All posts by Daily Khabrain

حقیقت کے بغیر فنکار کردار سے انصاف نہیں کر سکتا

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ و ماڈل سارہ لورین نے کہا ہے کہ مجھ پراورمیرے کام پرکسی بھی طرح کی تنقیدکرنے والوں کوسب سے پہلے یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ میں ایک اداکارہ ہوں اور اپنے پروجیکٹ کے کردار کی عکاسی کرنا میری اولین ترجیح ہے۔بطورفنکار یہ ہر اس شخص کی ذمے داری ہے کہ جواس شعبہ سے وابستہ ہے ۔ کردارکی ڈیمانڈ کوانتہائی محنت، لگن اور ایمانداری کے ساتھ پورا کرنے والا ہی بہترین مانا جاتاہے اوراس کی وجہ سے ہی ایک فنکارکوکامیابی ملتی ہے اوروہ شہرت کے ساتھ ساتھ اپنی منفرد پہچان بناتاہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ میں نے پاکستان میں قیام کے دوران ٹی وی انڈسٹری کیلئے بہت سے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے دنیا بھر میں جو فنکارکامیابی کے افق پر چمک رہے ہیںان کی کامیابی کی اصل وجہ منفرد کرداروں کا انتخاب ہے۔

ماہرہ خان کی سخت سکیورٹی ‘مداح سیلفیوں کیلئے ترستے رہے

لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ ماہرہ خان نے سخت سکیورٹی میں کمرشل کی شوٹنگ کرائی جہاں تصاویر بنوانے والے بہت سے پرستاروں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ روز جوہر ٹاﺅن میں بننے والے ایک نئے شاپنگ مال کے کمرشل کی شوٹنگ کرائی۔شاپنگ مال میں ماہرہ خان کو دیکھنے کیلئے سینکڑوں لوگ جمع ہوگئے جن میں سے اکثر ان کے ساتھ تصاویر بنوانے اور ملنے کے خواہش مند تھے لیکن انتظامیہ نے ان کے گرد سکیورٹی گارڈ کا حصار بنایا ہواتھا اور ہر کسی کو ان کے قریب آنے سے منع کردیا تھا جس کی وجہ سے کوئی بھی پرستار نہ تو ان سے مل سکا اور نہ ہی سیلفی بنانے کی خواہش پوری کرسکا۔شاپنگ مال کے علاوہ انہوں نے باری سٹوڈیو میں بھی اسی کمرشل کی شوٹنگ کی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ماہرہ خان نے شوٹ کے منتظمین کو سختی سے ہدایت کی تھی کہ اس دوران کوئی بھی ان کے پاس نہ آئے کیونکہ وہ کسی سے بھی نہیں ملنا چاہتیں۔

نواز شریف کی وکٹ اُڑتی نظر آرہی ہے

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں کیس لگنے کے بعد وزیر اعظم کو استعفیٰٰ دے دینا چاہئے ،ادارے ٹھیک کام کر رہے ہوتے تو نواز شریف اور زرداری پکڑے جاتے،اسی مہینے نئی صبح طلوع ہوگی ،اللہ سے دعا کرتا ہوں نوازشریف اور شہباز شریف سے ہمیں آزادی دے ، میری وجہ سے فضل الرحمن کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔پریڈ گراﺅنڈ اسلام آباد میں ”یوم تشکر “ کے بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے کے نوٹس پر اتنی بڑی تعداد میں آنے پرکارکنوں کاشکریہ ادا کرتا ہوں ،پرویز خٹک قوم کا ہیرو بن چکا ، پوری قوم کی طرف سے انہیں سلام اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ صوبائی کابینہ کے تمام افراد اور جدوجہد کرنے والے سب پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، جب کوئی قوم آزادی کیلئے لڑتی ہے تو کامیابی ملتی ہے،شیلنگ ایسے ہورہی تھی جیسے لگ رہا تھا دشمن ملک پر حملہ کیا جا رہا ہے،کارکنوں کو نہ روکتا تو آپ آجاتے اور مجھے ڈر تھا کہ کہیں آپ کا خون نہ ہو جاتا۔ انہوں نے کہا ہے کہ دونوں بزدل بھائی قوم کو لڑارہے ہیں،دونوں چوری چھپانے کیلئے اپنی کرپشن اور بادشاہت بچھانے کیلئے خواتین پر لاٹھیاں برسا رہے تھے، ہم پاکستانی کرپشن کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، شرم آنی چاہیے،پانامہ شریف اورڈرامہ شریف جھوٹ بولتے ہیں،میں انتظار کرہا ہوں کہ آپ کو جیل ہوگی،فضل الرحمان تم میرا شکریہ ادا کرو میری وجہ سے تم کو پیسے مل رہے ہیں،پہلے آپ کو ڈیزل کے پرمٹ ملتے تھے اب پیسے مل رہے ہیں،اسفند یار تم کیا کر رہے ہو،خورشید شاہ کی اندر سے نیت خراب ہے،نوازشریف سے ملے ہوئے ہیں،ڈبل شاہ اور آصف زرداری کی بھی باری آئے گی اب احتساب شروع ہوچکا ہے،میں سولو فلائٹ نہیں کر رہا میرے ساتھ شیخ رشید ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہرملک میں احتجاج ہوا لوگ نکلے وہاں تو کوئی لاٹھی چارج نہیں ہوا،کوئی گولی نہیں چلی ،پرامن احتجاج سب کا حق ہے،ججز کے ریمارکس پر خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا ہے کہ جلدی فیصلہ کریں گے،نیب کو بلا کر پوچھا نوازشریف کو کیوں نہیں پکڑا ؟ صرف غریبوں کو پکڑنا تمھارا کام ہے،میں تو اسلام آباد اس لیے آیا تھا نواز شریف کا استعفیٰ یا تلاشی ،قوم کومبارک ہو تلاشی شروع ہوچکی ہے،پچھلے آٹھ سال میں زرداری اور نواز شریف نوراکشتی کھیلتے آرہے ہیں،مک مکا کرکے ملک کو لوٹتے چلے آرہے ہیں،جب حکومت اور اپوزیشن مل جائے ،مک مکا کے نام پر اپوزیشن ختم ہوچکی تھی۔آٹھ سالوں میں ملک کا قرضہ بڑھا،ملک کو حکمرانوں سے لے کر پٹواری تک نے لوٹا ہے ،ادارے ٹھیک کام کررہے ہوتے تو کوئی بھی ملک لوٹا نہ جاسکتا ،نیب کا چیئرمین بھی مک مکا سے بنا،ملک کے ادارے ٹھیک کام نہیں کررہے،ادارے تباہ کردیئے اگر ٹھیک ہوتے تو ان کی کرپشن پکڑتے،شوباز شریف نے زرداری کے پیٹ سے کرپشن نکالنے اور سڑکوں پر گھسیٹنے کی بات کی تھی کہا ں گئے یہ وعدے؟ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان عظیم ملک بنے گا،ادارے اس وقت مضبوط ہوں گےجب یہ سارے ڈاکو پکڑے جائیں گے ، ملک میں خوشحالی آئے گی،جب کرپشن کا کینسر ختم ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا،نیب کے چیئرمین میں تھوڑی سی بھی شرم ہے تو استعفیٰ دے،کسی میں بھی شرم نہیں،جب حکمرانوں میں شرم نہیں تو نیچے کیا شرم کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب سپریم کورٹ میں کیس لگ گیا ہے تو نوازشریف استعفیٰ دو،نواز شریف کی موجودگی میں شفاف احتساب ممکن نہیں ہوسکتا ،نواز شریف کی وکٹ اڑتی ہوئی نظر آرہی ہے،صرف پانچ سے دس ہزار لوگ ملک کا خون چوس رہے ہیں،ماڈل ٹاون میں جو ہوا ایسا تو آمریت میں بھی نہیں ہوتا،یہاں گولیاں مارنے والے کوپکڑا نہیں گیا،رانا ثناءاللہ کی شکل مجرموں جیسی ہے،عابد شیر علی کا باپ کہتا ہے 17بندو ں کا قاتل ہے،ایک ایم پی اے کہتا ہے مجھے مارنا چاہتا ہے، اسی مہینے میں نئی صبح طلوع ہوگی، ہمیں نوازشریف سے آزادی ملے گی۔ پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے سیف الرحمان کے ذریعے ججوں کو خریدا تھا، کلبھوشن یادیو کو پکڑنے پر راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری مجاہدین کے ساتھ ہے۔ سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کے معاملے پر پاکستان کو خانہ جنگی سے بچالیا ہے۔ میں سات مرتبہ وزیر رہ چکا عہدوں کا کوئی لالچ نہیں ہے عمران خان اگر تم کل باہر نکلتے تو تمہیں کامیاب کرکے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلیتا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نواز شریف کو اندر سے جانتا ہوں،یہ بڑا بے ایمان ہے، ڈاکو ہے اور مودی کا یار ہے۔ یہ وہ نواز شریف ہے جس نے سیف الرحمان کو بریف کیس دے کر ججز کو خریدنے بھیجا، جسٹس سجاد کی سپریم کورٹ پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا راحیل شریف تمہیں کلبھوشن یادیو کو پکڑنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ قومی سلامتی کی خبر لیک کرنے پر دو ٹانگوں والے پرویز رشید کی قربانی نہیں مانتا بلکہ خبر لیک کرنے والا اصل مجرم نکالو۔ انہوں نے 158 کنٹینرز لگائے اگر کل خدانخواستہ ہندوستان پاکستان پر حملہ کردیتا تو سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے لاجسٹک سپورٹ کہاں سے ملتی؟۔ امریکی کانگریس میں یہ بیان دیا گیا کہ پاکستانی فوج دہشتگردوں کو سپورٹ کر رہی ہے، نواز شریف پاک فوج کو پنجاب پولیس بنانا چاہتا ہے۔ پوری دنیا پاناما لیکس پر تبصرہ کر رہی ہے لیکن انڈیا پاناما لیکس کا تذکرہ نہیں کر رہا کیونکہ وہ کشمیر میں ظلم کر رہا ہے لیکن میں یہ بتادوں کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری مجاہدین کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف فوج کو پنجاب پولیس بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں خود وکیل ہوں اوپر اللہ وکیل ہے اور نیچے شیخ رشید وکیل ہے۔ سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کی سماعت مقرر کرکے ملک کو خانہ جنگی سے بچالیا ہے، میرا دل کہتا ہے کہ سپریم کورٹ پاکستان کو بحران سے نجات دلائے گی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کے ساتھ اس لیے ہوں کیونکہ یہ بندہ ایماندار ہے۔ موجودہ قیادت سے پاکستان کو شدید خطرات ہیں اسفند یارنے 25 کروڑ روپیہ نیب میں جمع کرایا ، بلاول کو 9 سال بعد شہیدوں کی یاد آئی۔رانا ثنا اللہ مجھے کہتا ہے کہ کنگلا موٹر سائیکل پر پھر رہا ہے لیکن میں اسے کہوں گا کہ وہ خود تو پی آئی اے کی ٹوائلٹ میں بیٹھا ہوا تھا۔خورشید شاہ شرم کرو، چلو بھر پانی میں ڈوب مرو ساری قوم کو پتا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کو کس نے اور کیسے چھڑوایا ہے۔ تمہارا نام نواز شریف نے ڈبل شاہ پکارا ہے، تمہارا لیڈر آصف زرداری بھیک مانگتا رہا اور رحمان ملک کے ذریعے فوجیوں کے جوتے چاٹتا رہا اور کہتا رہا کہ مجھے ملک میں آنے دو۔ جو لوگ کہتے تھے کہ ہم فوج کے اشارے پر یہ سب کر رہے ہیں اگر ہم فوج کے اشارے پر یہ کام کر رہے ہوتے تو پھر پرویز خٹک کو اسلام آباد آنے سے کون روک سکتا تھا۔ شیخ رشید نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا خان صاحب آپ کو یہ کہوں گا کہ جب تک کنویں سے نجاست نہیں نکالی جاتی کنواں پاک نہیں ہوگا۔ خان صاحب اس ملک کا غریب آدمی مر گیا ہے، میں سات مرتبہ وزیر رہ چکا ہوں عہدوں کا کوئی لالچ نہیں ہے عمران خان اگر تم کل باہر نکلتے تو تمہیں کامیاب کرکے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلیتا۔ نواز شریف کا بیٹا لوہے کو ہاتھ لگائے تو سونا اور غریب آدمی نوکری کے لیے دھکے کھائے تو اس کی کوئی آواز نہیں ہے۔ عمران خان اس نظام کو بدلنا ،میری یہ خواہش ہے کہ تم بڑے لوگوں کے ہاتھ کی گھڑی اور جیب کی چھڑی نہ بننا بلکہ غریب لوگوں کے ساتھ کھڑے رہنا کیونکہ غریبوفادار ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے کہاہے کہ مجھے ڈرانے کیلئے کہا گیا کہ گورنر راج لگ سکتاہے ،میں نے بہت کرسیاں دیکھیں یہ آنی جانی چیز ہے ،جب عمران خان کہیں گے تو کرسی کو لات مار دوں گا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خٹک نے کہاہے کہ مجھے ڈرانے کیلئے کہا گیا کہ گورنر راج لگ سکتاہے ،میں نے بہت کرسیاں دیکھی ہیں یہ آنی جانی چیز ہے ،جب عمران خان کہے گا تو لات ماردوں گا کرسی کو ،یہ کس کو ڈراتے ہیں ،انہوں نے غلط پراپیگنڈہ کیا کہ پرویز خٹک نے پنجابیوں پر حملہ کیا ۔وزیراعلی کے پی کے کا کہناتھا کہ پنجابی میرے بھائی ہیں میرے دوست ہیں ،چوہدری نثار کو کہتاہوں کہ تمہار پنجاب میں کوئی دوست نہیں ہے ،پنجاب کا ہر گھر میرادوست اور بھائی ہے ،میری شادی بھی پنجاب میں ہوئی ہے ،میں نے اپنی جوانی پنجاب میں گزاری تو میں پنجاب سے کیسے نفرت کرسکتاہوں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم کرپٹ نظام اور کرپٹ حکمرانوں کو دفنانے آئے ہیں،ہماری طاقت دیکھنی ہے تو دکھادیں ہم طاقت دکھانے ہیں،وقت کم ہے مقابلہ سخت ہے،تیاری کرلو نواز شریف کو بھاگنے کی بڑی جلدی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمود قریشی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہہ ہمارے عمران خان کی قیادت پر فخر ہے،جب تحریکوں میں خون شامل ہوجاتے ہیں،ماں بہنوں کے آنسو شامل ہوجاتے ہیں وہ کامیاب ہوتی ہیں،کہا جاتا تھا تحریک انصاف کنسرٹ کرتی ہے لڑنے والے کارکن نہیں لیکن ہم نے ثابت کردیا ہے ہم لڑ بھی سکتے ہیں مر بھی سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ قوم جاگ رہی ہے اور منزل قریب آرہی ہے،آئی جی پنجاب کو جلسے میں آنے کی دعوت دیتا ہوں کوئی اسلحہ ہے تو آکر لے جا،آ ہمارے پاس جھنڈے اور ڈنڈے کی صورت میں اسلحہ ہے،ہم پر الزام لگایا گیا ہم جمہوریت کو دفن کرنے آرہے ہیں،تحریک انصاف جمہوریت پسند ہیں،ہم کرپٹ نظام اور کرپٹ حکمرانوں کو دفنانے آئے ہیں،ہماری طاقت دیکھنی ہے تو دکھادیں ہم طاقت دکھانے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی اسلام آباد کی سڑکیں بند ہوسکتی ہیں لیکن ہم نہیں کریں گے ہم کرپٹ سیاست اور کرپٹ حکمرانوں بند کریں گے،تحریک انصاف نیا پاکستان بنا کر دکھائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ کارکنوں کے جذبوں اور ہمت کو سلام پیش کرتا ہوں،خٹک صاحب جب آپ سڑکوں پر لڑ رہے تھے تو ہم بنی گالہ میں نظارے دیکھ رہے تھے ،میں نے خان صاحب کو کہا کہ صبح نیا سورج طلوع ہوگا،رائے ونڈ والے کہتے تھے تنہا ہوگئے ہیں،تنہا تو وہ ہوگئے ہیں،کل عمران خان کے ساتھ سپریم کورٹ جائیں گے،وقت کم ہے مقابلہ سخت ہے،تیاری کرلو نواز شریف کو بھاگنے کی بڑی جلدی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جلد گو نواز گو ہوجائے گی،وائس چیئرمین نے گو نواز گو نعرے بھی لگوائے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں رہنما اور کارکن ایک ہیں کارکنوں کو ریاستی غنڈہ گردی کے خلاف ڈٹے رہنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ پریڈ گراﺅنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وہ سب کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہے یہ واحد پارٹی ہے جس کا وزیر اعلیٰ بھی کارکن ہے پرویز خٹک نے پاکستان کی لڑائی لڑی ہے میں کارکنوں کو ریاستی غنڈہ گردی کے خلاف ڈٹے رہنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں نے بنی گالہ میں عمران خان کا تحفظ کیا ہے تمام کارکنوں نے اس جدوجود میں ہمت اور جرا¿ت سے کام لیا۔ پنجاب کے کارکنوں اور ایم پی ایز کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

کالی آندھی کو فتح کیلئے 39 رنز درکار

شارجہ (ویب ڈیسک) شارجہ ٹیسٹ قومی ٹیم کے ہاتھوں سے نکلتا جا رہا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی جیت کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کو اس ٹیسٹ میچ میں فتح سے ہمکنار ہونے کیلئے محض 39 رنز درکار ہیں اور اس کی پانچ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 153 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں اتری تو بظاہر ایسا لگ رہا تھا کہ اسے حاصل کرنے میں کوئی مشکل کا سامنا نہیں کرنے پڑے گا تاہم یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے اس آسان ہدف کو بھی ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کیلئے مشکل بنا دیا۔ یاسر شاہ نے شاندار باو¿لنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کے چوتھے روز 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھلائی جبکہ وہاب ریاض نے دو کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ اس وقت براتھ ویٹ 44 اور ڈورچ 36 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ کل میچ کا آخری روز ہے اور ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے صرف 39 رنز درکار ہیں۔اس سے قبل ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے 4 وکٹوں پر 87 رنز سے دوسری ادھوری اننگز کا آغاز کیا۔ سرفراز احمد اور اظہر علی کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت میں 86 رنز بنے۔ سرفراز احمد 42 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ محمد نواز کی اننگز کا خاتمہ 19 کے سکور پر ہوا۔ اظہر علی نے شاندار اننگز کھیلی۔ وہ 91رنز بنا کر نروس نائینٹیز کا شکار ہوئے۔ محمد عامر 8 کے انفرادی سکور پر رن آو¿ٹ ہو گئے۔ وہاب ریاض ایک رنز بنا سکے اور ذوالفقار بابر نے 15 رنز بنائے۔ اس طرح پاکستان ٹیم نے دوسری اننگز میں 208 رنز پر آو¿ٹ ہو کر ویسٹ انڈیز کو 153رنز کا ہدف دیا ہے۔

سپریم کورٹ میں کیس شروع ….نواز شریف استعفیٰ دیں….کپتان کا تہلکہ خیز بیان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے یوم تشکر کے موقع پر منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ 20 سال میں کبھی انتشار کی سیاست نہیں کی۔ ہم کرپشن کیخلاف احتجاج کر رہے تھے لیکن حکمرانوں نے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے صوبوں کو آپس میں لڑایا۔ ہمارے کارکنوں پر ایسے شیلنگ کی گئی جیسے ان کا تعلق کسی دشمن ملک سے ہو۔ اس صورتحال سے مجھے سخت غصہ آیا لیکن خوف تھا کہ کہیں خون خرابہ نہ ہو جائے، اس لیے میں نے پرویز خٹک کو واپس جانے کا حکم دیا۔ پاناما لیکس کیس پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ریمارکس پر خوشی ہوئی۔ منتخب وزیراعظم کو اب سپریم کورٹ طلب کرے گی۔ ججوں نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے کا جلد فیصلہ کریں گے۔ عمران خان نے بتایا کہ ججوں کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کی وجہ سے ملک میں کام رک گیا ہے اور ادارے کام نہیں کر رہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاناما لیکس کا کیس سپریم کورٹ میں شروع ہو چکا ہے، اس لئے وزیر اعظم شریف استعفیٰ دیں۔ مشاہد اللہ اور پرویز رشید کو انکوائری کی وجہ سے مستعفی کرایا گیا تو نوازشریف بھی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپٹ حکمرانوں نے مل کر ملک کو لوٹا۔ آصف علی زرداری اور نواز شریف نے چارٹر آف ڈیمو کریسی کی آڑ میں چارٹر آف مک مکا کیا تھا۔ دونوں عوام کو دکھانے کیلئے نورا کشتی لڑتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ادارے کام کر رہے ہوتے تو اب تک زرداری اور نواز شریف پکڑے جا چکے ہوتے۔ پاکستان سے کرپشن کا کینسر ادارے مضبوط کرنے سے ختم ہوگا۔ جب تک ادارے مضبوط نہیں ہوتے ملک ترقی نہیں ہو سکتا۔ عمران خان نے کہا کہ اس دن کا انتظار کر رہا ہوں جس دن دونوں بھائی جیل میں ہونگے۔ نواز شریف کے بعد آصف علی زرداری کی باری آنے والی ہے۔

سراج الحق کے…. اپوزیشن سے رابطے

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں اپوزیشن کی طرف سے مشترکہ ٹی او آرز جمع کرانے کے لئے ہم نے تحریک انصاف، پی پی پی اور مسلم لیگ (ق) سے رابطے کئے ہیں۔ ا±ن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حالت دیکھ کر بہت کچھ یاد آجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ایسے رہنماء جن کے نام پاناما لیکس میں شامل ہیں، ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب پاکستان اور کرپشن ساتھ نہیں چل سکتے، ملک میں آئین کی حکمرانی ہونی چاہئے۔انہوں نے تحریک انصاف کی طرف سے دھرنا ختم کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی وجہ سے سیاسی انتہاء پسندی میں کمی آئی ہے۔

سانحہ گڈانی ….19مزدور شہید…. 50 سے زائد لاپتہ

گڈانی (ویب ڈیسک) بلوچستان میں گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں گزشتہ روز جہاز میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔ حادثے میں اب تک 19 افراد جاں بحق اور 65 زخمی ہو چکے ہیں جبکہ 50 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ امدادی سرگرمیوں میں مصروف حکام کے مطابق جہاز میں لگی آگ فیول ٹینکر کی جانب بڑھ رہی ہے جس سے بڑا دھماکا بھی ہو سکتا ہے۔حکومت بلوچستان نے شپ بریکنگ یارڈ میں دفعہ 144 نافذ کر کے جہاز توڑنے کا کام فوری طور بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ دوسری جانب گڈانی پولیس نے سرکار کی مدعیت میں پلاٹ کے مالک عبدالغفور، منیجر حفیظ، لیبر اور ویلڈنگ کنٹریکٹر فاروق بنگالی اور جلال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ غفلت، لاپرواہی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد فاروق بنگالی کو گزشتہ روز گرفتار کر لیا گیا تاہم دیگر ملزمان فرار ہیں۔کمشنر قلات محمد ہاشم کا کہنا ہے کہ واقعے میں جاں افراد کے ورثاء کو فی کس 10 لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ممکنہ طور پر شپ بریکنگ یارڈ میں قواعد و ضوابط پر عمل نہیں ہو رہا تھا، جس کی وجہ سے اتنا بڑا حادثہ رونما ہوا۔واقعے میں جاں بحق افراد کی غائبانہ نماز جنازہ بھی شپ بریکنگ یارڈ میں ادا کی گئی جس میں یارڈ میں کام کرنے والے مزدوروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ دوسری جانب، ممتاز سماجی کارکن، فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ 100 افراد لاپتہ ہیں۔