اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دےدیا۔ وزیراعظم عمران خان سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور سابق کرکٹر و کمنٹیٹر رمیز راجہ نے ملاقات کی جس میں بورڈ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کو آئندہ تین سال کے لیے توسیع نہ دینے کے فیصلے سے آگاہ کیا جب کہ رمیز راجہ کو بورڈ کا نیا چیئرمین بنانے کا عندیہ بھی دیا۔ ذرائع کاکہناہےکہ وزیراعظم عمران خان رمیز راجہ کا نام بطور ممبر…
Author: Daily Khabrain
برطانیہ کا کہنا ہےکہ امریکی صدر سے افغانستان سے انخلا کی حتمی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزرا کا کہنا ہےکہ منگل کے روز ہونے والے جی سیون اجلاس کے موقع پر وزیراعظم بورس جانسن امریکی صدر جوبائیڈن سے افغانستان سے انخلا کی حتمی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کریں گے۔ برطانوی وزیر برائے مسلح افواج جیمس ہیپی اور جیمس کلیورلی نے کہا کہ برطانیہ امریکا پر زور دے گا کہ وہ افغانستان سے انخلا کے لیے مقرر 31 اگست کی تاریخ کو آگے بڑھائے جس سے لوگوں کی بڑی تعداد…
لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج کے قتل کو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ایڈیشنل سیشن جج کے قتل سے متعلق کیس کا 26 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے ایڈیشنل سیشن جج کے قاتل فیض کی سزائے موت کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جج کا عہدہ بھی عوامی خدمت گزار کی تعریف میں آتا ہے۔ عدالت نے شریک مجرم رشید اور امیر بھٹی کی موت کی سزائیں عمر قید میں…
معروف ہسپانوی شو منی ہائسٹ کی ٹوکیو (ارسولا کوربیرو) نے بھارتی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ چار سیزن پر مشتمل منی ہائسٹ کا 5 واں اور آخری سیزن اگلے ماہ ستمبر میں مداحوں کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔ ریلیز سے قبل ہسپانوی اداکارہ ارسولا کوربیرو نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے منی ہائسٹ کی دنیا بھر میں مقبولیت پر حیرانی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بالی وڈ مایہ ناز انڈسٹری ہے اور میں اب تک کافی بھارتی فلمیں دیکھ چکی ہوں لیکن ان…
لاہور : چوہنگ میں ماں بیٹی سے زیادتی کے واقعے میں ملوث رکشہ ڈرائیورکی شناخت ہوگئی جبکہ اس کے ساتھی عمر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ رکشہ ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہے. تفصیلات کے مطابق چوہنگ میں ماں بیٹی سےزیادتی کے واقعےمیں ملوث دوسرےملزم رکشہ ڈرائیورکی شناخت ہوگئی ، رکشہ ڈرائیورکی شناخت منصب کےنام سےہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کاتعلق پاکپتن اور ساہیوال سے ہے۔ پولیس نے چوہنگ کےعلاقےمیں ماں بیٹی سے رکشہ ڈرائیور اور ساتھی کی زیادتی کے واقعے میں ملوث ایک ملزم عمر کو گرفتار کر لیا ہے ، گرفتارملزم عمر کو…
کابل، اسلام آباد (صباح نیوز) افغانستان کے سابق وزیراعظم اورحزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کے لیے بھارت مثبت کردار ادا کرے، بھارت کو افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے بیانات جاری کرنےکے بجائے اپنے اندرونی مسائل پر توجہ دینی چاہیے ۔ ریڈیوپاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے گلبدین حکمت یار نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت کی تشکیل کے لیے افغان دھڑوں کے درمیان باضابطہ مذاکرات آئندہ چند روز میں شروع ہوں گے۔ گلبدین حکمت یار کا کہنا تھاکہ کوشش کریں گےکہ افغان دشمن قوتیں امن عمل کو متاثر نہ کریں، افغانستان درست سمت…
لندن (ماینٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے بیٹے کے نکاح کے موقع پر دولہا جنید صفدر اور والد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تصاویر سامنے آگئیں۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کردیں۔ ٹوئٹر پر مریم نواز کی جانب سے لندن میں جنید صفدر اور عائشہ سیف کے نکاح کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں، تصاویر میں جنید کو نکاح کے فارم پر دستخط کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ تصاویر شیئرکرنےکے ساتھ مریم نے دعا دیتے ہوئے لکھا ہے…
جدہ : (مانیٹرنگ ڈیسک ) او آئی سی کا کہنا ہے کہ افغانستان کی مستقبل کی قیادت جنگ زدہ ملک کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہ بننے دے۔ اسلام ممالک کی تنظیم (او آئی سی) نے طالبان کے قبضے کے بعد دہشت گردی سے پاک افغانستان اور تنازع کے حل کے لیے بات چیت کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں او آئی سی نے کہا کہ ‘افغانستان کو دوبارہ کبھی دہشت گرد تنظیموں کو پناہ دینے کی اجازت نہیں دینی چاہیے’۔ بیان میں ملک میں موجودہ تنازع کے حل…
عبدالباسط خان پاکستان کو آزاد ہوئے 74 سال بیت گئے اور ہم نے اللہ کے فضل و کرم سے زندگی کی 67 بہاریں دیکھ لیں۔ کئی نشیب و فراز دیکھے۔ پاکستان کو دو لخت ہوتے دیکھا۔ مارشل لاء کے سیاہ تاریک دن دیکھے اور اپنے پسندیدہ لیڈر بھٹو صاحب کو اسلامی دُنیا کا لیڈر بنتے دیکھا ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھتے ہوئے دشمنوں سے لڑائی مول لیتے دیکھا۔ اقوام متحدہ میں دُنیا کو بھارت کا سیاہ چہرہ ببانگِ دہل دکھاتے ہوئے دیکھا۔ امریکہ کو للکارتے ہوئے دیکھا۔ بالآخر اُس عظیم لیڈر کو تختہ دار پر چڑھتے دیکھا۔ اسلام کا جھوٹا…
جاوید ملک افغانستان میں امریکی سامراج اور اس کے اتحادیوں کی ذلت آمیز شکست کے بعد صورتحال یہ ہے اب تک چار لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو کر کابل میں پناہ گزین ہوئے تھے انکی تعداد میں مزید اضافہ ہورہا ہے بھوک، بیماری اور غربت میں زندگی گزارنے والے افغانستان کے لاکھوں افراد سامراجی طاقتوں کے خونی پنجوں میں گزشتہ چار دہائیوں سے جکڑے ہوئے ہیں اور اب پھر ایک نئی خانہ جنگی کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس کے گہرے اثرات پاکستان کے محنت کش طبقے پر بھی مرتب ہوں گے۔ بائیں بازو کے تجزیہ نگاروں…
