انقرہ (ویب ڈیسک)تر ک ادا کارہ عزگی اسماءکاکہنا ہے کہ پا کستان اور تر کی دو ملک مگر ایک قو م ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری روایا ت اور کلچر ایک دوسر ے کے ساتھ بہت ملتا جلتا ہے اس وجہ سے یہ دو ملک ضرو ر ہیں مگر قو م ایک ہی ہیں۔یا د رہے کہ دو سرے فنکا روں کی طرح ارطغر ل کی یہ ادا کا رہ بھی پا کستان سے بے حد محبت کا اظہار کر چکی ہیں۔
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد(ویب ڈیسک) ماہرین فلکیات کے مطابق پانچ اور چھ جون کی درمیانی شب چاندگرہن ہوگا اور اسے پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔پاکستان سمیت مختلف ممالک میں گرہن دیکھا جاسکے گا اور کراچی میں نوے فیصد رنگ فائر نظر آنے کا بھی امکان ہے۔ڈائریکٹر اسپپس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق چاند گرہن پانچ اور چھ جون کی درمیانی شب دس بجکر پینتس منٹ پر لگے گا۔ گرہن بارہ بجکر پچیس منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا اور دو بجکر چار منٹ پر ختم ہوجائے گا۔اس سے قبل رواں برس10 جنوری کو بھی چاند گرہن لگا تھا جس کو…
آٹھ سالہ ننھی پرستار نے ماہرہ خان کو ٹویٹر پر خط لکھا اور بتایا کہ وہ ماہرہ خان کو کس قدر پسند کرتی ہے، جس پر ماہرہ خان نے خط کا محبت بھرا جواب دیتے ہوئے ٹویٹ کیا، ماہرہ کا کہنا تھا کہ اگر اللہ نے انہیں بیٹی جیسی رحمت سے نوازا تو وہ اس کا نام بھی ننھی پرستار کے نام پر رانیہ ہی رکھیں گی، رانیہ نامی ننھی پرستار نے یہ خط اپنے والد کو دیا تھا جنہوں نے ماہرہ خان کو اپنے ٹویٹ اکاؤنٹ سے ٹیگ کیا، ماہرہ خان بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں میں بھی یکساں…
لاہور(ویب ڈیسک): سابق مسٹر پاکستان باڈی بلڈر یحیی بٹ کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا۔ کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر دو روز قبل ان کا ٹیسٹ ہوا تھا جس کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے، یحیی بٹ ازخود تنہائی میں چلے گئے ہیں، پنجاب کے وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے یحیی بٹ کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ یحیی بٹ پاکستان کا اثاثہ ہیں، ان کی باڈی بلڈنگ کے حوالےسے گراں قدر خدمات ہیں، وزیر کھیل نے عوام سے اپیل کی ہےکہ کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے وہ ماسک کے استعمال کے ساتھ لازمی…
مرغزار کالونی کے جنرل سیکرٹری سہیل انور رانا کا ارطغرل غازی کا مجسمہ نصب کرنے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہمارے ذہن میں یہ بات آئی کہ اس چوک میں پڑی ہوئی خالی جگہ پر ہمارے گزرنے والے اسلامک ہیرو ارطغرل غازی کا مجسمہ نصب کیا جانا چاہئے۔ جنہوں نے سلطنت عثمانیہ کی بنیاد رکھی تھی، یہ مجسمہ ان کی یاد کے طور پر یہاں پر نصب کیا گیا ہے۔ سہیل انور رانا کا خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ہماری یہ مرغزارکالونی کی مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے یہ فیصلہ بھی زیر غور…
ویب ڈیسک : کراچی یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ سیاروں کی آسٹرو فزکس (آئی ایس پی اے) کے مطابق ، سال 2020 کا پہلا چاند گرہن پاکستان معیاری وقت (پی ایس ٹی) کے مطابق جمعہ کی شب 10 بجکر 7 منٹ سے دوپہر 2 بجے کے درمیان پاکستان میں دیکھا جائے گا۔ یہ ایک قلمی چاند گرہن ہوگا جو ملک کے ساتھ ساتھ ایشیاء ، یورپ ، آسٹریلیا اور افریقہ کے مختلف شہروں میں نظر آتا ہے۔ چاند گرہن امریکہ ، وسطی کینیڈا اور جنوبی امریکہ کی اکثریت ریاستوں میں نظر نہیں آئے گا۔ چاند گرہن کو بھیڑیا…
لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ سائرہ یوسف نے کہا کہ وہ لوگوں کی باتوں کی پرواہ کئے بٖغیر آگے بڑھنے کی قائل ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سائرہ نے شہروز سبزواری سے علیحدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ جانتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہیں کہ لوگوں کا ردعمل کیسا ہوگا لیکن وہ لوگوں کے روئیے اپنے اوپر حاوی نہیں کرسکتی ہیں اور یہ بھی جانتی ہیں کہ اس کے بارے میں بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ واضح رہے کہ سائرہ یوسف کو شہروز سبزواری نے گزشتہ سال طلاق دے دی تھی اور طلاق کی وجہ بننے…
سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ نیوزی لینڈ میں کرانے کی تجویز دے دی۔ سابق آسٹریلوی کرکٹرڈین جونز نے ٹوئٹ کیا ہےکہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسینڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے نیوزی لینڈ میں نافذ العمل سماجی فاصلے سے متعلق تمام پابندیاں ختم کرسکتی ہیں۔ وہاں کی حکومت نے کرونا وائرس پر خاصی حد تک قابو پالیا ہے۔ ڈین جونز نے تجویز دی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا انعقاد آسٹریلیا کے بجائے نیوزی لینڈ میں کرایا جاسکتا ہے۔ کرکٹ کا میگا ایونٹ اٹھارہ اکتوبر سے پندرہ نومبر تک آسٹریلیا میں شیڈول ہے۔…
لاہور (ویب ڈیسک ):کورونا کے تازہ حملے کرکٹرز کی ٹریننگ میں دیوار بن گئے،ملک میں وائرس کا پھیلاؤ تیز ہونے کے بعد دورئہ انگلینڈ کی تیاری کیلیے کیمپ کو بائیو سیکیور بنانے کا عمل مزید مشکل ہوگیا،تمام ممکنہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ ٹریننگ کا سلسلہ 15 جون سے شروع کرنے کی پلاننگ ہو رہی ہے، ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل کرنے کے بعد الگ وینیوز پر چھوٹے گروپس میں ٹریننگ کی تجویز قابل عمل سمجھی جانے لگی،ایس او پیز وضع کرنے کے بعد حکومت کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ دوسری جانب طبی ماہرین نے فی الحال کرکٹ کی سرگرمیاں…
ویب ڈیسک : ہندستان اور چین کے درمیان گزشتہ کچھ دنوں سے مشرقی لداخ پر سڑک تعمیر کو لیکر تنازعہ بڑتھا ہی جارہا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان جنگ جیسے حالات پر قابو پانے کیلئے سنیچر کو ایک اہم میٹنگ ہونے جارہی ہے لیکن اس کے پہلے ایک مرتبہ پھر چین ۔ہندستان کو ڈرانے کی کوشش میں لگاہوا ہے۔ہندستانی فوج بھی مسلسل چین کی ہر ایکٹوٹی پر نظر جمائے ہوئے ہیں۔ معاملے کی سنجیدگی کے مد نظر فضائیہ کو الرٹ پر رکھا ہے۔ ہندوستان اور چینی افواج کے درمیان پچیس دن سے زائد عرصے سے جاری تعطل کے درمیان ،…
