کوئنزلینڈ(خصوصی رپورٹ)انسانوں کی طرح جانوروں میں بھی ماں سے محبت کی کئی مثالیں نظر آتی ہیں اور ایسی ہی ایک مثال کوئنز لینڈ میں دیکھنے کو ملی جہاں بچہ وھیل نے پانی میں پھنسی اپنی ماں کو مشکل سے باہر نکال لیا۔ایک بھاری بھرکم ہمپ بیک وھیل تیرتے ہوئے ایک ایسی جگہ آپہنچی جہاں پانی کم تھا جو وہاں ریت میں جا پھنسی۔ کوئنزلینڈ کے پاس نارتھ سٹریڈبروک جزیرے کے قریب وھیل پھنسنے کے بعد بے بسی سے اپنی دم ہلارہی تھی کہ اس دوران بچہ وھیل آگے آئی اور اپنی ماں کے چاروں طرف گھوم کر ماں کو دھکیلتی رہی۔ آخر کار کچھ دیر بعد ہمپ بیک وھیل یہاں سے نکل کر گہرے پانی تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔
All posts by Daily Khabrain
بے داغ جلد …. حیران کن قدرتی علاج
زعفران کو عموماً کھانوں میں ذائقے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے اس کی خوشبو کی وجہ سے اسے کئی طرح کے مشروبات میں بھی ڈالا جاتا ہے۔ زعفران کے بہت سے ایسے فوائد ہیں جن کے بارے میں جاننا ضروری ہے۔ جب جلد کو توجہ دینے کی بات آتی ہے تو زعفران آپ کے لئے بے حد کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔
سیاہ دھبوں اور چھائیوں کیلئے
٭شہد اور زعفران برابر مقدار میں ملاک کر پیسٹ بنا لیں۔ اسے جلد کے متاثرہ حصے پر لگائیں۔ پندرہ بیس منٹ بعد چہرہ دھو لیں اس کے علاوہ چھائیوں پر لازماً کریم بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔ دونوں کا استعمال جاری رکھنے سے چھائیاں جلدہی غائب ہوجائیں گی۔
گورے رنگ کیلئے
٭ چٹکی زعفران اور سورج مجھی کے بیج دودھ میں بھگو دیں۔ رات بھر چھوڑ دیں صبح چھان کر پیس لیں۔ اس مکسچر کو چہرے پر ہفتے میں اسے 2 بار لگائیں۔ رنگت نکھر جائےگی۔
٭ کیل مہاسوں کیلئے
تلسی کے پتوں میں ایک چٹکی زعفران کو ملا کر پیس لیسں تھوڑا سا پانی ڈال کر پیسٹ بنا لیں اور چہرے پر لگائیں۔ خشک ہوجانے پر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ اس کے علاوہ زعفران کا صابن بھی کیل مہاسوں اور بلیک ہیڈز کے لئے فائدے مند ہے۔
بے رونق جلد کیلئے۔
چھوٹے چمچ میں ایک چٹکی زعفران شامل کریں اور رات بھر چھوڑ دیں۔ اس میں چمچ دودھ‘3 قطرے زیتون کا تیل اور ایک چوتھائی چینی ملائیں۔ روئی کو اس میں بھگو کر چہرے پر لگائیں۔ چند منٹ کیلئے خشک ہونے دیں۔ اس سے جلد چمک جائے گی اور ایکسٹولینٹ بھی ہوجائے گی۔
٭خشک جلد کیلئے۔
زعفران کے پاﺅڈر میں لیموں کے چند قطرے شامل کریں۔ اس میں چند قطرے دودھ ملائیں اور اس پیسٹ کو چہرے پر لگا رہنے دیں پھر ہلکے گرمی پانی سے منہ دھو لیں۔
خون کے کینسر کا علاج …. بڑی کامیابی
ہانگ کانگ (خصوصی رپورٹ)چین کی ایک نباتاتی دوا کے ذریعے خون کے ایک خاص قسم کے سرطان (اکیوٹ میلوئیڈلیو کیمیا )کو بڑی کامیابی سے ختم کرنے کا تجریہ کیا گیا ہے۔یہ تحقیق یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے ماہرین کی ہے اور ان کے مطابق چینی حکیم ایک عرصے سے اسے دیگر دواﺅں کے ساتھ ملکر بہتر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔یہ مرض خون کے سرطان کی شدید ترین کیفیت ہے اور ایسے مریضوں کو ایک خاص قسم کے پودے ”پلیم ییو“ درخت سے کشیدکی گئی ایک دوا ہوموہیرنگ ٹونن دی گئی تو یہ مرض دور ہوگیا مگر اس کے ساتھ کینسر ختم کرنے کی روایتی دوائیں بھی کھلائی گئی تھیں۔یہ کینسر خون کے سفید خلیات کا سرطان ہے جو بہت مشکلات سے جان چھوڑتا ہے۔اس مرض میں مبتلا 24مریضوں جو جب دوا دی گئی تو 20میں سے یہ مرض جڑ سے ختم ہوگیا۔ان میں سے ایک 76سالہ خاتون کو صرف 5ماہ تک یہ دوا دی گئی تھی اور ایک سال تک انہیں سرطان نہیں ہوا۔اس کے علاج کے لیے جس درخت سے مدد لی گئی ہے اس کا حیاتیاتی (بائیلوجیکل) نام سیفالوٹیکسس ہیرنگٹونی ہے اور جاپان اور چین میں اسے پلم ییو بھی کہتے ہیں۔اس سے بنائی گئی دوا سے وہ پروٹین بننا بند ہوگئے جو سولیوں کو بڑھاتے ہیں۔
موسم سرما کی پریشانی …. کھانسی سے نجات پائیں
کھانسی قدرتی جسمانی ردعمل ہے جو گردوغبار سے اٹی ہوئی آب وہوا اور ٹریفک کے دھویں کی وجہ سے یا بلغمی جھلی پر انفیکشن کے نتیجے میں ہوتی ہے۔ کھانسی کسی سنگین بیماری کی علامت کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ اگر کھانسی مسلسل کئی دنوں تک ہوتی رہے تو اس کی طبی ماہرین کی توجہ کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے بلغمی کھانسی کی وجہ سے ہونیوالا بلغم سفید سے ہر رنگ میں تبدیل ہونے لگتا ہے۔ اس کا رنگ مزید گہرا ہوجائے تو یہ عام طور پر انفیکشن کی نشاندہی کرتا ہے۔ خشک کھانسی‘ بخار اور فلو کی وجہ سے ایک ہفتہ بھی رہ سکتی ہے اور دوسری صورت میں اکثر یہ ایک عادت بھی بن جاتی ہے۔ جیسے بلاوجہ کھانسا وغیرہ ‘ مقدیم چینی طب میں پھیپھڑے جذباتی غم کے شریک کار تصور کئے جاتے ہیں۔ اچانک سے ملنے والی خبر کا شدید جھٹکا جیسے کسی عزیز کو موت کی خبر سینے کی جکڑ اور سانس کا مسئلہ استھیما(Asthima) وغیرہ جیسے مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔ اعصابی نظام کے علاج کیلئے لیمن بام بہت مفید اور کارآمد ثابت ہوتا ہے۔ ان تمام کیفیتوں میں طبی لاج کا انتخاب کھانسی کی نوعیت پر محیط ہوتا ہے آیا کھانسی خشک ہے یا بلغمی اور بلغم کی رطوبت گاڑی ہے یا پتلی پانی جیسی ہے۔ کھانسی کے طبی علاج میں (Expevtoeants) بلغم نکالنے والی دوا کا اثر موجود ہوتا ہے۔ یہ طبی ادویات کھانسی کے عمل کو بڑھا دیتی ہے تاکہ بلغم کا اخراج ممکن ہوسکے اور آہستہ آہستہ پھر کھانسی کو بھی روک دیتی ہے۔ طبی ماہرین پھیپھڑوں میں بلغمی جھلی اور سانس کی نالیوں میں درطوبت کو نکالنے کیلئے ایسی ادویہ کا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے قے آئے اور تمام رطوبت جو سانس لینے کا عمل میں مشکلات اور رکاوٹ پیدا کر رہی ہیں اس کا اخراج ہوجائے اور سینہ بلغم سے صاف ہوجائے۔ رس بیری کا سرکہ بلغم صاف کرنے میں معاونت فراہم کرتا ہے۔ اگر اس میں کچلی ہوئی رس بیری بھی شامل کر دی جائے تو علاج کے ساتھ ذائقہ بھی بہتر ہوجائے گا۔ پیاز بھی کھانسی کے علاج کیلئے بہت فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔ شہد کا استعمال بھی بلغمی جھلی کو سکون اور شفا بخشتا ہے۔ بہتا ہوا زکام بھی عام طور پر کھانسی کی اہم وجہ ہوتا ہے۔ سونف اور سونف کے جوشاندے سے کھانسی میںبہت افاقہ ہوتا ہے اور اگلے کی خراش کو راحت ملتی ہے جو شاندہ اور چائے کی کھانسی کے علاج کیلئے پسلیوں کی مالش کرنے سے بھی بلغم باہر نکالنے میں مدد ملتی ہے۔ سینے کی مالش کیلئے بہت سے تیل مالش کیلئے بہت سے تیل تیار کئے جاتے ہیں۔ ان میں ایک طریقہ یہ ہے کہ 5 قطرے سونف کا تیل اور 10-10 قطرے گوند اور تھائم کے تیل 50ml بادام کا تیل ملا کر ان میں تین دفعہ سینے کی مالش کریں۔ اس سے کھانسی میں بہت آرام آئے گا اور سینے اور پھیپھڑوں کو بھی راحت حاصل ہوگی۔ مالش کا نعم الدبدل بھی ہوسکتا ہے کہ رمال پر اس مرکب کے چند قطرے ٹپکائے جائیں اوراس کو سونگھ لیا جائے یا رات کو سوتے وقت برتن میں پانی بھر کر اس مرکب کے چند قطرے پانی میں ڈال دیئے جائیں اور برتن کو کمرے میں میز رکھ دیا جائے تو اس سے رات میں کھانسی کے غلبے سے اعانت مل سکتی ہیں۔ ان تمام قدرتی گھریلو نسخوں سے کھانسی‘ جو سردیوں میں آپ کو الجھن وپریشانی کا شکار کر دیتی ہے سے نجات مل سکتی ہے۔
سلمان خان کے پتلے نذر آتش۔۔۔
مظفرنگر(آن لائن) بھارتی شہر مظفر نگر میں ہندوانتہا پسندوں نے اداکار سلمان خان کے خلاف مظاہرہ کیا اور ان کا پتلا نذر آتش کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مظفرنگر کے علاقے کوہٹلی ٹاو¿ن میں بی جے پی ایم ایل اے سے وابستہ شدت پسند تنظیم سنگیت سوم نے سلمان خان کی طرف سے پاکستانی فنکاروں کے حق میں دئے گئے بیان کے خلاف مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے سلمان خان کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ان کا پتلا نذرآتش کیا۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر سلمان خان نے رویہ نہ بدلا توان کی فلموں کا بائیکاٹ کیاجائے گا۔ چند روز پہلے پاک بھارت کشیدگی کے دوران سلمان خان نے بیان دیا تھا کہ پاکستانی فنکار دہشتگرد نہیں ہیں اس لیے ان کے ساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک نہیں کیا جانا چاہیے اور فن اور دہشتگردی کو آپس میں نہ ملایا جائے۔
راکیش خاندان کی لفظی جنگ جاری ،کنگنا کو ملا کرارا جواب
ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ کی کوئین اداکارہ کنگنا رناوت اور ہریتک روشن کی محبت ناکام ہونے کے بعد کورٹ کچہری تک پہنچی، اور پھر ان کے درمیان شروع ہونے والی لفظی جنگ بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ گزشتہ دنوں کنگنا نے ایک بیان دیا تھا کہ ”میں جاننا چاہتی ہوں کہ بھارتی مرد اپنے پیروں پر کیوں نہیں کھڑے ہوتے، وہ (ہریتک روشن) 43 سال کا ہو چکا ہے، اس کا دفاع کرنے کیلئے اس کا والد ہمیشہ کیوں سامنے آتا ہے؟۔کنگنا کے اس بیان پر پہلے تو روشن فیملی کی طرف سے مکمل خاموشی اختیار کی گئی مگر اب راکیش روشن نے اپنے ایک بیان میں کنگنا کو بھرپور جواب دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ”مجھے فخر ہے کہ میں بطور باپ اپنا کردار آج بھی باخوبی نبھا رہا ہوں اور مجھے فخر ہے کہ میں اپنے بیٹے کی زندگی میں آج بھی اہم کردار ادا کر رہا ہوں، بچہ 43 سال کا ہو یا 83 سال کا، وہ اپنے والدین کیلئے بچہ ہی ہوتا ہے۔
گلوکارہ جینٹ جیکسن نے کیااسلام قبول کرنے کا اعلان
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) امریکی پاپ گلوکارآنجہانی مائیکل جیکسن کی بہن ہالی وڈ گلوکارہ جینٹ جیکسن نے اسلام قبول کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ 49 سالہ جینٹ جیکسن نے 2012ء میں 40 سالہ مسلمان ارب پتی وسام المنا سے شادی کی تھی جس سے وہ اتنی متاثر ہوئیں کہ انھوں نے اسلام قبول کرلیا اور نا زیبا ملبوسات زیب تن کرنا چھوڑ دیے۔گلوکارہ جینٹ جیکسن نے اپنے مسلمان ہونے کے بارے میں کہا کہ انھوں نے اپنے فیملی ارکان کو بھی بتایا ہے جنھوں نے ان کے نئے انتخاب کا مکمل طور پر احترام کیا ہے۔ جینٹ جیکسن اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کرنے کے لیے کافی وقت صرف کرتی ہیں۔ دریں اثناء انھوں نے آئی ہارٹ ریڈیو میوزک فیسٹیول میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔
کترینہ نے رنبیر سے معاشقہ کا راز فاش کرنے پر ڈرائیور کی چھٹی کرادی
ممبئی(شوبزڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی نجی زندگی کے راز فاش کرنے پر ڈرائیور کو نوکری سے نکال دیا۔بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور 6 سال معاشقے کے باعث خبروں کی زینت بنے رہے جب کہ اس کے علاوہ بھی اداکارہ کی نجی زندگی میڈیا میں بحث کا حصہ رہی ہے جس پر اداکارہ پریشانی کا شکار رہیں لیکن اب اداکارہ نے نجی زندگی کے راز فاش کرنے والے کو دھر لیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف رنبیر کپور سے ناکام معاشقے کے بعد نجی زندگی کو سب سے خفیہ رکھ رہی ہیں لیکن اس کے باوجود اداکارہ کی نجی مصروفیات سے میڈیا کو آگاہی ملتی رہی ہے جب کہ گزشتہ دنوں نوجوان اداکار آدتیہ رائے کپور کے ساتھ ڈنر سے واپسی پر میڈیا کو دیکھ کر کترینہ کیف اپنے ڈرائیور پر سیخ پا ہوگئیںاور نوکری سے فارغ کردیا۔
چند فنکاروں نے بھارت جا کرملک کو بدنام کیا
لاہور( شوبزڈیسک) اداکار سعود نے کہا ہے کہ عزت و نفس سے زیادہ کوئی چیز نہیں، اب پاکستانی فلمیں سنیماو¿ں پر عوام کی توجہ کا مرکز ہوں گی، ہم اچھی فلمیں بنائیں گے تو کوئی بھی بھارتی فلموں کو کوئی بھی اہمیت نہیں دے گا۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ بھارتی فلموں میں کام کرنا کوئی فخر کی بات نہیں بلکہ ہمارے چند فنکاروں نے وہاں کی فلموں میں کام کرکے ملک کو بدنام کیا ہے، بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کوئی اچھا سلوک نہیں کیا جاتا لیکن نہ جانے کیوں ہم یہ سب بھول جاتے ہیں کہ عزت نفس سے زیادہ کوئی چیز نہیں۔
آزاد ہوں ، شادی صرف ایک لیبل ہے اور کچھ نہیں
ممبئی(شوبز ڈسک) اداکارہ نرگس فخری جو اداکار اودے چوپڑا کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے بہت زیادہ خبروں میں رہ چکی ہیں، یہاں تک کہ ان کی اودے سے جلد شادی کی خبریں بھی آئیں، اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی سنگل اور غیر شادی شدہ ہوں، اسی میں خوش ہوں اور پوری طرح سے اپنے کام میں مصروف ہوں۔مستقبل قریب میں بھی شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ویسے بھی آج کل بالی وڈ میں زیادہ تر شادیاں ٹوٹ رہی ہیں۔ میری نظر میں شادی صرف ایک لیبل ہے اور کچھ نہیں ۔میں آزاد ہوں اور پڑھی لکھی ہوں، میں خود کما سکتی ہوں، خود ماں کا خیال رکھ سکتی ہوں اور جب تک میں سنگل ہوں، بغیر کسی کی اجازت کے میں کچھ بھی کر سکتی ہوں۔سنگل رہنے کا یہ ایک اچھا پہلو ہے۔