Author: Daily Khabrain

اسلام آبا(ویب ڈیسک ) اداکارہ فریال محمودنے اپنی فوری شادی کے حوالے سے پیغام جاری کردیا۔ انہوں نے اپنے جاری ویڈیو پیغام میںکہاکہ دانیال راحیل کے ساتھ شادی کے بعد بے حد خوش ہیں اور ان کی شادی پر تمام لوگوںکے نیک خواہشات کے اظہار پر نہایت مشکور ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کورونا وائرس کے باعث ان کی فیملی بیرون ملک مقیم ہونے کے باعث پاکستان نہیں آسکی لیکن وہ آن لائن ویڈیوکے ذریعے شادی میں شریک رہے ان کے قریبی دوستوں نے ان کی شادی کے نکاح میں شرکت کی اور بہت جلد وہ تصاویر شیئر کریں گی اور اس وباء کے خاتمے کے بعد وہ اور دانیال راحیل شادی کی خوشی میں ایک بڑی تقریب…

Read More

نیویارک: انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی نے اپنے صارفین کے لیے گوگل میپس میں نیا فیچر شامل کردیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے چند ہفتے قبل گوگل میپس پر ٹریفک سے متعلق معلومات مہیا کرنے کا فیچر شامل کیا گیا، جس کا مقصد صارفین کو سڑکوں پر ٹریفک کی روانی سے آگاہ رکھنا تھا۔ گوگل نے  دو روز قبل خاموشی سے گوگل میپس پر ایک اور ایسا فیچر شامل کر دیا جس سے صارفین کو مزید آسانی ہوجائے گی۔ گوگل میپس میں شامل کیے جانے والے اس فیچر کو ’نیو سکوائر انڈیکیٹر‘ کا نام دیا گیا…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اشرافیہ لاک ڈاون چاہتی ہے، مراعات یافتہ طبقے کے پاس بڑے گھر اور زیادہ وسائل موجود ہیں۔ لاک ڈاون کا مطلب معیشت کی تباہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے متعلق عوام کے تاثرات پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا۔ٹویٹر پر عمران خان نے لکھا کہ لاک ڈاون سے غریب آدمی اسی طرح متاثر ہوگا جیسے بھارت میں ہوا۔ کورونا کے پھیلاو کا واحد حل سمارٹ لاک ڈاون ہے۔ سمارٹ لاک ڈاون میں ایس او پیز کے ساتھ اقتصادی…

Read More

لاہور (ویب ڈیسک) نان بائی ایوسی ایشن نے 10 جون سے روٹی 10 اور نان 15 روپے کرنے کا اعلان کردیا۔نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق نان کی نئی قیمت 15 روپے جب کہ روٹی کی قیمت 10 روپے کی ہو گی۔ اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 10 جون سے ہو گا، قیمت بڑھانے کا فیصلہ آٹے اور میدے کی قیمت میں اضافے پر کیاگیا ہے۔نان بائی ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے اور میدے کی پرانی قیمتیں بحال کی جائیں۔یا د رہے کہ نوا…

Read More

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان میوزک انڈسٹری کی نوجوان گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ انہیں آریانا گرانڈے بننے کا کوئی شوق نہیں ہے۔گلوگارہ آئمہ بیگ کے اسٹائل کو لے کر کافی مرتبہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر تنقید کی جا چکی ہے کہ وہ گلوکارہ آریانا گرانڈے کی نقل کرتی ہیں۔آئمہ بیگ کو اکثر ہائی پونی ٹیل اسٹائل بنائے دیکھا گیا ہے جو کہ زیادہ تر معروف گلوکارہ آریانا گرانڈے بناتی دکھائی دیتی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے آئمہ بیگ پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ آریانا گرانڈے کی نقل کرتی ہیں اور ان جیسا بننے…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک روز کے دوران 9 ہزار 887 کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد دنیا میں وائرس سے چھٹے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک اٹلی سے بھی تجاوز کر گئی۔برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کورونا کیسز کی یہ تعداد لاک ڈاو¿ن میں نرمی کرتے ہوئے شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور عبادت گاہیں کھولنے سے 2 روز پہلے سامنے آئی ہے۔یوں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد ہونے کے بعد بھارت میں وائرس کے مریضوں کی تعداد صرف امریکا، برازیل، روس، برطانیہ اور…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پھنسے پاکستانیوں سے زائد کرائے وصول کیے جانے پروزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا۔ پاکستان کا یکطرفہ کرایہ 1120 درہم ہے جبکہ مسافروں سے دو ہزار درہم سے زائد کرایہ وصول کیاجارہا تھا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں سے زائد کرائے وصول کیےجانے پر نوٹس لیتے ہوئے وزیرہوابازی غلام سرور خان کو کرایوں کو کنٹرول کرنے کی ہدایات جاری کردی۔

Read More

کوئٹہ: (ویب ڈیسک)اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ میری انسانی خدمات کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے دورہ کے موقع پر اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ لوگوں کی خدمت کا سفر گزشتہ 3 ماہ سے جاری ہے تاہم میری انسانی خدمات کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، میں غریبوں کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ بلوچستان میں کرکٹ کا ٹیلنٹ بھی موجود ہے، کرکٹ کے حوالے سے بھی بلوچستان کے لیے حاضر ہوں، یہاں سے جو ٹیلنٹ نکلے گا انہیں اپنے ساتھ کراچی لے کر جاو¿ں گا، کرکٹ…

Read More

کراچی(ویب ڈیسک): چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ملک میں زبردستی پھیلایا گیا جس کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے سندھ اسمبلی آڈیٹوریم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس نہ صرف پھیلا گیا بلکہ زبردستی پھیلایا گیا، وزیراعلیٰ سندھ اور کارکنوں نے کورونا وبا کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کئے لیکن وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاو¿ روکنے کی سندھ حکومت کی کوششوں کو سبوتاڑ کیا، جو فیصلے کیے اس کے ذریعے ہماری خودمختاری نہیں رہی، کراچی میں اسپتالوں کے بھرنے کا ذمہ دار کسے ٹہراو¿ں، کسی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 93 ہزار 983 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں سوافراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد ایک ہزار 935 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 734 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 35 ہزار 308، سندھ میں 34 ہزار 889، خیبر پختونخوا میں 12 ہزار 459، بلوچستان میں 5 ہزار 776، گلگت بلتستان میں 897، اسلام آباد میں 4 ہزار 323…

Read More