نئی دہلی(ویب ڈیسک): بھارتی خاتون نے الو کی جان بچا کر پرندوں سے دوستی کی نئی مثال قائم کردی، خاتون کچن میں اچانک الو کو دیکھ کر چونک گئی تاہم اس نے فوراً حالات کو بھانپ کر اسے کوّوں سے بچا لیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ الو دن کی روشنی میں بھٹک گیا تھا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کوّوں اور چیلوں سمیت دیگر پرندوں نے بھی الو پر حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بچ بچا کر ایک گھر کے کچن میں گھس گیا جہاں خاتون کھانا پکا رہی تھی۔ خاتون نے فضا میں…
Author: Daily Khabrain
ویب ڈیسک : پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ اور گلوکارہ حدیقہ کیانی کے درمیان موسیقی کے شعبے میں خواتین گلوکاراؤں کو لے کر سوشل میڈیا پر تکرار ہوگئی۔ اس تکرار کا آغاز کچھ یوں ہوا جب اداکارہ اشنا شاہ کی جانب سے حال ہی میں موسیقی کے شعبے میں خواتین گلوکاراؤں سے متعلق ایک ٹوئٹ کی گئی۔ اشنا شاہ نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ‘موسیقی کے شعبے میں صرف آئمہ بیگ اور قرۃ العین بلوچ ہی بہترین خواتین گلوکارائیں ہیں’۔ اداکارہ کی ٹوئٹ پر سوشل میڈیا پر تبصرے کیے گئے کہ وہ ملک کی معروف گلوکاراؤں کو کیسے بھول سکتی…
انشاء اللہ ہ روبینہ اشرف بہت جلد ٹھیک ہوجائیں گی‘ماہرہ خان کراچی (ویب ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والی پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ روبینہ اشرف کے لیے شوبز انڈسٹری کے نامور فنکاروں کی جانب سے دٴْعائے صحت کی جارہی ہے۔ کورونا وائرس کے پیش نظر آئی سی یو میں زیرِ علاج روبینہ اشرف کی صحتیابی کے لیے دٴْعا کرتے ہوئے منشا پاشا نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ ’مجھے اٴْمید ہے کہ روبینہ اشرف جی جلد ہی صحتیاب ہوجائیں گی۔اعجاز اسلم نے ٹوئٹر پر روبینہ اشرف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اٴْن کی جلد صحتیابی کے لیے دٴْعا کی۔ماہرہ خان نے ہمایوں…
سلام آباد (ویب ڈیسک) گلوکار عاطف اسلم نے صباء قمر کو بہترین اداکارہ قرار دے دیا۔ انہوں نے شعیب ملک کے ساتھ لائیو سیشن میں پوچھے گئے سوال پر صباء قمر کو بہترین اداکارہ قرار دے ہے۔ شعیب ملک نے انہیں پانچ اداکارائوں کے نام دیئے جنہیں ان کی اداکاری کے پیش نظر 1تا 5کی ترتیب دینی تھی ،جس پر انہوںنے صباء قمر کو پہلے، ماہرہ خان کو دوسرے، ہانیہ عامر کو تیسرے، عروہ حسین کو چوتھے اور مہوش حیات کو پانچواں نمبر دیا۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ وزارت ریلوے کے مطابق شیخ رشید نے کورونا ٹیسٹ کروایا جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے تاہم انہیں بظاہر کورونا کی کوئی علامات نہیں ہیں۔ وزارت ریلوے نے بتایا ہے کہ شیخ رشید ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق دو ہفتے سیلف قرنطینہ میں رہیں گے۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ کچھ وائرس سے انتقال بھی کرگئے۔
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 3 ہزار 671 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 65 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 67 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 728 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 38 ہزار 903، سندھ میں 38 ہزار 108، خیبر پختونخوا میں 13 ہزار 487، بلوچستان میں 6 ہزار 516، گلگت بلتستان میں 932، اسلام آباد میں…
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی متحرک اور مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز نے ڈبل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز نے نوجوانوں کوہمیشہ ایک اچھوتا اور منفرد پلیٹ فارم مہیا کیا ہے اور یہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ لاہور قلندرز کے ورچوئل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام قلندر کے سکندر کے چھٹے ہفتے کے ٹرائیلز کے موقع پر لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے ڈبل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ڈائریکٹر لاہور قلندرز عاقب جاوید نے بتایا کہ ڈبل…
میں نے طویل عدالتی جنگ لڑنے کے بعد اپنا نام کلیئر کروایا :سابق ٹیسٹ کرکٹر لاہور (ویب ڈیسک ) سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے مجھے فکسر پکارا تو اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں نے طویل عدالتی جنگ لڑنے کے بعد اپنا نام کلیئر کروایا، جن لوگوں نے ایسا نہیں کیا، جن کو عدالت سے کلین چٹ نہیں ملی، ان کے نام لیں، ان کو جو مرضی کہہ کر پکاریں لیکن اگر کسی نے مجھے فکسر کہا تو اس کے خلاف عدالت میں کیس دائر کروں گا۔ سلیم…
شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز کورونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے، انہوں نے خود کو اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کرلیا ہے، خاندانی ذرائع اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے ان کے بیمار ہونے کی تصدیق قریبی خاندانی ذرائع نے کی ہے جس کے مطابق شاہد خاقان نے گزشتہ روز کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے اور اس کے بعد انہوں نے خود کو اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ خیال رہے کہ کوروناو ائرس نے پاکستان میں عام شہریوں کے علاوہ اب سیاسی…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزارت خزانہ نے وزیراعظم کو آئندہ مالی سال 2020-21 کے بجٹ میں وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کی تجویز بھجوائی ہے۔ وزارت خزانہ نے تنخواہوں میں 50 تا 100 فیصد تک اضافے کی تجویز مسترد کر دی۔ وزارت خزانہ نے وزیراعظم کو ارسال کردہ تجویز میں کہا ہے کہ کورونا وائرس اور ملکی معاشی صورت حال کے باعث آئندہ وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد سے زیادہ اضافہ ممکن نہیں۔ تجویز میں کہا گہا ہے کہ گزشتہ 2 ایڈہاک الائونس بنیادی تنخواہوں میں ضم کر کے بنیادی پے سکیل پر…