تازہ تر ین

2گولیاں کھائیں اور سوگیا۔۔۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان گرفتار ہو جاتے تو وہ دس نفل پڑھتے لیکن ان کے پاس دھرنا ختم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس کوئی آپشن نہیں تھا، پی ٹی آئی کے سارے انجن بنی گالا میں بیٹھے تھے مگر ڈبے پٹ رہے تھے۔ شیخ رشید تبدیلی کے لئے اب بھی پرامید ہیں، کہتے ہیں اگلے دو ماہ بہت اہم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی بھی اس مہینے کو بہت اہم سمجھتا ہوں، اسی سال کچھ ہو گا، سپریم کورٹ سے فیصلے کی امید رکھتا ہوں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کی حکمت عملی چلتی تو طاہر القادری کو بھی لے آتے۔ شیخ رشید نے یہ بھی بتایا کہ انہیں عمران خان سے کوئی احتلاف ہو تو وہ ان سے اس کا ذکر تنہائی میں کر لیتے ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان ضرورت سے زیادہ جمہوری شخص ہیں۔ میں نے سوچا تھا کہ 2 نومبر سے پہلے معاملات طے ہو جائیں گے۔ سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کے حوالے سے وقت کا تعین کل ہو جائے گا۔ مجھے یقین ہے ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف ملے گا۔ کارکنان کے خلاف پنجاب میں کریک ڈاﺅن بہت بھرپور تھا۔ عمران کو جیل بھیجا جاتا تو پورا اسلام آباد سڑکوں پر آ جاتا۔ حکومت نے کمیشنز کھانے کے لئے پراجیکٹس کا میلہ لگا دیا۔ میرا خیال تھا پانامہ لیکس کے حوالے سے میرا کیس سپریم کورٹ میں بالکل کلیئر ہے۔ حکمرانوں نے میرے ترقیاتی پراجیکٹس خاک میں ملا دیئے۔ کل دوپہر تک میں بہت مایوس تھا۔ جہانگیر ترین ملے تو کہا کہ یوم تشکر میں نہیں آﺅں گا۔ دھرنا ختم کرنے کی بات مجھے ایک دوست سے معلوم ہوئی۔ نوازشریف نے میرے 20 ہزار روپے واپس کرنے ہیں۔ میں نے عمران خان سے کہا کہ دھرنا ختم کرنے کی بات آپ نے مجھ سے نہیں کی۔ جہانگیر ترین بہت محنتی ہیں۔ بہت متاثر ہوا ہوں۔ کنٹینرز سے عوام کو بہت پریشانی ہوئی۔ دھرنا ختم ہونے کا سنا تو بالٹی گوشت لیا دو گولیاں کھائیں اور سو گیا۔ عمران خان نے جو فیصلہ بدلا اُس کے پیچھے کچھ نہ کچھ ضرور ہے۔ خبر لیکس پر قربانی دینے کے حوالے سے حکومت پریشان تھی۔ میں عمران کی طرح یہ نہیں کر سکتا آج لڑائی کروں اور کل صلح۔ عمران میری غلط بات بھی سن لیتے ہیں۔ اسی لئے اچھے لگتے ہیں۔ ممکن ہے۔ نوازشریف نے پانامہ لیکس کے کاغذات بدل لئے ہوں۔ نوازشریف کی وزارت عظمیٰ کا ہر دور پریشانیوں والا دور ہے۔ دفتر خارجہ میں نوازشریف کی نہںی چلتی۔ نوازشریف کا منگل بدھ بھاری ہے۔ پیپلزپارٹی اور دوسری چور پارٹیاں نوازشریف سے ملی ہوئی تھیں۔ کیس مختلف ہے۔ نوازشریف نے اثاثے ظاہر نہیں کئے۔ نوازشریف کو سپریم کورٹ سمیت ہر جگہ مشکل میں دیکھتا ہوں۔ تحقیقات شفاف ہوئیں تو نوازشریف پکڑے جائیں گے۔ آئندہ الیکشن میں کے پی کے میں جماعت اسلامی اور جے یو آئی (ف) کو دھچکا لگے گا۔ نوازشریف گئے تو موجودہ صدر جیسا وزیراعظم آ جائے گا سپریم کورٹ کے فیصلے کے دوررس نتائج ہوں گے۔ پنجاب میں پیپلزپارٹی کے لوگ تحریک انصاف میں جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان میں ہوتے تو صورتحال مختلف ہوتی۔ پیچھے کچھ نہیں رہا۔ نومبر اور دسمبر بہت اہم ثابت ہوں گے۔ مجھے پتا چلا ہے کہ خبر لیکس معاملے میں پرویز رشید ملوث ہے۔ پرویز رشید نے دو ادارو ںکو خبر دی۔ ایک نے انکار کر دیا۔ خبر لیکس کا فائدہ پاکستان دشمنوں نے اٹھایا۔ خبر لیکس کے معاملے کو نمٹا دینا چاہئے۔ سپریم کورٹ ضرور جاﺅں گا۔ مارکیٹ اور سیاسی پارٹیوںکے چور رہنماﺅں سے عمران خان بہت بہتر وزیراعظم ہو گا۔ انہوں نے کہا وہ عمران سے ناراض تھے لیکن باہر نکلے تو سمجھ آیا کہ فیصلہ درست تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain