لاہور (خبر نگار خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے افغانستان کی صورتحال پر ان کیمر ااجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کروٹ لیتے حالات میں پاکستان میں قومی اتفاق رائے اور ایک بیانیہ ناگزیر ہے ، قومی مفادات کا تقاضا ہے کہ تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہوں اس معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی بلا یا جائے اوردرپیش صورتحال پرغورکیا جائے ۔ انہوں نے کہا قومی وسیاسی سطح پر اس مسئلے اور اس کے نتیجے میں پاکستان پر پڑنے والے ممکنہ اثرات کا تفصیلی اور…
Author: Daily Khabrain
حکومت کی تشکیل کیلئے طالبان رہنما کابل پہنچنا شروع ہیت اللہ اخونزادہ سپریم لیڈر, مللا عمر کے بیٹے مللا یعقوب حقانی نیٹ ورک کے سراج الدین حقانی اور عبد الغنی برادر کو بڑی ذمےداری ملنے کا امکان1966 سے لیکر 2001 کے دوران بننے والی حکومت ہی دوبار بحال ہوگی۔ کاروباری معاملات بھی شوری کونسل کرے گی۔حکومت کی کمان طالبان کے ہاتھوں میں ہونگی۔ نیی قومی فوج میں سابق افغان فوجیوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ ترجمان وحید اللہ ہاشمی۔ عالمی برادری طالبان پر دباؤ ڈالنے کی بجائے اس کی مدد کرے چین، طالبان کو دہشتگردی کی فہرست سے نکالنا…
ایبٹ آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ طالبان خواتین اور انسانی حقوق سے متعلق عالمی برادری سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے اور افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ کیا، آرمی چیف پاکستان بٹالین کو بٹالین پرچم عطا کرنے کی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ آج کا دِن پاکستان ملٹری اکیڈمی جیسے عظیم ادارے کی تعمیر…
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے تمام ججز کو پلاٹس کی الاٹمنٹ معطل کر دی۔ اٹارنی جنرل کو اس حوالے سے معاونت کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ حیرت انگیز طور پر کرپشن اور جرائم میں سزا پانے والے ججوں کو بھی پلاٹ ملے، جن ججز نے ممکنہ طور پر اراضی متاثرین کے کیسز سننے ہیں ان سب کو مارکیٹ ریٹ سے کم قیمت پر پلاٹس الاٹ کیے گئے، یہ مفادات کا ٹکراؤ ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نےاسلام آباد ہائی کورٹ اور…
اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، رقم سے شکار پور ۔ راجن پور سیکشن کو منصوبے کے تحت 2 لین سے 4 لین کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیے جانے والے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ قرض 222 کلو میٹر قومی شاہراہ این 55 شکار پور ۔ راجن پور کی اپ گریڈیشن کے لیے ہے۔ اے ڈی بی کا کہنا ہے…
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان افغانستان ون ڈے سیریز کے لیے ملک کا ون ڈے اسکواڈ کا ٹریننگ کیمپ ملتوی کر دیا۔ واضح رہے کہ پاکستان ون ڈے اسکواڈ کا کیمپ کل سے 28 اگست تک کے لیے لاہور میں شروع ہونا تھا۔ پی سی بی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان بورڈ کی جانب سے شیڈول اور ٹریول پلان کا انتظار ہے جس کے بعد کیمپ کا آغاز کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘پی سی بی کی جانب سے تمام معاملات افغانستان بورڈ کے اعلان کے ساتھ مشروط ہیں’۔ پی…
پشاور میں کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کی سم بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمشنر پشاور ریاض محسود کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے اور ویکسینیشن عمل کو تیز کرنے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا اور تجاویز پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کی سم بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمشنرپشاور نے کہا کہ کورونا ویکسین نہ لگوانےوالوں کی موبائل سم بند کی جائیں گی،31 اگست تک ہر کوئی ویکسین لگوائے بصورت دیگر مقررہ تاریخ کے بعد ویکسین نہ لگانے والوں کی سم…
پاکستانی معاشرے میں خواتین کو جو عزت اور مقام حاصل ہے وہ کہیں اور نہیں، بد تمیزی اور ہراسگی کے زمہ دار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ بیہودہ ویڈہوز اور گندے کپڑے پہن کر دوستوں کے ساتھ ہلا گلا کرنے پر ایسے واقعات جنم لیں گے جنہیں روکنا ریاست اور معاشرے کی زمہ داری ہے۔ یوم آزادی پر واقعہ، 15 اور 16 کو رنگین پوسٹیں وائرل، 17 اگست کو ایک اینکر نے بتانے پر ٹک ٹاکر کو ظلم کا پتہ چلا ، سوالیہ نشان 14 اگست سے ایک دن پہلے باقاعدہ فیس بک پر مینار پاکستان آکر چاہنے والوں کو…
کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں اسکولوں کو مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں اسکولوں کو مزید ایک ہفتے نہیں کھولا جائے گا،اس ایک ہفتے میں اساتذہ، اسٹاف اور والدین ویکسی نیشن کرائیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ اسکول ٹیچرز اور بچوں کے والدین کو بھی اپنا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے شکوہ کیا کہ سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کیا جا رہا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے پانی کی کٹوتی کی تلافی کی جائے۔ واضح…
