کراچی: پاکستان کے سید عماد علی نے ورلڈ یوتھ اسکریبل کپ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ کورونا وبا کی وجہ سے عالمی یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کے مقابلے آن لائن ہوئے اور پاکستان نے مسلسل دوسری بار ورچوئل چیمپئن شپ کی میزبانی کی۔ دو روزہ فائنلز میں ٹاپ ٹین کھلاڑیوں نے 13 گیمز کھیلے، اسکریبل ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم پہلے نمبر پر رہی۔ عماد علی نے فائنلز میں 13 میں سے 9 گیمز میں حریفوں کو چت کیا جبکہ پاکستان کے حشام ہادی خان 7 گیمز جیت کر چوتھے نمبر پر رہے۔ سید عماد علی دوسری بار ورلڈ یوتھ…
Author: Daily Khabrain
نعیم ثاقب ٹوکیو جاپان کا درالحکومت ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا کا مشہور اور مصروف ترین شہر بھی ہے یہاں روزانہ لاکھوں کی تعداد میں مرد و خواتین مسافر زیر زمین تیز رفتار ٹرینوں میں سفرکرتے ہیں۔ 2017میں ٹوکیو کی پولیس کو خواتین مسافروں کی طرف سے دوران سفر جسمانی چھیڑ چھاڑ(groping)اور جنسی ہراسگی کے تقریبا 900 واقعات کی باقاعدہ شکایت کی گئی۔جاپانی ماہرین کے مطابق حقیقت میں ان واقعات کی سالانہ تعداد کہیں زیادہ تھی کیونکہ بہت سی خواتین نے پولیس کو ایسے واقعات کی اطلاع نہیں دی۔ اس پر ٹوکیو پولیس نے متاثرہ خواتین کو تحفظ دینے اور…
لاہور: سٹی پولئس نے مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر کے ساتھ بدسلوکی کے کیسز میں مزید 36 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ جنسی استحصال کی ایک اور ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق ویڈیو کلپ میں دیکھا گیا کہ ایک بے بس اور خوفزدہ خاتون خوفناک صورتحال میں گھری ہوئی ہے اور کچھ لڑکوں نے اس کے کپڑے پھاڑ دیے۔ اس سے متعلق پیش رفت میں انسپکٹر جنرل آف پولیس نے اس میں کیس میں غفلت برتنے پر معطل کیے جانے والوں کی جگہ نئے ایس ایس پی آپریشنز لاہور، ایس پی سٹی ڈویژن کے علاوہ دیگر…
عالمی وباء کی بڑھتی ہوئی تباہ کاریوں کے باعث ملک بھر میں کورونا سے مزید 75 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ این سی او سے کے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 3 ہزار 842 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، 53 ہزار 527 ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.1 فیصد ہو گئی ہے۔
افغانستان میں داعش کے حملے کے خطرے کے پیش نظر امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ امریکا نے سکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو کابل ائیر پورٹ جانے سے منع کر دیا ہے۔ سکیورٹی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر افغانستان میں موجود داعش کا گروہ حملہ کر سکتا ہے لہٰذا شہری کابل ائیر پورٹ کا رخ نہ کریں۔ امریکی حکام کے مطابق صرف ان امریکیوں کو سفر کرنا چاہیے جنھیں انفرادی طور پر وہاں جانے کو کہا گیا ہے، کابل کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور متبادل…
بلوچستان کے علاقے گچک میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگرد حملے میں کیپٹن شہید اور دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے گجک کے علاقے ٹوبو میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے میں کیپٹن کاشف کی شہادت ہوئی اور 2 فوجی زخمی بھی ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق زخمی فوجیوں کو خضدار کے میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناختی کارڈ کی تصدیق اور تجدید کے نئے نظام کا اجراء کر دیا۔ نئے نظام کے تحت اب کوئی بھی پاکستانی اس بات کی تصدیق کر سکتا ہے کہ ان کے خاندان میں کوئی اجنبی یا غیر متعلقہ فرد تو رجسٹرڈ نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ہفتے نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا تھا جہاں چیئرمین نادرا طارق ملک نے انھیں ڈیجیٹل پاکستان کے مکمل روڈ میپ پر بریفنگ دی تھی۔ آن لائن نظام کے تحت اس میں لکھا ہے کہ پاکستانی شہری ایس ایم ایس کے ذریعے شناختی کارڈ…
وزیر احمد جوگیزئی جدید دنیا کے جتنے مسائل ہیں وہ قدرتی طور پر پیدا نہیں ہوئے ہیں،جتنے بھی معاملات ہیں چاہے وہ محدود ہوں یا پھر لا محدود انسانوں کے پیدا کر دہ ہیں،اور یہاں پر میں عام انسانوں کی بات نہیں کر رہا ہوں،عام انسان تو بیچارے ان تمام معاملات میں بے بس ہیں اور عام لو گ تو ان پالیسیوں اور اس سوچ کے زیر اثر آجاتے ہیں اور ان سے متاثر بھی ہو تے ہیں۔قوم کی زندگی میں ان کے معاملات کو جانچنے کے لیے ان کی تاریخ میں بہت زیادہ دور تک دیکھنے کی ضرورت نہیں…
ڈاکٹر محمدممتاز مونس آبروئے صحافت محترم ضیا شاہد محروم ومغفور کی جہاں بے پناہ خدمات ہیں وہاں جنوبی پنجاب کے عوام انہیں اپنا مسیحا ہی نہیں بلکہ پیشوا بھی سمجھتے ہیں۔کیونکہ انہوں نے آج سے تقریباً29سال قبل ”خبریں“ ملتان کی بنیاد رکھ کر سب سے پہلے اس خطے کے عوام کی احساس محرومی کو دیکھتے ہوئے ان کے حقوق کی آواز بلند کی اور وہ واحد آواز ہے جس نے جنوبی پنجاب کی حقوق کی صحیح معنوں میں ترجمانی کی اور یوں آج پاکستان بھر میں جنوبی پنجاب صوبہ یا جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو تسلیم کیا جانے لگا‘ یہاں…
خدا یار خان چنڑ تاریخ اسلام کا مطالعہ کریں تو یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ مسلمانوں نے میدان جنگ میں ہمیشہ عددی اکثریت کے بجائے اپنی قوتِ ایمانی پر بھروسہ کیا اور نصرتِ الٰہی سے دشمن کو شکست دی۔نبی کریم ؐکا سنہری دور ہو یا خلفائے راشدین کی فتوحات کا تذکرہ، ہمیں جابجا قوت ایمانی اور نصرتِ الٰہی کے مظاہر دیکھنے کو ملتے ہیں۔اسلام پر ایک زمانہ ایسا بھی تھا کہ اس کے نام لیواؤں پر مکہ کی زمین تنگ کر دی گئی تو آپ نے مسلمانوں کو مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کا حکم دیا، پھر چشم فلک…
