Author: Daily Khabrain

کراچی: ایک سال پرانا پاکستانی اسٹارٹ اپ ’ بازار  ‘ 3 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ ٹیک کرنچ کی ایک رپورٹ کے مطابق’ بازار ‘پاکستان میں تاجروں کے لیے بزنس ٹو بزنس مارکیٹ پلیس بنا رہا ہے اور ان کی بُک کیپنگ کو ڈیجیٹل کرنے میں بھی مدد کر رہا ہے۔ ’بازار‘ نے بتایا کہ اس نے جنوبی ایشیائی مارکیٹ میں سیریز اے راؤنڈ میں 30 ملین ڈالر اکٹھے کیے ہیں۔ پاکستان کے سب سے بڑے اس سیریز اے فنانسنگ راؤنڈ کی قیادت سلیکون ویلی میں قائم ابتدائی مرحلے کے وی سی ڈیفی پارٹنرز اور…

مزید پڑھیں

روسی خبر رساں ایجنسی نے افغانستان میں یوکرین کا طیارہ ہائی جیک کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم یوکرین کی جانب سے اس کی تردید کی گئی ہے۔ روسی خبر رساں ایجنسی ٹاس کی ایک رپورٹ کے مطابق یوکرین کے نائب وزیر  نے بتایا کہ یوکرین کا طیارہ مسافروں کے افغانستان سے انخلا کے لیے کابل  پہنچا تھاجس کے بعد مسلح ہائی جیکرز طیارے کو گزشتہ روز کابل سے ایران لے گئے۔ نائب وزیر کے مطابق ہائی جیک کیےگئے طیارے میں یوکرین کے باشندوں کے بجائے دیگر شہری بھی سوار ہیں۔ نائب وزیر نے کہاکہ انخلاکی ہماری اگلی 3کوششیں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: اسد عمر نے یکم ستمبر سے 17 سال کی عمر کے طلبہ کی ویکسینشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سربراہ این سی او سی اسد عمر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ویکسین نہ لگوانے والے 30 ستمبر کے بعد فضائی سفر نہیں کرسکیں گے اور نہ ہی مکمل ویکسی نیشن کرانے والے پاکستان آسکیں گے، اس کے علاوہ 15 ستمبر کے بعد موٹرویز پر سفر کے لیے کم ازکم ایک ڈوز لازمی درکار ہوگی جب کہ ہوٹل اور گیسٹ ہاوسز میں بھی 30 اگست سے 30 ستمبر کی پابندیاں لاگو ہوں گی۔ اسدعمر کا کہنا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد : (شمیم محمود ) افغانستان میں طالبان کی حکومت سنبھالنے کے بعد ترکمانستان ، افغانستان ، پاکستان اور انڈیا (ٹاپی) منصوبہ ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق افغانستان میں صورتحال واضح ہونے تک تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ جاری رکھنا مشکل ہے۔ حکومت نے سپریم کورٹ کو ٹاپی گیس پائپ لائن منصوبے کو 2023 تک مکمل کرنے کا عندیہ دے رکھا ہے تاہم حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کے پیش نظر یہ منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق منصوبہ جاری رکھنا مشکل…

مزید پڑھیں

اسلام آباد : (نامہ نگار خصوصی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشرتی مسائل کا بہترین حل  سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات میں موجود ہے۔ قومی یکساں تعلیمی نصاب پر عملدرآمد کے عمل کو صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے جلد مکمل کیا جائے، اجلاس سے خطاب بزنس کنفیڈینس انڈیکس میں پاکستان مثبت پوزیشن پر آگیا ، انڈیکس میں 9 فید اضافہ ، وزیر اعظم کی مبارکباد تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی یکساں نصاب تعلیم  کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر شفقت محمود، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، پارلیمانی سیکریٹری وجیہہ اکرم…

مزید پڑھیں

واشنگٹن: (آئی این پی) عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف ) کی جانب سے پاکستان کو2 ارب 77 کروڑ ڈالر مل گئے ہیں ۔ آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق آج تاریخی دن ہے اور رکن ممالک نے 650 ارب ڈالر وصول کر لیے ہیں۔ رقم کی منتقلی سے عالمی معیشیت میں اعتماد اور ارتحکام آئیگا : آئی ایم ایف رقم زرمبادلہ ، ذخائر بڑھانے اور قرض کی ادائیگی کے لیے اتعمال ہوگی: اعلامیہ آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر نے ایک بیان میں کہا کہ ‘تاریخ کی سب سے بڑی مختص شدہ رقم، دنیا کے لیے بازو میں…

مزید پڑھیں

دثر اقبال بٹ میں وزیر آباد کے ایک عام سے گھرانے میں پیدا ہوا جہاں سب سے بڑا کام اپنی سفید پوشی کا بھرم قائم رکھنا تھا۔والد صوفی غلام محمد درویش منش تھے،ہر حال میں خدا کا شکر ادا کرنے والے۔ان کے پاس نہ تو بہت سی زمینیں تھیں اور نہ ہی آبا کی جانب سے کوئی بڑی دولت ہی ملی تھی۔انہیں جو وراثت ملی وہ علم اور اچھے لوگوں کی سنگت میں رہنے کی تلقین تھی۔انہوں نے بڑی محنت کی،اپنی دنیا خود تعمیر کی۔ان کی یہ محنت اور ریاضت دونوں طرح کی حکمت سیکھنے کے لیے تھی۔وہ جسمانی علاج…

مزید پڑھیں

قسور سعید مرزا 29 اگست کو پی ڈی ایم کراچی میں جلسہ عام کرنے جا رہی ہے۔ آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ مشترکہ طور پر صدارتی امیدوار لا رہے ہیں۔ آزاد کشمیر اور سیالکوٹ میں پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان نوک جھونک شروع ہے۔ سندھ میں مرحوم ممتاز علی بھٹو، لیاقت علی جتوئی، سابق وزیراعلیٰ سید مظفر حسین شاہ، سید غوث علی شاہ سے عمران خان وہ کام نہیں لے سکے جو کہ لینا چاہئے تھا۔ اب مندے کے ماحول میں ارباب غلام رحیم کو میدان میں اتارا…

مزید پڑھیں

نیاز حسین لکھویرا پاکستان پیپلز پارٹی کا پہلا دور حکومت تھا قومی اسمبلی کا اجلاس جاری تھا،مجھ سمیت کچھ دوست اس وقت کے وزیر داخلہ چوہدری اعتزاز احسن کے چیمبر میں بیٹھے تھے کہ ان ڈور ساونڈ سسٹم پرنو ابزادہ نصر اللہ کی تقریر شروع ہوئی۔ اعتزاز احسن فوراً یہ کہہ کر ایوان کی طرف بھاگے کہ نوابزادہ صاحب کی تقریر مس نہیں کی جا سکتی۔ نوابزادہ نصر اللہ خان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ جنوبی پنجاب کے انتہائی منفرد سیاستدان اور مدلل گفتگو کرنے والے مقرر تھے۔ ان کی تمام عمر جمہوریت کی بحالی اور جمہوری ماحول…

مزید پڑھیں

کرنل (ر) عادل اختر ہمارے ہاں پڑوس میں گزشتہ چالیس برس سے قیامت برپا ہے۔ افغانستان میں جنگ بھی چل رہی ہے، خانہ جنگی بھی۔ وَقِنا ربّنا عذابُ الُنارہ۔ اس غارت گری کی ذمہ دار دو مہذب سپر پاورز ہیں یعنی روس اور امریکہ۔ افغانستان سے روس نکلا تو امریکہ چڑھ دوڑا۔ جنگ میں بہادری کی بہت اہمیت ہے۔ لیکن صحیح فیصلوں کی اہمیت اس سے بھی زیادہ ہے۔ افغانستان کی سرزمین دفاعی جنگ کے لئے بہت موزوں ہے۔ اس پر افغانوں کی سخت جانی مستزاد ہے۔ دو سپر پاورز کے ساتھ چالیس سال تک لڑنے کا حوصلہ صرف افغانوں…

مزید پڑھیں