خضر کلاسرا چھ لاکھ پچاس ہزار مربع میل پر پھیلا ہوا ملک افغانستان عجیب خصوصیات کا حامل ہے ‘مشرق سے مغرب کی طرف بڑھتا ہوا پہاڑوں کا سلسلہ ہندوکش کہلاتا ہے۔ جس کی کئی چوٹیاں چار پانچ ہزار میڑ سے بھی بلند ہیں۔ اور یہ ہندوکش افغانستان کو دوحصوں میں تقسیم کرتا ہے۔یہ وسیع کوہ ہزار کلومیٹر طویل اور اڑھائی سوکلومیٹر کے قریب چوڑا ہے۔ اس میں کئی درے ہیں جوکہ شمال سے جنوب کی طرف پھیلے ہوئے ہیں۔ افغانستان کے شمالی مشرقی کونے میں یہ سلسلہ کوہ مرتفع پامیر سے جاملتا ہے۔ جس کی بعض چوٹیاں ساڑھے سات ہزار…
Author: Daily Khabrain
سردارآصف احمدعلی پندرہ اگست کے بعد افغانستان میں اب تک مشروط حکومت نہیں بن سکی لیکن طالبان اس عمل میں پوری طرح مصروف ہیں اور اب تو تحریک طالبان کے سینئر قائدین کابل پہنچ چکے ہیں۔ شمالی افغانستان کے قائدین کا ایک وفد پاکستان کا دورہ بھی کر چکا ہے اور وفد کے قائدین نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ٗ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقاتیں بھی کر لی ہیں۔ کابل میں اب جناب حامد کرزئی اور ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ بھی طالبان کے قائدین کے ساتھ بہت سی میٹنگیں کر چکے ہیں اور…
شفقت حسین آج مجھے مرحوم احمد فراز کی ایک معروف غزل کا ذیل کا شعر بے طرح یاد آ رہا ہے۔ کون لکھے گا اس طرح کی چیزیں۔ کہاں گئے فیض احمد فیض، جناب ڈاکٹر جمیل جالبی کہاں گئے، قتیل شفائی، منیر نیازی، احمد ندیم قاسمی، کہاں گئی اچانک بچھڑ کر اداس کر جانے والی پروین شاکر، منوں مٹی تلے جا کر سو جانے والے میرے بڑے بھائیوں کی طرح عزیز اور مربی ّشہید محسن نقوی۔ کس کس کا ذکر کیا جائے اور کس کس کے بچھڑ جانے پر نوحہ پڑھا جائے یا بین کیا جائے۔ ادب تو آج بھی…
طارق ملک جب سے عمران خان کی حکومت آئی ہے روزانہ چہ مگوئیاں سننے کو ملتی ہیں کہ عمران خان کی حکومت آج جا رہی ہے یاکل جا رہی ہے لیکن ایسے لگتا ہے کہ عمران خان کی حکومت دن بدن مضبوط ہو رہی ہے اور عمران خان خاموشی سے عوامی مسائل کو حل کیے جا رہے ہیں اور انہیں اس بات کی کوئی فکر نہیں ہے کہ ان کی حکومت رہتی ہے یا نہیں یوں لگتا ہے جیسے اللہ تعالی عمران خان کی مدد کر رہا ہے دوستوں کا کہنا ہے کہ عمران خان آسانی سے اپنے پانچ سال…
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 5 روزہ دورہ سندھ کا بلاول ہاؤس میڈیا سیل نے تفصیلی شیڈول جاری کردیا ہے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل بتاریخ 27 اگست کو سہ پہر 3بجے ضلع ٹھٹہ میں مکلی کے مقام پر پہنچیں گے، بلاول بھٹو زردا ری کا ٹھٹھہ میں تاریخی استقبال ہوگا۔ بلاول ہاؤس ترجمان کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری رکن سندھ اسمبلی محمد علی ملکانی کی رہائش گاہ جائیں گے جہاں وہ ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کریں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملکانی ہاؤس پر سوا 4 بجے میڈیا ٹاک بھی…
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق لوئر دیر میں افغانستان کی طرف سے دہشتگردوں نے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں حوالدار گل امیر شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے دہشتگردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا، پاک فوجی کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے حوالدار گل امیر شدید زخمی ہوئے تھے لیکن دوران علاج وہ شہید ہوگئے۔ شہید حوالدار گل امیر کا تعلق لکی مروت سے تھا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز مکمل کرکے جمیکا سے لندن پہنچ گئی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آج رات لندن سے وطن واپس پہنچیں گے،یاسر شاہ اور نسیم شاہ کیریبیئن پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے ویسٹ انڈیز ہی رک گئے ہیں۔ فاسٹ بولر محمد عباس اور سینیئر بلے باز اظہرعلی انگلینڈ میں کاؤنٹی سیزن کھیلیں گے اس لیے وہ دونوں لندن میں ہی رکیں گے۔ ان کے علاوہ کوچ مصباح الحق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث اسکواڈ کے ساتھ وطن واپس نہیں آئیں گے وہ جمیکا میں ہی قرنطینہ ہوگئے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں، میں نے بھی فوج پر تنقید کی ہے لیکن اس کا یہ مقصد نہیں کہ آپ اپنی فوج کو برا بھلا کہنا شروع کردیں اور ان کے پیچھے پڑ جائیں، خود کو ڈیموکریٹس کہنے والے فوج کے پیچھے پڑے ہیں کہ جمہوری حکومت کو گرا دیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر اپنی پارٹی کی کارکردگی کے حوالے سے اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی، پارٹی کے اراکین اور یوتھ ونگ اور آزاد…
افغانستان کے کابل ائیرپورٹ کے باہر بم دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک جبکہ معتدد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی وزارت دفاع نے دھماکے کی تصدیق کر دی ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق کابل ایئر پورٹ کے مشرقی گیٹ پر دھماکہ کے بعد فائرنگ کی آوازیں سنی جا رہی ہیں۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ایک دن پہلے ائیرپورٹ پر بڑے حملے کی اطلاع دی تھی، خطرے کے پیشِ نظر امریکیوں کو فوراً کابل ائیرپورٹ سے دور ہونے کی بھی ہدایت کی تھی۔ افغان میڈیا کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر پروازوں کی…
وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم آفس نے رمیز راجہ کو فون کر کے چیئرمین پی سی بی بنائے جانے کی اطلاع دی۔ گفتگو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ نے چیئرمین پی سی بی نامزد کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی سی بی بننا میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے اعتماد پر شکر گزار ہوں، مجھے عوام کی سپورٹ اور…
