لاہور: ( ویب ڈیسک ) ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ عوام باشعور ہو چکے، شہباز شریف کی حکومت کی خواہش صرف خواہش ہی رہے گی۔ اپنی ہی سیٹ نہ جیت سکنے والے مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کی قیادت کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم جلسے اور شہباز شریف کے بیانات پر ردعمل میں ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے پی ڈی ایم کی بڑھکیں سن سن کر عوام کے کام پک چکے ہیں۔ یہی حکومت مخالف بڑھکیں پہلے بلاول زرداری اور بیگم صفدر اعوان مارتے تھے۔ طوطا اور…
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد: کورونا کے حملے جاری، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 66 افراد انتقال کر گئے، ایکٹو کیسز کی تعداد 93 ہزار 690 ریکارڈ کی گئی۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 93ہزار 690ہے ،مجموعی کیسز کی تعداد 11لاکھ 56ہزار 281ہو گئی۔ 3ہزار 800 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 10 لاکھ 36 ہزار 921 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 3لاکھ 91ہزار 297، سندھ میں 4لاکھ 30ہزار 594، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 61ہزار 381، اسلام آباد میں 98ہزار 951 اور بلوچستان میں…
واشنگٹن: کیٹگری 4 شدت کا انتہائی خطرناک طوفان ’آئیڈا‘ امریکی ریاست لوئزیانا سے ٹکرا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق طوفان آئیڈاکے زیر اثر لوئزیانا میں شدید بارشیں شروع ہو گئی ہیں جس کے باعث سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان آئیڈاکے باعث چلنے والی تیز ہواؤں سے کئی درخت اکھڑ گئے اور درخت گرنے سے ایک شخص ہلاک بھی ہوا۔ امریکی میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث لوئزیانا اور مسی سپی میں تقریبا 10 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ بعد ازاں طوفان آئیڈا کیٹگری 1کے طوفان میں تبدیل ہو گیا جس سے…
واشنگٹن: ایک اعلیٰ امریکی جنرل نے کہا ہے کہ اب افغانستان میں امریکا اور طالبان ’مشترکہ مقصد‘ رکھتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ جنرل فرینک میک کینزی نے ایک حالیہ بریفنگ میں کہا کہ ’ہم ایک مشترکہ مقصد رکھتے ہیں‘ اور ’ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے میں فائدہ ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’جب تک ہم نے اس مشترکہ مقصد سے جوڑے رہے تو ان کے لیے کام کرنا مفید رہے گا‘۔ جنرل فرینک میک کینزی نے کہا کہ انہوں نے ہمارے کچھ سیکورٹی خدشات کو ختم کر دیا ہے۔ پینٹاگون کی جانب…
کراچی: سندھ بھر میں آج سے تمام تعلیمی ادارے کھل گئے ، اسکولوں کو50 فیصد حاضری کے ساتھ کھولا گیا ہے،آل پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے اسکول کھولنے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں تدریسی سرگرمیاں بحال ہو گئیں اور تمام تعلیمی ادارے ایس اوپیز کے تحت کھل گئے، اسکول دوبارہ کھلنے پر بچوں، والدین اور اساتذہ نے خوشی کا اظہار کیا، اسکولزکو50 فیصد حاضری کے ساتھ کھولا گیا ہے۔ آل پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بچوں کی تعلیم کئی ماہ ،سالوں سے متاثر تھی، اسکول کھولنے…
کراچی: (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا فضل الرحمٰن نے وفاقی حکومت کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے ایسی جعلی حکومت کی پشت پناہی کرنے والی جبر کی طاقت کا مقابلہ کرنا اور دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان میں ایک خاص طبقے کو سیاست میں دخل اندازی کا حق نہیں ہے۔ کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ موجودہ جعلی حکمرانوں کی 3 سالہ کارکردگی پر اتنا تبصرہ ضرور کرسکتا ہوں کہ ان 3 برسوں میں انہوں نے پاکستانی ریاست کو ایک غیر…
نئی دہلی: (نیٹ نیوز) نئی دہلی سمیت انڈیا بھر میں مسلمان ، عیسائی اور سکھ غیر محفوظ ، گلوبل ڈیموکریسی انڈیکس میں 26 درجے تنزلی۔ مودی کی فسطائی حکومت مسلمانوں کی شناخت ختم کرنے پر تل گئے۔ مسلمانوں سے منسوب شہریوں کے نام ہنومان پور، مادھو پور رکھنے کی تجویر ۔ بھارتی جمہوری آزاد ملک کے اسٹیٹس سے جزوی آزاد اسٹیٹس پر ایکواڈور، موز مبیق اور سربیا کےساتھ کھڑا ہوگیا ، دنیا کا بڑی جمہوریت سے اعتبار اٹھنے لگا۔ نئی دہلی(29 اگست2021ء) بھارت میں نریندر مودی کی فسطائی حکومت مسلمانوں کی شناخت، ثقافت اور ان کی تاریخی علامات کوہرقیمت پر…
کابل ، واشنگٹن ، اسلام آباد ( نیوز ایجنسیاں) امریکی اور اتحادی افواج نے کابل کے ہوائی اڈے کے فوجی حصے کے داخلی دروازے سمیت تین دروازوں کا کنٹرول طالبان ارکان کے حوالے کر دیا ہے۔ طالبان حکومت نے ترکی اور قطر کع کابل ائیر پورٹچلانے کیلئے تکنیکی مدد فراہم کرنے کی درخواست کی ہے : قطری اخبار طالبان کا کہنا ہے کہ کابل ایئر پورٹ کا مکمل کنٹرول سنبھالنے کے لیے امریکی اشارے کا انتظار کر رہے ہیں۔ طالبان کے اعلیٰ عہدیدار نے نام نہ ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ہماری ٹیکنیکل ٹیم اور انجینیئرز…
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے دستوں نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق ضلع باجوڑ میں فوجی پوسٹ پر سرحد پار افغان علاقے سے دہشتگردوں نے فائرنگ کی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف کارروائیوں کے لئے دہشت گردوں کا افغان سرزمین کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان توقع کرتا ہے کہ افغانستان کا موجودہ اور مستقبل کا…
کوٹ ڈیجی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کو نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان تین سال کی تباہی کا جشن منا رہے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے تحت ضلع خیرپور کے شہر کوٹ ڈیجی میں واقع وسان ہاؤس میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پانی کے معاملے پر سندھ کیساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، ارسا سندھ کے ساتھ ناانصافی کر رہا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ نااہل اور ناجائز حکومت کو عوام پر مسلط کیا گیا۔ موجودہ حکومت سلیکٹڈ، اور نالائق…
