مرزا روحیل بیگ انجیلا میرکل 17 جولائی 1954 کو جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں پیدا ہوئیں۔ جرمنی کے مشرقی حصے میں پروان چڑھنے والی انجیلا میرکل کبھی جرمنی کی سب سے مقبول اور طاقتور ترین سیاسی شخصیت بنیں گی، یہ میرکل سمیت کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔ طبیعات جیسے شعبے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد سیاست میں آ کر اتنی شہرت اور کامیابی حاصل کی، کہ آج دنیا حیران ہے۔ یہ امر سب ہی کے لیئے تعجب کا باعث ہے۔ جرمنی میں انجیلا میرکل کی سیاسی قیادت کو ملکی سیاست میں مثبت تبدیلی سمجھا…
Author: Daily Khabrain
اکرام سہگل دنیا نے حیرانی سے سقوط کابل کودیکھا اور اشرف غنی کی ازبکستان فرار کی بزدلی کو بھی دیکھا۔ ’بیس سال بعد جنگ ختم ہوگئی ہے۔‘ یہ وہ پیغام تھا جو گزشتہ اتوار کو طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان نے میڈیا کو دیا۔ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے امریکی عملے کے انخلا نے(اگرچہ یہ زیادہ منظم تھا) کئی عشرے قبل سائیگون سے جلد بازی اور منظم امریکی رخصتی کی یاد دلا دی۔ کابل کے صدارتی محل میں آرام سے بیٹھ کر تصاویر بنوانے والے طالبان نے وہی پیغام دیا جو ویت نام نے دیا تھا۔ طالبان نے ایک ماہ…
سید سجاد حسین بخاری کابل میں 26اگست کی شب ایئرپورٹ پر یک بعد چھ دھماکے ہوئے جن میں 170کے قریب افراد مارے گئے اور ان میں 13امریکی بھی شامل تھے۔ آخری خبریں آنے تک کسی تنظیم نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی تاہم روس کے بقول داعش نے ذمہ داری قبول کرلی ہے مگر داعش کے ترجمان نے کوئی بیان نہیں دیا اور پھر امریکہ نے27اگست کو ننگرہار میں کابل دھماکے کے ماسٹر مائنڈ پر ڈرون حملہ کرکے قتل کردیا۔ اس وقت کابل کی صورتحال مکمل طور پر طالبان کے قبضے میں ہے صرف احمدشاہ مسعود…
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں اسکول چوکیدار کے بیٹے نے 4 سال کے بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعے کا مقدمہ تیموریہ تھانے میں بچے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ بچے کا میڈیکل کروایا گیا جس میں اس کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی، بچے کی نشاندہی پر اسکول چوکیدار کے بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے۔ متاثرہ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ 29 اگست کو بیٹا اسکول کے باہر کھیل رہا تھا کہ اس…
سچی کہانی پر مبنی آنے والی ٹیلی فلم ’ایک ہے نگار‘ میں ماہرہ خان کو پاکستان آرمی کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کے روپ میں دیکھ کر زیادہ تر مداح ناخوش دکھائی دے رہے ہیں۔ ’ایک ہے نگار‘ کو پاک فوج کے شعبہ تلعقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےتعاون سے بنایا گیا ہے اور جلد ہی اسے اے آر وائے پر ریلیز کردیا جائے گا۔ ٹیلی فلم کا پہلا ٹیزر تو یوم آزادی کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا، تاہم اس کا دوسرا ٹیزر جاری کیے جانے کے بعد زیادہ تر لوگ ماہرہ خان کو لیفٹیننٹ…
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ہر ریاستی ادارے کو نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انہیں احساس دلایا جائے کہ عدالت جائرہ لے رہی ہے اور ان میں سے ہر ایک سے انکوائری کرے گی کہ اظہار رائے اور میڈیا کی آزادی کو یقینی بنانے کا آئینی فرض کیوں پورا نہیں کیا جا رہا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق ایک درخواست کی سماعت کی جبکہ درخواست گزار نے اپنی درخواست واپس لے لی لیکن جسٹس منیب اختر نے ریماکس دیے کہ عدالت ازخود نوٹس لے کرسماعت جاری رکھے گی یہاں تک کہ اگر…
اسلام آباد : قومی وزارت صحت نے کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے حکومت سے 50 ارب 10 کروڑ روپے مانگ لیے ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق وزارت صحت نے کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے رقم ایشیائی ترقیاتی بینک سے ملنے والے قرض کے تحت مانگی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 6 اگست کو معاہدے پر دستخط ہوئے تھے جس کے تحت اے ڈی بی نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے 50 کروڑ ڈالرکا قرض دینے کی منظوری دی تھی۔ ذرائع کے مطابق کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے قرض…
امریکی وزیر خا رجہ انتھونی بلنکن کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی سفارتی مشن معطل کر کے قطر منتقل کر دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے افغانستان سے فوجی انخلا مکمل ہونے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردی کے سائے میں انخلا کا آپریشن مکمل کیا، انخلا میں معاونت کرنے والے تمام ممالک کے شکر گزار ہیں۔ امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ا فغانستان میں ملٹری آپریشن ختم اور سفارتی مشن شروع ہو چکا ہے، افغانستان سے سفارتی مشن قطر منتقل کر دیا گیا ہے اور افغانستان کی صورتحال پر مختلف ممالک…
واشنگٹن، لندن، پیرس : (نیوز ایجنسیاں) گیارہ ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد افغانستان پر چڑھائی کے 20 برس بعد آخری امریکی فوجی بھی افغانستان سے روانہ ہوگیا، جس کے باعث کابل کی گلیاں خوشی میں کی گئی ہوائی فائرنگ سے گونج اٹھیں۔ برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق طالبان کی جانب سے تقسیم کردہ ویڈیو فوٹیجز میں جنگجوؤں کو رات گئے امریکی فوجیوں کے جانے کے بعد کابل ایئرپورٹ میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان قاری یوسف نے کہا کہ ’آخری امریکی فوجی بھی کابل سے…
پنجشیر میں افغان طالبان اور مزاحمتی تحریک کے کارکنوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جبکہ مزاحمتی فورس کے اہلکاروں کی جنگی مشقوں کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔ افغان طالبان اور پنجشیر میں موجود مزاحمتی اتحاد کے درمیان افغان دارالحکومت کابل میں مذاکرات جاری ہیں اور گزشتہ دِنوں فریقین کے درمیان ایک دوسرے پر حملہ نہ کرنے کا معاہدہ بھی طے پایا تھا۔ وادی پنجشیر طالبان کے خلاف مزاحمت کا آخری گڑھ ہے اور اس کے علاوہ وہ تقریباً پورے افغانستان پر کنٹرول حاصل کرچکے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی پنجشیر میں مزاحمتی فورس کی قیادت سابق…
