All posts by Daily Khabrain

معدنی غذائی اجزائ

ڈاکٹر نوشین عمران
جسم کو مطلوب تمام اجزا غذا کے ذریعے ہی حاصل ہوتے ہیں۔ روزمرہ لی جانے والی خوراک میں جہاں پروٹین، کاربوہائیڈریٹ، چکنائی وٹامن پائے جاتے ہیں وہیں ان غذاﺅں میں کئی معدنی اجزا بھی شامل ہوتے ہیں جنہیں مائکرو نیوٹرنٹ کہا جاتا ہے۔ اگرچہ جسم کو ان غذائی اجزا کی بہت معمولی مقدار میں ضرورت ہوتی ہے لیکن ان کا ہونا بہرحال لازمی ہے۔ ان کی کمی سے جسم کے کئی ہارمون اور اعضاءاپنا کام مکمل طریقے سے نہیں کر پاتے۔ مثلاً فولاد یا آئرن معدنی اجزا میں سے ایک ہے جس کی کمی سے ہیموگلوبن کم ہو جاتا ہے۔ جس سے جسم میں آکسیجن کی کمی ہو جاتی ہے۔ خلیوں کو آکسیجن نہ ملے تو جسم تھکا تھکا اور سانس لینا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ کیلشیم کی کمی ہو جائے تو ہڈیوں کا بھربھرا پن اور کمزوری آسٹیوپروسز ہو جاتا ہے۔
سورج کی گرمی یا تپش سے وٹامن ضائع ہو سکتے ہیں لیکن نرلز یا معدنی اجزا ضائع نہیں ہوتے۔ آج کل کھانے کی اشیاءمیں بعض معدنی اجزا شامل کر دیئے جاتے ہیں تا کہ ان کی روزانہ غذائی ضرورت پوری ہو سکے۔ جیسا کہ نمک میں آیوڈین شامل کیا جاتا ہے۔ کورن فلیک میں فولیٹ، زنک، آئرن شامل کیا جاتتا ہے۔ چند ضروری معدنی غذائی اجزا جو جسم کے لئے ضروری ہے اور ان کی کمی جسم میں کیا اثر مرتب کرتی ہے۔
پوٹاشیم۔ تھکن، ٹانگوں میں درد، کمزوری، قبض، کمزور اور آہستہ دھڑکن۔ بہترین غذائی ذرائع کیلا، کھجور، شکر قندی، ٹماٹر۔
سوڈیم۔ سردرد، سر چکرانا، ذہنی الجھن۔ بہترین غذائی ذرائع نمک، ساک۔
کلورین۔ سانس لینے میں مشکل، لمبے لمبے سانس۔ بہترین غذائی ذرائع نمک۔
کیلشیم۔ پٹھوں میں درد، ہڈیوں میں درد، سوئیاں چبھنا، سن ہو جانا، سرخ نشان، بہترین غذائی ذرائع دودھ، دودھ کی بنی اشیاءسبز پتوں والی سبزی، دار چینی، کھانے والے بیج۔
فاسفورس۔ نظر کا دھندلانا، دو دو نظر آنا، نگلنے میں دشواری، دماغی کمزوری، جسم درد، بہترین غذائی ذرائع گوشت، جو، چاول، دودھ۔
میگنیشیم۔ پٹھے اکڑ جانا، رعشہ، پٹھوں کی کمزوری، گرفت کی کمزوری بھوک کی کمی،نیند کی کمی، یادداشت کی خرابی، دل کی تیز دھڑکن، قے متلی، ہذیان۔ بہترین غذائی ذرائع ساگ پالک، مونگ پھلی، خشک میوہ، مگر ناشپاتی۔
آئرن۔ ہیموگلوبن اور خون کی کمی، بالوں کا گرنا، پیلی رنگت، ناخنوں میں گڑھے، تھکان، لمبے گہرے سانس۔ بہترین غذائی ذرائع گوشت، پھلیاں، سیب، امرود، ساگ پالک، چقندر۔
زنک۔ ایکنی، دانے، چھالے، خشک جلد، خارچ، بال گرنا، منہ ہونٹ پر چھالے زخم، رات کو دیکھنے میں دشواری، دست یا بار بار پاخانے لگنا، بھوک کی کمی، نفسیاتی مسائل۔ بہترین غذائی ذرائع سرخ گوشت، سرخ لوبیا، تربوز، خربوزہ، کدو بیج، ساگ پالک۔
آڈیو ڈین۔ گلہڑ تھائراکسن ہارمون کی کمی۔ غذائی ذرائع آلو، دہی، مچھلی، انڈہ، اخروٹ۔
مینگانیز۔ ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول کی زیادتی، سماعت کی خربی، یادداشت کی کمزوری، زخم ٹھیک نہ ہونا، مدافعت کی کمی، ہڈیوں کی کمزوری، فریکچر، غدائی اجزا، سبز سبزیاں، سمندری مچھلی، رس بھری، انناس، انگور، جو، لہسن، مٹر، پھلیاں، گاجر، انجیر، کھیرا، کیلا، ہلدی، لونگ، بادام۔
٭٭٭

دوسروں کو کافر کہنا شر انگیزی یا درست ، سعودی سپریم کونسل کا فیصلہ آ گیا

ریاض (خصوصی رپورٹ) سعودی عرب کی سپریم علما کونسل نے کہا ہے کہ دوسروں کو کافر قرار دینا ایک انتہائی خطرناک مسئلہ ہے جس کا تعلق براہِ راست اللہ تعالیٰ کے ساتھ ہے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی سپریم علما کونسل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دوسروں کو کافر کہنا شرانگیزی کے مترادف ہے ایسا فعل سب سے زیادہ خطرناک ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تکفیری عناصر اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات سے اپنی نسبت جوڑ کر مرضی کے حلال اور حرام کے فیصلے صادر کرتے ہیں جس کے نتیجے میں دوسروں کے جان، مال، حق وراثت اور نکاح تک خطرے میں پڑ جاتے ہیں۔سعودی سپریم علما کونسل کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بعض ممالک میں جاری بے گناہوں کا قتل عام اور املاک کو بم دھماکوں سے تباہ کرنا صریحاً سنگین جرم ہے جو گمراہ اور تکفیری فرقوں کی کارستانی ہے۔

تباہ شدہ بھارتی چوکیوں کی فوٹیج نے اچانک کھلبلی مچا دی

اسلام آباد (آن لائن) بھارت کے کنٹرول لائن پرسرجیکل سٹرائیک کے دعوﺅں کا پول کھل گیا ، تباہ شدہ بھارتی چوکیوں کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کو ایک ویڈیو فوٹیج ملی ہے جس میں بھارت کی تباہ شدہ چیک پوسٹوں کو دیکھا جاسکتا ہے ۔ویڈیو چلنے کے بعد تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ ویڈیو نے بھارت کی طرف سے کیے گئے سرجیکل دعوے کا پول کھول دیا ہے،تباہ شدہ چوکیوں سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ بھارتی فوجی اپنی چیک پوسٹیں ی چھوڑ کر بھاگ نکلے ہوں گے یا پھر مارے گئے ہوں گے جبکہ وہ اپنی ناکامی چھپانے اور اڑی حملے کے بعد بھارتی عوام کے اندر پائی جانیوالی ناراضگی کو دور کر نے کے لئے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ رچا رہا جبکہ نجی ٹی وی پر چلنے والی فوٹیج نے بھارت کے اس ڈرامے کا پردہ چاک کردیا ہے۔

صحت کے معاملے میں خواتین کی 10 غلطیاں

کراچی(خصوصی رپورٹ) اچھی صحت اور خوبصورت نظر آنے کے لئے خواتین دنیا بھر کے جتن کرتی ہیں لیکن اکثر کو شکایت رہتی ہے کہ انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ اس کی وجہ درج ذیل 10غلطیاں ہیں۔1۔ کم پانی پینے سے جلدی تھکن، چڑچڑا پن اور قبض جیسے مسائل کا سامنا بھی ہوسکتا ہے ۔2۔ کھانا چھوڑنے یا ڈائیٹنگ سے صحت کو فائدے کے بجائے نقصان ہی پہنچتا ہے ۔ 3۔ متوازن غذا نہ ہونے کی وجہ سے بھی خواتین اکثر صحت کے مسائل کی شکایت کرتی ہیں ۔4۔ ناکافی پروٹین:بیشتر خواتین اس کا خیال نہیں رکھتیں اور ضرورت سے کم مقدار میں پروٹین استعمال کرتی ہیں حالانکہ پروٹین سے جسم چست رہتا ہے بلکہ خون میں شوگر لیول بھی کنٹرول رہتاہے ۔5۔ کاربوہائیڈریٹس کی نامناسب مقدارسے چڑچڑے پن، تھکن، متلی، قبض، دردِ سر اور ضرورت سے زیادہ کھانے جیسے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔6۔ چکنائی سے مکمل پرہیز:یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ چکنائی بھی ہمارے جسم کی اہم ضروریات میں شامل ہے ۔ اس لیے روزمرہ غذا میں چکنائی کی مقدار کم ضرور رکھیں لیکن اسے بالکل ختم نہ کریں۔7۔ بے وقت کھانا:بے وقت کھائی جانیوالی غذا فائدے کے بجائے نقصان کا باعث بنتی ہے ۔ 8۔ حد سے زیادہ ورزش،یہ بھی نقصان دہ ہے خواتین کو سمارٹ اور چاق و چوبند رکھنے کے لیے پورے دن میں زیادہ سے زیادہ 60 منٹ تک کی ورزش کرنی چاہیے ۔9۔ ورزش سے گریز:ورزش نہ کرکے خواتین اعصابی تنا، ڈپریشن، ہائی بلڈ پریشر، ناقص ہاضمے ، موٹاپے اور درجنوں اقسام کے سنگین امراض کو دعوت دے رہی ہوتی ہیں۔10۔ نیند کی کمی۔ نیند کی کمی خواتین کو متعدد امراض میں مبتلا کرسکتی ہے ۔

ایسا جواب دینگے کہ دشمن کی نسلیں یاد رکھیں گی۔۔۔دبنگ اعلان

راولاکوٹ، مظفرآباد، اسلام آباد،ایبٹ آباد راولپنڈی، نئی دہلی (نمائندگان‘ٍُبیورورپورٹ‘ ایجنسیاں) جنگی جنون میں پاگل بھارتی فورسز نے ایک بار پھر کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزادکشمیر کے پونچھ اور بٹل سمیت مختلف سیکٹرز میں بلا اشتعال گولہ باری کر دی۔ کنٹرول لائن کے اس پار شہری آبادی پر مارٹر گولے بھی فائر کئے گئے، گولہ باری کے نتیجے میں دو فوجی جوانوں سمیت تین افراد شہید ہو گئے تاہم وطن کے محافظوں نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کرا دیں۔ دشمن کی 3 چوکیاں تباہ، متعدد ہندو فوجی مارے گئے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ملکی سالمیت اور خود مختاری کو نقصان پہنچانے کے شیطانی منصوبوں کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ جمعرات کو وزیر اعظم نوازشریف نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے شہید فوجی جوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہماری مسلح افواج سرحدوں کی حفاظت کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، وطن کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔ ملکی سالمیت اور خود مختاری کو نقصان پہنچانے کے شیطانی منصوبوں کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری پرامن ہمسائیگی کے ویژن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ ملکی خودمختاری کے خلاف کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دینا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پرامن ہمسائیگی کی پالیسی کا غلط مطلب نہ لیا جائے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی دنیا کی سب سے سخت جان فوج ہے، بنیادی وجہ ہمارے افسروں اور جوانوں کی جسمانی فٹنس ، پروفیشنل ازم اور چیلنجوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے کا جذبہ ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے جمعرات کو ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور چوتھی چیف آف آرمی سٹاف ینگ سولجرز انٹر سنٹرل پیسز (جسمانی پھرتی وجنگی استعداد سسٹم) چمپئن شپ کے فائنل مقابلے دیکھے۔ آرمی چیف نے کامیاب ہونیوالوں میں انعامات تقسیم کئے مجموعی طور پر بائیس رجمنٹس سنٹرز کے 406 شرکاءان مقابلوں میں شریک ہوئے ، سپاہی شیراز خان نے 1214 پش اپس 30 منٹ کے اندر لگا کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سپاہی جمشید خان 68 چن اپس کےساتھ اپنی کیٹگری میں سرفہرست رہے۔ سیپر کمل حسین 2134 سٹ اپس کےساتھ اس کیٹگری میں اول رہے۔ سپاہی محمد آصف کو 2474 نمبروں کےساتھ فٹ آف دا فٹسٹ قرار دیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے مقابلہ کے شرکاءاور تربیت کاروں کو جسمانی فٹنس اور پروفیشنل ازم کے انتہائی اعلی معیار حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ، جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان آرمی دنیا کی سب سے سخت جان فوج ہے جس کی بنیادی وجہ ہمارے افسروں اور جوانوں کی جسمانی فٹنس ، پروفیشنل ازم اور چیلنجوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے کا جذبہ ہے۔ بھارتی فوج نے آزاد کشمیر میں سرجیکل سٹرائیک کر کے بڑے نقصان اور مشتبہ حملہ آوروں کے لانچ پیڈز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جسے پاکستان نے مسترد کر تے ہوئے کنٹرول لائن پر فائرنگ کی تصدیق ہے،کنٹرول لائن فائرنگ سے پاکستان کے 2فوجی جوان شہید اور 9زخمی ہوئے ہیں ،وزیر اعظم نواز شریف نے بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ بھارت جس قسم کی جاحیت کرے گا اسے ویسا ہی جواب ملے گا،وزیر اعظم نے شہید ہونے والے فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر لیپا،بھمبر اور کیل سیکٹر سمیت6مقامات پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے2جوان شہید اور 9زخمی ہو گئے ۔پاک فوج نے بھارت کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کی توپیں خاموش کروا دیں ۔پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجودہ نے اپنے ابتدائی بیان میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور اس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوانوں کی شہادت کی تصدیق کی ۔تاہم بعد میں نئی دہلی میں بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے بھارتی وزارت خارجہ کے حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کو سرجیکل سٹرائیک قرار دینے کی ناکام کو شش کی ۔ جنرل رنبیر سنگھ نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب آزاد کشمیر میں کنٹرول لائن کے قریب سرجیکل سٹرائیکس کی اور صبح سویرے پاکستان کے ڈی جی ایم او کو ان سٹرائیکس سے آگاہ کیا ہے ۔ یہ سرجیکل سٹرائیکس حملہ آوروں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی ہیں اور جس میں حملہ آوروں کے لانچ پیڈز کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ سرجیکل سٹرائیکس میں بڑا نقصان پہچایا گیا ہے کارورائی میں جی پی ایس سسٹم قبضے میں لئے گئے ہیں ۔ مزید سرجیکل سٹرائیکس کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ انہوںنے کہا کہ اوڑی میں بھارتی فوج کے بٹالین ہیڈ کوارٹرپر حملے کے بعد ہم نے پاکستان کے ساتھ اعلی ترین سفارتی اور عسکری سطح پر رابطے کئے اوڑی اور پونچھ واقعہ کے فنگر پرنٹس مانگنے پر دے سکتے ہیں ۔ پاکستان کو اوڑی پونچھ واقعہ کے شواہد کیلئے کونسلر رسائی دینے کا کہا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے بتایا کہ سرجیکل آپریشن کنٹرول لائن پر نصف رات شروع ہوا اور صبح تک چلا ہے۔انھوں نے کہا کہ کنٹرول لائن کے اس جانب دہشت گرد جموں و کشمیر اور ملک کے دوسرے شہروں میں تخریب کاری کی غرض سے دراندازی کے لیے جمع ہوئے تھے جنھیں ختم کر دیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے کہا کہ اس کارروائی میں متعدد دہشت گرد اور ان کے سہولت کار مارے گئے ہیں۔ تاہم انھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ سرجیکل سٹرائیکس کن علاقوں میں کی گئیں۔اس نیوز کانفرنس سے قبل انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے سلامتی سے متعلق کابینہ کے ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت بھی کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان سرجیکل سٹرائیکس میں پاکستان کے چھ کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا اور بھارتی فوج کے سپیشل کمانڈرز نے سرحد سے تین کلومیٹر اندر گھس کر کارروائی کی ہے ۔ تاہم پاک فوج نے بھارت کو یہ دعویٰ مسترد کر دیا ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا یہ دعوی بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے ۔ بھارت کی جانب سے کسی علاقے میں سرجیکل سٹرائیکس نہیں کی گئی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے اور میڈیا ہائپ کیلئے اسے سرجیکل سٹرائیکس کا نام دیا گیا ہے ۔ ایسا کرنا سچائی کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے مترادف ہے پاک فوج نے بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا ہے کوئی بھی سرجیکل سٹرائیکس کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ بھارت کے ڈی جی ایم او کی طرف سے مشتبہ حملہ آوروں کے لانچ پیڈ کا ذکر جھوٹ پر مبنی ہے ۔پاکستانی سرزمین پرسرجیکل اسٹرائیک کی گئی تو اسی انداز میں سخت جواب دیا جائےگا۔ ان کا کہنا ہے کہ انڈین فوج نے لائن آف کنٹرول پر کیل، بھمبر اور لیپا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ ضرور کی ہے، دو پاکستانی فوجیوں کی شہادت بھی فائرنگ کے تبادلے میں ہوئی۔ سرحد پار فائرنگ کو سرجیکل سٹرائیکس کا رنگ دینا حقیقت کو مسخ کرنے کے برابر ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشت گردوں کے اڈوں پر سرجیکل حملوں کا تصور انڈیا کی جانب سے جان بوجھ کر تشکیل دیا گیا ایک ایسا فریبِ نظر ہے جس کا مقصد غلط تاثر دینا ہے۔فوج کے بیان کے مطابق ایل او سی پر فائرنگ بدھ کی شب رات ڈھائی بجے شروع ہوئی اور صبح آٹھ بجے تک جاری رہی اور اس سے پاکستان کے دو فوجی ہلاک ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے بھمبر کے اور لیپا سمیت متعدد سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی اور کنٹرول لائن کے تقریباًتمام سیکٹرز میں جنگ بندی کو ختم کردیا گیا ہے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ 2004میں ہوا پاکستان کی اس کی مکمل پاسداری کررہا ہے ۔ادھر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھی بھارت کے پاکستان کے اندر سرجیکل سٹرائیکس کا دعوی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر چھوٹے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔ بھارت نے پاکستان کے خلاف سرجیکل آپریشن کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب سے سرجیکل آپریشن کیا گیا جس میں دہشت گردوں اور ان کو پناہ دینے والوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے تاہم پاک فوج نے بھارتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر کوئی سرجیکل آپریشن نہیں ہوا بھارت کی جانب سے جھوٹا بیان جاری کیا گیا ہے،بھارت نے کراس فائرنگ کو سرجیکل آپریشن کا نام دیا ہے اگر سرجیکل آپریشن کیا گیا تو بھارت کو اسی انداز میں جواب دیں گے ۔بھارت وزارت دفاع نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب سے اپنے قوم کے دفاع کے لئے سرجیکل حملہ کیا ہے جس سے دہشت گردوں اور ان کو پناہ دینے والوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے،بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن (ڈی جی ایم او)لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے کہا ہے کہوہ اس طرح کے مزید ایسے حملوں کا ارادہ نہیں رکھتے اس حوالے سے پاکستان کو بتادیا گیا ہے ۔ڈی جی ایم او کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے پار دہشت گردوں کے لانچنگ پیڈ تھے جہاں سے وہ کشمیر میں حملوں کے لئے جانے کا انتظار کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس آپریشن کے دوران کچھ اشیاءبھی برآمد کی ہیں جن میں جی پی ایس بھی شامل ہیں جن پر پاکستانی لکھا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کے تربیتی کیمپ تھے جہاں پر ان کو تربیت دی جارہی تھی ،بھارتی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اڑی حملے میں مارے جانے والے دہشت گردوں کے نمونے اسلام آباد سے شیئر کئے جائیں گے ہم اس سلسلے میں مکمل طور پر تیار ہیں امید ہے پاکستان ہم سے مکمل تعاون کرے گا جبکہ گرفتار افراد تک پاکستان قونصلر رسائی دینے کے لئے بھی تیار ہیں یہ پریس کانفرنس وزارت خارجہ اور دفاع نے مشترکہ طور پر منعقد کی گئی تاہم بھارتی عہدیدار صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے بغیر پریس کانفرنس سے اٹھ کر چلے گئے ۔ پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا بیان جاری کیا گیا ہے جس میں 2 فوجی جوانوں کے شہید ہونے کی تصدیق کی گئی ہے اور لائن آف کنٹرول پر شدید فائرنگ کے تبادلے کا بھی کہا گیا ہے ۔آئی ایس پی آر نے جاری بیان میں کہا ہے کہ فائرنگ کا یہ تبادلہ گزشتہ شب 2:30 منٹ پر شروع ہوا جو تاحال جاری ہے ،پاکستانی فوجی بھارت کی اس بلا اشتعال فائرنگ کا بھر پور جواب دے رہے ہیں ۔اس سے قبل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا جس میں سکیورٹی صورت حال اور لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اس اجلاس میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ،وزیر خارجہ سشما سوراج ،وزیر خزانہ ارون جیٹلی ،وزیر دفاع منوہر پاریکر،قومی سلامتی کے مشیر اجیت دیور اور سیکرٹری خارجہ ایس جیش شینکر نے شرکت کی ۔اجلاس میں لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی اور پاکستان کو انتہائی پسندیدہ کا درجہ واپس لینے کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ اجلاس میں اوڑی حملے کے بعد لائن آف کنٹرول سے متعلقہ امور بھی زیر بحث آئے جبکہ اجلاس میں فضائی راستے بند کرنے کے آپشن پر بھی غور کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کو انتہائی پسندیدہ ملک کی حیثیت پر نظر ثانی کا اجلاس آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دیا گیا ہے جبکہ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ بھارت پاکستان کےساتھ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کا معاہدہ بھی جلد ختم کرنے کا اعلان کر دے گا۔ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوی کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل او سی پر کوئی سرجیکل سٹرائیک نہیں ہوئی،بھارتی دعوی بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے ، بھارتی فوج نے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ”آئی ایس پی آر“ نے سرجیکل اسٹرائیک کے بھارتی دعوو¿ں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں کی گئی بلکہ بھارتی فوج نے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کا بلااشتعال فائرنگ کوسرجیکل اسٹرائیک قراردینا سچائی کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا ہے، بھارت کی جانب سے مشتبہ حملہ آوروں کے لانچ پیڈ کا ذکر بھی جھوٹ پر مبنی ہے۔ بھارت نے میڈیا ہائپ کیلئے کراس بارڈر فائرنگ کو سرجیکل اسٹرائیک کا نام دیا ۔پاکستانی سرزمین پرسرجیکل اسٹرائیک کی گئی تو سخت جواب دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے جب کہ بھارت کے ڈی جی ایم او نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیک کی تھی۔ بھارت کا پاکستان کے اندر سرجیکل سٹرائیک کرنے کا دعویٰ اس کی اپنی معاشی منڈی کو لے ڈوبا،ممبئی اسٹاک مارکیٹ رنبیر سنگھ کی پریس کانفرنس کے بعد 50پلس سے450پوائنٹ منفی میں چلی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کو بھارت کی جانب سے پاکستان کے کارروائی کے دعوے سے پاکستان کو تو کچھ نہیں ہوا تاہم بھارت کی اپنی اسٹاک مارکیٹ کا کباڑہ نکل گیا جس میںفوری طور پر 500پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔ بھارت کے ڈی جی او کے پریس کانفرنس سے پہلے ممبئی اسٹاک ایکس چینج50 پوئنٹس مثبت کے ساتھ اوپر جا رہی تھی جو فوری طور 450پوئنٹ منفی میں چلی گئی۔اسی طرح سینکس کے حصص میں بھی500پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ آئی سی آئی سی بینک، اڈانی پورٹس، ایگزس بینک، سن فارما اور گیل کے پوائنٹس میں 17فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی۔نفٹائی50کے حصص8ہزار700سے بھی نیچے چلے گئے۔

دانش تیمور اور عائزہ خان کی بیٹی ماڈل بن گئی

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکاردانش تیموراورعائزہ خان نے اپنی بیٹی کو بھی ماڈل بنادیا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں فنکاروں نے کچھ عرصہ قبل ملک کی نامور ڈیزائنر ماریہ بی کی نئی کولیکشن کے لئے ماڈلنگ کی جس میں ان کی کمسن بیٹی حورین بھی شامل تھیں۔ والدین کے ساتھ حورین کو بھی بطور ماڈل متعارف کرایا گیا جنہوں نے بچوں کے ڈریسز کے لئے ماڈلنگ کی۔ اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ حورین کو کئی کمرشلز کی آفرز بھی ہوچکی ہیں اور بہت جلد وہ اپنے والدین کے ہمراہ ایک بین الاقوامی پراڈکٹ کے کمرشل میں بھی نظر آئیں گی۔

”ایم ایس دھونی “ پر پابندی عائد

نئی دہلی(شوبزڈیسک) پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان میں بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم ایم ایس دھونی دی انٹولڈ اسٹوری کو نمائش کیلئے پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اب پاک بھارت حالات کے پیشِ نظر کمپنی نے انکار کردیا ہے۔کہا جارہا ہے کہ پاکستان کا کوئی بھی ڈسٹربوٹر اس فلم کو ریلیز کرنے کے لئے تیار نہیں، جس کی باعث فلم کو اب تک کوئی ڈسٹریبیوٹر نہیں مل سکا ہے۔پاکستانی ڈسٹری بیوٹرز نے کشیدگی، فنکاروں کو بھارت چھوڑنے کی اور کام نہ دیئے کی دھمکیوں کے بعد پاکستانی ڈسٹری بیوٹرز نے بھارتی کرکٹر کی زندگی پر بننے والی فلم ’ایم ایس دھونی‘ ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ میں تمام بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کیلئے درخواست دائر کی ہوئی ہے۔یاد رہے کہ دھونی کی زندگی پر مبنی فلم ایم ایس دھونی دی انٹولڈ اسٹوری 30 ستمبر کو ریلیز ہورہی ہے، فلم میں اداکار سشانت سنگھ راجپوت دھونی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

کرینہ کپور اپنے منہ میاں مٹھو بن گئیں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ میں بیبو کی عرفیت سے معروف اداکارہ کرینہ کپور نے خود کو سیلفی کوئین قراردے دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورکا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ انہیں اپنی سیلفیز لینا بہت پسند ہے، انہوں نے خود کو ایک سیلفی کوئین قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ ہر5 سے 10 منٹ کے بعد اپنی بے تحاشا تصویریں لیتی رہتی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے لیے کچھ خاص نہیں سوچا تھا لیکن وہ ہمیشہ اپنے دل کی سنتی تھیں تاہم وہ بچپن سے ہی ایک بڑی اداکارہ بننا چاہتی تھیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ مداحوں کی جانب سے ان کی جوتعریف کی جاتی ہے وہ جھوٹی نہیں ہوتی جب کہ وہ ایسی اداکارہ ہیں جو کہ جھوٹی تعریف کی مستحق بھی نہیں ہیں۔

سلینا گومز اورملی سائرس 10 خطرناک شخصیات میں شامل

نیویارک (شوبز ڈیسک)دنیا بھر میں مقبول ترین گلوکارائیں سلینا گومز اور ملی سائرس چاہے کتنی ہی خوبصورت یا باصلاحیت کیوں نہ ہوں لیکن وہ آپ کے لیے خطرناک بھی ثابت ہوسکتی ہیں۔جی ہاں چند معروف شخصیات کے بارے میں گوگل پر سرچ کرنا آپ کے لیے خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے اور خطرناک وائرس آپ کے اسمارٹ فون یا کمپیوٹر میں داخل ہوسکتے ہیں۔انٹیل سیکیورٹی نے آن لائن سرچنگ کے حوالے سے 10 خطرناک ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی ہے جن میں ایمی سکویومر کو انٹرنیٹ کے لیے سب سے خطرناک سلیبرٹی قرار دیا گیا ہے۔اس فہرست میں خواتین اور مردوں کو مساوی حیثیت حاصل ہے۔ یعنی دونوں کی تعداد 5،5 ہے۔اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر گلوکارہ کیشا ہیں جبکہ سلینا گومز 9 ویں نمبر پر موجود ہیں۔کامیڈین، اداکار اور ہوسٹ ڈینیئل ٹوش 8 ویں، کرس ہارڈوک 7 ویں جبکہ گلوکارہ ملی سائرس چھٹی خطرناک ترین سلیبرٹی ہیں۔اسی طرح گلوکارہ ریحانہ کو سرچ کرنا بھی آپ کو بھاری پڑسکتا ہے کیونکہ وہ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ان کے بعد چوتھے نمبر پر ول اسمتھ کے پرستاروں کو انتباہ کیا گیا ہے، جن کے بارے میں سرچ کرنے کے دوران خطرناک وائرس آپ کے اسمارٹ فون یا کمپیوٹر میں جگہ بنا سکتے ہیں۔تیسرے پر کارسن ڈیلے کھڑے ہیں جبکہ گلوکار جسٹن بیبر دوسرے نمبر پر ہیں اور حقیقی زندگی میں جتنے بھی اچھے ہوں مگر آن لائن ورلڈ میں ان کے بارے میں سرچ کرنا تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔

سوناکشی سوشل میڈیا پر نئے نام سے جانی جانے لگیں

ممبئی(شوبز ڈیسک )بالی وڈ کی دبنگ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ ’فورس ٹو ‘ میں جان ابراہم کے ہم پلہ انتہائی مضبوط کردار ادا کررہی ہیں، جان انہیں ایک مخصوص نام سے کیوں پکارتے ہیں اس کی وجہ بھی بتادی۔خود کو سوشل میڈیا پر’ شوٹ گن جونیئر‘ کے نام سے پہچانے جانے کی خواہش مند سوناکشی آنے والے دنوں میں جان ابراہم کے ہمراہ بالی وڈ فلم ’فورس ٹو ‘ جلوہ گر ہوں گی۔ ان کے مطابق یہ فلم دو ’ہیروز‘ کی فلم ہے اوروہ اور جان ابراہم یکساں ایکشن میں نظرآئیں گے۔وہ زمانہ اب ختم ہورہا ہے جب سوناکشی سنہا کو ان کے وزن یا کپڑوں کی وجہ سے خبروں میں جگہ ملتی تھی۔ اکیرا کے بعد ان کی ایک اور ایکشن فلم فورس ٹو اب لائن میں موجود ہے جس کے سبب ان کی اداکارانہ صلاحیتوں اور سب سے بڑھ کر ایکشن سے متعلق صلاحیتوں پر بات کی جارہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ مجھے ایکشن پر مبنی کردار ہی پسند ہیں کیوں کہ ان میں ’میری اصل ‘ صلاحیتیں نظر آتی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ وہ کوئی روتی دھوتی لڑکی نہیں بلکہ ایک ایتھلیٹ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کیا ہوا وہ لڑکی ہے ، اگر ’اکیرا‘ سے ثابت نہیں ہو اکہ لڑکیا ں بھی ایکشن سین کرسکتی ہیں تو فورس ٹو سے لوگوں کی غلط فہمی دور ہوجائے گی۔فورس ٹو کی ہدایت کاری کے فرائض ابھینے دیو انجام دے رہے ہیں اور اس فلم میں سوناکشی جان ابراہم کےہم پلہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کا کردار ادا کرتی نظر آرہی ہیں۔جان ابراہم سے پہلی ملاقات کے تاثر کے حوالے سے پوچھے گئےسوال کے جواب میں سوناکشی کا کہنا تھا کہ ”ابراہام سے پہلی ملاقات انتہائی زبردست تھی ‘ ان کا حسِ مزاح بہت عمدہ ہے۔ میں نے ایک غلطی کی کہ ان کے سامنے سے چاکلیٹ بار اٹھالی‘ آج تک وہ مجھے اسی نام سے پکارتے ہیں‘۔