دبئی( ویب ڈیسک ) پاکستان کو دبئی ٹیسٹ میں کامیابی کے لئے 8 وکٹیں درکار ہیں جب کہ مہمان ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے مزید 251 رنز بنانا ہوں گے۔دبئی انٹرنیشنل گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے چوتھے روزپاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 123 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جب کہ ویسٹ انڈیز نے 346 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز بنا لئے۔ کریگ بریتھ ویٹ 6 اور لیون جانسن 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ ڈیرن براوو 26 اور مارلن سیموئلز 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ پاکستان کی جانب سے دونوں وکٹیں محمد عامر نے حاصل کیں۔کھیل کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 357 رنز بنا کر آوٹ ہو کر فالو آن کا شکار ہوگئی تاہم پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو فالو آن کرانے کے بجائے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر سمیع اسلم کے سوا کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا اورپوری ٹیم صرف 123 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔پہلی اننگز میں ٹرپل سنچری بنانے والے اظہر علی صرف 2 رنز بناسکے جب کہ اسد شفیق5، بابراعظم 21، کپتان مصباح الحق اور سرفراز احمد 15،15، محمد نواز بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹ گئے اس کے بعد آنے والے وہاب ریاض 5، یاسر شاہ 2، محمد عامرایک جب کہ سہیل خان ایک رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیوندرا بشو نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 49 رنز دے کر 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
All posts by Daily Khabrain
پنک بال اور شبنم وکٹیں لینے کیلئے رکاوٹ بن گئی
دوبئی(سپورٹس ڈیسک )فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ پنک بال اور شبنم کی وجہ سے وکٹیں لینا مشکل ہے مگر ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو جلد آﺅٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ گلابی گیند سے بولنگ کرنا ایک مختلف تجربہ ہے اور یہ آسان نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہا کہ گلابی گیند سے بولنگ کرتے ہوئے خاص طور پر رات کے وقت بہت مشکل ہو رہی ہے کیونکہ اوس کی وجہ سے گیند گیلی ہو کر نرم پڑجاتی ہے۔وہ کہتے ہیں کہ اس صورتحال میں گیند سے نہ تو روایتی سوئنگ ہو رہی ہے اور نہ ہی ریورس سوئنگ۔وہاب نے میچ کے تیسرے دن اپنی شاٹ پچ گیندوں سے ویسٹ انڈین بلے بازوں کو خاصا پریشان کیا اور ٹیم کے لیے دو وکٹیں بھی لیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایک سینیئر بولر کی حیثیت سے انھیں اس بات کا احساس رہتا ہے کہ انھیں اچھی پرفارمنس دینی ہے اور لوگوں کی توقعات بھی بہت زیادہ ہوتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ موجودہ پیس اٹیک کو جس میں ان کے علاوہ سہیل خان اور محمد عامر شامل ہیں ڈومیسٹک کرکٹ کا اچھا خاصا تجربہ ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ جب کسی بولر کو کامیابی حاصل نہ ہو تو وہ اپنے ساتھی بولر کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسے کوئی نہ کوئی کارآمد مشورہ ضرور دے۔ان کے خیال میں یہ اسی سوچ کا نتیجہ ہے کہ وہ ہمیشہ محمد عامر کے ساتھ فیلڈ میں گفتگو کرتے رہتے ہیں اور انھیں کوئی نہ کوئی مشورہ ضرور دیتے رہتے ہیں جو ان کے کام آسکے۔وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ کرکٹر کے لیے ہر دن اچھا نہیں ہوتا کبھی قسمت آپ کا ساتھ دیتی ہے اور کبھی نہیں، لیکن ایک پروفیشنل کرکٹر کی حیثیت سے انھیں یہ بات ہمیشہ یاد رکھنی ہے کہ ہمت نہیں ہارنی ہے۔پاکستانی فاسٹ بولر وہاب رہاض نے بولنگ کے دوران ڈینجر زون میں آنے کی اپنی عادت کے بارے میں کہا کہ یہ نفسیاتی طور پر آپ پر اثر انداز ضرور ہوتی ہے۔وہ جب کریز کا استعمال کرتے ہیں تو ان کا پیر ڈینجر ایریا میں پڑجاتا ہے لیکن وہ اس صورتحال سے پریشان نہیں ہیں۔وہاب ریاض نے البتہ یہ تسلیم کیا کہ یہ بات ضرور ان کے لیے پریشان کن ہے کہ وہ وکٹ لے لیتے ہیں لیکن وہ گیند نو بال ہوجاتی ہے اس خامی کو دور کرنے کے لیے وہ محنت کررہے ہیں اور انھیں امید ہے کہ وکٹ لینے والی گیند نو بال نہ ہو۔
کرکٹ کے راجہ قومی ٹیم کی پرفامنس سے خوش …. بڑی بات کہ دی
دوبئی (اے این این)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیض راجا نے کہا کہ موجودہ قومی ٹیم آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی اہلیت رکھتی ہے، اوول کے میدان میں کامیابی کسی بھی پاکستانی ٹیم کی ٹیسٹ میں سب سے بڑی کامیابی تھی، مڈل آرڈر میں یونس خان، مصباح الحق اور اسد شفیق کی صورت میں بہترین بلے باز ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم کے پاس دنیا کی بہترین ٹیم بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور ٹیسٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف حالیہ سیریز ایک سنگ میل تھی اور اوول کے میدان میں کامیابی کسی بھی پاکستانی ٹیم کی ٹیسٹ میں سب سے بڑی کامیابی تھی۔پاکستان ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف 4 میچوں کی سیریز میں 2 میچ جیت کر سیریز برابر کی تھی جبکہ اوول کے مقام پر سیریز کے آخری میچ میں 10 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی۔انہوںنے کہا کہ ہمارے پاس مڈل آرڈر میں یونس خان، مصباح الحق اور اسد شفیق کی صورت میں بہترین بلے باز ہیں جس کے بعد معیاری وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد اور ورلڈ کلاس لیگ اسپنر یاسر شاہ موجود ہیں۔سابق کپتان نے اظہرعلی کو ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی پر داد دی اور کہا کہ ‘انھوں نے ماضی میں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے کے باوجود اب اوپنر کے طور پر کھیل رہے ہیں اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ ٹیم متحد ہے جس کا سہرا مصباح الحق کو جاتاہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ان فارم اظہرعلی اور سمیع اسلم کی صورت میں پاکستان نے بالآخر ٹیسٹ کرکٹ میں اوپننگ جوڑی ڈھونڈ نکالی ہے جو اگلے پانچ سالوں تک پوری بیٹنگ کو مضبوط کرے گی۔سمیع اسلم کی بیٹنگ تیکنیک پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سمیع اسلم مضبوط اوپنر ہے جو 70 کی دہائی کے کلاسک انداز میں ٹیسٹ کرکٹ میں بلے بازی کرتے ہیں۔اظہرعلی کی ایک روزہ کرکٹ میں کپتانی کے بارے میں انہوںنے کہا کہ فطری طور پر ایک روزہ کرکٹ کے کھلاڑی ہیں یا نہیں لیکن جب ان پر تنقید ہوئی ہے تو انھوں نے دبا ﺅکو برداشت کرکے اور کارکردگی میں بہتری لاکر اس کو ثابت کردیا ہے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں کامیابی کے بعد اب کپتان کے حوالے سے بات کرنے کا کوئی موقع نہیںہے ۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کو 100روز مکمل, احتجاجی مظاہرے
سرینگر (نیوز ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر میں عوامی انتفادہ کا آج 100 واں روز ہے جبکہ غیر قانونی بھارتی قبضے اور قابض فورسز کے ہاتھوں نہتے شہریوں کی شہادت پر پوری مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں موجودہ انتفادہ 8جولائی کو ممتاز مجاہد کمانڈر برہان مظفر وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد شروع ہوا تھا۔ گزشتہ تقریباً ساڑھے تین ماہ کے دوران قابض بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ وادی کے اطراف و اکناف میں جاری پر امن احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ ، مہلک پیلٹ بندوق کے استعمال اور آنسو گیس کی شیلنگ کے نتیجے میں اب تک 1سو 10افراد شہید جبکہ 15ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ سینکڑوں نوجوانوں کی آنکھیں پیلٹ لگنے سے متاثر ہوئی ہیں جن میں سے بیسیوں عمر بھر کے لیے بینائی سے محروم ہو چکے ہیں۔ دریں اثنا بے گناہ شہریوںکے قتل کے خلاف آج100ویں روز بھی مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے جس کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی اور حریت رہنماﺅں میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل متحدہ مزاحمتی قیادت نے دے رکھی ہے۔ دکانیں ، کاروباری ادارے ، پڑول پمپ بند ہیں جبکہ سڑکوںپر ٹریفک کی آمدورفت معمل ہے۔قابض انتظامیہ نے سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، محمد یاسین ملک ، شبیر احمد شاہ سمیت تمام حریت قائدین کو احتجاجی مظاہروں کی قیادت سے روکنے کیلئے 8 جولائی سے اب تک گھروں ، جیلوں اور تھانوں میں مسلسل نظر بند کر رکھا ہے ۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے ہزاروںنوجوانوں کو بھی گرفتار کر کے جیلوں میں بند کر دیا ہے جبکہ کئی حریت رہنماﺅں اور کارکنوں سمیت سینکڑوں نوجوانوں کے خلاف کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیا جاچکا ہے۔ برہان مظفر وانی کے جنازے میں لاکھوں کشمیریوں نے شرکت کی اور شہید کے جسد خاکی کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفنایا، اس کےساتھ ہی پوری مقبوضہ وادی میں طوفان اٹھ کھڑا ہوا اور کشمیری نوجوان سر پر کفن باندھ کر قابض بھارتی فوج کے سامنے ڈٹ گئے۔بھارتی فوجیوں نے احتجاج کرنے والے کشمیریوں پر پیلٹ گن سے چھروں کی بوچھاڑ کی تو ایک ہزار سے زائد کشمیری بینائی سے محروم ہو گئے، ان میں آدھی سے زیادہ تعداد 20 سال سے کم عمر نوجوانوں کی ہے، بھارتی فوج نے تو معصوم بچوں کو بھی نہیں بخشا، شہداءمیں بڑی تعداد میں بچے بھی شامل ہیں۔ بھارتی فوج نے کرفیو نافذ کر کے مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل کر دیا ہے، وادی میں خوراک اور دواو¿ں کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جب کہ موبائل اور انٹرنیٹ تک رسائی بھی بند ہے، کشمیری بچے اسکول جانے سے بھی قاصر ہیں جس کی وجہ سے ان ک تعلیم بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ مقبوضہ کشمےر مےں بھارتی فورسز نے سرےنگر کے علاقے ٹینگہ پورہ میں رہائشی مکانات اورگاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی جس کے خلاف لوگوں نے زبردست احتجاجی مظاہرے کئے اور آزادی کے حق مےں اور بھارت کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کئے۔ کشمےر مےڈےا سروس کے مطابق مقامی لوگوںکا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے گھروں مےں گھس کر الیکٹرانک ساز وسامان سمےت گھریلو اشیاءکی توڑ پھوڑ کی اور بجلی ٹرانسفارمروں کو تباہ کردےا ۔ بھارتی فورسز اور پولیس نے مقامی مسجد کے شیشوں کو بھی چکنا چور کیا ۔اس صورتحال کے بعد مقامی مساجد کے لاﺅڈ اسپیکروں سے لوگوں کو سڑکوں پرآنے کیلئے کہا گیا۔ لوگ گھروں سے باہر آئے اور اس واقعے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسوں گےس کی شدےد شیلنگ کی اور گھروں کے اندر بھی ٹیر گیس کے گولے داغے جبکہ فورسز نے مکانوں پر پتھر بھی پھےنکے جس کی وجہ سے کھڑکےوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور کمروں میں بچھا فرش جل گیا۔عینی شاہدین نے کہا کہ فورسز نے مکانوں کی کھڑکیاں اور دروازے بھی توڑے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں اور صحنوں میں کھڑی گاڑیوں کو بھی شدےد نقصان پہنچایا گیا جبکہ کم از کم3بجلی ٹرانسفارمروں کو تباہ کےا گیا۔ بھارت نے عالمی دباﺅ پر مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھا لیا اور حقوق میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مقبوضہ کشمےر مےں سابق وزےر اور کانگرےس کے سےنئر رہنما پروفےسر سےف الدےن سوز نے بھارت نواز سےاسی جماعتوں سے جموں خطے مےں آر اےس اےس کے مذموم عزائم کاسنجےدگی سے جواب دےنے کی ضرورت پر زوردےتے ہوئے کہا ہے کہ سنگ پرےوار جموں مےں فرقہ پرست سرگرمےوں کے ذرےعے فرقہ پرستی کا خطرناک کھےل کھےل رہا ہے۔کشمےرمےڈےا سروس کے مطابق پروفےسر سوز نے سرےنگر سے جاری اےک بےان مےں کہا کہ آر اےس اےس کا اےجنڈا علاقے کی سےاسی صورتحال کے لےے اچھا نہےں ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں جموںوکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے غیر قانونی طور پر نظر بند سربراہ شبیر احمد شاہ نے مختلف شعبوں میں بھارت کی طرف سے ایوارڈ حاصل کرنے والے کشمیریوں سے اپیل کی وہ قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں مقبوضہ عاقے میں بے گناہ شہریوں کے قتل عام اور جبر واستبداد کی دیگر کارروائیوںکےخلاف رضاکارنہ طور پر اپنے ایوارڈ واپس کریں۔ مےڈےا رپورٹس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کشمیری نوجوان اپنا آج قوم کے کل پر قربان کر رہے ہیں اور گزشتہ ستر برس کے دوران کشمیری معاشرے کے ہر طبقے نے تحریک آزادی کی آبیاری کی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ گزشتہ تین ماہ سے مقبوضہ علاقے میں جو کربلا بپا ہے اس کے پیش نظر یہاں کے دانشور ، حساس اور باشعور طبقے کی ذمہ داریاں بھی بڑھ گئی ہیں لہٰذا حالات کا تقاضا ہے کہ جن کشمیریوںکو بھارت نے مختلف شعبوں میں اعزازات اورایوارڈز سے نوازا ہے ، وہ یہ دونوں چیزیں بھارت کو واپس کر دیں۔ مقبوضہ کشمےر مےں تحریک حریت جموں وکشمےر کے رہنما پیر سیف اللہ کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ ان کو علاج و معالجہ کے سلسلے مےں بےرون رےاست جانا پڑتا ہے لےکن قابض انتظامےہ انہےں مسلسل گرفتار کررکھاہے ۔ مےڈےا رپورٹس کے مطابق بھارتی پولےس نے پےر سےف اللہ کو برہان وانی کی شہادت کے بعد شروع ہونے والی احتجاجی تحرےک کے دوران دےگر حرےت رہنماﺅں کی طرح جولائی مےں گرفتار کرکے ہمہامہ پولےس تھانے مےں نظربند کردےا تھا۔
یونس خان کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری
لاہور(اے این این) یونس خان اب مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے ہیں اور بہت جلد ٹیم کو جوائن کریں گے ۔بیماری کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف متحدہ عرب امارات میں جاری ٹیم ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں شرکت سے محروم ہو گئے تھے اب وہ ابو ظبہی ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ ہو سکتے ہیں۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں یونس خان بیماری کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکے اوران کی جگہ نوجوان بیٹسمین بابر اعظم کو موقع دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں تیز بخار کے سبب کراچی کے ایک نجی اسپتال میںیونس خان کو داخل کروایا گیا تھا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق اب یونس خان مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے ہیں اور وہ اپنی معمول کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔
ویرات کوہلی نے وردی پر ماں کا نام لکھ لیا
نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک ) بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ مہم خواتین کو ترجیح دینے کے لئے شروع کی گئی ہے۔ ہندوستانی کرکٹرز کا کہنا ہے کہ اپنی ماں کے نام کی جرسی پہننے سے ان کی زیادہ شناخت بنے گی۔ اس حوالے سے ایک بھارتی کمپنی نے بی سی سی آئی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ انڈین ون ڈے ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اس مہم کے بارے میں بتایا کہ میں آج تک اپنے والد کا نام پہن رہا تھا، تب تو کسی نے کبھی نہیں پوچھا کہ کوئی خاص وجہ ہے۔ جبکہ ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ میں جتنا کوہلی ہوں اتنا سروج بھی۔ اس کے علاوہ مڈل آرڈر کے بلے باز اجنکیا رہانے نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ باپ کا نام روشن کرو، لیکن میرے لئے ماں کا نام بھی روشن کرنا اتنا ہی اہم ہے۔
یاسر شاہ تیز ترین100 وکٹیں حاصل کرنے والے ایشین بولر بن گئے
دبئی (سپورٹس ڈیسک) پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ نے وکٹوں کی سینچری مکمل کرلی اور دوسری تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے کا ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں یاسر شاہ نے ویسٹ انڈیز کے 5 کھلاڑیوں کو میدان سے باہر کرکے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ وہ دنیا کے تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے دوسرے جبکہ ایشیا کے پہلے بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز 17 ٹیسٹ میچوں میں حاصل کیا ہے۔
امریکیوں کو فواد خان سے زیادہ حمزہ علی عباسی پسند
لاہور (شوبزڈیسک)دونوں اداکاروں کے ٹوئٹر اکاو¿نٹس میں حمزہ علی عباسی کو 5 جبکہ فواد خان کو 1 ووٹ ملا، اس دوران امریکیوں نے حمزہ کی تصاویر اور شیئر کردہ پوسٹ کو کافی پسند کیا جبکہ فواد خان کی تصاویر متاثر کرنے میں ناکام رہیں۔امریکیوں کو دونوں اداکاروں کا ایک ایک اشتہار دکھایا گیا، گزشتہ حصہ کی طرح اس بار بھی حمزہ کا اشتہار بازی لے گیا جبکہ فواد خان کو ایک بھی ووٹ نہیں ملا۔ یہ راو¿نڈ حمزہ علی عباسی نے 6 ووٹس لے کر جیت لیا۔ فواد خان پاکستان کے ساتھ ساتھ بولی وڈ کا بھی بڑا حصہ بن چکے ہیں اور فلمی دنیا میں وہ حمزہ علی عباسی سے کافی آگے ہیں۔امریکیوں کو فواد کی حال ہی میں ریلیز فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کا ٹریلر دکھایا گیا جس کی کہانی اور اداکاری نے انہیں کافی متاثر کیا۔ دوسری جانب حمزہ علی عباسی کی پاکستانی فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کے ٹریلر نے صرف ایک ووٹ حاصل کیا۔ فواد خان کو 5 ووٹ ملے، اور اس طرح حمزہ علی عباسی امریکیوں کی پہلی پسند بن گئے۔
ثنا آٹھویں پاکستان انٹرنیشنل اچیومنٹ ایوارڈ کےلئے نامزد
لاہور(شوبزڈیسک)فلمسٹار ثنا فخر پاکستان اچیومنٹ ایوارڈ کےلئے نامزد ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثنا فخر کولندن میں ہونے والے آٹھویںپاکستان اچیومنٹ ایوارڈ ز انٹرنیشنل کے لئے نامزد کر لیا گیا ہے۔یہ ایوارڈ شو 2دسمبر کو لندن میں سجایا جائے گا۔ آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ثناءفخر کا کہنا تھا کہ اپنی نامزدگی پر بہت خوش ہوں اور یہ میری محنت کا نتیجہ ہے ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی ہے اور کوشش کی ہے کہ ایسا کام نہ کیا جو بعد میں شرمندگی کا باعث بنے۔
جاوید جعفری کی بیٹی علاویہ سوشل میڈیا پر،شوبز میں انٹری کیلئے تیار
نئی دہلی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ میں ایک دور تمام ہونے کے بعد اب اداکاروں کے بچے اور بچیاں بھی انڈسٹری میں اپنا لوہا منوانے کیلئے میدان اتر چکے ہیں ۔ بھارتی اداکار جاوید جعفری نے بہت سے ٹی وی ڈراموں، پروگرامز اور فلموں میں اداکاری اور ڈانس سے شہرت حاصل کی ہے اور اپنا لوہا منوایا ہے۔ لیکن جاوید جعفری کی بیٹی علاویہ جعفری بھی انڈسٹری میں آنے کیلئے پرتول رہی ہیں اور ابتدائی طور پر ان کی چند تصاویر منظرعام پر آگئی ہیں جنہیں دیکھتے ہی ہزاروں لوگ علاویہ جعفری کے دیوانے ہو گئے ہیں اور علاویہ کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔ اگر آپ ان تصاویر کو دیکھ لیں تو آپکو بھی یقین ہوجائے گا کہ علاویہ کی قسمت اچھی رہی تو وہ بھی بالی ووڈ میں زوردار انٹری کر نے کے لیے تیار ہیں ۔