لاہور (ویب ڈیسک)کورونا وائرس کے پیشِ نظر لاک ڈاو¿ن کے دوران پاکستان میں پہلی مرتبہ 3 روزہ ‘ورچوئل فیشن شو’ کا آغاز ہواجس میں پاکستان فیشن انڈسٹری کے نامور ڈیزائنرز اپنے ملبوسات کی نمائش کریں گے۔3 روزہ ورچوئل فیشن شو جس کا نام ‘کیٹ واک کیئر’ ہے، 5 جون سے لے کر 7 جون تک جاری رہے گا جسے کیٹ واک ایونٹ مینجمنٹ اینڈ پروڈکشن کی جانب سے ‘ہر پل جیو’ اور کیٹ واک کے آفیشل فیس بک اور یوٹیوب چینل پر نشر کیا جائے گا۔پاکستان کے اس پہلے ورچوئل فیشن شو کو کورونا وائرس کے خلاف دن رات فرنٹ…
Author: Daily Khabrain
لاہور (ویب ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر نے کورونا وائرس کو شکست دے دی، ان کا کووِڈ 19 ٹیسٹ منفی آیا ہے، توفیق عمر کا کہنا ہے کہ وہ اللہ کا شکر بجا لاتے ہیں۔? بائیں ہاتھ کے سابق ٹیسٹ اوپننگ بیٹسمین توفیق عمر کا عید سے قبل کووڈ 19 ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا۔ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد توفیق عمر نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا تھا اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا۔توفیق عمر قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے بھی رکن ہیں۔ توفیق عمر نے کہا کہ 15 روز کی آئسولیشن…
اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے تمام غیر ترقیاتی اخراجات منجمد کرنے سمیت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خسارہ کم کرنے کے لیے 1150 ارب روپے کی ایڈجسمنٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف حکام کا کہنا تھا کہ جی20 ممالک تنخواہوں میں کٹوتی کرسکتے ہیں تو پاکستان کیوں نہیں۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی 6 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت اسی وقت بحال ہوگی جب حکومت آئی ایم ایف کے میکرواکنامک فریم ورک کے مطابق آئندہ بجٹ پیش کرے گی۔
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری اور ڈراموں کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی بد انتظامی ناقابل معافی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی بد قسمت پرواز پی کے 8303 میں اپنے خاندان کو کھو دینے والے زین پولانی کے بھائی کمیل پولانی نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا جس میں انھوں نے اداروں کی کارکردگی کی نااہلی کے بارے بتایا۔کمیل پولانی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ زین پولانی کے دو بچوں کی نماز جنازہ اور تدفین ہو گئی ہے جب کہ…
نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت میں ہندو سادھوﺅں کا ایک ایسا قبیلہ یا فرقہ بھی ہے جس کی مذہبی روایات کے متعلق سن کر ہر کسی کے ہوش اڑ جائیں۔ میل آن لائن کے مطابق سادھو?ں کا یہ گروہ ’اگھوری‘ کہلاتا ہے جو مرے ہوئے انسانوں کا گوشت کھاتا ہے، ان کی کھوپڑیوں میں پانی پیتا ہے اور شمشان گھاٹوں میں جنسی فعل کرتا ہے۔اگھوری سنسکرت زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ’کوئی ایسی شے جس سے خوف محسوس نہ ہوتا ہو‘ ہے، لیکن اگھوری سادھوﺅں کی ان خوفناک مذہبی رسومات اور حرکتوں کی بناءپر عام لوگ ان سے…
برلن/اوسلو(ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک مخصوص خون کا گروپ بھی اس وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کی شدت میں نمایاں اضافے کا باعث بنتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی اور ناروے کے سائنسدانوں کی یہ تحقیق ابھی کسی طبی جریدے میں شائع نہیں ہوئی بلکہ آن لائن جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ ایک مخصوص بلڈ گروپ والے افراد اس بیماری کے حوالے سے زیادہ خطرے میں ہوتے ہیں۔اس تحقیق کے نتائج ویب سائٹ پر شائع ہوئے، جہاں اکثر سائنسدان تحقیق کے نتائج کسی جریدے میں شائع ہونے کے عمل کے دوران…
لاہور(ویب ڈیسک ) آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں معمولی اضافہ ممکن ہے، آئندہ مالی سال میں ٹیکس آمدن میں اضافہ مشکل ہے، جس کے باعث حکومتی اخراجات کو کم سے کم رکھا جائے گا، تین بجٹ اجلاسوں میں تنخواہیں دس فیصد، پانچ فیصد اور بالکل نہ بڑھانے کی تجاویز پیش کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 21-2020ئ کے دوران ٹیکس آمدن میں اضافہ مشکل ہے۔جس کے باعث اگلے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں معمولی اضافہ ہی ممکن ہے۔ اسی طرح آئندہ مالی سال کے دوران حکومتی اخراجات کو کم سے کم…
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں کوروناوائرس کی صورتحال ایک بار پھر ابتر ہونے لگی، سعودی حکومت نے جدہ میں دو ہفتوں کے لیے دوبارہ جزوی کرفیو لگا دیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کی صورتحال ایک مرتبہ پھر تیزی سے بڑھ رہی ہے، جس کے بعد سعودی حکومت نے جدہ میں دو ہفتوں کے لیے ایک بار پھر جزوی کرفیو لگا دیا ہے، جدہ میں لگنے والا کرفیو کا دورانیہ 15 گھنٹے کا ہو گا۔ دوپہر تین بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کیا جائے گا۔سعودی خبر رساں ادارے ’عرب نیوز‘ کے مطابق اس…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن 2020-21ئ کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کااعلان کردیا ہے۔ یکم جولائی سے نافذ العمل سینٹرل کنٹریکٹ میں سپنر انعم امین اور عمیمہ سہیل سمیت 9 خواتین کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔دوسری جانب گذشتہ سیزن کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے سبب بسمہ معروف، جویریہ خان اور ڈیانا بیگ کو سنٹرل کنٹریکٹ میں ترقی دے دی گئی ہے۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک مزید لاک ڈاو¿ن برداشت نہیں کر سکتا۔ ہم کورونا کو پھیلنے سے نہیں روک سکتے، ایس او پیز پر عمل کرکے ہی اس سے بچا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا ٹائیگر فورس سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے رضاکاروں سے خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب تک ہم 10 لاکھ کورونا ٹائیگرز رجسٹرڈ کر چکے ہیں جو اس وبا بارے لوگوں میں شعور پیدا کرینگے۔وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وائرس رکنے والا نہیں، اس نے پھیلنا ہی…