ویب ڈیسک : ریپبلکن پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں نے دوبارہ صدارت کے امیدوار ڈونلڈٹرمپ کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ مظاہرین سے طاقت کے ذریعے نمٹنے کا طریقہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گلے پڑ گیا ہے۔ سابق صدر جارج بش نے واضح کیا ہے کہ وہ ڈونلڈٹرمپ کو ووٹ نہیں دیں گے، ان کے بھائی اور فلوریڈا کے سابق گورنر جیب بش بھی ٹرمپ کو ووٹ دینے کے حوالے سے مخمصے کا شکار ہوگئے ہیں۔ امریکا کے سابق وزیر خارجہ کولن پاؤل نے صدرٹرمپ کو پکا جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ وہ اس بار ڈیموکریٹ امیدوار…
Author: Daily Khabrain
لاہور (ویب ڈیسک) کورونا کی شکار معروف اداکارہ روبینہ اشرف کی طبیعت بگڑ گئی، جس پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا، سینئر اداکاروں نے روبینہ اشرف کیلئے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ روبینہ اشرف چار روز قبل کورونا وائرس کا شکار ہوئیں۔ جس کی انہوں نے خود تصدیق کی تھی کہ اُن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔مائیکروبلاگنگ کی ویب سایٹ ٹویٹر پر سینئر اداکار ساجد حسن نے اپنے ٹویٹ میں درخواست کی ہے کہ ہماری بہن روبینہ اشرف کیلئے دعا کریں، وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں اوراس وقت ہسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہیں۔ انہوں…
لاہور(ویب ڈیسک)سرکاری ہسپتالوں پر عوام کے عدم اعتماد کے بعد پرائیویٹ ہسپتال مافیا کی چاندی ہو گئی۔ پرائیویٹ ہسپتال کرونا وائرس کے علاج کے نام پر غریب عوام کو لوٹنے لگے۔ایک مریض کو 14دن کیلئے پرائیویٹ ہسپتال میں رکھنے کیلئے 8لاکھ روپے وصول کئے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے علاج کے نام پر پرائیویٹ ہسپتال مافیا سرگرم جو کہ کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کیلئے فی مریض 8لاکھ روپے وصول کر رہا ہے۔ اگر اس حساب سے دیکھا جائے تو 500بیڈز پر مشتمل پرائیویٹ ہسپتال میں کرونا وائرس کے علاج کیلئے آنے والے مریضوں سے…
کراچی کے قدیم علاقے لیاری کھڈہ مارکیٹ میں مخدوش قرار دی گئی کثیر المنزلہ عمارت دوسری بلڈنگ پر گر گئی، ملبے سے ایک شخص کی لاش نکال لی گئی ہےجب کہ درجنوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق لیاری کے گنجان آباد علاقے کھڈہ مارکیٹ میں واقع 6 منزلہ رہائشی عمارت دراڑیں پڑنے کے باعث ایک جانب جھک گئی جس پر مکینوں کو فوری طور پر عمارت سے نکلنے کی ہدایات دی گئیں۔ مکینوں سے خالی کرانے کے دوران عمارت ساتھ والی بلنڈنگ پر گر گئی، دونوں عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس کے…
لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ لیگ میں بھی نسلی تعصب کا انکشاف ہو گیا، ویسٹ انڈیز کے اسٹار آل راؤنڈر ڈیرن سیمی کہتے ہیں کہ کھلاڑی انہیں اور سری لنکن تھیسارا پریرا کو "کالو” کہہ کر پکارتے، اب مطلب پتا چلا جس پر غصہ آ رہا ہے۔ دو بار ورلڈ چیمپئن کیپٹن ڈیرن سیمی کا آئی پی ایل انتظامیہ کو باؤنسر، بھارتی لیگ میں نسلی تعصب کے بارے میں بتا دیا۔ سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کے دوران انہیں اور سری لنکن کرکٹر تھیسارا پریرا کو "کالو” کہہ کر پکارا جاتا تھا۔ ہندی لفظ پر کبھی غور نہ کیا، مطلب…
بڑوں کے مقابلے میں بچوں میں کورونا وائرس کی علامات مختلف ہیں، صورتحال اچھی نہیں، اسکول کھولنے کا فیصلہ مشکلات پیدا کرے گا: پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں 1600 بچے بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، صوبے میں ڑوں کے مقابلے میں بچوں میں کورونا وائرس کی علامات مختلف ہیں، صورتحال اچھی نہیں، اسکول کھولنے کا فیصلہ مشکلات پیدا کرے گا۔ پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے مطابق صوبہ سندھ میں ان لیوا وبا کے باعث صوبے میں تعلیمی ادارے بند ہیں مگر نجی اسکولوں کی تنظیمیں اسکول کھولنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ماہرین کہتے ہیں صورتحال اچھی نہیں، احتیاط کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا…
لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہےعمران صاحب سمارٹ لاک ڈاؤن، اشرفیہ کا لاک ڈاؤن، کرفیو کی بحث سے باہر آئیں۔ عمران صاحب ہر روز 100 لوگ کورونا کے خلاف جنگ میں اپنی جان ہار رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران صاحب آپ اپنی نااہلی ، نالائقی اور چوری کا ملبہ کورونا پہ نہیں ڈال سکتے، آپ کی نااہلی، نالائقی اور چوری سے معیشت تباہ ، عوام بے روزگار اور عوام بے حال ہوئی، اپنی کنفیوژن چھپانے کے لئے لاک ڈاؤن کے بارے میں طبقاتی تفریق ملک کے لئے…
ویب ڈییسک : رحیم یار خان میں موٹروے پر تیز رفتار کار میں آتشزدگی سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان میں موٹروے 5 پر تیز رفتار کار الٹنے کے بعد اس میں آگ لگ گئی جس سے کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ملتان سکھر موٹر وے 5 پر ترنڈہ محمد پناہ انٹر چینج کے قریب پیش آیا جہاں بدنصیب خاندان کی کار تیز رفتاری کے دوران بے قابو ہو کر الٹ گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔ افسوسناک حادثے…
اسلام آباد(ویب ڈیسک): کل سے ملک میں ڈیجیٹل فرنچائز پوسٹ آفسز کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ادارے جدت کے جانب گامزن ہیں، پاکستان پوسٹ کے روایتی نظام میں بھی انقلابی تبدیلی کا آغاز ہونے جا رہا ہے، اس سلسلے میں کل سے ڈیجیٹل فرنچائز پوسٹ آفسز کا پائلٹ پراجیکٹ شروع ہوگا۔ ڈیجیٹل فرنچائز پوسٹ آفسز سے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بہترین سہولتیں ملیں گی، یہ ڈیجیٹل فرنچائز صارفین کو 2 سو سے زائد فنانشل سروسز فراہم کریں گے، بلوں اور اسکول فیسوں کی ادائیگی، اندرون و بیرون ملک رقم کی…
واشنگٹن : کورونا وائرس سے ہونے والے انفیکشن سے بچنے کے لئے امریکی شہریوں کی بڑی تعداد جراثیم کش ادویات سے اپنی غذاؤں کو دھو رہی ہے۔ گزشتہ ماہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ماہرین صحت سے پوچھے گئے ایک سوال کے بعد کہ کیا اس طرح کی مصنوعات کو جراثیم کش ادویات کے اسپرے سے کوویڈ19 کا علاج ہوسکتا ہے یا نہیں؟ اس کے فوراً بعد ہی کیے گئے ایک سروے کے مطابق ایک تہائی سے زیادہ امریکیوں نے کورونا وائرس انفیکشن کی روک تھام کے لئے کلینرز اور جراثیم کُش اشیاء کا غلط استعمال کرنا شروع کردیا۔…