ندیم اُپل 14اگست یوم آزادی،تجدید عہد کا دن مگرکوئی ابھی تک یہ نہیں سمجھ پایا کہ اس روز مینار پاکستان کے سائے میں چار سو افراد کے ہجوم نے کس عہد کی تجدید کی۔چار سو افراد کی آٹھ سو آنکھوں میں کیا ایسی کوئی ایک آنکھ بھی نہ تھی جس میں تھوڑا بہت ہی شرم کا پانی نظر آیا ہو۔کیا سب کے ہی دیدوں کا پانی مر گیا تھا۔سب ہی کے ضمیر سو گئے تھے اگر جاگ رہی تھی تو صرف وحشت و بربریت اور اگر ناچ رہی تھی تو صرف شیطانیت۔چار سو افراد کے ہجوم میں پھنسی ایک لڑکی…
Author: Daily Khabrain
کنور محمد دلشاد افغانستان میں حْریت پسندوں کے کابل پر قبضہ کے بعد افغانستان میں خانہ جنگی کا خطرہ ٹل گیا ہے۔افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے گذشتہ روز پہلی پریس کانفرنس کی تو کئی خدشات ختم ہو گئے۔یہ پریس کانفرنس ایک گھنٹہ تک جاری رہی اور وہاں پر موجود صحافیوں نے سوالات بھی کیے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے اعلان کیا کہ افغانستان میں جاری جنگ ختم ہوچکی ہے۔مگر افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح کا ایک ویڈیو پیغام بھی منظر عام پر آیا جس میں اْس کا کہنا تھا کہ یہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔لیکن اس…
ملک منظور احمد افغانستان کی صورتحال میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈرمائی تبدیلی آئی ہے اور ایسی تبدیلی جس کا اندازہ امریکہ سمیت کوئی بھی نہیں لگا سکا،طالبان نے 11روز میں افغانستان کے 27صوبائی دارالحکومتوں سمیت وفاقی دارالحکومت کابل پر بھی قبضہ کر لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے،افغان حکومت اور افغان مسلح افواج ایک سراب کی مانند منظر سے غائب ہو گئیں۔سابق افغان صدر تو اپنے نجی طیارے پر سوار ہو کربیرون ملک روانہ ہو گئے تو دوسری جانب افغان فوج کدھر غائب ہو گئی اس کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔خود امریکی صدر اور امریکی فوجی…
کا لعدم تحریک طالبان کے ارکان عام معافی کے بدلے ہتھیار دلالیں اور پاکستان چلے جائیں اور پاکستان سے تمام معلومات حل کریں ،افغان طالبان کمیشن کی ٹی ٹی پی کووارننگ کابل ایئرپورٹ کے قریب بھگدڑ ،7افراد متعدد زخمی امریکہ نے اپنے باشندوں کو کابل ایئرپورٹ پر جانے سے روک دیا داعش کے حملے کا خطرہ متبادل راستوں پر غور کر رہے ہیں امریکی حکام افراتفری کے زمہ دار نہیں :طالبان خانہ جنگی کا خطرہ ٹل گیا احمد مسعود کا طالبان سے لڑائی کا ارادہ موخر ،امریکہ کا افغانستان سے انخلا احمکانہ فیصلہ ہے،ٹوبليئر، یورپی باشندوں کے محفوظ انخلا کلیئے…
50 لاکھ گھروں کا منصوبہ وزیر اعظم کا شاندار ویژن، ذاتی دلچسپی سے کام جاری، نقصان پہنچانے کا انکشاف، ق لیگی وزیر طارق چیمہ روکاوٹ بننے لگے،کرپشن کا امکان ایف 14 اور 15 سیکٹر کے 3 کیٹیگری پلاٹوں کی ہنگامی طور پر قرعہ اندازی کی گئی کیٹیگری ایک کی قرعہ اندازی وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ بٹن دبا کر کی وزارت ہاؤسنگ نے ڈیلروں سے ملی بھگت کی حقداروں اندھيرے میں رکھ کر کروڑوں کے پلیٹ کوڑيوں کے بھاؤ خرید لیے بیواؤں کا حق تلفی پر عدالت جانے کا فیصلہ
سول ایوی ایشن کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہےکہ نیواسلام آباد ائیرپورٹ کے ائیر ٹریفک کنٹرول ٹاور کے لیے غلط سائٹ کا انتخاب کیا گیا، جس کی وجہ سے قومی خزانے کو 2 کروڑ 10 لاکھ روپےکا نقصان ہوا۔ رپورٹ کے مطابق نیو اسلام آباد ائیر پورٹ کا ائیرٹریفک کنٹرول ٹاور تعمیر کا مقصد پورا نہیں کرتا ،کنٹرول ٹاور سے مرکزی ٹرمینل کے شمال مغرب میں کھڑے طیارے نظر نہیں آتے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق نئے ٹھیکے کے ذریعے کنٹرول ٹاور کے لیے…
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے قومی سطح پر کرپشن ختم کرنے کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئر مین نیب جاوید اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موثر حکمت عملی سے نیب کی موجودہ انتظامیہ نے 535ارب برآمد کئے ہیں جبکہ گیلپ سروے کےمطابق 59فیصد پاکستانیوں نے نیب پر اعتماد کا اظہار کیاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب مقدمات میں سزا کی مجموعی شرح 66فیصد سے زائد ہے، نیب کی توجہ اس وقت منی لانڈرنگ ، عوام سے دھوکہ دہی کے کیسز پر ہے ۔ چیئرمین…
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہماری فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے گچک بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی سے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی واقعے میں کیپٹن کاشف کی شہادت کی اطلاع پردکھ اور افسوس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی شہید کیپٹن کاشف کے درجات میں مزید بلندی عطا فرمائے اور زخمی اہلکاروں کوجلد صحتیابی عطا فرمائے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا…
صدر مملکت نے سرکاری جائیدادوں سے قبضہ چھڑانے کے لیے عدالتی عمل محدود کرتے ہوئےفیڈرل گورنمنٹ پراپرٹیز مینجمنٹ اتھارٹی آرڈیننس 2021 جاری کر دیا۔ وفاقی وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدرمملکت نے 17 اگست کو مذکورہ آرڈیننس جاری کردیا تھا۔ مزید پڑھیں: حکومت کا سرکاری اراضی واگزار کرانے کیلئے خصوصی ٹربیونلز قائم کرنے کا فیصلہ نوٹیفکیشن میں آرڈیننس سےمتعلق تفصیلات جاری کرتےہوئے کہا گیا ہے کہ آرڈیننس کا نفاذ فوری ہو گا اور اس کا اطلاق تمام حکومتی جائیدادوں پر ہو گا۔ فیڈرل گورنمنٹ پراپرٹیز مینجمنٹ اتھارٹی آرڈیننس 2021 کے تحت فیڈرل گورنمنٹ پراپرٹیز مینجمنٹ…
چینی ویکسین سائنو ویک کی مزید 20 لاکھ ڈوز پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھی 20 لاکھ ڈوز سائنو ویک پاکستان پہنچی تھیں۔ واضح رہے کہ ویکسین وزارت صحت کے حوالے کردی گئی ہیں۔
