Author: Daily Khabrain

انجلینا جولی بھی انسٹاگرام پرآگئیں، افغان لڑکی کا خط شیئر کر دیا انجلینا جولی نے باقاعدہ طور پر انسٹاگرام میں شمولیت اختیار کر لی افغان عوام کی آوازدنیا بھر میں شیئر کروں گی،انجلینا جولی

مزید پڑھیں

پاکستان انٹرنیشل ائیر لائنز ( پی آئی اے)   نے کابل کیلئے فلائٹ آپریشن فی الحال معطل کر دیا  ہے ۔ پی آئی اے کے کابل فلائٹ آپریشن میں شریک عملے کے ایک اہم رکن نے جیو نیوز کو بتایا کہ کابل ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن کیلئے حالات بہت خراب ہیں ، ضروری سہولیات تک دستیاب نہیں اور ائیر پورٹ پر عملہ بھی موجود نہیں جس کی وجہ سے پی آئی اے نے فی الحال کابل کیلئے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں اور ہفتے کے دن کیلئے پروازیں شیڈول نہیں کی ہیں۔ پروازیں معطل کرنے کی ایک بڑی وجہ…

مزید پڑھیں

ٹیکساس: اسٹارلنک سیٹلائٹ، دماغی چپ اور خودکار ٹیسلا کار بنانے والی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی انسان نما (ہیومونائڈ) روبوٹ پر کام شروع کردیا ہے۔ اس روبوٹ کو ٹیسلا نے آپٹیمس کا نام دیا ہے۔ ٹیسلا کے مطابق اسمارٹ روبوٹ ’خطرناک، بار بار انجام دیئے جانے والے اکتاہٹ بھرے‘ کاموں کو انجام دے سکے گا۔ آپٹیمس کی اونچائی 173 سینٹی میٹر اور وزن 57 کلوگرام کےقریب ہوگا۔ اسے حرکت دینے کے لیے کل 40 ایکچوایٹرز نصب کئے جائیں گے۔ تمام ایکچوایٹرز برقی مقناطیسی انداز میں کام کرتے ہوئے روبوٹ کے مختلف حصوں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پیٹرن ان چیف پاکستان کرکٹ بورڈ کی حیثیت سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی مدت ملازمت میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین احسان مانی وزیراعظم کی توقعات کے مطابق ڈیلیور نہیں کر سکے اور وزیراعظم سجھتے ہیں کہ ان کا ویژن تجربہ کار کھلاڑی ہی پایہ تکمیل تک پہنچا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کسی کرکٹر کو چیئرمین پی سی بی بنانے کے خواہش مند ہیں اور وزیراعظم کے پرانے ساتھی رمیز راجہ پی سی بی کی چیئرمین شپ کے لیے…

مزید پڑھیں

ویب ڈیسک : دنیا کی پہلی اڑنے والی موٹر سائیکل 2023 میں عام شہریوں کو فروخت کیلئے دستیاب ہوگی۔بغیر پائلٹ لائسنس اڑایا جاسکے گا۔ رپورٹ کے مطابق جیٹ پیک ایوی ایشن نامی امریکی کمپنی اپنی تیار کردہ فلائنگ بائیک ”دی سپائیڈر،، 2023 تک عام شہریوں کو فروخت کیلئے پیش کردے گی۔کیلے فورنیا میں قائم کمپنی کا کہنا ہے کہ عام صارفین کے لیے اس کے دو ورژن تیار کیے جائیں گے جو باقاعدہ صارفین خرید سکتے ہیں اور چلا سکتے ہیں۔ فلائنگ بائیک فلائٹ کنٹرول سسٹم سے منسلک ہوگی، جسے تیار کرنے میں ڈیڑھ سال لگے گا۔ موٹرسائیکل کو فضا…

مزید پڑھیں

پاکستان میں چینی سفارتخانے نے گوادر میں ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے حملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان میں چینی سفارت خانے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘چین دہشت گردی کے اس فعل کی شدید مذمت کرتا ہے، دونوں ممالک کے زخمیوں کے ساتھ مخلصانہ ہمدردی کا اظہار کرتا ہے اور پاکستان میں بے گناہ متاثرین سے گہری تعزیت کا اظہار بھی کرتا ہے۔ بیان کہا گیا کہ پاکستان میں چینی سفارت خانے نے فوری طور پر ہنگامی منصوبے کا آغاز کیا اور پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ زخمیوں کا…

مزید پڑھیں

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے راولپنڈی میٹرو اسکینڈل میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو طلب کرلیا۔ ذرائع کےمطابق نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 24 اگست کو طلب کیا ہے، انہیں احسن اقبال کے بھائی مصطفی کمال کو کنٹریکٹ دینے پرطلب کیاگیا ہے۔ ذرائع کا کہناہےکہ ریکارڈ کے مطابق شہباز شریف کے کہنے پر احسن اقبال کو کنٹریکٹ دیا گیا اور کنٹریکٹ دینے سے متعلق آر ڈی اے کی فائل میں کوئی دستاویزات نہیں جب کہ فائل میں صرف اتنا لکھا ہے کہ شہباز شریف نے کنٹریکٹ دینے کا کہا۔ ذرائع نے بتایا کہ کنٹریکٹ دیتے…

مزید پڑھیں

کراچی : شہر قائد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز کراچی سے 72کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی ، زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلہ 15کلومیٹر گہرائی میں آیا اور مرکزکراچی سے72کلومیٹرشمال مشرق میں تھا۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ 3 اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ معمولی نوعیت کا حامل ہوتا ہے، جس سے کسی بھی نقصان کا کوئی اندیشہ نہیں، تاہم زلزلے…

مزید پڑھیں

لاہور: خصوصی رپورٹمینار پاکستان خاتون سے بد تمیزی کا معاملی پولیس کی سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کی تحقیقات جاری۔ پولیس نے مرکزی لامان شاہ ، زیب عکاس اور حزیفہ سمیت 100 سے زائد افراد کو حراست میں لے لے لیا۔ تاہم عائشہ کی میڈیکل رپورٹ بھی منظر عام پر آگئی۔ پولیس نے خاتون کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے ، واقعہ کی انکوائری کیلئے 3 رکنی کمیٹی بنا کر 15 حملہ آورں پر مقدمہ درج 4 ملزم بنوں اور کوہاٹ فرار  ، مرکزی ملزم حزیفہ مدرسہ کے کیتمم قاری یوسف کا بیٹا ، نادرا کی مدد سے مزید ملزموں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد : (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزارت داخلہ نے گوادر میں چینی شہریوں کے قافلے کے قریب ہونے والے دھماکے کو خودکش حملہ قرار دیا ہے۔ دھماکے کے باعث دو بچے جاں بحق ہوگئے جب کہ دو بچے اور ایک چینی شہری زخمی ہوگیا۔ وزارت داخلہ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گوادر میں ایسٹ بے ایکسپریس وے پر پاکستان آرمی اور پولیس کے دستوں کی مربوط سکیورٹی کے ہمراہ چار گاڑیوں پر مشتمل چینی شہریوں کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا، واقعہ فشر مین کالونی کے قریب کوسٹل روڈ پر پیش آیا۔ وزارت داخلہ کا…

مزید پڑھیں