروگرام کی وجہ سے اس کے ساتھ ایک بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے۔امریکی صدر کے سخت بیان کے برعکس ان کے وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ واشنگٹن شمالی کوریا سے بات چیت کر سکتا ہے۔نیشنل پبلک ریڈیو کو دیے جانے والے انٹرویو میں ریکس ٹلرسن نے کہا کہ امریکہ شمالی کوریا میں حکومت کا خاتمہ نہیں بلکہ صرف جزیرہ نما کوریا سے جوہری ہتھیاروں کی تخفیف چاہتا ہے۔امریکہ کی جانب سے متضاد بیانات سے اندازہ ہوتا ہے کہ واشنگٹن شمالی کوریا کی جانب سے جوہری ہتھیاروں سے دستبردار ہونے اور اس کے بدلے میں رہنما کم جانگ کے اقتدار میں رہنے کے حوالے سے بات چیت کرنے پر تیار ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روائٹرز کے ساتھ ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کی ترجیح اس تنازع کو سفارتی سطح پر حل کرنا ہے لیکن اس میں کامیابی ملنا بہت مشکل ہے۔ٹرمپ نے اس سلسلے میں چینی صدر شی جن پنگ کی تعریف کی اور کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا پر دباو¿ ڈالنے کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ‘وہ بہت اچھے انسان ہیں’ جو اپنے ملک سے پیار کرتے ہیں۔روائٹرز سے بات چیت میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس بحران کو سفارتی سطح پر حل کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ کافی مشکل عمل ہے اور اس پر بڑا بلکہ کافی بڑا تنازع بھی ممکن ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ اتنی کم عمر میں کم جانگ ا±ن کے لیے شمالی کوریا کا اقتدار سنبھالنا کافی مشکل رہا ہوگا۔امریکہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل پروگرام پر قابو پانے کے لیے وہ ہر طرح کے متبادل پر غور کر رہا ہے ۔ شمالی کوریا کے مسئلے پر بات چیت کے لیے جمعے کو ہی اقوام متحدہ میں جنرل اسبملی کا اجلاس ہورہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے صدارتی انتخبات میں کامیابی کے فوری بعد چین پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ شمالی کوریا پر لگام لگانے کے لیے زیادہ کچھ نہیں کر رہا ہے اور ایسی صورت میں امریکہ تن تنہا اس کے خلاف کوئی کارروائی کر سکتا ہے۔لیکن روئٹرز کے ساتھ مختلف مسائل پر خصوصی بات چ?ت کے دوران انھوں نے کہا کہ چینی صدر ‘یقینی طور افراتفری اور اموات نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔’

معروف گلوکارہ سارہ رضا خان کو نوٹس جاری

لاہور(ویب ڈیسک ) ایف بی آر نے معروف گلوکارہ سارہ رضا خان کو ٹیکس گوشوارے اور اثاثہ جات جمع نہ کروانے پر نوٹسز جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے سارہ رضا خان سے انکم ٹیکس گوشوارے اثاثہ جات تفصیلات طلب کر لیں،معروف گلوکارہ سارہ رضا خان کو انکم ٹیکس 2014،2015 اور 2016 کے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے پر جاری کئے گئے،ان نوٹسز میں پندرہ روز کا وقت دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر پندرہ روز ٹیکس گوشوارے اور اثاثہ جات جمع نہ کروائےتو کارروائی کی جائے گی۔

طالبان کا نیا مشن ”منصوری“….تہلکہ خیز انکشافات

کابل(نیوز ایجنسی)افغان طالبان نے رواں برس موسم بہار کے حملے شروع کرنے کا اعلان کر دیا ۔ طالبان نے اس برس اپنے حملوں کو اپنے سابق رہنما م±لا اختر منصور کے نام پر ”آپریشن منصوری“ کا نام دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان طالبان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ آپریشن منصوری‘ نامی ان نئے حملوں میں افغان اور غیر ملکی فورسز کو نشانہ بنایا جائے گا، جن میں ان کی ملٹری اور انفراسٹرکچر پر حملے شامل ہوں گے۔افغان طالبان کی طرف سے رواں برس موسم بہار میں شروع کیے جانے والے ان حملوں کو ”آپریشن منصوری“ کا نام اپنے سابق رہنما م±لا اختر منصور کے نام پر دیا گیا ہے جو مئی 2016ء میں ایک امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا تھا۔طالبان کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق رواں برس کا آپریشن اپنی نوعیت میں گزشتہ برسوں کے حملوں کے مقابلے میں مختلف ہو گا اور اس میں دوہرا یعنی سیاسی اور فوجی طریقہ کار اپنایا جائے گا۔ طالبان باغی ہر سال موسم سرما کے بعد منظم حملوں کا سلسلہ شروع کرتے ہیں۔ تاہم اس سال ان باغیوں نے سردیوں میں بھی اپنی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا تھا۔ ابھی ایک ہفتہ قبل ہی طالبان نے مزار شریف میں واقع فوجی اڈے پر ایک خونریز کارروائی میں ایک سو چالیس افغان فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔طالبان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ان کے کنٹرول والے علاقوں میں وہ ریاستی ڈھانچہ کھڑا کریں گے اور ”ادارے بنائے جائیں گے تاکہ شہریوں کے تحفظ اور قانونی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ طالبان کا کہنا تھا کہ افغانستان کا نصف سے زائد حصہ ا±ن کے قبضے میں ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں ایک امریکی رپورٹ کا حوالہ بھی دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ افغان حکومت کے پاس ملک بھر کے صرف 52 فیصد علاقوں کا کنٹرول ہے۔

اپنی تاریخ کی سب سے بڑی ایٹمی آبدوز تیار کرلی

لندن(ویب ڈیسک)برطانوی بحریہ نے اپنی تاریخ کی جدید ترین اور سب سے بڑی ایٹمی آبدوز ”ایچ ایم ایس آڈیشیئس“ سمندر میں اتارنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق”ایچ ایم ایس ایڈیشیئس“ نامی یہ برطانوی ایٹمی آبدوز ”ایسٹیوٹ کلاس“ سے تعلق رکھنے والی چوتھی آبدوز ہے جبکہ انہیں تیار کرنے کا ٹھیکہ ”بی اے ای سسٹمز“ کے سپرد کیا گیا ہے۔ ایچ ایم ایس ایڈیشیئس کو برطانیہ کے شمال مغرب میں بیرو اِن فرنیس، کمبریا میں بنایا گیا ہے جس کے شپ یارڈ سے باہر ٓنے کی تصاویر گزشتہ روز ایک برطانوی اخبار نے جاری کی ہیں لیکن اس بارے میں برطانوی وزارتِ دفاع اور برطانوی بحریہ نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔ایسٹیوٹ کلاس کی پہلی ایٹمی آبدوز 2010 میں برطانوی بحریہ کے سپرد کی گئی تھی جبکہ مجموعی طور پر ایسی 7 ایٹمی آبدوزیں بنانے کا منصوبہ ہے جو اندازاً 2022 تک مکمل ہوجائے گا۔ ایسی ہر آبدوز پر ایک ارب 37 کروڑ برطانوی پاو¿نڈ (تقریباً 185 ارب پاکستانی روپے) لاگت آئی ہے۔