Author: Daily Khabrain

جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں سپاہی واجد اللہ شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں سیکیورٹی فورسز کے کلیرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا، بارودی سرنگ کے دھماکے میں سپاہی واجد اللہ شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آئی ای ڈی نصب کرنے والے دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے فوری طور پر علاقے کا گھیراؤ کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں بھاگنے کی کوشش کرنے…

مزید پڑھیں

ورلڈ بینک پانچویں توسیعی منصوبے کیلئے 390 ملین ڈالر اور اے ڈی بی 300 ملین ڈالر فراہم کررہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،جس میں  تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے، داسو پاور پراجیکٹ اور ٹرانسمیشن لائن منصوبوں پر غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان  کا کہنا تھا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل سے بجلی کی بڑھتی ضروریات پوری ہوسکیں گی، منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے تمام مشکلات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا…

مزید پڑھیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ افغانستان میں امن، پاکستان،وسطی ایشیاء معاشی تعلقات کو مزید مظبقط بنائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کی زیر صدارت “اقتصادی سفارتکاری” کے سلسلے میں ساتواں اجلاس ہوا جس میں وزیر خارجہ کا کہنا  تھا کہ حکومتی ترجیح جغرافیائی سیاست سے مجموعی اقتصادی تعاون میں تبدیل ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا  تھا کہ اقتصادی سفارتکاری نے جدید سفارتی امور میں مرکزی حیثیت حاصل کر لی ہے، سفراء حکومتی معاشی ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ٹھوس کاوشیں کریں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا …

مزید پڑھیں

پیٹرول کی قیمت میں  تین روپے پچاس پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سفارشات وزارت توانائی کو موصول ہو گئی ہیں۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے ، لائٹ ڈیزل کی قیمت دو روپے فی لیٹر کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ذرائع پٹرولیم…

مزید پڑھیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مغربی سرحدوں پر ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی کشمیر، قومی اسمبلی و سینیٹ کے دفاع سے متعلق قائمہ کمیٹیوں پر مشتمل وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جس میں پارلیمانی وفد کو سیکورٹی ماحول، سرحدوں کی صورتحال اور پاک فوج کی امن و استحکام کی کوششوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پارلیمانی وفد کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید…

مزید پڑھیں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اجلاس میں یونیورسل پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن (PEHEL) -911 کے قیام کے بارے میں وزیر اعظم کو اپ ڈیٹ سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ بین الصوبائی رابطوں سمیت تمام ضروری کام مکمل ہوچکا ہے، اکتوبر 2021 کے پہلے ہفتے تک ہیلپ لائن باقاعدہافتتاح کے لیے تیار ہو گی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا  کہ حکومت جرائم کی روک تھام کے لیےیونیورسل…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضروری اشیا کی قیمتوں میں استحکام پیدا کرنے کیلئے تمام ممکنہ انتظامی اقدامات کریں۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں اشیائے ضروریہ کی طلب ورسد اور قیمتوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے پرچون اور تھوک فروشوں کی قیمتوں کے درمیان غیر منطقی فرق ختم کرنے کی ہدایت کی۔ عمران خان نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے انتظامی اقدامات کے نتائج نظر آنے چاہیں۔ وزیراعظم نے چینی اور گندم کی مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر اقدامات پر…

مزید پڑھیں

اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا، پاکستان عالمی سیاست کا محور بننے جا رہا ہے۔ سوموار کے روز میڈیا سے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا، برطانیہ کی طرف سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالا جانا چاہئے، ہمیں عزت کی نگاہ سے دیکھا جانا چاہئے۔ ہم خطے کی چرچل پوسٹ پر بیٹھیں ہیں، ہمیں عزت ملنی چاہئے، ہمیں بائی پاس کرکے کسی کی دال نہیں گلے گی۔ اُن کا کہنا تھا، کابل پر حملے کا امریکی صدر کو پہلے سے علم تھا، طالبان نے ٹی ٹی پی کی حد تک یقین دہانی کرائی ہے، طالبان…

مزید پڑھیں

وزیراطلاعات نے مزیدکہا کہ شہباز شریف عالمی طاقتوں کی خوشنودی چاہتے ہیں اس لیے افغانستان پر ایک لفظ بھی نہیں کہا،شہباز شریف نے مزار قائد پر مضحکہ خیز پریس کانفرنس کی۔ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کو سیاست چھوڑ کر وکلاء کے ساتھ وقت گزارنے کا مشورہ دے دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف سیاست چھوڑ دیں اور وکلا ء کے ساتھ زیادہ وقت گزاریں ،شہباز شریف کیخلاف مضبوط کیسز ہیں اور لگتا نہیں وہ زیادہ عرصہ تقریریں کرسکیں گے۔ فوادچوہدری نے کہا کہ…

مزید پڑھیں