حکومت پنجاب نے صوبے کے 11 اضلاع میں جاری اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 15 ستمبر تک توسیع کر دی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جن اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں توسیع کی گئی ہے ان میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بہاول پور، گوجرانوالا اور رحیم یار خان شامل ہیں۔ ان اضلاع میں مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت ہو گی جبکہ ہفتہ اور اتوار کو کاروبار بند رہے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شادی کی ان ڈور تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی تاہم آؤٹ ڈور…
Author: Daily Khabrain
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان میں انخلا سے بڑا مسئلہ انتظامی خلا ہے، دنیا افغانستان میں جاری صورتحال سے درپیش خطرات کو محسوس کرے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان سے انخلا کے عمل میں پاکستان کی کاوشوں کی پوری دنیا معترف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے متعلق وزیر اعظم کی ایک ایک بات حرف بہ حرف درست ثابت ہوئی، اگر پاکستان کے مشورے پر عمل کیا جاتا تو افغانستان کی صورتحال مختلف ہوتی۔ ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا…
حیات عبداللہ مناظر بڑے ہی ایمان افروز ہیں، سورۃ النّصر کی تلاوت ہے، ذلّت و مسکنت سے ہم کنار ہونے والے امریکا کی گاڑی پر کھڑے ہو کر اذان کی صدائیں ساری ملت اسلامیہ کے کانوں میں رَس گھول رہی ہیں۔20 سالوں تک ایک سَرپھری طاقت کے خلاف ایمانی استقامت کے ساتھ جہدِ مسلسل کر کے شکست دینے والے ایمان وایقان کے سانچے میں ڈھلے لمبی ڈاڑھی اور اونچی شلواروں والے سادہ منش اور سادہ لوح لوگ آج رحم دلی کے پیکر بنے ہیں۔سب کے لیے عام معافی ہے۔ننگِ آدم، ننگِ دیں، ننگِ وطن اشرف غنی جیسے امریکی دُم چھلّے،…
ڈاکٹر عاصم ثقلین طالبان کو افغانستان کی حکمرانی مل جانے پرخوش ہونے والوں پر ہمیں افسوس ہے، دُکھی ہو جانے والوں پر زیادہ افسوس ہے۔کیونکہ اتنی آسان اور ایسی سہل منتقلی اقتدار پر ہم توصرف حیران ہوئے۔۔۔بلکہ ہم اس کیفیت کی تاثیر بڑھانے کے لیے اسے اپنے خاص سرائیکی لہجے میں بول کر کہنا چاہتے ہیں کہ”ہم تو ’حریان‘ رہ گئے۔“ اس حیرت کے کئی اسباب ہیں: مثلاًیہ کہ اگر افغان حکومت پچھلے پندرہ بیس سال سے امریکی ڈالروں کے سائے میں اپنی معیشت کے ساتھ ساتھ اپنی فوج کو بھی استحکام دے رہی تھی جس کے بل پر اُن…
انجینئر افتخار چودھری کیا نصیب پایا ہے ہے ہمارے اس دوست نے اللہ کے پیارے نبیؐ نے اپنا ہمسایہ بنا لیا ہے ہر سال اقامہ تجدید ہو تا ہے اور ہر سال آقا مہر لگوا دیتے ہیں۔خوش نصیب ڈاکٹر خالد عباس الاسدی واقعی خوش بخت ہیں جو تقریباً چار عشروں سے مدینہ منورہ میں رہ رہے ہیں۔ رؤف طاہر مرحوم بڑی مزے مزے کی باتیں سنایا کر تے تھے۔ ایک دن کہنے لگے کہ ایک اللہ کے ولی تھے اپنے مریدوں کے ساتھ بڑی دور سے مکہ پہنچے پڑا ڈالا دوسرے ہی روز کہنے لگے کہ خواب میں ملتان نظر…
لیفٹیننٹ جنرل(ر)نعیم خالد لودھی افغان طالبان نے جس سرعت اور تیزی کے ساتھ افغانستان کو غیر قانونی بیرونی قبضے اور کٹھ پتلی حکومت سے آزاد کروایا اس نے ساری دنیا کوورطہئ حیرت میں ڈال دیاہے۔ عین ممکن ہے میرے پہلے جملے میں الفاظ کے چناؤ پہ کچھ لوگوں کو اعتراض ہو۔ لیکن یہ بات تو ہمیں بھی معلوم ہے کہ امریکہ اور نیٹو کی فوجیں اقوام متحدہ کی اشیرباد اور دنیا کے اثبات کے بعد افغانستان پر حملہ آور ہوئیں لیکن جونہی انہوں نے اپنے ابتدائی ہدف حاصل کر لئے تھے جن کیلئے ان کو اقوام متحدہ اور عمومی طور…
ملک منظور احمد پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو بر سر اقتدار آئے ہوئے تین برس کا عرصہ گزر گیا ہے اور اپوزیشن جماعتوں کی تمام تر کا وششوں کے باوجود حکومت نہ صرف بددستور اپنی جگہ پر مضبوطی سے قائم ہے بلکہ بظاہر ایسا ہی لگتا ہے اب حکومت کو اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے حکومت میں آنے سے قبل عوام سے بڑے بڑے وعدے کیے،دعوئے کیے نیا پاکستان کا خواب ہر خاص و عام کو دکھایا اور اسی سلوگن سے متاثر ہو کر پاکستان کے عوام کی…
اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی اگلے ماہ ستمبر میں ہونے جا رہی ہے۔ احسن محسن اکرام کی جانب سے شادی کے کارڈ کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ منال احسن کے ساتھ 10 ستمبر بروز جمعہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔ شادی کے کارڈ کی تصویر اداکار کی جانب سے کچھ دیر قبل شیئر کی گئی ہے جو اب سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے۔ دوسری جانب کارڈ کی تصویر منظر عام پر آتے ہی مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے…
حکومت سندھ نے بھی اسکولوں، پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والوں اور ریسٹورینٹس میں جانے والوں کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دیدی۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایات پر نیا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق تعلیمی اداروں، ریسٹورینٹس، ہوائی جہاز اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ تاہم ہوٹل، شاپنگ مالز اور شادی ہالز میں داخلے کے لیے بھی ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ویکسی نیشن کے لیے 30 ستمبر…
لاہور : (جنرل رپورٹر) زندگی اور مت کی کشمکش میں میں مبتلا افراد بے یارو مددگار زمین پر لیٹ کر علاج کو ترسنے پر مجبور ہو گئے۔ حکومت کے 3 سال مکمل ہوگئے مگر محکمہ صحت پنجاب کی کا رکردگی آج بھی صفر ہے۔ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے صوبہ کے ہسپتالوں کو بہتر بنانے کے دعوے محض اعلانات تک محدود ہو کر رہ گئے۔ بستروں کی کمی کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا افراد بے یارومددگار زمین پر لیت کر علاج کروانے پر مجبور۔ چیک اپ کا کہا جائے تو ڈاکٹرز ڈانٹتے ہیں ، ادویات…
