Author: Daily Khabrain

ویب ڈیسک : پاکستان ہاکی کے سابق کھلاڑی اور پی ٹی وی ہاکی ٹیم کے کوچ توصیف احمد انتقال کر گئے ہیں۔ توصیف احمد نے 1990میں پی ٹی وی ہاکی ٹیم کو جوائن کیا تھا اور توصیف احمد سنٹر ہاف کی پوزیشن پر کھیلتے تھے۔ ہاکی کوچ پی ٹی وی میں ایڈمن اسسٹنٹ کے طور پر بھی کام کر رہے تھے۔ توصیف احمد کو آج صبح اپینڈیکس کی تکلیف محسوس ہوئی جبکہ کورونا وائرس کے باعث اسپتال میں جگہ نہ ہونے کے باعث ان کا علاج  بہتر انداز میں نہ ہو سکا۔

Read More

ویب ڈیسک:چھ کروڑ افراد صرف ایک اعشاریہ دو ڈالرز یومیہ پر گزارا کرنے پر مجبور ہو جائیں گے، صدر ڈیوڈ میلپاس نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 07 جون2020ء) عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپاس نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا عالمی معیشت کے لیے ’تباہ کن‘ ثابت ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انھوں نے خبردار کیا کہ اربوں افراد اس عالمی وبا کے نتیجے میں اپنے روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس وبا کے معاشی اثرات ایک دہائی تک رہیں گے۔ گذشتہ ماہ میلپاس کی جانب سے خبردار کیا…

Read More

ایب ڈیسک : وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی وفاقی حکومت پر تنقید “ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا” کی اعلیٰ و ارفع مثال ہے ہے۔ بلاول زرداری کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری ایک دفعہ پھر اپنے خود ساختہ قرنطینہ سے واجبی بیان بازی کرنے نکلے ہیں، بلاول زرداری کی وفاقی حکومت پر تنقید “ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا” کی اعلیٰ و ارفع مثال ہے، دس سال تک عوام بلاول زرداری کے منہ سے اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک): آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق اوگرا نے جون کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں نمایاں کمی کر دی ہے، سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 1.38 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جب کہ سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 1.48 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کم کی گئی۔ سوئی ناردرن کے نظام پر آر ایل این جی کی قیمت 6.13 ڈالر فی ایم ایم…

Read More

ویب ڈیسک : تمغہ  امتیاز حاصل کرنے والی پاکستان کی مقبول اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ بالی وڈ فلم انڈسٹری اپنے کام سے پاک بھارت تعلقات کو بہتر کر سکتی ہے۔  مہوش حیات نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انھوں نے اپنی آنے والی بائیوپک فلم اور  مخلتف موضوعات پر بات چیت کی۔ ینظیر بھٹو کی سوانح حیات پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کے حوالے سے مہوش حیات نے کہا کہ ’میں ابھی اِس فلم کے بارے میں زیادہ تفصیل سے بات نہیں کرنا چاہتی کیونکہ یہ فلم ابھی ابتدائی مراحل…

Read More

سیالکوٹ: پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر سیالکوٹ کی تحصیل میں کرونا سے انتقال کرنے جانے والے نوجوان کے اہل خانہ میت اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں واقع گاؤں بکھڑے والی سے تعلق رکھنے والے ارسلان نامی نوجوان کو کرونا کی علامات ظاہر ہوئیں۔ اہل خانہ کے مطابق وہ ارسلان کو اسپتال لے کر پہنچے مگر ڈاکٹرز نے علاج کرنے سے انکار کیا جس کے بعد وہ مریض کو لے کر گھر آگئے۔ بعد ازاں مشتبہ نوجوان گھر میں جاں بحق ہوگیا۔ اہل خانہ کو نوجوان…

Read More

سوشل میڈیا ایپس کی جانب سے حالیہ دنوں میں امریکی صدر کے خلاف ایک جنگ کا آغاز ہوا ہے ، ٹوئٹر کے بعد اسنیپ چیٹ  نے بھی امریکی صدر کے بیان کے خلاف فیصلہ کیا ہے ۔ غیر ملکی  خبررساں ادارے کے مطابق اسنیپ چیٹ کے سی ای او ایون اسپیگل نے ملازمین کے لیے جاری ایک میمو میں کہا کہ ہم اب امریکا میں ایسے اکاؤنٹس کو پروموٹ نہیں کریں گے جو نسل پرستانہ تشدد کے لیے لوگوں کو اکساتے ہوں، چاہے وہ ایسا ہمارے پلیٹ فارم میں نہ بھی کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسنیپ چیٹ کے ڈسکور…

Read More

ایڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے اپنا 150 واں گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا ہے۔انہوں نے یہ ریکارڈ 17.29 سیکنڈ میں ایک لیٹر لائم جوس پی کر بنایا ہے۔ ڈیوڈ رش سٹیم(STEM) ایجوکیشن کی تشہیر کے لیے عالمی ریکارڈ بناتے ہیں۔ انہوں نے پچھلے ہفتے ہی ایک لیٹر لیمن جوس پی کر 149واں ریکارڈ بنایا تھا۔اب انہوں نے میٹھے کے بغیر 17.29 سیکنڈ میں ایک سٹرا کی مدد سے ایک لیٹر لائم جوس پی کر اینڈریو اورٹولف کا 21.81 سیکنڈ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اتفاق سے ڈیوڈ کے 150 ویں ریکارڈ کے موقع پر اُن کی کتاب Breaking Records: 21 Lessons from 21 Record Attempts…

Read More

ویب ڈیسک : پاکستان کے محمد راشد کو مارشل آرٹس میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے کا اعزاز مل گیا ہے۔ پاکستان کے محمد راشد نے 50 عالمی ریکارڈز کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے مارشل آرٹس میں پاکستان کو نمبر ون بنادیا ہے۔  پاکستان اکیڈمی آف مارشل آرٹس کے زیر اہتمام مزید 3 گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیئے گئے جس کے بعد پاکستان سے تعلق رکھنے والے محمد راشد دنیا میں مارشل آرٹس میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ گنیز ریکارڈ میں مزید 3 عالمی ریکارڈزکے ساتھ ان کے اعزازات کی تعداد…

Read More

ویب ڈیسک : فیصل آباد میں پولیس اہکاروں کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں پر الیکٹرک شاک اسٹک کا استعمال کیا گیا۔   رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں ایس او پیز کی خلاف پر پولیس اہلکاروں نے شہریوں کے خلاف الیکٹرک شاک اسٹک کا استعمال کیا۔ پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہریوں کو ماسک استعمال نہ کرنے پر بجلی کے جھٹکے دیے گئے اور سزا کے طور پر دیوار کی طرف مُنہ کر کے کھڑا کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اہل کاروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر…

Read More