All posts by Daily Khabrain

نوازشریف کے اثاثے منجمد کئے جائیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کے امریکہ میں موجود اثاثے منجمدکرنے کے لئے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہیومن رائٹس کی جانب سے امریکی اٹارنی جنرل کو خط لکھ دیا گیا۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہیومن رائٹس کے سربراہ بیرسٹر سید محمدجاوید اقبال جعفری نے امریکی اٹارنی جنرل کو لکھے گئے خط میں الزام عائد کیاگیا ہے کہ میاں محمدنواز شریف نے غیر قانونی طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے اربوں ڈالر پاکستان سے امریکہ منتقل کئے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ میاں محمدنوز شریف نے منی لانڈرنگ سے منتقل کی جانے والے رقم سے امریکہ میں غیر قانونی اثاثے بنائے۔جبکہ امریکی قوانین کے تحت منی لانڈرنگ کرنے والے کسی بھی شخص کے خلاف امریکی حکومت کاروائی کا اختیار رکھتی ہے ،میاں محمدنواز شریف کے امریکہ میں موجود اثاثوں کو فریز کر کے تحقیقات کی جائیں۔

معمول سے زیادہ بڑا اور روشن چاندہونے کی پیشنگوئی

واشنگٹن (سپیشل رپورٹر سے)امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے مطابق سپر مون معمول کے چاند سے 14 فیصد زیادہ بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن ہو گا۔ دنیا کے کئی ممالک میں 14 نومبر کو آسمان پر ایک ایسا چاند نمودار ہو گا جو معمول سے زیادہ بڑا اور روشن ہو گا۔ سپر مون کہلانے والا یہ چاند زمین کے انتہائی قریب آ جائے گا اور تقریبا 70 سال کے بعد زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ اتنا کم ہو گا۔ ناسا کے مطابق غیر معمولی طور پر اتنے خوبصورت چاند کا نظارہ دوبارہ دیکھنے کے لیے آپ کو 25 نومبر 2034 تک انتظار کرنا ہو گا۔ سپر مون کا نظارہ برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق 4:45 پر کیا جا سکتا ہے۔ سوسائٹی آف پاپولر ایسٹرونومی کے نائب صدر رابن سیگل کا کہنا ہے کہ سپر مون چھتوں، درختوں، چمنیوں سے اوپر بہت بڑا نظر آئے گا۔ انھوں نے کہا کہ میں ہمیشہ یہ دیکھتے ہوئے بہت خوش ہوتا ہوں کہ لوگوں دوربین لیے چاند دیکھ رہے ہیں۔جب چاند زمین سے قریب ترین فاصلے پر ہو گا تو وہ 14 فیصد زیادہ بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن ہوتا ہے۔ سپر مون زمین سے 226000 کلومیٹر کے فاصلے پر ہو گا۔ 2016 میں تین سپر مون ہوں گے۔ رواں سال پہلا سپر مون 16 اکتوبر 2016 میں ہوا تھا جبکہ سال کا آخری سپر مون 14 دسمبر کو ہو گا۔

حضرت مسیح کو جنم دینے والی ہوںبرطانوی نفسیاتی مریض لڑکی کا دعویٰ

لندن (این این آئی)نوعمر برطانوی لڑکی نے افسوسناک دعویٰ کیا ہے کہ وہ نو ماہ کی حاملہ ہے اوروہ جلد حضرت مسیح کو جنم دینے والی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق مغربی معاشرے میں مذہب کی تضحیک کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک نوعمر لڑکی نے تمام حدیں پھلانگتے ہوئے ایسا افسوسناک دعویٰ کردیا کہ جس نے دنیا بھر کے عیسائیوں کے ساتھ مسلمانوں کی بھی دل آزاری کی ہے۔19 سالہ لڑکی ہیلی کا کہنا تھا کہ وہ 9ماہ کی حاملہ ہے اور اس کے پیٹ میں کوئی اور نہیں بلکہ عیسائی مذہب کے بانی و پیشوا حضرت مسیح پرورش پارہے ہیں جو عنقریب جنم کے بعد دنیا میں ظاہر ہوجائیں گے۔ ہیلی کا کہنا تھاکہ گزشتہ 9ماہ کے دران اس کے وزن میں چھ کلوگرام کا اضافہ ہوچکا ہے اور اس کا بڑھا ہوا پیٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ واقعی حاملہ ہے۔اس لڑکی کے افسوسناک دعوے نے اس کے اپنے گھر والوں کو بھی شرمندہ اور پریشان کردیا ہے۔ مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہوئے اس کی والدہ کرسٹی کا کہنا تھا کہ اسے سمجھ نہیں آرہی کہ اپنی بیٹی کا کیا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیلی جھوٹ بولنے کی عادی ہے لیکن انہیں توقع نہیں تھی کہ وہ اس طرح کا جھوٹ بولے گی۔

ایک بار پھر ….بینرز لگا دیئے گئے

راولپنڈی(ویب ڈیسک)راولپنڈی میں ایک مقامی شہری شیخ امجد علی کی جانب سے راجہ بازار اور مختلف شاہراہوں پر سربراہ پاک فوج کے حق میں بینرز لگائے گئے ہیں جن میں آ رمی چیف جنرل راحیل شریف سے 2018 کے انتخابات میں حصہ لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔بینرز میں حکومت اور اپوزیشن سے آئین میں ترمیم کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے بعد 2 سال تک سیاست میں حصلہ لینے کی پابندی کو کم کرتے ہوئے ایک سال کیا جائے تاکہ جنرل راحیل شریف فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد 2018 کے عام انتخابات میں حصہ لے سکیں۔اس کے علاوہ بینرز میں اس امید کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ جنرل راحیل شریف 2018 میں ملک کے وزیراعظم منتخب ہو کر سول و عسکری قیادت میں ہم آہنگی پیدا کریں گے جس سے ملک میں بہترین حکومت قائم ہوگی اور ملک تیزی سے ترقی کرے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی چئیرمین موو آن پارٹی پاکستان کی جانب سے ملک کے بڑے شہروں میں آرمی چیف سے متعلق پوسٹر آویزاں کیے گئے تھے جن پر سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا تھا۔ مختلف شہروں میں چئیرمین موو آن کے خلاف ملک میں انتشار پھیلانے اور بد امنی پیدا کرنے پر شہریوں کی جانب سے مقدمات کے اندارج کے لیے درخواستیں دی گئی تھیں جس کے بعد انہیں اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

شادی کس سے کروں گا؟ بلاول بھٹو نے اپنی پسند بتا دی

اوباڑو(ویب ڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کہتے ہیں کہ مجھے شادی کی بہت سی آفرزہیں، مگرشادی اس سے کروں گا جو میری بہنوں کو راضی کرے گی اور یہ بہت مشکل ٹاسک ہو گا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران شادی سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو نے قدرے شرماتے ہوئے جواب دیاکہ مجھے شادی کی بہت سی آفرز ہیں۔ مگر جسے مجھ سے شادی کرنا ہے اسے میری بہنوں کو سمجھانا ہے اور یہ مشکل بہت کام ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ مجھ سے شادی کرنے والی عورت کو خاصی مشکل درپیش ہو گی لیکن جو بھی عورت میری بہنوں کو راضی کر لے گی آگے اس کی قسمت اور میری قسمت۔

یہ کیا ہو گیا ….بھیانک پیشنگوئی سے بڑی ہلچل مچ گئی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے گزشتہ روز مراکش سے عوامی تحریک کے وکلا ءسے سانحہ ماڈل ٹاﺅن استغاثہ کیس اور جسٹس باقر علی نجفی جوڈیشل کمیشن رپورٹ حاصل کرنے کے حوالے سے قانونی پیش رفت کے حوالے سے بریفننگ لی۔سربراہ عوامی تحریک نے اس موقع پر کہاکہ شریف برادران کے خلاف فیصلے نہیں آتے اس تاثر کو زائل کرنے کےلئے کوئی سنجیدہ کوشش بھی بروئے کار نہیں لائی گئی۔انصاف کے بغیرجمہوریت تو کیا انسانیت بھی پروان نہیں چڑھ سکتی۔14 شہریوں کو قتل کئے جانے کے حکومتی دہشتگردی کے اس کیس کی باز گشت پوری دنیا میں سنی گئی مگر حکومت سمیت انصاف کے کسی ادارے نے اس انسانی المیے کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ ظلم اور ناانصافی پر عوامی ردعمل حکمرانوں کی توقع سے زیادہ بھیانک ہوگا،قصاص تحریک کا دوسرا را?نڈ باقی ہے ،قاتلون کو جانتے ہیں ،14 شہدا کا خون معاف نہیں ہو گا۔بریفننگ میں رائے بشیر احمد ایڈووکیٹ ،نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ ، اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ ،سردار غضنفر ایڈووکیٹ ،سید فرزند علی مشہدی ایڈووکیٹ و پارٹی کے سنیئر رہنمائ شریک ہوئے۔ نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ استغاثہ کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں 8نومبر کو ہو گی۔استغاثہ سے متعلق گواہان اپنے بیانات قلمبند کروا چکے ہیں۔اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ جسٹس باقر نجفی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے متعلق فیصلہ کرنے والا بنچ 6 ماہ کے بعد تشکیل پا گیا ہے جو پہلی سماعت 6دسمبرکو کرے گا اور از سر نو دلائل ہونگے جو پہلے بھی دو بار مکمل ہو چکے ہیں۔انہوں نے بتایا جب بنچ ٹوٹتا ہے تو دلائل کا آغاز نئے سرے سے ہوتا ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ حیرت ہے باقر نجفی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ حاصل کرنے کےلئے 10اگست 2014 کو لاہور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی گئی تھی جس کا آج دو سال گزر جانے کے بعد بھی کوئی فیصلہ نہیں آیا۔سانحہ ماڈل ٹا?ن کے شہدائ اور ورثا انصاف کے منتظر ہیں جس کے حوالے سے ابھی کسی سنجیدہ پیش رفت کی ابتدا نہیں ہوئی۔

اہم ترین متحدہ رہنما کی ضمانت ،عدالت نے اہم فیصلہ جاری کر دیا

کراچی :انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے دو کیسوں میں سے ایک میں وسیم اختر کی ایک لاکھ روپے کی ضمانت منظور کر لی۔اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری سے متعلق مقدمے کی سماعت میں وسیم اختر کے وکیل خواجہ نوید نے عدالت کے سامنے مو¿قف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وسیم اختر پر اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کا الزام ہے لیکن جس تقریرکے حوالے سے ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہے وہاں وسیم اختر موجود نہیں تھے۔ وسیم اختر کا کہنا تھا کہ مدعی مقدمہ نے انٹرنیٹ پر ویڈیو دیکھنے کے بعد اتنی معلومات کس طرح حاصل کر لیں، میرے موکل کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات ہیں لہذا انہیں ضمانت دی جائے۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں مئیرکراچی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر کے خلاف 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت کے سامنے وسیم اختر کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر پیش کی گئی جن کے مطابق بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی تقاریر بے ہودہ تھی اور ان میں ملک میں بسنے والی کروڑوں خواتین کی بے عزتی کی گئی۔وسیم اختر کا عدالت میں کہنا تھا کہ پولیس نے عدلیہ کو مذاق بنارکھا ہے، میرے خلاف ہر واقعہ پر 2،2 مقدامت قائم کر رکھے ہیں، مجھ پر 7 ایف آئی آرز ایک جیسی دفعات کے تحت ہیں اور اسی واقعہ کی ایک اور ایف آئی آر میں ضمانت بھی دی جا چکی ہے۔عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد وسیم اختر کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی ہے۔واضح رہے کہ وسیم اختر کے خلاف سانحہ 12 مئی اور بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کے 39 مقدمات درج ہیں جن میں سے 37 میں ان کی ضمانت ہوگئی ہے۔

امریکی ڈالر کو بڑا جھٹکا ….

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چین اور پاکستان کے درمیان تجارت جلد ہی ڈالرز کے بجائے دونوں ممالک کی کرنسی میں ہونے جا ری ہے جس کے باعث امریکی اجارہ میں کمی اور خطے میں تجارت کا ایک نیا دور شروع ہونے والا ہے۔تفصیلات کے مطابق چین اور پاکستان کے درمیان تجارت ڈالرز میں ہوتی ہے جس کے باعث تاجروں کیلئے بینکوں کے ذریعے پیسوں کی منتقلی میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان دو سال قبل کرنسی سویپ کا معاہدہ ہوا اور اب سٹینڈر چارٹرڈ بینک کے زیر اہتمام پاکستان میں ایک روڈ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شہزاد دادا نے کہا کہ ان کی سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ بہت نتیجہ خیز میٹنگ ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکزی بینکاروں نے چین اور پاکستان کے درمیان تجارت کو دونوں ممالک کی کرنسی کے ذریعے عمل میں لانے کیلئے مکمل طور پر سہولیات فراہم کرنے کا عہد کیا ہے۔یہ روڈ شو ایک ایسے وقت میں منعقد کیا گیا ہے جب چین اور پاکستان کے بینکوں نے ایک دوسرے کے ملکوں میں ابھی تک اپنی برانچیں کھولنا ہیں جبکہ سٹینڈر چارٹرڈ کی دونوں ممالک میں برانچیں موجود ہیں۔ یہ روڈ شو ایک انٹرنیشنل سیریز کا حصہ ہے جس کے تحت گریٹر چائنہ میں واقعہ سٹینڈرڈ چارٹرڈ کی جانب سے حال ہی میں مڈل ایسٹ اور افریقہ میں بھی روڈ شوز کا انعقاد کیا گیا ہے۔ چین نے اب پاکستان، متحدہ عرب امارات، قطر اور ہانگ کانگ سمیت 8 ممالک کے ساتھ مقامی کرنسی میں باہمی تجارت کا معاہدہ کیا ہے۔

طویل رخصت …. سب سے اہم خبر آ گئی

لاہور (خصوصی رپورٹ)وزیرداخلہ چوہدری نثار اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف میں 24 گھنٹوں میں ہونے والی 2 ملاقاتوں اوراس کے بعد چوہدری نثار کی وزیر اعظم سے ملاقات کو سیاسی حلقوں میں بڑی اہمیت دی جا رہی ہے ۔مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار نے شہباز شریف سے ہونے والی دونوں ملاقاتوں میں واضح طور پر کہاکہ ہم قومی سلامتی کے اداروں سے وعدہ کر کے آئے تھے کہ متنازعہ خبر کے ذمہ داروں کو سامنے لائیں گے اور کارروائی کرینگے مگر ابھی تک نہ کوئی کمیٹی تشکیل دی گئی اور نہ ہی کوئی ایسا اقدام کیا گیا ہے ۔ پرویز رشید کے حوالے سے قومی سلامتی کے ادارے مطمئن نہیں ہوئے ۔مصدقہ ذرائع کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور چوہدری نثارمیں ہونے والی ملاقاتوں کے بعد اس بارے میں چوہدری نثار نے نوازشریف سے ایک سپیشل ملاقات بھی کی۔اس میں بھی متنازعہ خبرزیر موضوع تھی۔اس دوران چوہدری نثار نے واضح طور پر کہا کہ ہمیں 24گھنٹوں کے اندرکمیٹی بناناہوگی۔مصدقہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سینیٹ کے اندرجس طرح پرویز رشید کا استقبال کیاگیااس پر بھی قومی سلامتی کے اداروں کی طرف سے سخت تحفظات کا اظہارکیاگیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار نے واضح طور پر کہا کہ فوری ایکشن کمیٹی بنائی جائے یا مجھے طویل رخصت پر جانے کی اجازت دی جائے ۔وزیرداخلہ چاہتے ہیں کہ اس ماہ ہونے والی کورکمانڈرکانفرنس سے پہلے انکوائری مکمل ہو جائے ۔

سگریٹ پینے والوں کیلئے اہم خبر ….

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) بجٹ 2016-17ء میں اٹھائے گئے اقدام کے نتیجے میں یکم دسمبر سے سگریٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا۔ اس وقت سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی کی جو شرح نافذ ہے اس کے مطابق فی ہزار سگریٹ کی قیمت 4 ہزار روپے زائد ہے تو اس پر 3436 روپے فی ہزار سگریٹ ایکسائز ڈیوٹی ہے جبکہ فی ہزار سگریٹ قیمت 4 ہزار روپے سے زائد نہ ہو تو اس پر 1534 روپے فی ہزار سگریٹ ڈیوٹی ہے جبکہ یکم دسمبر سے ایکسائز ڈیوٹی کے نئے ریٹ نافذ ہو جائیں گے۔
سگریٹ