لاہور (سٹی رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں واسا اور ٹاﺅن افسران کی ملی بھگت اور عدم توجہ کے باعث درجنوں بچے کھلے مین ہول میں گر کر زندگی کی بازی ہار گئے، مگر واسا اور ٹاﺅن افسران کو کروڑوں روپے کے فنڈز ملنے کے باوجود گٹروں کمے اوپر ڈھکن نہ رکھے گئے۔ ہر دوسرے روز کوئی نہ کوئی بچہ گٹر میں گرنے اور موت واقع ہونے کے بعد واسا اور ٹاﺅن وقتی طور پر الرٹ، مگر اس کے باوجود لاہور شہر کا اللہ حافظ۔ گزشتہ روز بھی دو سالہ بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز…
Author: Daily Khabrain
ممبئی(خصوصی رپورٹ) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور سابق ٹیسٹ کرکٹر سنجے منجریکر میں لفظی جنگ چھڑ گئی۔ ڈبلز رینکنگ میں 80 ہفتوں تک ٹاپ پوزیشن پر رہنے کی تکمیل کرنے والی ثانیہ اور منجریکر کے درمیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گرما گرمی کی شروعات ایک ٹویٹ سے ہوئی، جس میں ثانیہ نے اپنے4.51 ملین فالوورز سے 80 ہفتوں تک رینکنگ میں ورلڈ نمبر ون رہنے کی خوشی شیئر کی۔ منجریکر نے اس پر لکھا کہ ورلڈ نمبر ون یا ڈبلز نمبر ون۔ جواباً ثانیہ نے لکھا کہ سب جانتے ہیں کہ میں سنگلز نہیں کھیلتی، کامن سینس…
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) لگتا ہے کہ ڈان اخبار کی خبر کی وجہ سے پیدا ہونے والا تنازع اب سویلین اور ملٹری قیادت کے درمیان نہ ختم ہونے والی کشیدگی بن گئی ہے اور متعدد تردیدوں کے باوجود یہ معاملہ اعلی سویلین اور ملٹری سطح پر ہونے والے مذاکرات کا حصہ بنا ہوا ہے۔ دونوں جانب سے ان مذاکرات کے حوالے سے جاری کیے جانے والے ہینڈ آﺅٹ اور پریس ریلیز معاملہ سلجھانے کی بجائے کئی لوگوں کی پریشانی کا باعث بن رہے ہیں۔ ابتدائی طور پر پوری توجہ خبر کی تردید اور صحافی کو سزا دینے کے معاملے پر…
سرینگر (نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کے بعد حریت پسندوں کا رہنما بننے والے ذاکر موسیٰ کے ویڈیو پیغام نے بھارتی فوج کی نیندیں حرام کر دیں۔ ذاکر موسی کا کہنا ہے کہ سکھ بھی حریت پسندوں کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔ ان کا الگ گروپ بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ برہان وانی کی شہادت کے بعد ہر کشمیری برہان وانی بننے کے لیے تیار ہے۔ بھارتی مظالم سے تنگ سکھ بھی مجاہدین کے ساتھ ملنے لگے۔حریت پسندوں کے نئے سربراہ ذاکر موسی کے ویڈیو پیغام نے بھارت میں کھلبلی مچا دی۔ ویڈیو پیغام میں…
اسلام آباد (نیٹ نیوز) کھلاڑی نہ فنکار پر چار دن میں سپر سٹار بنئے والااسلام آباد کا چائے والا شہرت ملتے ہی ہیرو بن گیا ارشد خان نے پرسنل سیکرٹری بھی رکھ لیا۔تفصیلات کےمطابق چائے والے کو سوشل میڈیا پر اتنی چاہ ملی کہ اب صاحب سے ملنے کے لئے اپوائنٹمنٹ لینا پڑتی ہےارشد نے اس کام کے لئے پی اے بھی رکھ لیا ہے۔راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ارشد کا ہیر اسٹائل بدل چکا ہے تو ادائیں بھی ہیرو جیسی ہیں صاحب کہتے ہیں ماڈلنگ اور اداکاری کی آفرز ہی بڑی ہیں۔سپر سٹار چائے والے کی…
اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) نے واضح کیا ہے کہ احتجاج کے نام پر حکومت کو لاک اپ نہیں کیا جاسکتا، پانا ما لیکس میں ٹیکس چوری کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں لکھا ¾ عمران خان بتائیں کونسے بلین روپے پکڑے گئے ہیں؟ عمران خان نے شوکت خانم کے چندے کو برٹش ورجن آئی لینڈ میںانویسٹ کیا، کینسر کے علاج کے جمع پیسوں سے آف شور کمپنیاں بنائیں ¾بھارتیوں نے عمران خان کے ڈوبے ہوئے پیسے بھرے تھے، عمران خان کنٹینر سے اتر کر سب باتوں کا جواب دیں ¾ 2 نومبر کی تاریخ بھی…
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی وزیرداخلہ کو ”ڈان نیوز“ میں شائع ہونے والی متنازع خبر کے معاملے پر تحقیقات کرکے خبر لیک کرنے والوں کے نام سب کے سامنے لانے کی اجازت دیدی ہے۔ وزیراعظم ہاﺅس میں گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماﺅں میں اتفاق ہوا کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائے گی تاکہ اداروں کے درمیان شکوک ختم کئے جاسکیں۔ ذرائع کے مطابق چودھری نثار نے اس معاملے پر اب تک ہونے والی تحقیقات سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا جس پر نوازشریف نے وفاقی وزیرداخلہ کو ہدایت کی کہ اس معاملے کی…
لاہور (مکرم خان سے) 29 نومبر کو جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ یا بصورت دیگر توسیع وغیرہ کے حوالے سے قیاس آرائیاں ختم ہو رہی ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ مقررہ تاریخ کو اپنی تاریخی خدمات سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ پاکستان کی تاریخ میں چیف آف آرمی سٹاف یا ماضی میں کمانڈر انچیف کی تعیناتی کے حوالے سے مختلف روایات پائی جاتی ہیں۔ جنرل راحیل شریف کو جنرل اشفاق پرویز کیانی کی ریٹائرمنٹ سے 2روز قبل وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے چیف آف آرمی سٹاف مقرر کیا تھا جس پر صدر پاکستان بحیثیت سپریم کمانڈر…
نکیال، راولپنڈی(اے این این) بھارت کا جنگی جنون، کوٹلی آزاد کشمیر کے نکیال اور کیرالہ سیکٹرزمیں بھارتی سکیورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری عبدالرحمان شہید جبکہ 3خواتین اور دو بچے شدید زخمی ہو گئے جبکہ پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی سے دشمن کے اوسان خطاءہو گئے اور بھارتی توپوں اور گنوں کو سانپ سونگھ گیا۔نکیال سیکٹر سے اے این این کوموصولہ اطلاعات کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز نے 24 گھنٹے میں لائن آف کنٹرول کی دوسری بار خلاف ورزی کرتے ہوئے بدھ کی شام پھر نکیال سیکٹر کے گاو¿ں ترکنڈی ریتلہ، پلانی، داتوِٹ کو مارٹر گولوں…
اسلام آباد (مظہر شیخ سے) تحریک انصاف کے 2نومبر کے اسلام آباد بند کرنے کے دھرنا پلس کو ناکام بنانے کیلئے پولیس اور ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں داخلہ کے تمام راستوں کو بند کرنے کیلئے جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، فیصل آباد، آزاد کشمیر سمیت قریبی اضلاع سے مجموعی طور پر 20ہزارپولیس نفری طلب کی گئی ہے۔ 300 کنٹینرز پکڑنے کا ہدف مقرر کردیا ہے۔ پولیس کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، شہر بھر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہوگی۔ بیرون شہر سے راولپنڈی آنے کے راستے بھی سیل کئے جائیں گے، راولپنڈی سے…