لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا ،ٹیم کا انتخاب قومی سلیکشن کمیٹی، ہیڈ کوچ اور کپتان کی مشاورت سے کیا گیا، یونس خان کو پندرہویں کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ طبیعت ناساز ہونے کے باعث یونس خان کو پہلے ٹیسٹ کیلئے آرام دیا گیا تھا ۔پہلے ٹیسٹ کیلئے منتخب 14 رکنی اسکواڈ کو برقرار رکھتے ہوئے یونس خان کو بھی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے،یونس خان ڈینگی بخار کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ سے دستبردار ہو گئے تھے ۔ٹیم مصباح الحق ، سمیع اسلم ، اظہر علی ، یونس خان ، اسد شفیق ، بابر اعظم ، سرفراز احمد ، محمد نواز، یاسر شاہ ، ذوالفقار بابر ، محمد عامر، وہاب ریاض ، سہیل خان ، عمران خان اورراحت علی پر مشتمل ہے۔پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے یونس اسی بیماری کے سبب وہ قائد اعظم ٹرافی کے پہلے راﺅنڈ میں بھی شرکت نہیں کر پائے تھے۔دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں اور کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور بقیہ تمام کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے اس سے قبل چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹیسٹ سیریز کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا تھا ۔ یونس کی شمولیت کے بعد پاکستان کی 15 رکنی ٹیم مکمل ہو گئی ہے ۔ سٹار مڈل آرڈر بلے باز گزشتہ روز ہی دوبئی میں ٹیم کو جوائن کرچکے ہیں ۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا دوسرا ٹیسٹ میچ21اکتوبر سے ابوظہبی میں شروع ہو گاجبکہ تیسرا ٹیسٹ میچ شارجہ میں 30 اکتوبر سے 3 نومبر کے دوران کھیلا جائے گا۔
All posts by Daily Khabrain
مصباح پر1ٹیسٹ کی معطلی کاخطرہ منڈلانے لگا
دبئی (سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق پر ایک ٹیسٹ میچ کی پابندی کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔میڈیاکے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان ٹیم تیسرے اور چوتھے روز مقررہ وقت میں 90 اوورز کرانے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے کپتان مصباح پر جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔ اگر کپتان مصباح الحق پر جرمانہ عائد ہوا تو رواں سال ان کو یہ دوسرا جرمانہ ہوگا۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق سال میں 2 بار جرمانے پر کپتان پر ایک ٹیسٹ کی پابندی لگ سکتی ہے۔واضح رہے کہ کپتان مصباح الحق پر سلو اوور ریٹ کے سبب انگلینڈکیخلاف لارڈز ٹیسٹ میں بھی جرمانہ ہواتھا اور اگر اس ٹیسٹ میں بھی کپتان کو جرمانہ ہوا تو یہ رواں سال ان پر عائد ہونے والا دوسرا جرمانہ ہوگا۔
چین ڈٹ گیا, بھارتی خواب چکنا چور
گوا(نیٹ نیوز) برازیل، روس، انڈیا، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل تنظیم برکس کے بھارت کے شہر گوا میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں نریندر مودی کی طرف سے پاکستان کے خلاف کلمات کے بعد چین نے اپنے روائتی دوست پاکستان کا دفاع کیا ہے۔برکس کے سربراہی اجلاس کو میزبان ملک انڈیا کے وزیر اعظم نے پاکستان کو عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار کرنے کی اپنی مہم کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کیا اور نریندر مودی نے پاکستان کو دہشت گردی کا منبع قرار دیا۔چین کی وزیر خارجہ کی ترجمان ہو چوینگ نے نریندر مودی کے کلمات پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردی کو کسی ایک ملک سے یا کسی ایک مذہب سے جوڑنے کے خلاف ہیں۔انھوں نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کی یہ مستقل پالیسی ہے کہ دہشت گردی کو کسی ایک ملک یا مذہب سے جوڑا نہیں جا سکتا۔انھوں نے مزید کہا کہ ہر کسی کو معلوم ہے کہ پاکستان اور انڈیا دہشت گردی سے متاثر ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں اور ایک طویل جدوجہد کی ہے۔انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو اس کا احترام کرنا چاہیے۔چینی ترجمان نے کہا کہ چین دہشت گردی کی تمام صورتوں کی مخالفت کرتا ہے اور بین الاقوامی برادری کو انسداد دہشت گردی کے لیے تعاون بڑھانا ہو گا۔بھارت نے گزشتہ چند مہینوں میں پاکستان کے خلاف سفارتی سطح پر مہم شروع کر رکھی ہے اور اسی سلسلے میں اس نے اسلام آباد میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔بھارت کی طرف سے یہ جارحانہ ردعمل بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں اوڑی سیکٹر میں واقع سکیورٹی فورسز کے ایک کیمپ پر شدت پسندوں کے حملے کے بعد سامنے آیا تھا۔ اس حملے میں انیس بھارتی سکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک ہو گئے تھے اور بھارت نے اس کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کی تھی۔ پاکستان کی حکومت نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔
بھارتی فلموں پر سرکاری طور پر غیراعلانیہ پابندی, امپورٹرز پریشانی کا شکار
لاہور(کلچرل رپورٹر)بھارتی فلموں کے امپورٹرز وفاقی سیکرٹری کامرس سے ملاقات کی کوششوں میں مصروف ہیں جس میں انہیں تاحال کامیابی نہیں ملی ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی فلموں پر سرکاری طور پر غیراعلانیہ پابندی کے باعث امپورٹرز پریشانی کا شکار ہیں اور ان کے سرپر خوف کی تلوار لٹک رہی ہے کہ کہیں وزارت کامرس کی طرف سے ملنے والے این او سی منسوخ نہ کردیئے جائیں جس کے لئے چندافراد پر مشتمل وفد گزشتہ ہفتے اسلام آباد گیا تھا تاہم بعض وجوہات کی بنا پر یہ ملاقات ملتوی کردی گئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ہے اب یہ ملاقات دوروزبعدہوگی۔
”را“ کا بڑا منصوبہ, کریمینلز اہم شہر میں داخل
لندن (وجاہت علی خان سے) ایم کیو ایم لندن کے اندرونی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ نے اپنے قومی مفاد کےلئے ا لطاف حسین کے خلاف چل رہی منی لانڈرنگ کی تفتیش ختم کر کے تمام ملزموں کو کلین چٹ دینے کا فیصلہ کیا، اس ذریعے نے وثوق سے ”خبریں“ کو بتایا کہ پاکستان دشمن قوتوں نے الطاف حسین کو کراچی میں ایک دفعہ پھر بدامنی کے ایک بڑے منصوبے کی تکمیل کےلئے منی لانڈرنگ کے اس ”اوپن سیکرٹ“ کیس سے صاف بری کر دیا ہے جس کے ٹھوس اور مکمل ثبوت سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کے پاس موجود ہیں لیکن بھارت کی طرف سے واضح دباﺅ اور امریکہ کے بے انتہا اصرار پر حکومت برطانیہ نے فیصلہ کیا کہ ہمارا بھی نیشنل انٹرسٹ اسی میں ہے کہ اپنے دیرینہ مہرے سے ہاتھ نہ دھویا جائے چنانچہ 13 اکتوبر کو برطانوی تاریخ کے اس سیدھے سادے کیس کے ملزموں کو معصوم قرار دے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ایسا نہ کیا جاتا اور یہ کیس عدالت میں آ جاتا اور مقدمہ شروع ہوتا تو پاکستان میں بھارت کی طرف سے دہشتگردی کروانے کے واضح اور ٹھوس شواہد اقوام عالم کے سامنے آ جاتے اس لئے نئی دہلی نے اپنی زبردست سفارتی کوششوں سے برطانیہ کے نظام انصاف پر دھبہ لگایا، ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کے بعض اعلیٰ عہدیدار اپنی حکومت کی اس پالیسی پر سخت نالاں ہیں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کے ان ملزموں کو چھوڑ کر قانون انصاف کے وہ تقاضے پورے نہیں کئے گئے جس کےلئے برطانوی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے معروف ہیں، ان عہدیداروں کے مطابق دنیا کے کئی ممالک ہماری پولیس کو اپنے ممالک میں حل طلب کیس کی تفتیش کےلئے بلاتے ہیں لیکن یہ کیس ہماری پولیس کے کردار پر بھی سوالیہ نشان لگائے گا۔ بتایا گیا ہے 13اکتوبر کی شام الطاف حسین کو لندن کے ہیمر سمتھ پولیس سٹیشن بلوایا گیا اور منی لانڈرنگ کیس کے خاتمے کا بتایا گیا اس کے اگلے روز پولیس نے اپنی ایک ای میل کے ذریعے میڈیا کو اس کیس کے خاتمے کی خبر سے آگاہ کیا، اس کیس میں دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ 2012ءسے 2014ءکے درمیان پولیس نے ایم کیو ایم انٹرنیشنل سیکرٹریٹ اور الطاف حسین کے گھر سے جو پانچ لاکھ پاﺅنڈ سے زائد کی رقم برآمد کی اس ضمن میں اس کیس سے جڑے دوسرے ملزم محمد انور اور طارق میر دوران تفتیش پولیس کو یہ واضح بیان دے چکے تھے کہ ایم کیو ایم کو ”را“ سے رقوم کی شکل میں فنڈنگ ہوتی ہے اور برآمد ہونے والی رقم بھی اسی فنڈنگ کا حصہ تھی متحدہ کے مذکورہ ذریعے کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند مہینے کے دوران بعض بھارتی اور امریکی حکام کی الطاف حسین سے تواتر کے ساتھ ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں جن میں الطاف حسین کا ایک ہی مطالبہ ہوتا کہ میں تب تک کراچی کے معاملہ میں کچھ نہیں کر سکتا جب تک مجھے اس کیس سے باہر نہیں نکالا جاتا جس پر یہ حکام یقین دلاتے کہ یہ کام جلد ہو جائے گا چنانچہ یہ اسی ریلیف کا نتیجہ ہے کہ الطاف حسین نے یہ نعرہ لگایا کہ میں کل بھی ہندوستانی تھا آج بھی ہوں اور قیامت تک ہندوستانی رہوں گا، ذرائع کے مطابق آئندہ چند دنوں اور ہفتوں کے دوران کراچی میں ڈرامائی ہلچل ہو سکتی ہے جس کےلئے جنوبی افریقہ اور انڈیا سے لانچوں اور دیگر ذرائع سے جرائم پیشہ افراد کراچی پہنچنا شروع ہو چکے ہیں اس ذریعے نے خاص طور پر بتایا کہ کراچی کے بعض خاص قبرستانوں کو چیک کرنے کی انتہائی ضرورت ہے کیونکہ خطرناک اسلحہ کے بڑے ذخیرے یہاں دفن ہیں دوسری طرف منی لانڈرنگ کیس کے ایک ا ور اہم کردار سرفراز مرچنٹ کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کو برطانوی حکومت نے ریسکیو تو کر لیا لیکن اس میں بڑا کردار حکومت پاکستان کا بھی ہے جس نے اس کے باوجود برطانوی حکومت اور عالمی سطح پر بھی اس بڑی بات کو بھی کیش نہیں کروایا کہ الطاف حسین پاکستان میں بدامنی پھیلانے کےلئے ”را“ سے فنڈنگ لیتے ہیں جس کا اعتراف ان کے ساتھیوں نے اپنے اقبالی بیانات میں کیا اگر پاکستان ان بیانات کو عالمی فورمز پر لے جاتا تو لندن کی سکاٹ لینڈ پولیس کو دئیے گئے ان بیانات کو کسی طرح بھی رد نہیں کیا جا سکتا تھا سرفراز مرچنٹ کا کہنا ہے کہ وہ اس کیس کے ریویو کےلئے عدالت جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔
نوراں لعل نے بھی شادی ہالز کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کردیا
لاہور(شوبز ڈیسک)گلوکارہ نوراں لعل نے کہا کہ جب تک شادی ہالزمیں تقریبات کیلئے وقت میں اضافہ نہیں کیاجاتا،اس وقت تک ہمارے ملک میں گلوکاروں کی ترقی ممکن نہیں ہے۔ایک بیان میں انکا کہناتھاکہ موسیقی سے وابستہ فنکارلاکھوں کی تعدادمیں بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں لیکن انکاکوئی پرسان حال نہیں ہے۔میری حکومت سے اپیل ہے کہ وہ لاکھوں خاندان کے چولہے آبادکرنے کیلئے اپنے فیصلے پرنظرثانی کرے اورشادی ہالزکاوقت بھی سٹیج ڈراموں کی طرح ایک بجے رات تک کیاجائے تاکہ گلوکاروں اور سازندوں کو روز گارفراہم ہوسکے ۔نوراں لعل نے بتایامیں اپنے نئے میوزک البم پرکام کررہی ہو ں جسکے دوگیتوں کے ویڈیوبیرون ملک بنائے جائینگے۔
اداکارہ ایملیا کلارک نے کیلی فورنیا میں4.64 ملین ڈالر کا گھر خرید لیا
لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)ہالی وڈ کی اداکارہ ایملیا کلارک نے کیلی فورنیا کے ساحلی مقام وینس میں4.64 ملین ڈالر کا گھر خرید لیا ۔اداکارہ ایملیا کلارک انگلینڈ کے علاقے برک شائر کی پیدائش ہیں ان کو امریکی ٹی وی سیریل”گیمز آف تھرونز“سے شہرت حاصل ہوئی جس کے بعد ان کے لئے ہالی وڈ کے دروازے کھلے۔ذرائع کے مطابق ہالی وڈ میں اپنی بڑھتی ہوئی شوبز مصروفیات کی بناءپر اداکارہ ایملیا کلارک نے کیلی فورنیا کے ساحلی مقام وینس میں4.64 ملین ڈالر کا گھر خرید لیا ہے جو دو بیڈ رومز پر مشتمل ہے اور اس میں سوئمنگ پول بھی ہے ۔اس گھر کا رقبہ 2,817 مربع فٹ ہے۔
ہالی ووڈ فلم” ونڈر وومن“ کا دلچسپ ٹریلر جاری کردیا گیا
نیویارک (شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ کی ایکشن ایڈونچر فلم” ونڈر وومن“ کا دلچسپ ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔اس فلم کی کہانی گھومتی ہےمووی میں سپرہیروکاکردارادا کرنےوالی ونڈر وومن ڈیانا کے گرد،ڈیانا امیزون جزیرے کی شہزادی ہے مگرجنگجواور بہادر خاتون ہے۔لیکن اس کی پرسکون زندگی میں اس وقت ہلچل مچ جاتی ہے جب ایک جہاز جزیرے پر کریش ہوتا ہے اور اس کا پائلٹ ڈیانا کو دیکھ کر دنگ رہ جاتا ہے۔ڈیانا اپنی دنیا سے نکل کر نکل جاتی ہے اس کے ساتھ عام انسانوں کی دنیا دریافت کرنے۔۔ جنگ کو روکنے میں اس کا ساتھ دیتی ہے،سامنے آتی ہیں پھر اس کی ونڈر وومن خصوصیات۔ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم میں مرکزی کرداروں میں اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں گیل گیڈوٹ اور کریس پائن، جبکہ ایکشن ایڈونچر اور فینٹسی مووی اگلے برس دو جون کو بڑے پردے کی زینت بنائی جائے گی۔
صنم بلوچ کی فلم” ایک تھی مریم“ رواں ہفتے سینماﺅں میں سجے گی
لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستان کی پہلی فائٹرپائلٹ مریم مختارکی زندگی پر بننے والی ٹیلی فلم”ایک تھی مریم“اب بڑی سکرین پر ریلیز کی جائے گی ۔اس بارے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک سینما کمپنی کے تعاون سے یہ فلم رواں ہفتے سینماگھروں میں نمائش کے لئے پیش کی رہی ہے جس کے بارے میں توقع ہے کہ شائقین کی طرف سے اسے اچھا رسپانس ملے گا کیونکہ جب اسے ٹی وی پر آن ائرکیا گیا تو لوگوں کی کثیرتعداد نے اسے پسندکیا تھا۔ایک تھی مریم کا ٹائٹل رول صنم بلوچ نے اداکیا ہے جبکہ کاسٹ میں حنا خواجہ بیات اور بہروزسبزواری شامل ہیں ۔اس ٹیلی فلم کی کہانی عمیرہ احمد نے تحریرکی تھی جبکہ ڈائریکٹر سرمد سلطان ہیں۔
لڑکیاں خطرات مول لینے کا حوصلہ پیدا کریں
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) ہالی وڈ کی اے لسٹ اداکارہ سکارلٹ جوہانسن نے کہا ہے کہ نوجوان لڑکیاں اپنی زندگی میں خطرات مول لینے کا حوصلہ پیدا کریں، سکارلٹ جوہانسن نے ایک تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس بات کو اچھی طرح جانتی ہیں کہ عورتوں کو زندگی کے ہر شعبے بے حد دباﺅ کا سامنا ہوتا ہے لیکن ایسے میں نوجوان لڑکیوں کو رسک لینے سے نہیں بچنا چاہیے۔انھوں نے لڑکیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ خطرہ مول لو اور ناکامی سے مت ڈرو کیونکہ کسی بھی چیز کی اوپر والی سطح کامیابی ہے،انھوں نے کہا کہ میں نے اپنا کیریئر کئی مرتبہ رسک لے کر آگے بڑھایا اور اس حوصلے کی وجہ سے مجھے آخر میں کامیابی ملی۔فلم”لوسی“کے بعد سکارلٹ فلم”راک دی باڈی“میں نظر آئیں گی۔