All posts by Daily Khabrain

ایشوریہ رائے بچن کا سوشل میڈیا بارے حیران کُن بیان

ممبئی(شوبزڈیسک)سابق ملکہ حسن ایشوریہ رائے کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا لوگوں کو سست بنا رہا ہے اسی لیے میں سوشل میڈیا کا استعمال کرنا پسند نہیں کرتی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کے پاس ایک دوسرے سے بات کرنے کے لیے وقت ہی نہیں ہے کیونکہ میں اپنے موبائل فون میں بے حد مصروف ہوتی ہوں۔میں سمجھتی ہوں موبائل فون کا استعمال ہماری اخلاقیات پر بھی منفی اثر ڈال رہا ہے۔ ہمارے سامنے اگر فرش پر کوئی ٹشو پیپر پڑا ہوگا تو ہم کبھی اسے اٹھا کر کوڑا دان میں نہیں ڈالیں گے کیونکہ ہمیں اپنے موبائل فون سے فرصت ہی نہیں ملے گی۔

لیونارڈو ڈی کیپریو کا مریخ پر جانے کا حیران کُن اعلان

لاس اینجلس (شوبزڈیسک) لیونارڈو ڈی کیپریو دنیا میں بحیثیت اداکار اتنا نام کما چکے ہیں کہ شاید آپ کو لگے وہ اس دنیا سے بیزار آگئے ہیں جب آپ کو یہ پتا چلے گا کہ انہوں نے مریخ پر جانے کا اعلان کیا ہے۔ماحولیاتی تغیر سے متعلق صدر اوباما سے بات چیت میں انہوں نے یہ بتایا کہ وہ ایلون مسک کے ساتھ مریخ کے پہلے سفر پرجائیں گے۔ایلون مسک جو ٹیسلا موٹرز اور اسپیس ایکس کے سی ای او ہیں۔ 2025ءتک انسانوں کو مریخ پر لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ڈی کیپریو نے یہ اعلان صدر اوباما اور موسمیاتی سائنس دان ڈاکٹر کیتھرائن ہے ہو سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

فواد خان کے گھر میں بڑی خوشی، باپ بن گئے

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکار فواد خان دوسرے بچے کے باپ بن گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے فواد خان کے گھر دو روز قبل مقامی ہسپتال میں بیٹی پیدا ہوئی جس پر ان کے قریبی دوستوں نے انہیں مبارکباددی ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے فواد خان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

جو کا استعمال

ڈاکٹر نوشین عمران
جو، جوئی یا جئی کا استعمال زیادہ تر دلیے کی شکل میں کیا جاتا ہے، جئی یا جو اناج کی ہی قسم ہے جو دلیے کی صورت میں سب سے زیادہ استعمال ہوتی ہے جبکہ اس کا آٹا بناکر روٹی یا ڈبل روٹی بھی بنائی جاتی ہے، جوکے سوگرام میں تقریباً چارسو کیلوریز،66 گرام کار بوہائڈریٹ، 16 گرام پروٹین، صرف6 گرام چکنائی،5 گرام حل ہونے والا فائبر ہے، جبکہ مینگنیز، فاسفورس، میگنیشیم، زنک، آئرن بڑی مقدار کے ساتھ وٹا من بی ون بی، بی 6بی2 ، بی 9 اور بی 5 اچھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے۔
جو کا استعمال بہت عرصہ سے کیا جارہا ہے، قدیم طب میں بھی جو کے استعمال اور فوائد کا بہت زیادہ ذکر ملتا ہے، جدید سائنس بھی جو جئی کے فائدوں کو تسلیم کرتی ہے، جو کو دلیے یا آٹے کی روٹی کی شکل میں سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، کسی بھی فائدے کے حصول کے لئے اس کا روزانہ استعمال ضروری ہے، طبی تحقیق کے مطابق جو کے فوائد اس طرح ہیں۔
جو کا روزانہ استعمال کولیسٹرول میں کمی لاتا ہے، اس میں موجود بیٹا گلو کون ایک خاص قسم کا فائبر ہے، روزانہ3 گرام جو کا استعمال( تقریباً ایک پیالہ) ایک ماہ میں8-10 فیصد کولیسٹرول کم کرتا ہے۔
جو کا ایک اور جزایون اینتھرا مائڈ میں جسم سے غیر ضروری اور زہریلے عناصر کو خارج کرنے کی صلاحیت ہے جسے اینٹی آکسیڈنٹ کہا جاتا ہے،” جو“ کے اجزاءنہ صرف کولیسٹرول کم کرتے ہیں بلکہ خون کی شریانوں میں ہونے والی سختی کو بھی روکتے ہیں، جس کی وجہ سے خون میں لوتھڑا نہیں بنتا اور شریان میں بندش نہیں ہوتی، اس طرح کے دل کے امراض سے حفاظت کرتے رہیں، اینٹی آکسیڈنٹ خوبیوں کے باعث جسم سے جراثیم اور انفکشن پیدا کرنے والے اجزا کو صاف کرتے ہیں۔
پچاس سال سے زائد عمر کی خواتین میں جو کا مستقل استعمال ان میں ہونے والی ہار مونز کی تبدیلیوں کے باعث ہونے والے کینسر سے بچاو¿ دیتا ہے، جبکہ بچوں میں ہونے والے دمہ سے بھی حفاظت دیتا ہے جو کے دلیے کا استعمال بار بار ہونے والے دست اور پیٹ کی خرابی میں بھی خاطر خواہ کمی لاتا ہے، جو جسم کے خلیوں کو توانائی دیتا ہے، جس سے تھکان اور سستی دور ہوتی ہے، وزن میں کمی کرتا ہے، جلد کو بڑھاپے کے اثرات سے بچاتا ہے، آنتوں اور معدے کے کئی امراض کا علاج کرتا ہے، جسم سے بیکٹیریا اور وائرس کو ختم کرتا ہے۔
٭٭٭

تیسرے اور آخری ون ڈے میں شاہینوں نے کالی آندھی کو دھول چٹا دی

ابو ظہبی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں اظہر علی اور بابر اعظم کی سنچریوں کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے جس کے جواب میں مہمان ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 172 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔ ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز دنیش رامدین سب سے زیادہ 37 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے تاہم کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی پیش نہ کرسکا۔ بریتھ ویٹ نے 32، ایون لیوس 22، ڈیرن براوو 17، مارلن سیمولز13، کیرون پولارڈ 11، کپتان جیسن ہولڈر 26، الزاری جوزیف 2 جب کہ سنیل نارائن اور سلیمان بین بغیر کوئی رنز بنائے آو¿ٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے شانداری بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد نواز نے 3، وہاب ریاض 2، شعیب ملک، سہیل خان اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بابر اعظم کی جارحانہ بیٹنگ بڑا ریکارڈ نام کر لیا

ابو ظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جا رہے تیسرے ون ڈے میچ میں نوجوان کھلاڑی بابر اعظم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 95 گیندوں پر کیریئر اور سیریز کی تیسری سنچری سکور کرلی ہے۔قومی ون ڈے ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سنچریوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی ہے جبکہ وہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔بابر اعظم سے پہلے پاکستان کی جانب سے ایک ہی سیریز میں سعید انور اور ظہیر عباس بھی تین سنچریاں بنا چکے ہیں لیکن بابر اعظم واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے تین میچوں کی سیریز میں تین سنچریاں بنائیں۔ علاوہ ازیں بابر اعظم تین ون ڈے میچز کی سیریز میں سب سے زیادہ سکور بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں اس سے قبل جنوبی افریقہ کے کوینٹم ڈی کوک نے انڈیا کے خلاف تین میچز کی سیریز میں 342 رنز بنائے تھے جبکہ بابر اعظم نے ان کا یہ ریکارڈ 360 رنز بنا کر توڑ دیا ہے۔

پاکستان کشمیریوں سے ہر قسم کا تعاون برقرار رکھے گا ، وزیر اعظم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ کشمیر مسلسل آتش فشاں کی طرح سلگ رہاہے، کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہورہی ہے، کشمیری سردھڑ کی بازی لگا کر تحریک آزادی کو چلا رہے ہیں، برہان وانی کی شہادت نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو فیصلہ کن موڑ پر لے آئی ہے۔ 7 لاکھ بھارتی قابض فوج کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبایا نہ جا سکا، بھارت کشمیریوں کوان کے حق سے محروم نہیں کرسکتا، معصوم لوگوں کے چہرے مسخ کرنے سے تحریک کا راستہ نہیں روکاجاسکتا۔وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیرسمیت تمام معاملات مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں، ہم جنگ کے خلاف ہیں، خطے میں امن چاہتے ہیں، بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان پر الزام تراشی کر رہا ہے، اڑی حملے کی ذمہ داری بغیرتحقیقات کے پاکستان پرڈال دی گئی۔ کسی کی دھونس کو خاطرمیں نہیں لائیں گے۔ ہم ہرقسم کی دہشت گردی کے خلاف ہیں، ہم حقیقی معنوں میں عوام میں تبدیلی لانے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، یہ کام بارود ، آگ اور خون کے ذریعے ممکن نہیں، ا±ن کی خواہش ہے کہ غربت اور بے روزگاری کے خاتمے میں مقابلہ ہو لیکن بے روزگاری اورغربت کے خلاف جنگ بارود سے نہیں لڑی جاسکتی۔وزیر اعظم نے کہا کہ تحریک آزادی کی باگ دوڑکشمیری نوجوانوں کے ہاتھ میں آگئی ہے۔ اہل کشمیر کے ساتھ پاکستان کا تاریخی رشتہ ہے، پاکستان کشمیریوں سے ہر قسم کا تعاون برقرار رکھے گا، آج ہم پھر کشمیریوں کی آزادی کے عزم کااعادہ کرتے ہیں۔مسئلہ کشمیر کے حل سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا، ہم نے ہر ممکن کوشش کی بھارت مذاکرات کی میز پر آئے لیکن بھارت نے ہمیشہ مذاکرات کی بات کو مسترد کیا اور مذاکرات کی حوصلہ شکنی کی۔ کشمیر کو اٹوٹ انگ قرار دے کر اقوام متحدہ کی قراردادوں کا مذاق اڑایا جارہا ہے لیکن بھارت عالمی برادری سے کیے گئے وعدوں سے کشمیریوں کو محروم نہیں کر سکتا۔

آخری ون ڈے معرکہ کالی آندھی کیخلاف بیٹنگ جاری….

ابوظبی(ویب ڈیسک) تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے جب کہ قومی ٹیم کالی آندھی کو وائٹ واش کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ابو ظہبی میں کھیلے جارہے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اظہر علی اور شرجیل خان نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا۔میچ سے قبل اظہر علی کا کہنا تھا کہ پچ بیٹگ کے لیے سازگار ہے، اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے جب کہ ہم اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں لہذا جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔ دونوں ٹیم میں ایک ایک تبدیلی کی گئی، قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر والدہ کی علالت کے سبب وطن واپس آگئے ہیں ان کی جگہ سہیل خان کو شامل کیا گیا ہے جب کہ ویسٹ انڈیز نے کارلوس کی جگہ شیلس کو موقع دیا ہے۔بابر اعظم کی جارحانہ بیٹنگ بڑا ریکارڈ نام کر لیا ۔

تبدیلی کیسے آئیگی، نامور صحافی ضیا شاہد کا دبنگ تجزیہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی اور تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ سڑکوں کی بجائے اپنے ارکان اسمبلی کو اسمبلیوں میں فعال کریں۔ اپوزیشن چھوٹی بھی ہو تب بھی بڑا فعال کردار ادا کر سکتی ہے۔ سڑکوں پر جتنا بھی بڑا مظاہرہ کر لیں نتیجہ تو قانون کے مطابق اسمبلیوں سے ہی نکلے گا۔ بھات کی جانب سے خطرے کے بعد اس وقت سب سے بڑا ایشو یہ ہے کہ کیا محرم کے بعد عمران خان اسلام آباد کو بند کر دیں گے اب تو عمران خان نے ایک بار پھر نوازشریف کو وزیراعظم تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ کرپشن کے خلاف تحریک چلانا ٹھیک ہے لیکن اگر ایسا کلچر شروع ہو گیا کہ جس کے پاس زیادہ بندے ہوں وہ گھیراﺅ کر کے حکومت کو تبدیل کر دے تو یہ ملک کے لئے بہتر نہ ہو گا۔ اس طرح تو کسی کیلئے بھی حکومت چلانا مشکل ہو جائے گا۔ عمران خان کی مڈٹرم کا مطالبہ کرنا چاہئے اور ووٹ کی طاقت سے حکومت کو ہٹانا چاہئے اس میں یہ شخص ان کے ساتھ ہو گا۔ نوازشریف کے خلاف سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن، انتخابی ٹربیونلز میں پٹیشنز زیر سماعت ہیں عمران خان کو ان اداروں کا گھیراﺅ کرنا چاہئے کہ قانون کے مطابق 6 ماہ میں فیصلہ کرنا ضروری ہے یہ فیصلہ کیوں نہیں کرتے۔ بارہا کہہ چکا ہوں اب بھی حکومت سے کہتا ہوں کہ اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کرے ٹی او آرز کا فیصلہ کرے وزیراعظم خود کو احتساب کے لئے پیش کر چکے ہیں تو کیا رکاوٹ مانع ہے۔ سینئر صحافی نے کہا کہ چند ماہ قبل کور کمانڈر کانفرنس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا جس پر وزیراعظم نے ٹانسک فورس کے قیام کا اعلان کیا جس کا سربراہ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کو بتایا گیا۔ میں نے ان سے ملاقات کی درخواست کی اور ساڑھے تین گھنٹے طویل ملاقات کی۔ پاکستان میں ان چند افراد میں سے ہوں جنہوں نے نیشنل ایکشن پلان کے ایک ایک نکتہ پر ذمہ دار شخصیت سے گفتگو کی۔ میں سمجھتا ہوں کہ نیشنل ایکشن پلان پر ابھی بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پوری ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ جنرل ناصر جنجوعہ نے ابھی تک جو کام شروع کیا ہے اس کے اگر 100 مرحلے ہوں تو وہ ابھی پہلے یا دوسرے مرحلے میں ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد بڑا مشکل کام ہے اور یہ صوبائی حکومتوں کے مکمل تعاون اور تائید کے بغیر ناممکن ہے۔ سینئر صحافی نے کہا کہ ایک مذہبی جماعت کے سربراہ کے طور پر مولانا فضل الرحمن کی عزت کرتا ہوں ان سے پوچھتا ہوں کہ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ صحافی یا میڈیا سو رہا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کا سب سے اہم نکتہ دینی مدارس کی رجسٹریشن ہے جو آرمی کمانڈر کے مطابق ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔ اس کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ مولانا فصل الرحمان اور انہی کی طرح کے دیگر دینی جماعتوں کے سربراہ ہیں۔ مولانا فضل الرحمان سے پوچھتا ہوں کہ فاٹا میں کتنے بچوں کی آنکھیں پھوڑی گئیں، کتنے لوگ قتل یا زخمی ہوئے کتنے جیلوں میں بند کئے گئے جو انہوں نے بیان دے دیا کہ کشمیر سے زیادہ مظالم فاٹا میں ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف مولانا فضل الرحمان سے ملنے جا رہے ہیں۔ مطالبہ کرتا ہوں کہ ان سے پوچھا جائے کہ فاٹا میں کون سے مظالم کشمیر سے زیادہ ہو رہے ہیں فوج کیا مظالم کر رہی ہے اور پھر عوام کو جواب دیں۔ مولانا فصل الرحمان کی بات میں ذرا بھی حقیقت ہوتی تو بھارت بلوچستان کے بجائے فاٹا کی بات کرتا۔ مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ میری نظر میں نیشنل ایکشن پلان کا سب سے اہم نکتہ مدارس کیرجسٹریشن، مذہب کے نام پر دہشتگردی کی تربیت دینے والوں اور نام بدل کر جہادی تنظیمیں چلانے والوں کی جانچ پڑتال ہے۔ حکومت یا تو اس کام کو انجام دے یا اس نکتہ کو ہی خارج کر دے۔ مولانا تو اپنی ہی فوج کو ظالم قرار دے رہے ہیں اب اس پر فیصلہ پارلیمنٹ کرے یا حکومت کرے کہ سچ کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان سے درخواست ہے کہ وہ کشمیر اور فاٹا میں مرنے والوں زخمی ہونے والوں کے اعداد و شمار سامنے لائیں۔ قدرت نے مودی جیسے انتہا پسند بدبخت زبان دراز کو بھارت پر مسلط کر کے پاکستان کی مدد کی ہے۔ مودی کی پالیسیوں کے باعث بھارت دنیا میں تنہا ہو رہا ہے پاکستان نہیں۔ مودی اپنے بیانات کے باعث ننگا ہو چکا ہے اور دنیا اسے پاگل سمجھتی ہے۔ موجودہ حالات متقاضی ہیں کہ حکومت پانامہ سمیت تمام اندرونی مسائل حل کرے اور صوبوں کو سی پیک منصوبہ کی حفاظت کا ذمہ سونپے۔ اگر محرم کے بعد اسلام آباد میں دھرنا ہوا تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ ہم اپنے دوست ملک چین کو پیغام دے رہے ہیں کہ ہماری لڑائیاں بدستور جاری ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پاگل یا بیوقوف نہیں ہوں کہ اسمبلی میں خورشید شاہ سے پہلے بولنے کیلئے وقت مانگوں چھ سات بار اسمبلی میں آ چکا ہوں قاعدے قوانین کو ایاز صادق سے زیادہ سمجھتا ہوں۔ اسمبلی میں سرکاری خواتین ممبران سے ہی سوالات کئے جاتے ہیں اور ہم جیسوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ سپیکر کا نوازشریف کا ریفرنس الیکشن کمیشن میں بھیجنا بھی ایک سازش ہے سارا ٹوپی ڈرامہ ہو رہا ہے۔ سپیکر ایاز صادق نوازشریف کی جیب کی گھڑی ہیں۔ عوامی مسلم لیگ مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ میں عمران خان کے ساتھ ہے۔ عمران خان چاہتے تھے کہ پارلیمانی سربراہان اجلاس میں شاہ محمود کو نہ بھیجا جائے لیکن شاہ محمود پریس کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کر چکے تھے اس لئے میں نے بھی بہتر سمجھا کہ جانے دیا جائے۔ قومی اسمبلی کا تو یہ حال ہے کہ وزیرخزانہ بجٹ کی تقریر کرتے ہیں تو بھی کورم پورا نہیں ہوتا۔ شام میں امدادی سامان لے کر جانے والے خبریں کے نمائندہ لندن وجاہت علی خان نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 6 سال سے جاری جنگ نے ملک کو تباہ کردیا ہے۔ امریکہ، روس، القاعدہ، آئی ایس آئی اس جیسے گروپ آپس میں لڑ رہے ہیں اور عوام مر رہی ہے۔ مہاجرین کا حال بہت بڑا ہے۔ ترکی نے 30 لاکھ شامی مہاجرین کو پناہ دی ہے لیکن اب بھی اس کی سرحد پر 10 لاکھ مہاجر بیٹھے ہیں۔ شام میں عوام کے پاس کھانے کو کچھ نہیں، دوائیاں ، بچوں کا دودھ دستیاب نہیں۔ پاکستان کو بھی ان کی مدد کرنی چاہئے۔

اب کوئی بوڑھا نہیں رہیگا …. حیرت انگیز تحقیق

اگرچہ چہرے  کی جھریاں عمررسیدگی کا ایک فطری حصہ ہیں،لیکن بعض افراد کا دھیان ان کی طرف بہت زیادہ ہوتا ہے ماہرین کے بقول ان کی کئی وجوہات ہوتی ہیں جن میں کئی بری عادات مثلاً تمباکونوشی،بری غذا کھانا، سن سکرین کا استعمال نہ کرنا،ذہنی دباﺅ، وزن کا کم ہونا اور آلودگی شامل ہیں، ذیل میں جھریوں کے آثار میں کمی کے لئے کچھ آسان طریقے درج ہیں۔ کیلالے کر اس کا ملیدہ بنائیں اوراپنے چہرے پر لگا لیں۔آدھ گھٹنے بعد پانی سے دھولیں۔ پائین ایپل کا گودا جھریوں کو کم کرنے کے لئے مفید ہے، کیونکہ اس میں وٹامن پایا جاتا ہے جس کا استعمال جلد کے لئے کسی تعارف کا محتاج نہیں،پائن ایپل کا گودا چہرے اور گردن پر لگایا جاسکتا ہے۔
٭….روغن زیتون نہ صرف آپ کی صحت کے لئے بہتر ہے بلکہ جلد کے لئے بھی مفید ہے۔خاص طور پر معاملہ جھریوں کا ہو۔روغن زیتون ایک چمچ لے کر دو قطرے لیموں کا رس شامل کرکے چہرے پر مساج کریں۔
٭….شہد اور لیموں کے رس کا آمیزہ بناکر چہرے پر لگائیں۔بیس منٹ لگارہنے دیں اور پھر نیم گرام پانی سے چہرہ دھولیں۔
٭….شہد میں گلاب کا عرق اور ہلدی ملاکر چہرے پر لگانا بھی جھریوں کی کمی کا باعث ہوتا ہے۔
٭….ہفتے میں ایک بار پپیتے کا ملیدہ لیموں کے رس کے ہمراہ چہرے پر لگانا بھی جھریوں کے خاتمے کا باعث بنتا ہے۔