Author: Daily Khabrain

گوارگو بالگتر کیلکور میں ایف سی کے گاڑی پر بم حملہ ہوا جس کے باعث ایک اہلکار شہید تین زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں لانس نائک اسماعیل شہید ہوئے ہیں ، زخمیوں میں نائب صوبیدار اسلم ، سپاہی سلام اور تنویر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ شہید اور زخمیوں کو ہوشاب ڈسڑکٹ کیچ کیمپ منتقل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

امریکی اور اتحادی افواج نے 31 اگست تک افغانستان سے حتمی انخلا کے لیے پاکستان سے مدد کی درخواست کردی۔ طالبان سے جنگ کے دوران امریکی اور اتحادی افواج کی معاونت کرنے والے تین سے چار ہزار افراد کراچی لائے جائیں گے، انہیں پاکستان کا ویزا دیا جائے گا اور انہیں امریکا منتقلی سے پہلے ایک ماہ کراچی میں رکھا جائے گا۔ حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ امریکی و اتحادی افواج کے معاونت کاروں کے کراچی میں رہنے کا بندوبست سندھ حکومت کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابل سے غیر ملکیوں کو لے کر اڑان بھرنے…

مزید پڑھیں

کراچی:  بلاول بھٹو زردار ی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی ہوا چل پڑی ہے، اگلا انتخاب جیالے جیتیں گے، ملک بھر سے مختلف پارٹیوں کے سیاسی رہنما ہمارے رابطے میں ہیں۔  پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بلاول ہاوس کراچی میں ملاقات کی، جس میں پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی شریک ہوئیں۔ آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور راجہ پرویز اشرف نے ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ راجہ پرویز اشرف نے قیادت کو پنجاب سے پارٹی میں شمولیت…

مزید پڑھیں

تحریک انصاف حکومت کی تین سالہ کارکردگی کے حوالے سے اسلام آباد میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اپنی حکومت کی تین سالہ کارکردگی کے حوالے سے قوم سے خطاب  کریں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری  کا کہنا ہے کہ کسی اور سیاسی جماعت میں ایسا کرنے کی جرأت نہیں، تیس تیس سال حکومت کرنے والے منہ چُھپا رہے ہیں ، ہم فخر سے کچھا چٹھا پیش کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں قائم ہوئی تھی۔ عمران خان نے 18 اگست 2018…

مزید پڑھیں

50لاکھ سے زائد گاڑی سمگلنگ پر فوری مقدمات درج‘گرفتاری عمل میں لائی جائے گی نان کسٹم پیڈ، نان ڈیوٹی پیڈ گاڑی، اسلحہ اور ممنوعہ اشیاءکی سمگلنگ پر فوری کارروائی ہو گی رواں مالی سال بلیک ٹی‘ ٹائر‘ ٹیکسٹائل مصنوعات‘ الیکٹرانک گڈز کی سمگلنگ کا حجم 1132.021 ارب رہا لگژری گاڑیوں مصالحہ جات‘انڈین‘ ایرانی مصنوعات کی سمگلنگ سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا ملکی صنعتیں بندش کا شکار، تجارتی صنعتی تنظیموں کی وزیراعظم سے اپیل پر اقدام ایف بی آر کا سخت کارروائی کرنے اور سامان ضبطی کا فیصلہ ملتان(کامرس رپورٹر)

مزید پڑھیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ازبکستان اور تاجکستان کے صدور سے ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر قریبی روابط اور مشترکہ لائحہ تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ شاہ محمود قریشی ایک دن قبل تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان اور ایران سمیت چار ملکی دورے پر روانہ ہوئے تھے تاکہ پڑوسی ملک افغانستان میں تازہ پیشرفت پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا جا سکے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مخدو م شاہ محمود قریشی نے بدھ کو تاشقند میں ازبکستان کے صدر شوکت مرز ا ایوف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے ازبک صدر کو وزیر…

مزید پڑھیں

وزیر اعظم عمران خان سے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی بدلتی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے استحکام کیلئے اہم ہے، افغان عوام کے تحفظ،سلامتی اور انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ مسئلے کا سیاسی حل ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ افغان عوام کی سکیورٹی اور حقوق کا تحفظ یقینی ہونا چاہیے۔ وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ  عالمی برادری افغان عوام کی مدد کیلئے آگے بڑھے اور افغانستان میں…

مزید پڑھیں

وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسانوں کی معاونت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت کسان کارڈ کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں معاونینِ خصوصی جمشید اقبال چیمہ، ڈاکٹر شہباز گِل، شہزاد اکبر،  وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزراء ہاشم جواں بخت، حسین جہانیاں گردیزی اور متعلقہ اعلیٰ افسران نے شرکت  کی۔ اجلاس میں وزیرِاعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا  گیا کہ قلیل مدت  میں ہی 3 لاکھ 75 ہزار سے زیادہ کسان کارڈ کا اجراء ہو چکا ہے اور یہ تعداد تیزی سے…

مزید پڑھیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا جمیکا میں کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق کورونا مثبت آنے کے بعد مصباح الحق اب 10 روز  تک جمیکا میں قرنطینہ کریں گے جس کے بعد انہیں وطن واپسی کی اجازت ہوگی۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ جمیکا میں موجود قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی وطن واپسی سے قبل دو مرتبہ کورونا ٹیسٹنگ کی گئی اور ان ٹیسٹنگ کے نتائج میں صرف مصباح الحق ہی وہ واحد رکن ہیں جن کے دونوں ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی۔ بورڈ کے مطابق ٹیسٹ مثبت…

مزید پڑھیں

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان خاشگوار تعلقات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی کے سفیر نے سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ تعاون کے مختلف امور پر بات چیت کی۔ اٹلی کے سفیر اینڈریاس فیراریز نے کہا کہ پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور خود انحصاری کے میدان میں ہونے والی غیر معمولی پیشرفت قابل تعریف ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک فضائیہ نے دونوں فضائی افواج کے مابین دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں