Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • گوجرانوالہ :4 پولیس مقابلوں کے دوران چارریکارڈ یافتہ ملزمان گرفتار
    • قصور:ٹربائن کے پانی کی فروخت کا تنازعہ، 30 سالہ نوجوان قتل
    • پتوکی کے دو محنت کش نوجوان بلوچستان میں قتل،بھائی پھیرو میں سوگ
    • پنجاب حکومت کا شہریوں کی نجی زندگی’ خواتین و بچوں کے تحفظ کیلئے جاسوسی آلات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
    • کورنگی میں گھر سے 20 سالہ نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد
    • سعد رضوی ‘ انس رضوی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت
    • مقبوضہ مغربی کنارہ، امریکی صحافی و یورپی سفارتکاروں پر حملے، 8 مشتبہ افراد گرفتار
    • لاہور:ٹریفک پولیس اہلکار ریلوے سٹیشن کے سامنے بھیک مانگنے والی خاتون کو پکڑ کر لے جارہے ہیں۔
    • پاک فوج میں کرنل بابر فاروق عباسی کا منفرد اعزاز
    • مہنگائی کیخلاف احتجاج، فرانس میں لگژری برانڈز کے اسٹورز لوٹ لیے گئے
    • ساڑھے چھ لاکھ کے عوض شادی ‘دلہن شادی کے2 روز بعد گھر سے بھاگ گئی
    • لاہور ہائیکورٹ: قتل کے مقدمہ میں عمر قید کی سزا پانے والے مجرم کو وکلاء کے دلائل سننے کے بعد بری کردیا گیا
    • سعودی عرب اورجاپان خلائی تسخیر اوراس کی ٹیکنالوجیزکی ترقی میں شراکت داری کی توسیع میں سرگرم
    • میٹا اور ٹیسلا آئندہ ہفتے آمدنی سے متعلق رپورٹ جاری کریںگی
    • یوکرین پرروس کے بڑے حملے، کیف میں ایک شخص ہلاک، دو زخمی
    • گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1560 ٹریفک حادثات 864 افراد زخمی 24
    • ایڈیشنل آئی جی پنجاب عمران ارشد سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کیلئے پروموشن بورڈ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
    • پنجاب پولیس میں افسران و اہلکاروں کی ترقی کا عمل بلاتعطل جاری
    • یہ نصف صدی کا قصہ دو چار برس کی بات نہیں
    • راولپنڈی:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے نئے سعودی سفیر ڈاکٹر راجح طامی البقمی ملاقات کررہے ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امریکا نے افغانستان سے سفارتی مشن قطر منتقل کر دیا

    By Daily Khabrainاگست 31, 2021
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    امریکی وزیر خا رجہ انتھونی بلنکن کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی سفارتی مشن معطل کر کے قطر منتقل کر  دیا ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے افغانستان سے فوجی انخلا مکمل ہونے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردی کے سائے میں انخلا  کا آپریشن مکمل کیا، انخلا میں معاونت کرنے والے تمام ممالک کے شکر گزار ہیں۔

    امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ا فغانستان میں ملٹری آپریشن ختم اور سفارتی مشن شروع ہو چکا ہے،  افغانستان سے سفارتی مشن قطر منتقل کر دیا گیا ہے اور افغانستان کی صورتحال پر مختلف ممالک سے بات چیت کی جا رہی ہے۔

     ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مستقبل میں بات چیت امریکا کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے ہو گی، تسلیم کیے جانے اور تعاون حاصل کرنے کے لیے طالبان کو مؤثر اقدامات کرنے ہوں گے۔

    انسانی بنیادو ں پر افغان عوام کی امداد جاری رہے گی: امریکی وزیر خارجہ

    انتھونی بلنکن کا کہنا تھا کہ افغان جنگ 20 سال چلی لیکن اب بھی افغانستان کو  اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا، افغانستان کے عوام کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد جاری رہے گی، یہ امداد طالبان کو نہیں بلکہ این جی اوز کے ذریعے عوام تک پہنچائی جائے گی۔

    امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان سے ایک لاکھ 23 ہزار  سے زائد افراد کو بحفاظت منتقل کیا گیا، افغان شہریوں کی منتقلی کے لیے بہت محنت کی، اب بھی افغانستان سے نکلنے والے افغانیوں کی معاونت کریں گے، اگر وہ نکلنا چاہیں۔

    انہوں نے بتایاکہ 6 ہزار سے زائد امریکی شہریوں کو افغانستان سے نکالا تاہم اب بھی افغانستان میں 200 کے قریب امریکی موجود ہیں جن کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، افغانستان میں رہ جانے والے امریکیوں کو بھی نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔

    انخلا کیلئے طالبان سے بات چیت جاری رہے گی: انتھونی بلنکن

    انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں رہ جانے والوں کو نکالنا مشکل ضرور ہو گا اور اس مقصد کے لیے زمینی راستے استعمال کیے جائیں گے، طالبان نے بھی یقین دہائی کروائی ہےکہ سفری دستاویزات رکھنے والوں کو ملک سے جانے کی اجازت ہوگی۔ انتھونی بلنکن کا کہنا تھا کہ انخلا آپریشن کو جاری رکھنے کے لیے طالبان سے بات چیت جاری رہے گی، طالبان کو کہا ہے کہ بیرون ملک جانے والوں کو نہ روکا جائے، دنیا کے آدھے سے زائد ممالک اس پر متفق ہیں کہ طالبان شہریوں کو نکلنے دیں۔

    امریکی وزیرخارجہ کی کابل دھماکے پر گفتگو

    پریس بریفنگ کے دوران کابل دھماکے پر گفتگو کرتے ہوئے انتھونی بلنکن کا کہنا تھا کہ کابل ائیرپورٹ کےگیٹ پر 4 روز  پہلے 13 امریکیوں سمیت کئی افغان ہلاک ہوئے، دھماکے میں ہلاک امریکی فوجیوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے۔

    امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ طالبان نے وعدہ کیا ہے کہ افغان سرزمین شدت پسندوں کے خلاف استعمال نہیں ہو گی لیکن  ہم طالبان پر انحصار نہیں کریں گے، شدت پسندوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے طالبان پر  بھروسہ ان کے عمل پر منحصر ہو گا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      میٹا اور ٹیسلا آئندہ ہفتے آمدنی سے متعلق رپورٹ جاری کریںگی

      یوکرین پرروس کے بڑے حملے، کیف میں ایک شخص ہلاک، دو زخمی

      راولپنڈی:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے نئے سعودی سفیر ڈاکٹر راجح طامی البقمی ملاقات کررہے ہیں۔

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.