Author: Daily Khabrain

کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ سے ویکسینیشن سے ملنے والا تحفظ وقت کے ساتھ کم ہوجاتا ہے۔ یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی جس میں بتایا گیا کہ فائزر/بائیو این ٹیک اور آکسفورڈ/ایسٹرا زینیکا ویکسینز کی 2 خوراکوں سے کووڈ 19 کے خلاف ملنے والے تحفظ کی شرح وقت کے ساتھ گھٹ جاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ ویکسینز کی افادیت غیرمتوقع نہیں مگر ویکسینز بریک تھرو انفیکشنز (ویکسینیشن کے بعد کووڈ سے متاثر ہونے والے افراد کے لیے استعمال ہونے والی اصطلاح) پر لوگوں بیماری کی…

مزید پڑھیں

واشنگٹن: ایسے وقت میں جب امریکا افغانستان سے اپنے شہریوں اور فوجیوں کو بحفاظت نکلانے کی کوششوں میں مصروف ہے ،  امریکی پارلیمان کے دو اپوزیشن اراکین غیرقانونی خفیہ دورے پر کابل پہنچ گئے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو اس معاملے سے واقف دو افراد نے بتایا ہے کہ ریپبلکن ارکان سیٹھ مولٹن اور پیٹر میجر نےکابل کا غیرقانونی اور خفیہ دورہ کیا جس پر امریکی محکمہ خارجہ اور پینٹاگون کے کئی عہدیدار مشتعل ہوگئے ۔ واضح رہے کہ ریپبلکن رکن سیٹھ مولٹن اور پیٹر میجر دونوں سابق فوجی ہیں جنہوں نے عراق جنگ میں بھی حصہ لیا اور وہ…

مزید پڑھیں

افغانستان میں کشیدہ صورتحال کے باعث پی آئی اے کا کابل میں فضائی آپریشن تاحال بند ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پر صورتحال بہتر ہوتے ہی کابل آپریشن بحال کردیا جائیگا۔ پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فلائٹس کے ذریعے 2528 مسافروں کو افغانستان سے نکال چکے ہیں لیکن پیر سے یہ آپریشن معطل ہے ، صورتحال بہتر ہونے پر دوبارہ آپریشن بحال کردیا جائیگا۔

مزید پڑھیں

نومنتخب صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری  نے آزاد کشمیر کے 28ویں صدر کا حلف اٹھا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ جسٹس راجہ سعید اکرم نے منتخب صدر سے ان کے عہدے کا حلف لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حلف برداری کی تقریب میں سابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان، وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی سمیت سابق وزراء اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔a

مزید پڑھیں

عالمی بینک نے افغانستان کی امداد بند کرنے کا اعلان کر دیا۔  عالمی بینک نے طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان کی صورتحال پرانتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عالمی بینک کا کہناہےکہ افغانستان میں ورلڈ بینک کے 2 درجن سے زائد ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، اس وقت صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔  عالمی بینک کے مطابق 2002 سے افغانستان کو 5.3 ارب ڈالر دیے جاچکے ہیں جس میں زیادہ تر امداد شامل ہے۔

مزید پڑھیں

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دریائےراوی پر3نئےبیراج بنائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بیراج بنانے سے زیر زمین پانی کا لیول بلند ہوگا ، پاکستان کی تاریخ میں 64کروڑ درخت اگائے گئے ، ہمیں اب 10کروڑدرخت اگانےہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے3 سال میں ایک ارب سے زائد پودے لگائے ، درخت اگانے سے ماحولیات میں بہتری آئے گی ، اسمارٹ جنگل میں ایک کروڑدرخت اگائےجائیں گے ، راوی ریور منصوبے کو سیاحت کے لیے بھی پر کشش بنائیں گے ، راوی ریور منصوبے سے 10 لاکھ  نوکریاں پیدا ہوں گی ،…

مزید پڑھیں

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی شاندار باؤلنگ کے باعث 109 رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ کنگسٹن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کی جانب سے دیے گئے 329 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے کھیل شروع کیا تو اسکور ایک وکٹ پر 49 رنز تھا۔ شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان کو پہلی وکٹ دلاتے ہوئے الزاری جوزف کو 17 رنز کی انفرادی اننگز پر آؤٹ کردیا، جس کے بعد حسن علی نے بونر کو 2 رنز بنانے کے…

مزید پڑھیں

امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان کی صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے حملے کے بڑھتے ہوئے امکانات کے پیشِ نظر انخلا کا عمل جلد مکمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ  انخلا جتنی جلد مکمل ہو اتنا بہتر ہے،ہم جانتے ہیں کہ داعش کابل ائیر پورٹ،امریکی اور اتحادی افواج پر حملہ کرنا چاہتی ہے۔  امریکی صدر کا کہنا تھا کہ صرف 10 روز میں 70 ہزار 700 افراد کو افغانستان سے نکالنے میں کامیاب ہوئے ،اس رفتار سے انخلا 31 اگست تک پورا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی سیون ممالک اور دیگر…

مزید پڑھیں

لاہور :(خصوصی رپورٹر) و زیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج لاہور کےشہریوں کے لئے میگا پروجیکٹ شاہکام چوک فلائی اوور کی تعمیر کا باضابطہ سنگ بنیاد رکھ دیا۔ شاہکام چوک فلائی اوور کی تعمیر پر 4 ارب 23 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی-شفاف ٹینڈرنگ اور لینڈ ایکوزیشن کی مد میں اس عوامی منصوبے میں 39 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کی بچت کی گئی ہے-606 میٹر طویل تین رویہ، دو طرفہ فلائی اوور 10 ماہ میں مکمل ہوگا اورروزانہ تقریباً سوا لاکھ سے زائد گاڑیوں کو آمد و رفت میں آسانی ہوگی۔ سگنل فری ٹریفک کی بدولت…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (بیورو رپورٹ) پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ گائیڈڈ راکٹ سسٹم فتح-ون کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ‘آئی ایس پی آر’ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے آج مقامی طور پر تیار کردہ فتح-ون (گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم) کا کامیاب آزمائشی تجربہ کیا جو روایتی جنگی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سلسلے میں مزید بتایا گیا کہ ہتھیاروں کا نظام پاک فوج کو دشمن کی سرزمین پر مزید اندر تک ہدف کی درستگی کی صلاحیت فراہم کرے گا۔ وزیراعظم، صدر مملکت، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف…

مزید پڑھیں