لاہور، کراچی : ( نمائندگان خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے کہا پڑھے لکھے لوگوں پر لاٹھیاں برسا کر حکومت جہالت کا مظاہرہ کررہی ہے ،مسئلہ سننے ، سمجھنے اور خوش اسلوبی سے حل کرنے کی بجائے لاٹھی اور آنسو گیس استعمال کرنا افسوسناک ہے۔ مفت دوائی ختم کرنے اور قیمت میں 500 فیصد اضافے کے بعد اب ڈاکٹرز پر لاٹھیاں برسائی جارہی ہیں،تین سال سے اساتذہ، طالب علم، مزدور، خواتین، پنشنرز ، ظلم پر آواز اٹھانے والا ہر شہری حکومت سے لاٹھیاں کھارہا ہے ،پولیس گردی کا شکار ہونے والے…
Author: Daily Khabrain
ملتان: (جنرل رپورٹر) قومی اسمبلی کے 340 ارکان مین بمشکل 40 فیصد حاضر ہوتے ہیں۔ سال میں 26 بار کورم پورا نہہونے کے باعث اجلاس ملتوی ہوئے۔ وزرا کی عدم شرکت پر حکومتی و اپوزیشن ارکان احتجاج کرتے رہے۔ زیادہ غیر حاضر ارکان بھی تنخواہوں ، مراعات کے اضافہ کیلئے سر گرم موجودہ تنخواہ سے گزارا مشکل ، حکومت زیادہ ریلیف دے : اپوزیشن ارکان آپس میں لڑنے والے تنخواہوں میں اضافہ پر متحد
کابل: (نیٹ نیوز) افغان خفیہ اداروں کے مطابق کابل میں مزید 7 خودکش طیاروں کی موجودگی کی اطلاع ہے۔ خودکش بمبار کابل کی سڑکوں پر اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کے لیے تلاش کر رہے ہیں۔ افغان خفیہ ادارے ، امریکہ اور برطانیہ نے بھی حملوں کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ طالبان افغانستان میں داعش کے نیٹورک کیخلاف تحقیقات کریں : نیٹو کامطالبہ دہشتگردوں سے خوف زدہ نہیں ہوںگے ضرورت پڑی تو افغانستان میں مزید فوجی بھجیں گے، داعش کامیاب نہیں ہوگی: امریکی صدر کا رد عمل
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا افغانستان میں کوئی فریق پسندیدہ نہیں، افغانستان میں پائیدار امن واستحکام اور ترقی بنیادی مقاصد ہیں۔ افغانستان میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا رنج ہوا۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر کیساتھ اہم ملاقات کے موقع پر کہی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے کابل ائیرپورٹ پر دہشت گرد…
محکمہ داخلہ سندھ نے شاپنگ مالز،ریسٹورٹس اور شادی ہالز میں داخلے کے لئے ویکسینیشن لازمی قرار دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق این سی او سی کی ہدایت پر محکمہ داخلہ سندھ نے تعلیمی اداروں، ریسٹورنٹس، ہوائی جہاز اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کے لئے ویکسینیشن لازمی قرار دے دی ہے۔ اس کے علاوہ ہوٹل، شاپنگ مالز اور شادی ہالز میں داخلے کے لئے بھی ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ویکسینیشن کے لیے 30 ستمبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے تاہم پبلک ڈیلنگ کے تمام ادارے، ٹرین اور بذریعہ سڑک…
اسلام آباد ہائی کورٹ نےگریڈ 22 کے افسران، ججز اور سول سرونٹس کو اضافی پلاٹس کی الاٹمنٹ غیر قانونی قرار دے دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے جیورسٹ فاؤنڈیشن کی درخواست منظور کرنےکا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ججز اور سول سرونٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کے حوالے سےکوئی قانون موجود نہیں، حکومت اگر اعلیٰ عدلیہ کے ججز اور سول سرونٹس کو ایک سے زائد پلاٹس دینا چاہتی ہے تو پہلے قانون سازی کرے۔عدالت نے معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم بھی دیا ہے۔ خیال رہےکہ سول سرونٹس اور ججز کو اضافی…
وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن ارکان کی خالی اسامیوں پر تقرری کیلئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وزیراعظم کی جانب سے خط لکھنے کی تصدیق کی اور کہا کہ خط میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ارکان کیلئے 3، 3 نام تجویز کیے گئے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم نے ممبر پنجاب کیلئے احسن محبوب، راجا عامر خان اور سید پرویز عباس جبکہ خیبر پختونخوا کے رکن کیلئے جسٹس (ریٹائرڈ) اکرام اللہ خان، فرید اللہ خان…
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں ملینیم ٹاور نامی پرُ کشش، مہنگی اور بلند ترین رہائشی عمارت لاکھوں ڈالرز خرچ کرنے کے باوجود زمین میں دھنس رہی ہے۔ دی گارڈین کی ایک رپورٹ کے مطابق سان فرانسسکو کے وسط میں واقع ملینیم ٹاور کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لیے 100 ملین امریکی ڈالرز کے پراجیکٹ کو بھی روک دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پراجیکٹ انجینئرز کی جانب سے عمارت کی بنیاد کو مزید ایک انچ دھسنے کی اطلاع کے بعد روک دیا گیاہے۔ خیال رہے کہ 2009 میں تیار ہونے والی 58 منزلہ رہائشی عمارت…
مکس مارشل آرٹس آرٹس چیمپئن شپ میں مقابلے میں پاکستانی فائٹر نے بھارتی فائٹر کو دھول چٹادی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی فائٹر نے پھر بھارتی فائٹر ایک منٹ 13 سیکنڈ میں کو مات دے دی، کرغستان میں مکس مارشل آرٹس چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ پاکستانی فائٹر شاہ زیب نے بھارت کے یادو سویششی کی ایک نہ چلنے دی۔ شاہ زیب نے حریف کھلاڑی کو صرف ایک منٹ 13 سیکنڈز میں ہی آؤٹ کلاس کردیا۔ لبنان میں جاری ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں قومی فائٹرز کی خراب پرفارمنس کی وجہ سے پاکستان کو 54، 68 اور 87 کلوگرام…
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ افغانستان میں اشرف غنی کی حکومت کا خاتمہ سب کی امیدوں کے برعکس تھا۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ابھرتی ہوئی صورتحال اور ہمیں درپیش قومی سلامتی کے مسائل اور کسی قسم کے عدم استحکام سے نمٹ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کے حوالے سے سب ہی کو معلوم ہے، امریکا اور…
