کراچی(ویب ڈیسک) کراچی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ جاوید میانداد نے انہیں معاف کردیا ہے جس پر وہ ان کا شکر گزار ہیں لیکن اگر انہوں نے الزام واپس نہ لیا تو عدالت جائیں گے۔شاہد آفریدی کا ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ ان کے دل میں جاوید میانداد کی بہت عزت ہے، وہ ہمارے ہیرو، لیجنڈ اور ان کے استاد بھی ہیں، ان کے دل میں جاوید میانداد کی عزت کبھی کم نہیں ہو گی، جاوید میانداد نے انہیں معاف کردیا ہے جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔
All posts by Daily Khabrain
میانداداور آفریدی سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی….
کراچی (ویب ڈیسک) جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کی باتوں سے دل بہت دکھا لیکن کرکٹ کی بہتری کےلئے بڑے ہونے کے ناطے ان کو معاف کرتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی جونئیر ہے اور ان کی باتوں سے میرا دل بہت دکھا لیکن پھربھی بڑے ہونے کے ناطے ان کو معاف کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ معاف کرنے کا فیصلہ کرکٹ کی بہتری کےلئے کیا کیوں کہ ایسی الزام تراشی اور باتوں سے کرکٹ بدنام ہوتی ہے۔دوسری جانب معاملے کے حل میں وسیم اکرم نے اہم کردار ادا کیا اوراس سلسلے میں ٹوئٹر پران کا کہنا تھا کہ جاوید میانداد اور شاہد آفریدی دونوں پاکستان کے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں، دو معزز کھلاڑیوں کے درمیان ایک دوسرے پر پتھر پھینکنے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اس صورت میں فوری طور پر صلح صفائی کی ضرورت ہے۔لیجنڈ کرکٹر کا کہنا تھا کہ معاملے کو مزید نہیں بگاڑنا چاہیے اور مل جل کر معاملہ حل کرنا چاہیے۔
ٹرمپ ہیلری مباحثہ …. کون جیتا ، کون ہارا ؟
واشنگٹن(سپیشل رپورٹر سے) ڈیمو کریٹس اور ریپبلکن کے امیدواروں ہلیری ٹرمپ کے درمیان ہونے والا دوسرا مباحثہ بھی ہلیری کلنٹن کے نام رہا۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات کے لئے ڈیمو کریٹس اور ریپبلکن امیدواروں کے درمیان دوسرا ٹی وی مباحثہ ہوا جس میں ہلیری کلنٹن اور ٹرمپ نے ایک دوسرے الزامات کی خوب بوچھاڑ کی اور دونوں کے درمیان گرما گرمی بھی دیکھنے میں آئی۔مباحثے کے دوران ٹرمپ کی جانب سے خواتین کے بارے میں نامناسب گفتگو کی ویڈیو کے حوالے سے ہلیری کلنٹن نے کہا کہ ویڈیو ٹرمپ کی فطرت کی عکاسی کرتی ہے، ٹرمپ نے آج تک خواتین کی عزت نہیں کی جس پر ٹرمپ نے جواب دیتے ہوئے کہا جتنی عزت وہ خواتین کی کرتے ہیں اتنی کوئی اور نہیں کر سکتا، خواتین کے حوالے سے نامناسب گفتگو پر معافی مانگتا ہوں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ہلیری کے شوہر اور سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے بارے کہا کہ میں نے توصرف خواتین سے متعلق باتیں کیں لیکن بل کلنٹن نے توعملی طور پر خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مباحثے سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے چند خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جنہوں نے بل کلنٹن پر ہراساں کرنے اور زیادتی کرنے کے الزامات لگائے۔مباحثے کے دوران ہلیری کلنٹن کی جانب سے سرکاری کام کے لیے ذاتی ای میل استعمال کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ ٹرمپ نے کہا یہ بات سامنے آنے کے بعد ہلیری کلنٹن نے 33 ہزارای میلز ڈیلیٹ کیں، اگر امریکا کا صدر بنا تو مقدمہ چلا کر ہلیری کو جیل میں ڈالوں گا۔ ٹرمپ کے الزام پر ہلیری نے جواب دیا کہ ان کی ای میل سے کوئی حساس مواد غلط ہاتھوں میں نہیں گیا تاہم ای میلز کے معاملے پر شرمندہ اور قوم سے معافی مانگتی ہوں۔
سرتاج عزیز ، جنرل راحیل بیگناہ کشمیریوں پر ظلم بند کرائیں ورنہ نیو کلیئر پاور ، مضبوط فوج کا کیا فائدہ ؟ کہنہ مشق صحافی ضیا شاہد کی چینل۵ سے گفتگو
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل مقبول پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی اور تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ ن لیگ کا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان خوش آئند ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں جمہوریت کا راگ الاپنے والی سیاسی جماعتوں کے اپنے اندر کوئی جمہوری اقدار نظر نہیں آتی۔ سیاسی جماعتوں میں قومی ایشوز پر سنجیدگی سے کوئی بات ہوتی ہے نہ ہی کسی رکن کو اختلاف رائے کی اجازت دی جاتی ہے۔ اسی طرح کے رویے کی وجہ موروثی سیاست ہے۔ پہلے ایک شخصیت بنائی جاتی ہے جو عام طور پر آرمی کی نرسری سے نکلتی ہے پھر اس کو پروان چڑھایا جاتا ہے اور پھر اقتدار اس کی نسل در نسل کو منتقل کیا جاتا ہے۔ پیپلزپارٹی، ن لیگ، اے این پی، جے یو آئی پاکستان، اچکزئی پارٹی سب ایک ہی لائن میں کھڑی نظر آتی ہیں۔ سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ کتنے ادوار گزر گئے کئی حکومتیں آئی اور چلی گئیں لیکن یہ دور میں صرف ایک ہی راگ الاپا گیا کہ بجلی چوری ہوتی ہے اب کوئی آسمان سے اترے گا اور بجلی چوری روکے گا۔ اس حوالے سے تمام حکومتوں کی کارکردگی شرمناک نظر آتی ہے۔ واپڈا والوں نے تو ایک بار اشتہار دے دیا تھا کہ کنڈے لگا کر بجلی چوری کرنے والے رجسٹریشن کرا لیں انہیں 50 فیصد تک رعایت دی جائے گی، توانائی اہم ترین شعبہ ہے لیکن اس میں آج تک ایک فیصد بھی نظم و نسق قائم نہیں ہو سکا اور کرپشن بجلی چوری ویسے ہی جاری ہے۔ سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری ہے 12 سالہ معصوم بچے کو مار ڈالا اور پھر اس کے جنازے میں شامل افراد پر بھی شیلنگ کی گئی۔ اقوام متحدہ صرف ایک فراڈ ہے۔ عالمی طاقتوں کی لونڈی ہے۔ یہ کیسی عالمی تنظیم ہے جو ایک فیکٹ فائنڈنگ مشن تک بھیجنے سے معذور ہے ایسے علاقوں میں جہاں انسانیت کی تذلیل ہو رہی ہے۔ پاکستان عشروں سے چیخ رہا ہے متعدد بار یو این میں قراردادیں ثبوت پیش کئے گئے لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔ امریکہ نے یو این کی اجازت کے بغیر محض الزام لگا کر عراق کو برباد کر دیا اور اس بربادی کے بعد یو این کمیٹی نے رپورٹ دی کہ وہاں کوئی کیمیائی ہتھیار نہیں تھا۔ پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں آپس کے جھگڑے ختم کریں ہم ایک نیوکلیئر پاور ہیں اور چھوٹے ایٹمی ہتھیار بھی رکھتے ہیں۔ ہمارے حکمران معذرت خواہانہ رویہ چھوڑ کر بھارت کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کریں اور اسے دھمکی دیں کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم بند کرے اور فوج کو شہری علاقوں سے نکالے۔ بھارت کو 24 گھنٹے کا نوٹس دیں کہ فوری اپنی فوجیں وادی سے نکالے۔ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم تو جاری تھے اب یہ بھی خبر سامنے آئی ہے کہ مسلسل کرفیو کے نتیجہ میں قحط سالی کا خطرہ بھی سامنے آ گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کھلے عام انسانی حقوق کی تذلیل جاری ہے لیکن تمام مسلم ممالک، او آئی سی، عالمی تنظیمیں سب نے چپ سادھ رکھی ہے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے اپیل کرتا ہوں کہ وزارت خارجہ آفس کو صرف بیان بازی کی حد تک محدود نہ کریں۔ آرمی چیف سے بھی درخواست ہے کہ سرحدوں کی حفاظت کریں، اندرونی دہشتگردوں کی سرکوبی ضرور کریں لیکن کیا ہم کشمیر میں ظلم و ستم پر صرف ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہیں گے۔ پاکستانکو انتہا پسند مودی حکومت کو دو ٹوک کہنا چاہئے کہ فوج کو چھاﺅنیوں تک محدود کرو اگر تم بیگناہ کشمیریوں کو شہید کرو گے تو ہم تم سے لڑیں گے۔ کیا کشمیر میں کربلا کا منظر نہیں ہے۔ بچوں بوڑھوں عورتوں کو ظلم و ستم کا نشانہ نہیں بنایا جا رہا۔ کاش آج ہمیں ذوالفقار علی بھٹو اور شاہ فیصل جیسے رہنما میسر ہوتے۔ ذوالفقار علی بھٹو سے لاکھ اختلاف سہی لیکن وہ خارجہ امور میں کمال رکھتے تھے۔ ہمیں آج ایک ان جیسے زبردست وزیرخارجہ کی ضرورت ہے۔ نوازشریف کو فوری باصلاحیت وزیرخارجہ تلاش کرنا چاہئے جو دنیا کے سامنے ہمارے کیس رکھے اور بات کرنے کا اہل ہو۔ سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے الطاف انکل بارے بیان کے بعد پیپلزپارٹی کے رہنما بڑی مشکل میں ہیں کہ کل تک تو انہوں نے اسے غدار قرار دینے کیلئے اسمبلی میں قرارداد پیش کی اب نئی بات سامنے آ گئی ہے۔ کراچی کے سیاسی حلقوں میں بحث شروع ہو گئی ہے! کیا فاروق ستار الطاف حسین سے معافی مانگ لیں گے اور متحدہ پھر سے ایک ہو جائے گی۔ بلاول کے الطاف بارے جملے کہ وہ آج بھی کراچی کی بڑی طاقت ہیں تو پھر فاروق ستار کیا بیچ رہے ہیں پاک سرزمین کی کیا اہمیت باقی ہے۔ سعودی عرب کی فوج کا یمن میں جنازے پر بمباری کرنا انتہائی افسوسناک امر ہے۔ یہ کہاں کا اسلام ہے۔ کس بنیاد پر جنازے پر بمباری کی گئی۔ لندن سے ”خبریں“ کے نمائندہ وجاہت علی خان نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کا الطاف حسین کو انکل کہنے کا شاخسانہ لندن سے پھوٹا ہے چند روز قبل پارلیمنٹ ہاﺅس کے کمیٹی روم میں پاکستان کے ایک نجی ٹی وی چینل کا افتتاح ہوا جس میں آصف زرداری بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اس تقریب میں ایم کیو ایم لندن کے رہنما محمد انور بھی شریک تھے جنہوں نے آصف زرداری سے ملاقات کی اور درخواست کی کہ کوئی تو ہمارے لئے بھی چند جملے بول دے۔ بلاول بھٹو کی الطاف کیلئے پھوٹنے والی محبت اسی ملاقات کا نتیجہ ہے۔ مصدقہ اطلاع ہے کہ شیخ رشید یا چودھری سرور کی ڈاکٹر طاہر القادری سے کوئی ملاقات طے نہیں تھی۔ جو منہاج القرآن لندن دفتر سے اطلاع ملی ہے کہ عمران خان تو انہیں ساتھ شامل ہی نہیں کرنا چاہتے اس لئے سرد مہری اختیار کی گئی۔ شیخ رشید اور چودھری سرور نے طاہرالقادری سے ملاقات کی کوئی کوشش نہیں کی۔
چین اور روس کی فوجیں آمنے سامنے …. اچانک بڑی ہلچل
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) چین اور روس کے درمیان بدھ سے جنوبی سمندر میں مشترکہ بحری مشقوں کا آ غاز ہو گا ۔ خبر رساں ادارے کیمطابق ان مشقوں میں حصہ لینے کیلئے روسی بحری جہازوں کا بیڑہ جنوبی چینی سمندر میں پہنچ گیا ہے ۔ جبکہ 8 روزہ مشقوں کیلئے تمام تر تیاریاں بھی عروج پر پہنچ گئیں ۔
ہالی ووڈ فلم دی گرل آن دی ٹرین کا باکس آفس پر قبضہ
لاس اینجلس (شوبزیسک) سسپنس اور مسٹری سے بھرپور فلمدی گرل آن دی ٹرین نےاس ہفتے باکس آفس پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔فلم کی کہانی ایک طلاق یافتہ خاتون کے بارے میں ہے، جو لاپتا افراد کی تحقیقات کرتے کرتے خود مصیبت میں پھنس جاتی ہے۔جس کے بعد سپسنس اور تھرل کا نا ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔اپنی ریلیز کے ابتدائی تین دنوں میں فلم نے 2 ارب 56کروڑ روپے کمائے ہیں ۔بیسٹ سیلنگ ناول پر بنائی گئی فلم مس پریگرینز ہوم فارپیکیولیر چلڈرن اس ہفتے ایک ہفتے چھپن کروڑ روپے سمیٹ کر دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔ فلم کی کہانی ہے ویلز کے ایک جزیرے میں قائم یتیم خانے کی ہے، جہاں دلچسپ جادوئی واقعات رونما ہوتے ہیں۔ایکشن سے بھرپورفلم ڈیپ واٹر ہورائزن ایک ارب بائیس کروڑ روپے بٹورکر تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔ فلم کی کہانی دوہزار دس میں خلیج میکسیکومیں تیل کے کنوئیں میں ہونے والے دھماکے اوراس کے بعد پیدا ہونے والی خوفناک صورتحال کے گردگھومتی ہے۔
فلموں میں محبت کی سٹوری کو ہمیشہ پسند کیا جاتا ہے
لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کی اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ فلموں میں محبت کی سٹوری کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے‘ نئے دور میں فلم انڈسٹری میں بھی نئے تقاضوں کو اپنانا ہو گا‘ فلم انڈسٹری کیلئے سب کو زیادہ سے زیادہ محنت کرنا ہو گی۔ گزشتہ روزایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صائمہ نور نے کہا کہ آج کل لوگ لڑائی جھگڑوں والی نہیں بلکہ محبت کی سٹوری والی فلم کو زیادہ پسند کرتے ہیں اور اگر ہم نے پاکستانی فلم انڈسٹری کو مضبوط کرنا ہے تو پھر شائقین کی خواہش کے مطابق فلمیں بنانا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ گو کہ پاکستان میں بھی جدید تقاضوں کے مطابق فلمیں بننا شروع ہوگئی ہیں تاہم ان میں مزید جدت لانے کی ضرورت ہے۔
سنیما مالکان فلم انڈسٹری کی بحالی میں مثبت کردار ادا کریں
لاہور(شوبز ڈیسک ) پاکستانی فلم میکر نے اچھی فلمیں بنا کر ثابت کردیا کہ اگر انھیں وسائل دیے جائیں تو مایوس نہیں کریں گے، پروجیکٹ کا انتخاب سوچ سمجھ کر کرتی ہوں۔سینما آنرز کو بھی بحالی کے سفر میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ان خیالات کے اظہار اداکارہ عائشہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم مقبول اور فاسٹ میڈیم ہے جس کا ہالی ووڈ اور بالی ووڈ بھرپور فائدہ اٹھا تے ہوئے کلچر کو پروموٹ کر رہے ہیں۔ وہ کمرشل سینما کے جدید تقاضوںکو مدنظر رکھتے ہوئے ہر موضوع پر کامیاب فلمیں بنا رہے ہیں۔ ہمارے فلم میکر بھی فلم اور سینما انڈسٹری کو بین الاقوامی مارکیٹ سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ان کی کاوشوں کو باکس آفس پر بالی ووڈ کے مقابلے میں اچھا رسپانس مل رہا ہے ، مگر سینما انڈسٹری کے کرتا دھرتاافرادکی طرف سے وہ تعاون نہیں مل رہا ، جس کی انھیں اشد ضرورت ہے۔ سینما مالکان کا یہ حق ہے کہ وہ منافع کمائیں مگر جب کوئی پاکستانی فلم ریلیز ہو تو زیادہ شوز دیں تاکہ فلم میکنگ میں سرمایہ کاری کا رحجان بڑھے۔مستقبل کے حوالے سے اگر دیکھا جائے تویہ سینما مالکان کے لیے گھاٹے کاسودا ثابت نہیں ہوگا، جب سے پاک بھارت کشیدگی کے باعث بالی ووڈ فلموں کی نمائش پر پابندی لگ چکی ہے۔جس سے سینما ہالز ویرانی کا منظر پیش کرنے لگے ہیں، اس میں اگر لوکل جتنی زیادہ فلمیں بنیں گئیں تو اس طرح غیر ملکی فلموں کی پابندی سے انھیں نقصان نہیں اٹھانا پڑے گا۔قیام پاکستان کے بعد پاکستان فلم انڈسٹری کا ایک سنہری دور تھا جس میں ہمارے پاس پڑھے لکھے اور باصلاحیت ڈائریکٹر ، تکنیکار ، رائٹر ، نغمہ نگار ، فنکار، موسیقار اور گلوکار تھے جنہوں نے کم وسائل کے باوجود بالی ووڈ کو ٹف ٹائم دیا۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ فلم بینوں کے مثبت رسپانس نے پاکستانی فلم اور سینما انڈسٹری کو نئی زندگی دی ہے۔ اگر یہ اپنی فلموں کو پسند نہ کرتے تو شاید فلم انڈسٹری کی بحالی خواب ہی رہ جاتی۔
نصرت فتح علی کا68 واں یوم پیدائش 13اکتوبر کو منایا جائیگا
اسلام آباد (شوبز ڈیسک) فن موسیقی کے شہرہ آفاق ستارے استاد نصر ت فتح علی خاں کی 68ویں سالگرہ13اکتوبر کو منائی جائے گی۔ ، فن قوالی سے وابستہ گھرانے میں جنم لینے والے نصرت فتح علی خاں کی آواز پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان ہے ۔13اکتوبر 1948 کو فیصل آباد میں پیدا ہونے والے نصرت فتح علی خاں کی فنی تربیت استاد مبارک علی نے کی۔ نصرت کو پہلی عوامی پذیرائی 1971ء میں قوالی حق علی علی سے ملی۔1995ء میں نصرت فتح علی خاں کا نا م پوری دنیا میں اس وقت پوری دنیا میں گونجا جب کینیڈا کے گٹارسٹ مائیکل بروک مغربی سازوں پرانکے کئی فیوڑن مارکیٹ میں لائے۔ پیٹر گیبرئٍل کے ساتھ انکے البم مست مست کی گونج بھی پوری دنیا میں سنی گئی۔ نصرت فتح علی خاں کے قوال کے طورپر 125البم ریلیز ہوئے اورانکا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج ہوا۔میڈونا جیسی گلوکارہ ان کے ساتھ گانے کی خواہش مند تھیں۔فتح علی خاں قوالی اور سر کی دنیا کا ایک ایسا ستارہ تھے جس کی چمک کبھی ماند نہیں پڑے گی۔
بھارت جیت کاخیال ذہن سے نکال دے
لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عرفان کا کہنا ہے کہ ہم ملایشیا میں بھارت کیخلاف قومی جذبے سے کھیل کر انہیں شکست دینگے بلکہ اپنے ٹائٹل کا دفاع بھی کرینگے۔ آخری جو ہم نے انٹرنیشنل ٹورنا منٹ کھیلا تھا وہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ تھا ۔ اب چھ ماہ کا وقفہ آیا ہے لیکن ہم نے جونئرز سے پریکٹس میچ کھیل کر خامیوں پر قابو پایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑیوں کی پلیسنگ اور پوزیشینگ میں کچھ نقائیص ہیں جنہیں دور کرینگے ۔پھر کھلاڑی پریشر میں بھی آجاتے ہیں ۔ دوسرا پنلٹی کارنر کی خامیوں پر قابو پایا ہے مزید کوشش کرینگے کہ کھیل میں نکھار آئے۔ پنلٹی کارنر کے سیدھے پش پر کامیابی حاصل نہیں ہورہی تھی تو پاس دے کر شارٹ لگانے کی تکنیک اپنائی ہے۔ میں خود بھی ہٹ کرتا ہوں علیم بلال ہیں اورتوصیف ارشد جو پنلٹی کارنر ہٹ کریں گے۔فارورڈ لائن میں اعجاز، ارسلان قادر، علی شان، عمر بھٹہ پر مجھے اعتماد ہے وہ اچھا کھیلتے ہیں ۔