All posts by Daily Khabrain

سیریز میں کلین سویپ ….قومی ٹیم کا خواب چکنا چور

ویسٹ انڈیز نے شارجہ ٹیسٹ میں 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے پاکستان کا سیریز میں کلین سویپ کا خواب چکنا چور کر دیا ہے ، ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو دوسری اننگز میں کامیابی کیلئے 153 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ، ویسٹ انڈیز کی جانب سے بریتھ ویٹ اور ڈوروچ نے 60،60 رنز کی اننگز کھیلی اور دونوں آﺅٹ نہیں ہوئے۔ سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں پاکستان نے کامیابی اپنے نام کی تھی مگر آخری میچ میں بلے بازوں کی شرمناک کارکردگی کی وجہ سے پاکستان سیریز میں کلین سویپ کا خواب پورا نہ کرسکا۔

نریندر مودی کی اداکارہ راکھی ساونت سے خفیہ ملاقات

ممبئی(خصوصی ر پو ر ٹ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی انڈیا کے اب تک کے سب سے زیادہ خبروں میں رہنے والے وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں ،چاہے سیلفی لینے کا معاملہ ہو یا گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کے قتل کا معاملہ‘ مودی ہمیشہ خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ حال ہی میں مودی بھارت کی متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت کے ساتھ اپنے فارم ہاو¿س پر پائے گئے ہیں۔دونوں کے درمیان اس ملاقات کو انتہائی خفیہ رکھا گیاتھا۔ذرائع کے مطابق جب راکھی ساونت سے اس ملاقات کے بارے میں پوچھاگیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ایک نارمل میٹنگ تھی‘ ہمارے درمیان کچھ بھی نہیں ہے‘ جبکہ نریندر مودی کے ترجمان نے راکھی کے ساتھ ملاقات کی مکمل طور پر تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی اور راکھی کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

پاک بھارت کشیدگی، انتہائی اہم اقدام کا جلد امکان

لاہور (خصوصی رپورٹ) بھارتی ہائی کمیشن کے دفتر سے پاکستان کے اندر دہشت گردی کرنے والوں کو ہدایات سے لے کر فنڈنگ تک کی جاتی تھی۔ بھارتی ہائی کمیشن کے ”را“ کے ایجنٹوں کے حوالے سے کئی اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ حساس اداروں نے اس حوالے سے بہت اہم ثبوت اکٹھے کر لئے ہیں جن میں ان کے دو میڈیا ہاﺅسز کے اہم ذمہ داران، ایک معروف این جی او جس میں صحافی اور فنکار بھی شامل ہیں ان کیساتھ اور بلوچستان، کے پی کے، پنجاب اور سندھ میں مختلف کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے بھی کافی چیزیں سامنے آئی ہیں۔ بھارتی ہائی کمیشن کے ”را“ سے تعلق رکھنے والے سفارتکاروں کے حوالے سے یہ چیزیں بھی سامنے آئی ہیں کہ وہ پاکستان کے اندر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں سے بھی ملتے رہے ہیں اور دبئی میں بھی ”را“ کے اہم افراد سے ان کی ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں۔ طالبان کے تین مختلف گروپوں کو فنڈنگ کے حوالے سے بھی اہم چیزیں سامنے آئی ہیں جبکہ یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ یہ پاکستان سے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنوا کر مختلف لوگوں کو بھارتی ویزے جاری کرتے تھے۔ پاکستان کے اندر تخریب کاری کیلئے نیٹ ورک بنانے کیلئے ان کو اربوں روپے کی فنڈنگ کی گئی تھی۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق ان سب کا تعلق بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کے نیٹ ورک سے تھا اور اسی کی گرفتاری کے بعد انہوں نے کچھ دیر کیلئے اپنے کام کو روک لیا تھا اور اس دوران ان کے کچھ لوگ بھی پس پردہ چلے گئے تھے جس کے بعد دو افراد کی نئی تعیناتیاں بھی ہوئی تھیں جن میں سے ایک وجے البیدہ نامی بھارتی ہائی کمیشن کا اہم ذمہ دار اسی دوران بھارت چلا گیا تھا جو آ ج تک واپس نہیں آیا۔ طالبان کے تین بڑے گروپوں مولوی فضل اللہ، قاری گروپ اور محسود گروپ سے ان کے قریبی رابطے بھی سامنے آئے ہیں۔ حساس اداروں کے مصدقہ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایک انگریزی اور ایک اردو اخبار میں پاکستان کے حساس اداروں اور بلوچستان کے حوالے سے شائع ہونے والے اکثر مضامین اور خبروں میں بھی ان لوگوں کی معاونت شامل ہوتی تھی اور پھر ان خبروں کو بھارتی چینلز پر جس طرح ہائی لائٹ کیا جاتا تھا‘ وہ بھی انہی کے ذریعے ہوتا تھا۔
رابطے

رائیونڈ کا سالانہ تبلیغی اجتماع۔۔۔

لاہور (خصوصی رپورٹ) رائے ونڈ کا سالانہ تبلیغی اجتماع آج تین نومبر سے شروع ہوگا اور چھ نومبر تک جاری رہے گا۔ پہلے مرحلے کے اجتماع میں پندرہ اضلاع کے شرکاءشرکت کریں گے۔ دعا 6 نومبر اتوار کو ہوگی۔ تبلیغی مرکز میں شرکاءکی آمد کا سلسلہ گزشتہ رات سے ہی شروع ہوگیا تھا۔ پنڈال میں سکیورٹی کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی، سینکڑوں پولیس اہلکار چوبیس گھنٹے رائے ونڈ اجتماع میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ گزشتہ روز پولیس کے اعلیٰ افسران نے رائیونڈ تبلیغی مرکز کا دورہ کیا اور سکیورٹی کا جائزہ لیا۔

پنجاب میں طوفانی گرد، 23جاں بحق، سانس کی بیماریوں میں اضافہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور سمیت پنجاب بھر میں فضا میں گردوغبار اور دھواں جمع ہونے سے فضا آلودہ ہوگئی جس کے باعث شہری نزلہ، زکام ، کھانسی ، بخار اور سانس کی بیماریوں کے ساتھ آنکھوں کی سوزش میں مبتلا ہوگئے۔ فضا میں گرد اور آلودگی کی وجہ سے دھند کی سی کیفیت پیدا ہوگئی جس کو ماہرین نے سموگ کا نام دیا ہے جبکہ حدنگاہ بھی کم ہوگئی۔ جبکہ مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات کے دوران چار افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔ رات گئے موٹروے کو بند کر دیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ”سموگ“ کا یہ سلسلہ صرف بارش یا تیز ہواﺅں کے چلنے سے ختم ہوسکتا ہے، تاہم آئندہ تین چار روز کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں جس کی وجہ سے سموگ کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے سموگ کا سلسلہ نومبر میں جاری رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں شاہ کوٹ، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، کوٹ رادھا کشن، پھولنگر، کھڈیاں خاص، منڈی عثمان والا، ملتان کے علاقوں میں ہوا میں نمی کی وجہ سے گردوغبار اور دھواں جمع ہونا شروع ہوگیا جبکہ فیکٹریوں سے نکلنے والا زہریلا دھواں بھی فضا میں جمع ہو رہا ہے۔ تمام دن مطلع سموگ کی وجہ سے ابرآلود رہا اور سورج کی چمک بھی سموگ کو ختم نہ کرسکی۔ لاہور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 اور کم سے کم 15 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب ساٹھ فیصد رہا۔ ماہر موسمیات شوکت علی اعوان نے بتایا کہ اکتوبر میں ویسے ہی ملک میں سب سے کم بارش ہوتی ہیں۔ نومبر میں فوری طور پر سموگ کے خاتمے کا امکان نہیں، اگر تیز ہوا چل پڑے تو سموگ میں کمی ہو سکتی ہے۔ طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شہری باہر نکلتے وقت اپنا منہ ڈھانپ کر رکھیں اور موٹرسائیکل سوار عینک کا استعمال کریں۔ شہری آنکھوں کو بار بار پانی سے صاف کریں اور غرارے کریں۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر آف آپتھامالوجی پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم نے بتایا کہ شہری اینٹی بائیوٹک آئی ڈراپس کے استعمال سمیت آنکھوں کو ٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔ علاوہ ازیں لاہور کے علاوہ بھارتی شہر امرتسر، لدھیانہ، دہلی میں بھی سموگ فضا میں موجود ہے، ڈی جی میٹ نے کہا ہے کہ دھند اگلے دو ماہ تک رہے گی اور بارش ہونے کے بعد ہی یہ ختم ہوگی، شیخوپورہ میں شدید دھند کے باعث تیس گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے دو افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے ہیں ۔ جلالپور میں محمد ارشد الطاف کی موٹرسائیکل سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سوار قمر کے ساتھ ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں ارشد اور قمردم توڑ گئے۔
لاہور (خصوصی رپورٹ) شہر کی فضاو¿ں نے دھندو گردوغبار کی سفید چادر اوڑھ لی، دھندلے موسم نے سردی کا ماحول بنادیا۔ درجہ حرارت کی شدت بھی کم ہوچکی ہے۔ شدید دھند وگردوغبار کی صورتحال پر چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض کہتے ہیں موسم کی یہ حالت ابھی چند روز برقرار رہے گی جس دوران درجہ حرارت اور بھی ہوگا۔ شہریوں نے موسم کی تبدیلی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ باریک اور ٹھنڈے کپڑوں کی جگہ اب موٹے اور گرم کپڑوں نے لے لی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر طرف ماحول اب بدلا بدلا سا لگ رہا ہے۔ دھند، ٹھنڈی ہوا اور سورج کی مدھم کرنوں سے لگتا ہے موسم بدل رہا ہے۔ شہر میں دھند اور گردو غبار کے بادلوں کی وجہ سے آنکھوں کی الرجی کی شرح میں اضافہ ہوگیا۔ ماہرین امراض چشم کہتے ہیں آنکھ کا سرغ ہونا، سوزش اور پانی بہنا ڈسٹ الرجی کی علامت ہیں۔ موٹر سائیکل سوار عینک کا استعمال کریں۔ شہری گرد سے بچانے کیلئے پانی سے آنکھوں کو بار بار صاف کریں۔ سموگ کے باعث شہر کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں آو¿ٹ ڈور سرگرمیاں روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاحکم ثانی سرکاری اور نجی سکولوں میں آو¿ٹ ڈور سرمیاں بند کردی گئی ہیں۔ سکولوں میں تمام سرگرمیاں کا انعقاد صرف کلاس رومز میں کیا جائے گا۔ دھند نما گردوغبار کی وجہ سے ماحولیاتی صورتحال کا جائزہ لینے، بڑھتے امراض کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ 20 رکنی کمیٹی کے کنویز مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق ہونگے جبکہ صوبائی وزیر ماحولیات اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید کمیٹی کے کنویز ہونگے۔ کمیٹی میں متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، ڈی جی پی ڈی ایم اے، چیف میٹرالوجسٹ لاہور اور ماہرین ماحولیات شامل ہیں۔ کمیٹی سموگ کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے فوری ططور پر ہنگامی پلان مرتب کرے گی۔ کمیٹی سکول جانے والے بچوں کو موجودہ صورتحال میں محفوظ رکھنے، ٹریفک حادثات کے خطرات میں کمی لانے اور عوام میں احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کیلئے سفارشات پیش کرے گی۔ کمیٹی آج وزیراعلیٰ شہباز شریف کو اس ضمن میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) موٹروے ایم ٹو شدید دھند کے باعث لاہور سے سیال موڑ تک بند کردی گئی۔ موٹروے ایم تھری کو پنڈی سے فیصل آباد تک بند کردیا گیا۔ نیشنل ہائی وے پر لاہور سے پتوکی تک شدید دھند۔ موٹروے پولیس کے مطابق مسافر غیرضروری سفر اور تیز رفتاری سے اجتناب کریں۔ ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس اور وائپرز کا استعمال کریں۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 130 پر کال کریں۔ پنڈی بھٹیاں کے شہر اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث موٹروے ایم تھری کو پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند کردیا گیا۔ پنڈی بھٹیاں ایم ٹو پنڈی بھٹیاں سے لاہور تک بند۔ حد نگاہ پانچ میٹر رہ گئی۔

پچاس فیصد ارکان اسمبلی کے گونگے بہرے ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) قومی اسمبلی کے تقریباً 50 فیصد ارکان نے 4 برس کے دوران اسمبلی کی کارروائیوں کے دوران ایک بھی سوال کرنے کی زحمت نہیں کی 159 ایم این اے کارروائیوں کے پہلے حصے میں شرکت کرنے میں ناکام رہے۔ پارلیمنٹ ہاو¿س میں وزراءاور وزرائے مملکت کی غیر حاضری کے باعث وفاقی حکومت کو اپوزیشن کی طرف سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا 4 برس کے دوران پنجاب کے 100، سندھ کے 30، خیبر پی کے کے 15 ایم این اے نے سوالات میں کوئی دلچسپی نہیں لی جن 159 ارکان نے سوالات میں حصہ نہیں لیا ان میں سے 110 کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے پی پی کا دوسرا نمبر تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کا تیسرا نمبر ہے۔

تحریک عدم اعتماد, پرویز خٹک پریشان

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)خیبر پختوانخوا کے وزیراعلی پرویز خٹک کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ (ن) ، اے این پی ، جے یو آئی (ف) کے رہنماو¿ں نے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے کرنے شروع کر دئیے ہیں حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والی جماعتوں کے قائدین نے صوبائی اسمبلی کے ممبران کے ساتھ سیاسی جوڑ توڑ کا آغاز کر دیا ہے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی بہت متحرک ہو گئے ہیں اپوزیشن جماعتوں کے رابطو ں کی وجہ سے وزیراعلی کے پی کے پرویز خٹک خاصے پریشان ہو گئے ہیں کیونکہ تحریک انصاف خیبر پختوانخواہ میں پارٹی گروپنگ اور ارکان صوبائی اسمبلی کے پرویز خٹک کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے تحریک انصاف کی قیادت کو یہ خدشہ ہے کہ اگر اپوزیشن کی طرف سے تحریک عدم اعتماد لائی گئی تو تحریک انصاف کے ناراض ارکان اپوزیشن کا ساتھ دے سکتے ہیں خیبر پختوانخواہ صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان نے” خبریں“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کے پی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا ہمارا جمہوری حق ہے متنازعہ تقریر کے بعد پرویز خٹک عہدے میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں انہوں نے وفاق پر حملہ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اے این پی کے مرکزی رہنماءسینیٹر افراسیاب خٹک نے” خبریں “سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کے پی کے خلاف جلد صوبائی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی اور اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے ہم نے سیاسی رابطے شروع کر دئیے ہیں پرویز خٹک نے پنجابی اور پختونوں کو لڑانے کی کوشش کی ہے انہوں نے جو متنازعہ تقریر کی ہے اس پر پختونوں میں شدید ردعمل پایا جاتا ہے تحریک انصاف اسمبلی میں اپنی اکثریت سے جلد محروم ہو جائے گی تحریک انصاف پختونوںکی نمائندہ جماعت نہیں ہے ایک وزیراعلی کو کیا حق پہنچتا ہے کہ وہ وفاق پر یلغار کرے اور مسلح جتھوں کی قیادت کرے آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی ضمانیں ضبط ہو جائیں گی۔

عمران خان کو ہدایت کی کہ موٹر وے جلد خالی کردیا جائے, سنسنی خیزانکشاف

لاہور (خصوصی رپورٹ) سی پیک کنٹینرز کو راستہ دینے کے لئے فوری طور پر عمران خان کے دھرنے کو ختم کرایا گیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کے دھرنے کو مو¿خر کرانے میں عسکری ادارے نے اہم کردار ادا کیا۔ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ عسکری ادارے کی جانب سے موٹروے کو خالی کرانے کی ہدایت چیئرمین تحریک انصاف کو ملی جبکہ سپریم کورٹ کی جانب سے کمیشن کے قیام کا فیصلہ آنے پر اپنے سیاسی رفقاءسے مشاورت کے بغیر ہی فوری طور پر دھرنا مو¿خر کردیا۔ ذرائع کے مطابق خنجراب سے سی پیک کے کنٹینرز نے ایبٹ آباد سے ہوتے ہوئے برہان انٹرچینج سے گزرنا تھا اور اس کی منزل گوادر تھی جس کے باعث کسی قسم کی رکاوٹ کے بغیر روٹ کو خالی کرایا گیا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ چینی سفیر نے عمران خان کے ساتھ اپنی ملاقات میں مذکورہ روٹ پر کسی قسم کی رکاوٹ نہ لانے کی یقین دہانی مانگی تھی جسے خان صاحب نے قومی مفاد میں پورا کیا۔ دوسری جانب بعض سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ عمران خان توقع سے کم کارکنوں کی آمد کے باعث لاک ڈاﺅن کی کال کو واپس لینے پر پہلے ہی غور کررہے تھے اور سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے پر انہوں نے دھرنے کو یوم تشکر میں تبدیل کردیا۔

نواز شریف کی قانونی ماہرین سے طویل مشاورت, بچوں سمیت جانے کیلئے تیار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف نے سپریم کورٹ میں ہونے والے آج پانامہ کیس پر قانونی ماہرین اور قریبی ساتھیوں سے طویل مشاورت کی ہے۔ نوازشریف سپریم کورٹ سے انصاف کیلئے پرامید‘ حکومت پانامہ کیس میں بھرپور قانونی جنگ لڑنے کیلئے پرعزم‘ عدالت کے بلانے پر وزیراعظم کے تینوں بچے ذاتی طور پر پیش ہوں گے۔ وزیراعظم 2018ءکے عام انتخابات میں پانامہ کے الزامات سے بری ہو کر عوام کے پاس جانا چاہتے ہیں۔ ذرائع نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف پانامہ معاملے پر سپریم کورٹ کی طرف سے پرامید ہیں جبکہ وزیراعظم نوازشریف نے قریبی ساتھیوں سے مشاورت میں کہا ہے کہ پانامہ کا معاملہ گزشتہ 7ماہ سے چل رہا ہے اور بغیر کسی ثبوت کے ان پر الزامات لگائے جا رہے ہیں‘ لہٰذا آج سے شروع ہونے والی عدالتی کارروائی کے ذریعے وہ سرخرو ہو کر نکلیں گے۔ کیس کے قانونی پہلوﺅں کے حوالے سے وزیراعظم نوازشریف نے قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کی ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ کیس کی مو¿ثر پیروی کرکے پانامہ کیس کا فیصلہ جلد آنا چاہئے تاکہ 2018ءکے عام انتخابات میں وہ ان الزامات سے بری الذمہ ہو کر عوام کے پاس جا سکیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے قریبی ساتھیوں سے مشاورت میں یہاں تک کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ پانامہ کا معاملہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اپنے انجام تک پہنچ جائے‘ اس لئے سپریم کورٹ کے کمیشن کو قبول کرنے کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں تھا‘ کیونکہ وزیراعظم خود بھی سپریم کورٹ کے کمیشن کے حامی تھے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی کے سینئر رہنماﺅں اور وزراءکو ہدایت جاری کی ہے کہ جب تک پانامہ کا معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے اس کے قانونی پہلوﺅں پر کوئی بات نہ کی جائے اور عدالت کی طرف سے انصاف کا انتظار کیا جائے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ عدالتی کمیشن نے اگر وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کو طلب کیا تو وہ ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہو کر اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا جواب دیں گے جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کو ان کے قانونی ماہرین نے مشورہ دیا تھا کہ کمیشن کے اختیارات کی حدود پر بحث کی جا سکتی ہے مگر وزیراعظم نے اس معاملے کو زیربحث لانے سے منع کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ انہیں ملک کی اعلیٰ عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے‘ اس لئے اس معاملے پر وہ اپنا کوئی بھی آئینی حق استعمال نہیں کرنا چاہتے بلکہ عدالتوں کے ذریعے ہمیشہ کیلئے اس معاملے کو حل کرنا چاہتے ہیں۔
ملتان (خصوصی رپورٹ) سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کے معاملہ پر درخواستوں کی سماعت کے باقاعدہ آغاز ہونے سے قبل حکومت نے بھی اپنی لیگل ٹیم کو مکمل تیاری کے ساتھ کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم ہاﺅس میں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وکلاءسے رات گئے مشاورت جاری رہی جبکہ اس معاملہ پر جماعت سے ہٹ کر سینئر وکلاءکی خدمات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت اس معاملہ پر انٹرنیشنل ایکسپرٹ لیگل فرم سے بھی رابطہ کر سکتی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے اہم مرکزی رہنماﺅں اور وزراءسمیت کچھ اہم سیاسی رہنماﺅں نے اس معاملہ پر وکلاءکا ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وکلاءکے پینل ٹیم میں انٹرنیشنل ٹیکس لا فرموں سے قانونی رہنمائی حاصل کی جائے گی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مسلم لیگ ن نے اس کیس کو سیاسی کی خالصتاً پروفیشنل انداز میں لڑے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے گزشتہ رات مختلف ماہر وکلاءسے مشاورت کی بعدازاں مشاورت کے بعد ٹیم نے ملک بھر سے اہم ٹیکس اور انٹرنیشنل فرم و کمپنی لاز کے ماہر وکلاءکو بھی طلب کر لیا ہے۔
پانامہ / حکومت/ وکلائ

2گولیاں کھائیں اور سوگیا۔۔۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان گرفتار ہو جاتے تو وہ دس نفل پڑھتے لیکن ان کے پاس دھرنا ختم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس کوئی آپشن نہیں تھا، پی ٹی آئی کے سارے انجن بنی گالا میں بیٹھے تھے مگر ڈبے پٹ رہے تھے۔ شیخ رشید تبدیلی کے لئے اب بھی پرامید ہیں، کہتے ہیں اگلے دو ماہ بہت اہم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی بھی اس مہینے کو بہت اہم سمجھتا ہوں، اسی سال کچھ ہو گا، سپریم کورٹ سے فیصلے کی امید رکھتا ہوں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کی حکمت عملی چلتی تو طاہر القادری کو بھی لے آتے۔ شیخ رشید نے یہ بھی بتایا کہ انہیں عمران خان سے کوئی احتلاف ہو تو وہ ان سے اس کا ذکر تنہائی میں کر لیتے ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان ضرورت سے زیادہ جمہوری شخص ہیں۔ میں نے سوچا تھا کہ 2 نومبر سے پہلے معاملات طے ہو جائیں گے۔ سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کے حوالے سے وقت کا تعین کل ہو جائے گا۔ مجھے یقین ہے ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف ملے گا۔ کارکنان کے خلاف پنجاب میں کریک ڈاﺅن بہت بھرپور تھا۔ عمران کو جیل بھیجا جاتا تو پورا اسلام آباد سڑکوں پر آ جاتا۔ حکومت نے کمیشنز کھانے کے لئے پراجیکٹس کا میلہ لگا دیا۔ میرا خیال تھا پانامہ لیکس کے حوالے سے میرا کیس سپریم کورٹ میں بالکل کلیئر ہے۔ حکمرانوں نے میرے ترقیاتی پراجیکٹس خاک میں ملا دیئے۔ کل دوپہر تک میں بہت مایوس تھا۔ جہانگیر ترین ملے تو کہا کہ یوم تشکر میں نہیں آﺅں گا۔ دھرنا ختم کرنے کی بات مجھے ایک دوست سے معلوم ہوئی۔ نوازشریف نے میرے 20 ہزار روپے واپس کرنے ہیں۔ میں نے عمران خان سے کہا کہ دھرنا ختم کرنے کی بات آپ نے مجھ سے نہیں کی۔ جہانگیر ترین بہت محنتی ہیں۔ بہت متاثر ہوا ہوں۔ کنٹینرز سے عوام کو بہت پریشانی ہوئی۔ دھرنا ختم ہونے کا سنا تو بالٹی گوشت لیا دو گولیاں کھائیں اور سو گیا۔ عمران خان نے جو فیصلہ بدلا اُس کے پیچھے کچھ نہ کچھ ضرور ہے۔ خبر لیکس پر قربانی دینے کے حوالے سے حکومت پریشان تھی۔ میں عمران کی طرح یہ نہیں کر سکتا آج لڑائی کروں اور کل صلح۔ عمران میری غلط بات بھی سن لیتے ہیں۔ اسی لئے اچھے لگتے ہیں۔ ممکن ہے۔ نوازشریف نے پانامہ لیکس کے کاغذات بدل لئے ہوں۔ نوازشریف کی وزارت عظمیٰ کا ہر دور پریشانیوں والا دور ہے۔ دفتر خارجہ میں نوازشریف کی نہںی چلتی۔ نوازشریف کا منگل بدھ بھاری ہے۔ پیپلزپارٹی اور دوسری چور پارٹیاں نوازشریف سے ملی ہوئی تھیں۔ کیس مختلف ہے۔ نوازشریف نے اثاثے ظاہر نہیں کئے۔ نوازشریف کو سپریم کورٹ سمیت ہر جگہ مشکل میں دیکھتا ہوں۔ تحقیقات شفاف ہوئیں تو نوازشریف پکڑے جائیں گے۔ آئندہ الیکشن میں کے پی کے میں جماعت اسلامی اور جے یو آئی (ف) کو دھچکا لگے گا۔ نوازشریف گئے تو موجودہ صدر جیسا وزیراعظم آ جائے گا سپریم کورٹ کے فیصلے کے دوررس نتائج ہوں گے۔ پنجاب میں پیپلزپارٹی کے لوگ تحریک انصاف میں جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان میں ہوتے تو صورتحال مختلف ہوتی۔ پیچھے کچھ نہیں رہا۔ نومبر اور دسمبر بہت اہم ثابت ہوں گے۔ مجھے پتا چلا ہے کہ خبر لیکس معاملے میں پرویز رشید ملوث ہے۔ پرویز رشید نے دو ادارو ںکو خبر دی۔ ایک نے انکار کر دیا۔ خبر لیکس کا فائدہ پاکستان دشمنوں نے اٹھایا۔ خبر لیکس کے معاملے کو نمٹا دینا چاہئے۔ سپریم کورٹ ضرور جاﺅں گا۔ مارکیٹ اور سیاسی پارٹیوںکے چور رہنماﺅں سے عمران خان بہت بہتر وزیراعظم ہو گا۔ انہوں نے کہا وہ عمران سے ناراض تھے لیکن باہر نکلے تو سمجھ آیا کہ فیصلہ درست تھا۔