اسلام آباد (ویب ڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان ملکی اداروں کو توڑنے جوڑنے پر لگے ہوئے ہیں ۔ حکومت کا سینئر جنرل کو آرمی چیف تعینات نہ کرنا سمجھ سے بالا تر لگتا ہے ۔ حکومت اپنی مرضی کے جنرل کے ذریعے الیکشن میں دھاندلی کروانا چاہتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت سنیئر ترین جنرل کو آرمی چیف کیوں نہیں بنا دیتی ۔ کیا حکومت اپنی مرضی کا آرمی چیف لانا چاہتی ہے ؟ کیا حکومت آنے والے الیکشن میں بھی اپنے جنرل کے ذریعے دھاندلی کا سوچ رہی ہے عمران خان اور نواز شریف دونوں اداروں کو جوڑنے اور توڑنے میں لگے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا 2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان غیر آئینی ہے پیپلزپارٹی پارلیمان پر یقین رکھتی ہے اور پارلیمانی سیاست کر رہی ہے ۔ دھرنے کے دوران مشترکہ اجلاس کی تجویز نہیں دوں گا ۔ ہم مکمل پارلیمانی سیاست کر رہے ہیں ۔ دھرنا سیاسی حق ہے ہم نے ہمیشہ جمہوریت کی سیاست کی ہے ۔ 2 نومبر کو ہم احتجاج نہیں کر رہے قانون وفاقی دارالحکومت کو بند کرنے کی اجازت نہیں دیتا ۔پانامہ لیکس پر حکومت کا بل بدنیتی پر مبنی ہے حکومت کو پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات کے لئے اپوزیشن سے مل کر بل تیار کرنا چاہئے ۔
All posts by Daily Khabrain
چائے والے کو لڑکیوں سے دوررہنا ہوگاورنہ ۔۔۔معروف ماڈل کا مشورہ
اسلام آباد( ویب ڈیسک)معروف ماڈل نادیہ حسین نے کہا ہے کہ ارشد کو اگر فیشن اورگلیمر کی دنیامیں آنا ہے، تو اسے آزاد خیال ہونا ہوگا اور لڑکیوں سے اجتناب کرنا ہوگا، فیشن کی دنیا میں ارشد خان (چائے والا)کا کئی خواتین اورلڑکیوں سے پالا پڑے گا ،ان کیلئے ذہنی طور پر تیار رہنا ہوگا۔ارشد خان نے شادی کے حوالے سے فیصلہ سنا دیا ،کئی لڑکیوں کے ارمانوں پر پانی پھر گیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نادیہ حسین نے بتایاکہ ارشد کو چاہئے کہ وہ غیر جانبدار رہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ وہ گریس فل انداز میں انٹری دے تاکہ لوگ اسے دیکھ کر مزید متاثر ہوں۔ فیشن سٹائلسٹ طارق امین نے کہاکہ ارشد کو فیشن کی دنیامیں آنے سے قبل خود کو ذہنی طورپر مضبوط بناناہوگا۔
بھارت نے چین کیخلاف اہم قدم اُٹھا لیا
نئی دہلی( ویب ڈیسک)چین بھارت سے پیسہ کماتا ہے ، پھر پاکستان کی مدد کرتا ہے، پاکستان مخالف مہم کا حصہ نہ بننے پر چین بھی بھارتیوں کو کھٹکنے لگا، ہندو انتہا پسندوں نے چین کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔پہلے فنکاروں سے نفرت کا اظہاراور اب چین پر بھی وار،بھارت میں پاکستان فوبیا کے ساتھ ساتھ چین فوبیا بھی بڑھنے لگا، چین کی مصنوعات کے بائیکاٹ کے مطالبے کی گونج سنائی دینے لگی۔مذہبی رہنما بابا رام دیو نے زہر ا±گلا کہ چین بھارت سے پیسہ کماتا ہے اور پاکستان کی مدد کرتا ہے۔پاکستان کا دوست بھارت کا دوست نہیں ہوسکتا ، اس لئے بھارتی عوام چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔
پاک فوج نےاایک بار پھر برطانیہ میں پٹرول کیمبرین گولڈ میڈل جیت لیا
لندن(ویب ڈیسک)پاک فوج نے عالمی سطح پراپنی برتری ثابت کرتے ہوئے برطانیہ میں ویلز آرمی کا سالانہ کیمبرین پٹرول مقابلہ ایک مرتبہ پھرجیت کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ دنیا بھر میں سب سے مشکل سمجھی جانے والی مشقوں میں پاک فوج کے جوانوں نے فولادی قوت برداشت کا مظاہرہ کیا اور سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔کیمبرین پٹرول فوجی مشقیں ہر سال منعقد کی جاتی ہیں جس میں 140 ملکوں کے فوجی شریک ہوتے ہیں جب کہ پاک فوج نے2010 میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔
سانحہ 12مئی کا کنٹرول روم گورنر ہاﺅ س میں بنا ہوا تھا :مصطفی کمال
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر عشرت العباد کی گزشتہ روز دھواں دار تقاریر کے بعد مصطفی کمال بھی پیچھے نہیں رہے اور آج پریس کانفرنس میں عشرت العباد کا تمام حساب چکا دیا ،مصطفی کمال نے سانحہ 12مئی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 12مئی کا سانحہ 2007میں ہو ا اور لوگوں کو2016 میں یاد اب آرہا ہے ،عشرت العباد کو تمام گناہوں کے ساتھ چھپنے نہیں دینگے ،الزا مات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں ،جھوٹے پر اﷲ کی لعنت ہو ،گورنر صاحب آ پ اتنے پاور فل ہیں تو 14سالوں تک آپ نے کرپٹ لوگوں کو لٹکایا کیوں نہیں ،12مئی کو جو کچھ ہو ا اُس کا فیصلہ گورنر ہاﺅ ں میں ہوا جس کے گواہ وسیم اختر ہیں ،12مئی سانحہ کا کنٹرول روم گورنر ہاﺅ س میں بنا ہو ا تھا ۔پاک سر زمین کے سربراہ مصطفی کمال نے ساتھ ہی ساتھ مطالبہ کیا کہ سانحہ 12مئی کی دوبارہ انویسٹیگیشن کروائی جائے تاکہ صحیح لوگوں کو بے نقاب کیا جاسکے ۔
آفریدی کاڈیرن سیمی بارے اہم فیصلہ….
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی ،ڈیرن سیمی کے حق میں پشاورزلمی کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے ہیں،بوم بوم آفریدی نے اس موقع پر کہا ہے کہ آپ چیمپیئن ٹیم کے کپتان ہو تمھارے بورڈ نے تم کو وہ عزت نہیں دی جس کے تم حق دار تھے میں پشاور زلمی کی قیادت آپ کے حوالے کرتا ہوں،شاہد آفریدی کے غیرمتوقع اور اچانک فیصلے نے ڈیرن سیمی کو آبدیدہ ، وہاں موجود سب کو جذباتی کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی پشاورزلمی کی کپتانی سے بھی دستبردار ہوگئے ہیں،بوم بو م آفریدی کی جگہ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور پشاور زلمی کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کی قیادت کریں گے،پشاور زلمی کے دیگر کھلاڑیوں میںایون مورگن،وہاب ریاض،شکیب الحسن شامل ہیں۔پاکستان سپرلیگ ، دوسرے ایڈیشن کےلئے نامور کھلاڑی بک گئےڈیرن سیمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ میں پشاور زلمی کی قیادت کررہا ہوں۔
پاناما لیکس :وزیر اعظم کا اہم اعلان
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا کھلے دل سے خیر مقدم کرتا ہوں جب کہ اب بہتر ہوگا کہ عدالت کے فیصلے کا انتظار بھی کر لیا جائے۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا کھلے دل سے خیر مقدم کرتا ہوں اور آئین کی پاسداری، قانون کی حکمرانی اور مکمل شفافیت پریقین رکھتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی عدالت تو پے در پے فیصلے صادر کررہی ہے لہذا اب بہتر ہوگا کہ عدالت کے فیصلے کا انتظار بھی کر لیا جائے۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر دو مرتبہ قوم سے خطاب اور قومی اسمبلی میں تفصیلی موقف پیش کرچکے ہیں، پہلے انہوں نے اپوزیشن کے مطالبے سے پہلے ریٹائرڈ ججوں پر مشتمل کمیشن کا اعلان کیا تھا لیکن مطالبہ آیا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں حاضر سروس ججوں پر مشتمل کمیشن بنایا جائے لہذا جب مطالبہ تسلیم کیا تو ٹی او آرز کا تنازعہ شروع کرکے شفاف اور بے لاگ تحقیقات کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان میں واضح برتری کے باوجود ٹی او آرز کمیٹی میں اپوزیشن کو برابر کی نمائندگی دی لیکن ہماری تمام تر کوششوں کے باوجود ٹی او آرز پر اتفاق رائے نہ ہو سکا جب کہ انکوائری بل پارلیمنٹ میں پیش کر دیا مگر اپوزیشن نے متوازی بل پیش کردیا۔
سپریم کورٹ :پاناما لیکس بارے نواز شریف ،اسحاق ڈار سمیت اہم رہنماﺅں بارے اہم فیصلہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے پاناما لیکس پر جوڈیشل کمیشن نہ بنانے کی درخواست خارج کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔سپریم کورٹ میں پاناما لیکس پر جوڈیشل کمیشن نہ بنانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔ اس موقع پر بیرسٹر ظفر اللہ کا کہنا تھا جوڈیشل کمیشن کی اجازت نہ دی جائے، پارلیمنٹ موجود ہے یہ لوگ وہاں جائیں جب کہ طارق حسن ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ پورا شہر رو رہا ہے کہ اسلام آباد بند نہ کیا جائے۔چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ یہ کام بھی ہم کریں، ہم کسی سیاسی مسئلے میں نہیں پڑیں گے لیکن انتظامیہ شہریوں کو ان کے حقوق دینے میں ناکام رہی تو مداخلت کریں گے جب کہ فریقین کو سن کر پاناما لیکس پر جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔ جسٹس عارف خلجی حسین کا کہنا تھا کہ عدالت کو کوئی دھمکی نہیں دے سکتا۔ سپریم کورٹ نے وزیراعظم اور عمران خان سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔
بکس بند لڑکی کا نعش معمہ ….پولیس کی پھر تیاں
لاہور (خصوصی رپورٹ) پولیس لٹن روڈ سے صندوق میں بند خاتون کی تشدد زدہ لاش ملنے کا معمہ تاحال حل نہیں کرسکی اور اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ 15 روز گزر جانے کے باوجود بھی پولیس قاتل کا کوئی سراغ نہیں لگا سکی۔ انویسٹی گیشن پولیس اس نامعلوم لڑکی کی لاش کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب اور اپنے افسروں کو خوش کرنے کے لئے عجیب پھرتیاں دکھاتی رہی تاکہ لاش کا معاملہ حل ہوجائے اور افسر بھی خوش ہوجائیں کہ ہماری پولیس بہت قابل ہے اور بڑی تیزی سے اندھے قتل کا سراغ لگا لیتی ہے۔ پولیس کی چالاکی کی داستان کچھ یوں ہے کہ لٹن روڈ سے دو ہفتے قبل ایک نالے کے قریب ایک مشکوک صندوق دیکھ کر شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ مشکوک صندوق کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک اہلکاروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ جب انہوں نے صندوق کھولا تو اس میں ایک دوشیزہ کی لاش تھی‘ جس کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پہلے قتل کیا گیا تھا اور پھر اس کی لاش کو بوری میں ڈال کر اسے صندوق میں بند کردیا گیا تاکہ لاش کا تعفن باہر نہ پھیلے۔ پولیس نے قریبی لوگوں سے لاش کے بارے میں پوچھ گچھ کی لیکن کسی نے اس لاش کی شناخت نہ کی۔ نوجوان لڑکی کی لاش سے پورے علاقے میں خوف کی فضا قائم ہوگی۔ پولیس نے جائے وقوعہ کے بعد لڑکی کی لاش کو مردہ خانہ منتقل کردیا اور الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر اس اندھے قتل کی خبریں شائع ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اور اعلیٰ پولیس افسروں نے اس واقعہ کا نوٹس لیا اور اس لڑکی کی لاش کی فرانزک جانچ کروانے اور ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا حکم دے دیا۔ دوسری طرف ستوکتلہ کے علاقے میں چار بچوں کی ماں مسمات (س) دو دن سے لاپتہ تھی۔ مسمات (س) کے بھائی نے جب ایک نامعلوم خاتون کی لاش کا لٹن روڈ سے ملنے کا سنا تو وہ اپنی والدہ کے ساتھ لاش دیکھنے مردہ خانے پہنچ گیا۔ پولیس نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کو اپنی کارکردگی دکھانے کے لئے ناقابل شناخت لاش ان کے حوالے کردی۔ جس کو ایک مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ دریں اثنا پولیس نے ایک شخص سیف کو اپنی بیوی کے قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا اور اس سے تفتیش شروع کی‘ تو سیف نے بتایا کہ میری بیوی کے غلام رسول نامی ایک شخص سے ناجائز تعلقات تھے۔ اس واقعہ کے دو روز بعد ستوکتلہ کے علاقہ میں ایک اور خاتون کی لاش ملی‘ جس کو پولیس نے شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کردیا۔ فیصل اور اس کی والدہ کے دل میں یہ بات بار بار آرہی تھی کہ جس لڑکی کی لاش کو پولیس نے ہمارے حوالے کیا ہے وہ ہماری بیٹی کی نہیں لگتی تھی۔ انہوں نے ستوکتلہ سے ملنے والی لاش کو دیکھنے کے لئے مردہ خانے چلے گئے‘ وہاں جاکر انہوں نے مسماة کی لاش شناخت کرلی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا اور اصلی مسماة کی لاش کو اہل خانہ نے دفنا دیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اگر مسماة کی لاش یہ ہے تو جس لاش کو پہلے دفنایا گیا وہ کس کی تھی؟ پولیس نے زبردستی ناقابل شناخت لاش ہمیں دے دی۔ ہم کیا کرتے؟ پولیس نے مسماة (س) کے آشنا غلام رسول کو بھی حراست میں لے لیا۔ جس نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ میں نے مسمات (س) کو قتل نہیں کیا۔ سمیرا کی جب ہلاکت ہوئی تو وہ اس وقت میرے پاس ہی تھی۔ اچانک اس کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ جاں بحق ہوگئی۔ ڈی ایس پی انور سعید کنگرہ کا کہنا ہے کہ ہم اس کی تفتیش کررہے ہیں۔ فرانزک رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ اس کو قتل کیا گیا ہے یا مسمات س کی موت طبعی ہے؟ تاہم لٹن روڈ کے علاقے سے ملنے والی جواں سال لڑکی کی لاش ایک معمہ اختیار کرگئی ہے۔ لٹن روڈ پولیس نے چالاکی دکھاتے ہوئے جواں سال لڑکی کے قاتلوں کو پکڑنے کے بجائے جو لاش ان کے حوالے کی وہ لاش تو اب منوں مٹی کے نیچے چلی گئی۔ ابھی تک اس لاش کے بارے میں پولیس کوئی پتہ نہیں لگا سکی۔ اب سوال یہ ہے کہ صندوق سے ملنے والی لاش کس کی ہے‘ اس کو کس نے اور کیوں اتنی بے دردی سے قتل کیا؟ اگر پولیس جلد بازی نہ دکھاتی تو شاید تفتیش درست سمت میں چل رہی ہوتی۔ کیا جلد بازی دکھانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کوئی کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی تاہم پولیس نے لاش کی درست شناخت نہ کرنے کی بات بھی ورثاءپر ڈال ہے کہ ورثاءکے کہنے پر ہم نے لاش ان کے حوالے کی ہے۔ اس حوالے سے پولیس افسروں کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت ورثاءنے کی ہے۔ اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں۔ اب لاش کا ڈی این اے کروایا جائے گا جس کے بعد لاش کو ورثاءکے حوالے کیا جائے گا۔
2018کے الیکشن کا ضابطہ اخلاق جاری ….سیاسی جماعتوں میں کھلبلی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) عام انتخابات 2018ءمیں سیاسی جماعتوں کیلئے مجوزہ ضابطہ اخلاق تیار کرلیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے مجوزہ ضابطہ اخلاق کی کاپیاں تمام سیاسی جماعتوں کو بھجوا دیں۔ ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتیں ضابطہ اخلاق پر اپنی تجاویز 26اکتوبر کو الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گی۔ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں اور امیدوار کسی معاہدے کا حصہ نہیں بنیں گے۔ سیاسی جماعتیں، امیدوار خواتین کے انتخابی عمل میں شمولیت پر زور دیں۔ صنف اور نسل کی بنیاد پر کسی کے انتخاب میں حصہ لینے کی مخالفت نہیں ہوگی۔ مذہب، ذات کی بنیاد پر کسی کے انتخاب میں حصہ لینے کی مخالفت نہیں ہوگی۔ مخالف امیدوار اور جماعت کی ذاتی زندگی پر تنقید سے گریز کیا جائے۔ الزامات یاحقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے سے اجتناب کیا جائے گا۔ پیمرا تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مو¿قف فراہم کرنے کو یقینی بنائے۔ سیاسی، انتخابی فروغ کیلئے صرف سرکاری میڈیا کو استعمال کیا جائے گا۔ امیدواروں کے نجی میڈیا چینلز پر اشتہارات کی تشہیر پر پابندی ہوگی۔ سیاسی جماعتوں کے نجی میڈیا چینلز پر اشتہارات کی تشہیر پر پابندی ہوگی۔ سیاسی جماعتیں اور امیدوار الیکشن کمیشن کی ساکھ کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں گے۔