Author: Daily Khabrain

لاہور :  این ایل ای ٹیسٹ کے خلاف لاہور میں کلمہ چوک پر ڈاکٹرز نے احتجاج کیا۔ این ایل ای امتحان کیخلاف میڈیکل کے طلباء اور ینگ ڈاکٹرز سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے کلمہ چوک پر احتجاج کرتے ہوئے برکت مارکیٹ روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔ مظاہرین نے امتحانی مراکز میں داخل ہونے کی کوشش کی تو پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج شروع کر دیا۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی جس سے متعدد ڈاکٹرز زخمی جبکہ 15 سے زائد مظاہرین کی طبیعت خراب ہو گئی۔ مظاہرین کا کہنا…

مزید پڑھیں

لاہور: گڑھی شاہو میں ملزمان نے خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیکر ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا، مغلپورہ کی رہائشی خاتون کو سیف نامی ملزم نے نوکری دلوانے کے لیے بلوایا اور پھر رکشہ میں بٹھاکر گڑھی شاہو پہنچ گیا، ملزم نے رکشہ کو ناچ گھر گراؤنڈ کے قریب کھڑا کیا اور خاتون کو گراونڈ میں لے گیا جہاں پہلے سے ہی دو افراد موجود تھے۔ ایف آئی آر کے مطابق ایک شخص نے گن پوائٹ پر خاتون سے بچی چھین…

مزید پڑھیں

کابل ائیرپورٹ پر ہونے والے یکے بعد دیگرے تین دھماکوں میں ہلاک افراد کی تعداد 90 سے تجاوز کر گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکوں میں 140 افراد زخمی ہونے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں 13 امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق کابل ائیر پورٹ دھماکوں کی ذمہ داری کالعدم تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ…

مزید پڑھیں

پاکستان میں اب تک 11 لاکھ 44 ہزار 341 کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے 10 لاکھ 26 ہزار 82 صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے جبکہ 25 ہزار 415 انتقال کرگئے۔ اس وقت ملک میں فعال کیسز کی تعداد 92 ہزار 844 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں رپورٹ ہونے والے کیسز اور اموات کی تعداد کچھ یوں رہی: پنجاب: ایک ہزار 320 کورونا کیسز، 40 اموات سندھ: ایک ہزار 467 کورونا کیسز، 24 اموات خیبرپختونخوا: 519 کورونا کیسز، 25 اموات بلوچستان: 86 کورونا کیسز اسلام آباد: 414 کورونا کیسز، 4 اموات آزاد…

مزید پڑھیں

کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی سے 13 مزدور جاں بحق ہو گئے۔ کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں واقع کیمیکل فیکٹری میں صبح 10 بجے کے قریب آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری میں پھیل گئی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تاخیر سے پہنچیں جس کے باعث آگ پھیل گئی۔ فائر بریگیڈ کا عملہ فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کے لیے موجود ہے اور آگ بجھانے کی کوشش کے دوران 2 فائر فائٹرز بھی زخمی ہوئے جبکہ فیکٹری کی دیواریں…

مزید پڑھیں

لاہور میں یکم ستمبر سے کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے والے افراد کو  پیٹرول نہیں دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے نئی پابندیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے،جس کے  پیش نظر لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے پیٹرول پمپس پر  بینر ز بھی آویزاں کروا دیئے ہیں۔ پیٹرول پمپس پر  آویزاں بینرز  پر لکھا گیا ہے کہ یکم ستمبر  2021 سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو پیٹرول نہیں ملے گا، یکم ستمبر سے پیٹرول صرف کورونا ویکسی نیشن کروانے والوں کو  ہی  دیا جائے گا۔ دوسری جانب موٹر  وے پولیس نے بھی موٹر…

مزید پڑھیں

لاہور ( لیڈی رپورٹر سے ) وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض چوہان نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت کی شوبازیوں اور پھڑکنے بھڑکنے کے برعکس وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار \”نرم دم گفتگو، گرم دم جستجو\” کے قائل ہیں۔ شہباز شریف ایک کروڑ کا پراجیکٹ لگا کر بارہ کروڑ ذاتی تشہیر پر خرچ کرتے تھے ۔ شریف خاندان نے سرکاری خزانے کے باون ارب ڈالر صرف یہ ثابت کرنے پر لگا دیئے کہ انہوں نے عوام کے لیے کچھ کیا ہے ۔ حکومت پنجاب کی تین سالہ کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران…

مزید پڑھیں

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کابل ائیرپورٹ دھماکوں کا ذمہ دار  داعش خراسان کو  قرار دیتے ہوئے شدت پسند تنظیم کی قیادت پر حملوں کا حکم دے دیا۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے صدر جوبائیڈن نے بتایا کہ کابل ائیرپورٹ پر دھماکوں کے حوالے سے داعش اور طالبان کے درمیان گٹھ جوڑ کے کوئی شواہد نہیں ملے، ان کا کہنا تھا طالبان اچھے لوگ نہیں ہیں لیکن کابل ائیرپورٹ تک راستہ کھلا رکھنا ان کے اپنے مفاد میں ہے۔ صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکی اہلکاروں پر حملے کی منصوبہ بندی داعش اور کابل کی جیلوں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (نامہ نگار خصوصی ) وفاقی وزیر اطلاوات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں جن جماعتوں نے 30 سال حکومت کی ، آج وہ اپنا منہ چھپا رہی ہیں۔ تحریک انصاف واحد حکومت ہے جوعوام کے سامنے اپنی کارکردگی فخر کے ساتھ پیش کر رہی ہے۔ تما  وزارتوں کی کارکردگی پیش کرنا نئی روایت ہے۔ اسحاق ڈار معیشیت کا جنازہ نکال کر کر فرار ہوئے ، ہماری حکومت نئے ڈیم اور بجلی گھر بنا رہی ہے: فرخ حبیب پاکستان میں30 سال حکومت کرنیوالی جماعتیں آج اپنا منہ چھپا رہی ہیں، ہم نے فلسطین ،…

مزید پڑھیں

ڈاکٹرعبدالقادر مشتاق اے پروردگار ہمیں اکیلا نہ چھوڑنا۔ بے شک تو بہترین وارث ہے۔ انسان بہت کمزور ہے، جذبات کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہوتا ہے۔ جذبات کو قابو میں رکھنے کے لئے نفس کی قربانی دینی پڑتی ہے۔ میں نے قربانی عید پر ایک دوست سے پوچھا کہ اس دفعہ آپ کس جانور کی قربانی دے رہے ہو تو اس کا کیا خوبصورت جواب تھا کہ سر! ہم نفس کو قربان کرنے جارہے ہیں۔ میں اس کی بات سن کر حیران بھی ہوا اور خوش بھی ہوا کہ دنیا میں اور خاص طور پر آج کے دور میں…

مزید پڑھیں