Author: Daily Khabrain

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب راکٹ حملہ ہوا، جس میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق کابل کے علاقے خواجہ بگھرا میں ایک گھر پر راکٹ داغا گیا، جس کے دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور آسمان پر دھوئیں کے سیاہ بادل دیکھے گئے۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق راکٹ حملے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ قبل ازیں افغان میڈیا نے خبر بریک کی تھی کہ کابل ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی زور دار آواز سُنی گئی ، جس کا تعین…

مزید پڑھیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی اور حیدرآباد کے علاوہ صوبے بھر میں تفریحی پارک، واٹر پارک، سوئمنگ پول کھولنے کی اجازت دے دی۔   مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے، جس کے تحت کراچی ڈویژن او حیدرآباد میں پابندیاں برقرار رکھی جائیں گی، جب کہ صوبے بھر میں تفریحی پارک، واٹر پارک، سوئمنگ پول کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے، نیا حکم نامہ یکم سے 15 ستمبر2021 تک نافذالعمل رہے گا۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد…

مزید پڑھیں

لندن:  برطانیہ کی جانب سے اپ ڈیٹ ٹریول لسٹ میں پاکستان کے بدستور  ریڈلسٹ میں ہونے کے پیچھے چھپی وجوہات منظر عام آگئیں۔ برٹش ہیلتھ منسٹر لارڈ جیمز بیتھنل کی جانب سے رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی کو لکھے گئے خط کی تفصیلات جیو نیوز نے حاصل کر لی ہیں۔ یاسمین قریشی کو لکھے گئے خط میں لارڈ بیتھنل کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور  پر  پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ  رپورٹ ہونے والے کیسز  سے کہیں زیادہ ہے جبکہ پاکستان میں ٹیسٹنگ اور سیکوئنسنگ ریٹ کی شرح کافی کم ہے۔ ہیلتھ منسٹر لارڈ جیمز بیتھنل کے مطابق پاکستان میں ڈیلٹا…

مزید پڑھیں

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے سیاحتی ویزے کھولنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ اماراتی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سیاحتی ویزے کووڈ ویکسین لگوانے والے افراد کو ہی مِل سکیں گے جب کہ سیاحتی ویزوں کا اجراء 30 اگست سے کیا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیاح عالمی ادارہ صحت سے منظور  شدہ ویکسین لینے پر  ہی ویزے لینے کے اہل ہوں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب نے بھی سیاحتی ویزے جاری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے 49 ممالک کی فہرست…

مزید پڑھیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اگر افغانستان کی صورتحال بگڑتی ہے تو اس سے سب متاثر ہوں گے، ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان سے مثبت پیغام آرہا ہے تو اس کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے، اگر افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو اس کا نقصان سب کو ہو گا، ہمیں ماضی سے سبق حاصل کرنا چاہیے نہ کہ اسے دہرانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو نیچا دکھانے کے لیے منفی حرکتیں کر رہا ہے، بھارت نے مختلف گروہوں کو دہشت گردی کے لیےجوڑا، بھارت خطے…

مزید پڑھیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت مخالف سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اورپی ڈی ایم کے صدر مولانافضل الر حمن نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی نے ہم پر وار کیا مگر ہمار ا ہدف وفاق پر مسلط حکمران ہیں۔ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے حکومت کیخلاف فیصلہ کن تحریک پراتفاق کرلیا،لانگ مارچ استعفوں کی تجویز دیدی گئی۔ اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے کہاکہ متفقہ طور پر آگے بڑھیں گے ۔اپوزیشن اتحاد نے اجلاس میں صدر کے پارلیمنٹ سے خطاب پراحتجاج کا اعلان کردیا ۔ مینگل ، اچکزئی ، ڈاکٹر عبد المالک نہ آئے جبکہ مریم ،نوازشریف،اسحاق ڈار نے ویڈیوپر…

مزید پڑھیں

سلام آباد:( صباح نیوز) وفاقی حکومت نے ملک میں چینی، گندم، دودھ، گوشت اور دالوں سمیت پچاس اشیا ء کی قیمتیں کنٹرول کرنے، منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی روکنے کا حکم نامہ 2021ء جاری کردیا۔ وفاق،صوبوں اور ڈپٹی کمشنرز کی سطح پر کنٹرولر جنرل آف پرائسز کے اختیارات سونپ دیئے گئے جنہیں امپورٹرز،ڈیلرز اور پروڈیوسرز سے ماہانہ یا بہ وقت ضرورت رپورٹ کا ریکارڈ طلب کرنے،سوموٹو، ٹریڈ ایسوسی ایشن کی حدود میں سرچ اور داخلے کا اختیار ہوگا۔ وزارت صنعت و پیداوار نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پرائس کنٹرول، منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے ایکٹ 1977…

مزید پڑھیں

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان، افغانستان کا نہیں بلکہ پاکستان کا مسئلہ ہے، اس لیے اس حوالے سے حکمت عملی بنانا بھی پاکستان کا کام ہے۔ ٹی ٹی پی کو طالبان سربراہ کی بات ماننا پڑے گی : ذبیح اللہ مجاہد کا دوٹوک پیغام جیو نیوز کے پروگرام ‘جرگہ’ میں گفتگو کرتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ حکومت کی تشکیل کے حوالے سے بھرپور طریقے سے کام جاری ہے، بعض معاملات کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے جن میں سے ایک یہ ہے کہ کابل میں اچانک داخلہ…

مزید پڑھیں

شوکت پراچہ آج دنیا بھر کی توجہ افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر اپنے اپنے قومی مفاد کے تحفظ پر مرکوز ہے۔عالمی برادری افغانستان میں وقوع پذیر حالات کا سامنے کرنے کے لیے انفرادی اور اجتماعی کوشش میں جڑی ہے۔ مغربی دنیا اپنے سفارت کاروں، شہریوں یا افغانستان میں گذشتہ ادوار میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے مزدوروں اور پروفیشنلز کے انخلا میں مصروف ہے۔اس خطے کی چین، روس، پاکستان، ایران جیسی بڑی طاقتیں افغانستان کی ہمسایگی کے چیلنجز کو کم کرنے میں انفرادی یا اجتمایی لاحہئ عمل طے کرنے پر توانائیاں صرف کرنے میں…

مزید پڑھیں

ڈاکٹر شاہد رشیدبٹ افغانستان کی صورتحال میں بہت تیزی کے ساتھ تبدیلیاں رونما ہو ئیں ہیں،طالبان ایک مرتبہ پھر کابل کی حکومت حاصل کر چکے ہیں،اور سابق افغان قیادت ملک سے فرار ہو گئی ہے۔بہر حال سیاسی معاملات تو اپنی جگہ پر لیکن اس تمام ترصورتحال کے معاشی مضمرات پر بھی نظر ڈالنے کی ضرورت ہے۔ عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ افغانستان ایک غریب ملک ہے اور اس سے تجارت کی کوئی زیادہ اہمیت نہیں ہے لیکن حقیقت اس عمومی تاثر سے یکسر مختلف ہے۔ پاکستان تجارت کے لیے افغانستان کے لیے کلیدی حیثیت کا حامل…

مزید پڑھیں