All posts by Daily Khabrain

کینیا کے بعد ایک اور فتنہ …. تیونس میں بھی مصنوعی خانہ کعبہ ،لوگ طواف کرنے لگے

لاہور (سیاسی رپورٹر) کینیا میں بنائے جانے والے جعلی خانہ کعبہ کے سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے کے بعد تیونس میں بھی ایسے ہی مصنوعی خانہ کعبہ کی موجودگی کا پتہ چلا ہے جس میں مصنوعی طور پر خانہ کعبہ کے گرد طواف کی تربیت دی جاتی ہے اور جس کے قریب حطیم کی نقل بھی تعمیر کی گئی ہے۔ قارئین مصنوعی خانہ کعبہ اور حطیم کی تصاویر دیکھ سکتے ہیں۔ نیٹ سے ملنے والی معلومات میں یہ کہا گیا ہے کہ اگرچہ یہ تربیت کے لئے ہے تاکہ حج اور عمرے پر جانے والے لوگ یہاں عملی تربیت حاصل کرسکیں لیکن تیونس میں ایک ایسا نیا طبقہ بھی پیدا ہوگیا ہے جس کے خیال میں بلڈپریشر‘ شوگر یا دوسری بیماریوں میں مبتلا معمر لوگوں کے لئے سعودی عرب جانا بہت مشکل ہے یہ طبقہ جو اپنے آپ کو نیو گروپ آف مسلمز کہتا ہے اس نقطہ نظر کا حامل ہے کہ حج یہیں ادا ہونا چاہئے جبکہ مذہبی سکالرز اور ملکی علماءشدت سے اس خیال کی مخالفت کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ حج اور عمرہ صرف اور صرف سعودی عرب میں موجود حقیقی خانہ کعبہ میں جاکر ہی ممکن ہے۔

لینڈسے لوہن کے ہاتھ کی انگلی کٹ گئی،ٹویٹر پر واویلا

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہن کے ہاتھ کی انگلی کٹ گئی جس کے لئے وہ سرجری کے عمل سے گزریں گی ۔ لوہن نے انگلی کٹنے کی اطلاع اپنی ایک ٹویٹ میں دی جس میں کہا کہ کشتی رانی کے دوران ان کی انگلی اس وقت شدید زخمی ہوگئی جب انہوں نے کشتی کی رسی کو خود کھینچ کر باندھنا چاہا ۔ 30 سالہ لنڈسے لوہن نے بتایا کہ وہ رسی میں الجھ کر پانی میں چلی گئی اور باہرنکلنے کی تگ و دو میں ان کی انگلی کٹ گئی۔ اداکارہ کے مطابق ان کی انگلی کا ٹوٹا ہوا حصہ مل گیا ہے جو سرجری سے جوڑ دیا جائے گا تاہم ان کو شدید درد ہے ۔

ماہ نور بلوچ کی ڈراموں میں واپسی مداحوں کو” خوبصورت “ کا انتظار

لاہور (شوبز ڈیسک ) پاکستان کی معروف اور سدا بہار اداکارہ ماہ نور بلوچ ایک بار پھر ٹی وی ڈرامے میں نظر آنے والی ہیں۔ مداحوں کو ان کے ڈرامے خوبصورت کا طویل عرصے سے انتظار ہے۔ رومانوی کہانی پر مبنی اس ڈرامے کا ایک ٹیزر شیئر کر دیا گیا ہے جس میں ہمیشہ کی طرح ماہ نور بلوچ خوبصورت اور جوان نظر آرہی ہیں۔ ڈرامہ خوبصورت تین پیار کرنے والے افراد کی کہانی ہے جن میں اظفر رحمٰن ، ماہ نور بلوچ اور زرنش خان شامل ہیں۔ ڈرامے میں اداکار فیصل رحمٰن بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے

شیو سینا کے اعتراض ، نواز الدین کو رام لیلا میں اداکاری سے روک دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی کو سٹیج ڈرامے رام لیلا میں ایک کردار ادا کرنا تھا لیکن سخت گیر ہندو تنظیموں کے اعتراض کے بعد انھیں رام لیلا میں حصہ لینے سے منع کر دیا گیا۔سخت گیر ہندو تنظیم شیو سینا کاکہنا ہے کہ رام لیلا میں کوئی بھی مسلمان کردار ادا نہ کرے جس کے بعد اس کا اہتمام کرنے والوں نے نواز الدین کو اس میں حصہ لینے سے منع کر دیا۔رام لیلا ہندوں کی مقدس کتاب رامائن کی کہانی پر مشتمل ڈرامہ ہے جو ہر برس دسہرا کے موقع پر تقریبا سبھی شہروں میں سٹیج پر کھیلا جاتا ہے۔اس میں رام، سیتا اور راون جیسے مختلف کردار ہوتے جسے دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نوازالدین صدیقی کو رام لیلا سے صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے باہر ہونا پڑا ہے۔رام لیلا کمیٹی کے صدر دامودر پرساد شرما نے کہاہے کہ شیو سینا کے کچھ لوگوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے ے کوئی مسلم رام لیلا میں شامل ہو۔ پولیس نے بھی کہا کہ نوازالدین کو اس میں حصہ نہ لینے دیا جائے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اگر رام لیلا کے دوران کوئی ہنگامہ ہوتا ہے تو ذمہ داری آپ کی ہوگی۔’ان کا کہنا تھا کہ ہم اس کے لیے تیار نہیں تھے، وہاں ناظرین کی بہت بڑی تعداد موجود تھی اور اگر ہنگامہ آرائی کی صورت میں ہم بھیڑ کو اپنے قابو میں نہیں کر سکتے تھے۔’رام لیلا کی پرفارمنس ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے شہر بڈھانا میں ہونے والی تھی۔ نواز الدین کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد وہاں پر جمع ہوگئی تھی لیکن جب سٹیج پر اعلان ہوا کہ وہ نہیں آئیں گے تر بڑی مایوسی ہوئی۔اداکار نوازالدین کا تعلق بڈھانا سے ہے۔ وہ آج کل چھٹیاں اپنے آبائی گاں میں گزار رہے ہیں۔بھارتی میڈیا نے جب ان سے شیوسینا کے اعتراض کے متعلق سوال کیا تو نوازالدین نے اس پر کچھ بھی کہنے سے گریز کیا۔لیکن بعد میں انھوں نے ٹویٹ کیا کہ وہ بچپن سے ہی رام لیلا میں اداکاری کرنا چاہتے تھے لیکن ‘ میرے بچپن کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا تاہم اگلی بار میں رام لیلا میں حصہ ضرور ہوں گا۔’انگریزی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے بھی اس سے متعلق لکھا ہے اور کہا ہے کہ نوازالدین کی رام لیلا میں شیوسینا ولن بنی۔اخبار کے مطابق رام لیلا میں نوازالدین صدیقی ماریچ کا کردار کرنے والے تھے۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں نوازالدین نے پاکستانی فنکاروں کے انڈیا چھوڑنے کے بارے میں بیان دیا تھا۔انھوں نے یہ بیان انڈیا میں ہند انتہا پسند حلقوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی اور ان کو ملک سے جانے کے مطالبات کے بعد دیا۔

دانش تیمور اور ثنا جاوید ’مہرالنساءوی لب یو“ میں اکٹھے

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی پہلی فلم کی وجہ سے کئی ڈرامے چھوڑ دیئے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فلم سائن کرنے کی وجہ سے انہیں دوزیرتکمیل ڈرامے چھوڑنا پڑے کیونکہ وہ ان دنوں فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ثنا جاویدیاسر نواز کی فلم”مہرالنساءوی لب یو“ میں دانش تیمور کے ساتھ مرکزی کردار میں انہیںکاسٹ کیا گیا ہے۔ثنا جاوید کا کہنا ہے کہ میں اس فلم میں مہرالنساءکا مرکزی کردار ادا کر رہی ہوں۔یہ میری پہلی فلم ہوگی کیونکہ ”رنگریزہ“میں نے بعض گھریلو وجوہات کی بنا پر چھوڑدی تھی۔”رنگریزہ“میں وہ کردار اب عروہ حسین کررہی ہیں۔”مہرالنساءووئی لَب یو“ میں جاوید شیخ بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔دانش تیمور،جاوید شیخ اوریاسرنوازاس سے قبل فلم”رانگ نمبر“ میں بھی ایک ساتھ اداکاری کرچکے ہیں۔ثنا جاوید کو ڈرامہ سیریل ”پیارے افضل“سے شُہرت ملی تھی جس میں انہوں نے حمزہ علی عباسی اورعائزہ خان کے ساتھ اہم کردار کیا تھا۔ اس فلم کے حوالے سے یاسر نواز کا کہنا ہے کہ اس فلم میں ہم”رانگ نمبر“ والی غلطیاں نہیں دہرائیں گے اور توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔”رانگ نمبر“میں بجٹ بھی ایک مسئلہ تھا جس کی وجہ سے فلم کے تکنیکی پہلوں پرسمجھوتہ کرنا پڑا۔۔پاکستان میں سرکٹ چھوٹا ہونے کی وجہ سے بھی فلم پرلگے پیسے بڑی مشکل سے پورے ہوتے ہیں۔”مہرالنساءووئی لب یو“ اگلے برس عیدالفطر پر ریلیز کرنے کا ارادہ ہے۔جہاں تک ثنا جاوید کو فلم میں کاسٹ کرنے کا تعلّق ہے تو مجھے نئے لوگوں کے ساتھ کام کر کے اچھّا لگتا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ ٹی وی پر ثناءکی فن کارانہ صلاحیتیں مکمّل طور پرسامنے نہیں آئیں،ان سے اس طرح سے کام نہیں لیا گیا۔ فلم کا سکرین پلے یاسرنواز اور ثاقب سمیر نے لکھا ہے۔ثاقب سمیر فلم میں کام بھی کر رہے ہیں۔

وینا ملک کے شوہر کیساتھ اختلافات ، دوست متحرک ہوگئے

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکار ہ وینا ملک اور ان کے شوہر کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے ہیں جن کے خاتمے کے لئے ان کے بعض مشترکہ دوست بھی متحرک ہوگئے ہیں۔باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسد بشیر خان خٹک کے درمیان کئی گھریلو معامالات پر کافی عرصے سے اختلافات چل رہے تھے جن میں اب شدت آگئی ہیں۔ انہی اختلافات کی وجہ سے کئی بار ان کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوچکی ہے۔ چندروز پہلے بھی ان کے درمیان کسی بات پرتلخ کلامی ہوئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ چندروز سے دونوں آپس میں کافی ناراض ہیں اور اس بارے میں اب ان کے دوستوں کو بھی پتہ چل چکا ہے جو ان کے درمیان اختلافی معاملات ختم کرانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔اس بارے میں وینا ملک کا موقف معلوم نہیں ہوسکا جبکہ ان کے مینجرسہیل راشد کا کہنا ہے کہ مجھے اس بارے کچھ معلوم نہیں ہے ۔

جہاز سے تیز ٹرین ….جلد دوڑے گی

لندن (نیٹ نیوز )ٹیکنالوجی کی ترقی نے ذرائع مواصلات میں بھی بے پناہ جدت اور ترقی کے راستے کھولے ہیں ،ہوائی جہاز کو اب تک تیز رفتار سفری ذریعہ قرار دیا جاتا رہا ہے مگر اب زمین پر چلنے والی ریل گاڑیاں بھی اپنی تیز رفتاری میں جہازوں کو مات دینے لگی ہیں ،متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 2020میں دبئی میں ایک نئی ٹرین سروس شرو ع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی رفتار ہوائی جہاز سے بھی زیادہ ہو گی ایک ہوائی جہاز اوسطاََ 700سے 1000کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکتا ہے مگر مذکورہ ریل گاڑی 1220کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گی ،برطانوی اخبار ڈیلی میل نے رپورٹ میں بتا یا ہے کہ دبئی سے الفجیرہ کے مقام تک ایک کار اوسط رفتار سے اڑھائی گھنٹے میں پہنچتی ہے جبکہ ریل گاڑی یہ سفر محض 10منٹ میں مکمل کر لے گی ۔

اسلحہ برآمدگی، متحدہ کے 4اہم رہنماﺅں سے تفتیش

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی میں نائن زیرو کے قریب مکان سے اسلحہ برآمد ہونے کے حوالے سے پولیس حکام کا ایک اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایم کیو ایم لندن کے چار رہنماﺅں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے نائن زیرو سے متصل پارک کے ساتھ موجود ایک کمرے سے پولیس کی وردیاں برآمد ہوئی ہیں،تحقیقاتی اداروں کو مکان کی ملکیت کے حوالے سے رکاوٹوں کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلحہ برآمدگی کے مقدمے کے اندراج سے قبل اعلی پولیس حکام کا اجلاس ہوا۔اجلاس ایم کیو ایم لندن کے چار رہنماﺅں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اسلحہ کی برآمدگی کے حوالے سے ناظم آباد سے گرفتار ٹارگٹ کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا ۔کراچی میں نائن زیرو سے متصل پارک کے ساتھ موجود ایک کمرے سے پولیس کی وردیاں برآمد ہوئی ہیں ۔ کمرہ ایم کیو ایم کے رہنماں کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں اور کارکنوں کے زیر استعمال تھا ۔کمرے میں پولیس اہلکاروں کی وردیوں کی موجودگی نے کئی سوالات بھی جنم دئیے ہیں ، اگر یہ وردیاں پولیس اہلکاروں کی ہیں تو وہ انہیں یہاں چھوڑ کر کیوں گئے؟ پولیس حکام کا کہنا ہے وردیوں کی موجودگی کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں ، اگر پولیس اہلکاروں کی غفلت ثابت ہوئی تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔دوسری جانب تحقیقاتی اداروں کو مکان کی ملکیت کے حوالے سے رکاوٹوں کا سامنا ہے، کے الیکٹرک کی جانب سے دئیے گئے بل شیخ رحمت اللہ کے نام پر جبکہ پانی کا بل نعیم اللہ نامی شخص کا نام موجود ہے۔

پریانکا چوپڑا کی ”کوانٹیکو“ میں جاندار اداکاری

نیو یارک (شوبزڈیسک) ڈاﺅن ٹاﺅن مین ہیٹن میں ایک نقاب پوش مسلح شخص پریانکا چوپڑا کو بندوق کی نوک پر لئے جا رہا تھا اور اداکارہ کی کلائیاں بھی زخمی تھیں جبکہ ان کے چہرے سے خوف اور ڈر بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا تھا۔ اس حالت میں ان کی تصاویر جب سوشل میڈیا پر آئی تو سب ہی چونک اٹھے تاہم کچھ ہی دیر بعد اصل حقیقت بھی سامنے آ گئی جس نے سارا تجسس ہی ختم کردیا۔درحقیقت اداکارہ کسی نقاب پوش کے ہتھے نہیں چڑھی تھی بلکہ وہ امریکی ٹی وی سیریز کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔ اس سیریز کے ایک منظر میں نقاب پوش شخص اسلحے کے زور پر اداکارہ کو یرغمال بنا لیتا ہے اور انہیں ایک جانب لے کر جانا ہوتا ہے اور وہ اسی منظر کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔

شوبز میں واپسی ‘ڈالر گرل ایان علی کاانکار‘ دعوے ٹھس

لاہور(کلچرل رپورٹر)ڈالر گرل کی شوبز میں واپسی کے تمام دعوے غلط ثابت ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ماضی کی معروف ماڈل ایان علی کے جیل سے رہا ہونے کے بعد بہت سے افراد نے یہ دعوے کئے تھے وہ بہت جلد شوبز میں واپس آرہی ہیں اور انہوں نے کئی پراجیکٹس سائن کرلئے ہیں تاہم کافی عرصے گزرجانے کے باوجودایسا کوئی پراجیکٹ سامنے نہیں آیا جس میںایان علی کام کررہی ہوں۔اسی بارے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور اور کراچی سے تعلق رکھنے والے کئی افراد نے ایان علی کو فلموں ،ڈراموں میں کام کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ کی پیشکش بھی کی لیکن انہوں نے واضح انکار کردیا کہ ان کا فی الحال شوبز میں واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ یادرہے کے اس کے علاوہ کئی لوگوں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ وہ ایان علی کی زندگی پر فلم اور ڈرامے بنارہے ہیں لیکن اس طرح کی بھی کوئی چیز ابھی تک سامنے نہیں آئی ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایان علی ابھی کچھ عرصہ مزید شوبز سے دور رہنا چاہتی ہیں۔