گوجرانوالہ ویب ڈیسک: میں کورونا وائرس نے ایک ہی روز میں ایم پی اے ، ڈاکٹر اور گورنمنٹ کالج کے سابق پرنسپل کی جان لے لی جب کہ ایک ڈاکٹر کی اہلیہ بھی انتقال کر گئیں۔ گوجرانوالہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا اور ضلع بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 37 ہو گئی جب کہ 1309 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں جان لیوا وائرس سے لڑتے ہوئے ن لیگ کے ایم پی اے شوکت منظور چیمہ، گورنمنٹ کالج کے سابق پرنسپل پروفیسر شریف عارف، ڈاکٹر سلیم مدان اور…
Author: Daily Khabrain
ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ وہ اس سال دورہ انگلینڈ کے ساتھ کرکٹ میں واپسی کے شدت سے منتظر ہیں، یہ کافی اہم سیریز ہے جس سے کرکٹرز کو اپنی روٹین کی زندگی میں واپسی کا موقع ملے گا۔ جیو نیوز سے گفتگو میں 31 سالہ کرکٹر عماد نے کہا کہ صرف کرکٹ ہی نہیں، ہر کھیل سے وابستہ کھلاڑی اپنے اپنے اسپورٹس کے ایکشن میں واپسی کو بے تاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل سے دوری کو کافی وقت ہوگیا اور اب ہر کوئی چاہتا ہے کہ جلد از جلد…
لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) امریکا کی مشہور گلوکارہ شییر نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں اس زمانے سے آپ کی مداح ہوں، جب آپ کرکٹ کھیلتے تھے۔امریکی گلوکارہ شییر کی جانب سے بیان وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسلام آباد کے چڑیا گھر سے ہاتھی کو رہا کرنے کے حکم سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاو¿نٹ سے جاری پیغام میں کہا کہ میرا ہمیشہ سے یہی گمان تھا کہ آپ بہت رحمدل انسان ہیں۔ میں اس مدد پر آپ کی بے حد متمنی اور شکرگزار ہوں۔ یہ میرا خواب تھا…
لاہور: (ویب ڈیسک) اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان خفیہ مذاکرات کا انکشاف ہوا ہے، سعودی عرب نے مسجد الاقصیٰ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اسرائیل سے خفیہ مذاکرات کیے ہیں۔اسرائیلی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان خفیہ مذاکرات ہو رہے ہیں جن کا مقصد مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی املاک کا کنٹرول سعودی عرب کے زیر انتظام کرنا ہے، تاہم اسرائیلی سرکاری حکام نے ایسے کسی بھی مذاکرات کی تردید کی ہے۔خلیجی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات سفارت کاروں کی سطح پر…
لاہور: (ویب ڈیسک) نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایک بار پھر پٹرول کی قلت پیدا کر دی، شہر کے بیشتر پمپس پر پٹرول ختم ہو گیا جس کے بعد پی ایس او کے پمپس پر قطاریں لگ گئیں۔ شہری کہتے ہیں پٹرول سستا ہو گیا لیکن اب پٹرول تلاش کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔پٹرول سستا ہوتے ہی عوام کے لئے نایاب، شہر میں پٹرول کی قلت سر اٹھانے لگی۔ نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر حکومتی چیک اینڈ بیلنس ختم ہو گیا، لاہور کے بیشتر پمپس پر پٹرول کی فروخت معطل ہو کر رہ گئی۔نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی…
ممبئی(ویب ڈیسک): ہندوستانی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں سمندری طوفان کے خطرے کے پیشِ نظر کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ حکام کی جانب سے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے جبکہ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ دو سے تین دن کا راشن جمع کرلیں اور اپنے لیپ ٹاپ اور اسمارٹ فونز بھی مکمل چارج کرلیں کیونکہ طوفان کے دوران ممبئی شہر کی بجلی کئی گھنٹوں تک بند بھی کی جاسکتی ہے۔دوسری جانب بھارتی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان ”سائیکلون نسارگا“ 11 کلومیٹر فی…
راولپنڈی:(ویب ڈیسک) ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارت نے اگر کوئی جارحیت کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت ہم پر لانچ پیڈ کا الزام لگاتا ہے، بھارت کا سب سے بڑا ڈراما پلواما ٹو تھا جس میں کوشش کی گئی کہ شواہد نہ مل سکیں، بھارت اس ساری کارروائی کے ذریعے اسٹیج بنارہا ہے، بھارت جو الزام لگا رہا ہے اس کے شواہد کا تو آج کل…
نیویارک(ویب ڈیسک)بلجیئم کی ایک کمپنی ”اسکیبل“ گزشتہ کئی سال سے بے حد مہنگا کپڑا بنا رہی ہے جو صرف امیر اور ارب پتی گاہکوں کےلیے ہوتا ہے۔ اس کمپنی کا ایک برانڈ، جو ”ڈائمنڈ چپ“ کے نام سے مشہور ہے، اتنا مہنگا ہے کہ اس کے ایک میٹر ٹکڑے (جس کا ارض ڈیڑھ میٹر ہوتا ہے) کی قیمت 750 امریکی ڈالر یعنی تقریباً 125,000 روپے رکھی گئی ہے۔اسکیبل کا دعوی ہے کہ ڈائمنڈ چپ کپڑے میں اون اور ریشم کے ساتھ ساتھ خردبینی ہیرے بھی شامل کیے جاتے ہیں۔ البتہ یہ کیسے کیا جاتا ہے؟ اسے کمپنی نے اپنا…
رومانیہ: (ویب ڈیک)دنیا بھر میں لوگ خود کو ہجوم سے یا لوگوں کو خود سے دور رکھنے کےلیے طرح طرح کے دلچسپ طریقے آزمارہے ہیں اور اس ضمن میں ایک سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے والے جوتے تیار کئے گئے ہیں۔ اس جوتے کا اگلا حصہ اتنا لمبا ہے کہ وہ سامنے والے کو پرے ہٹانے کےلیے کافی ہے۔یہ ایجاد رومانیہ کے جوتا ساز ماہر گریگور لیوپ نے کورونا وائرس لاک ڈاو¿ن کے دوران کی ہے۔ جوتے کا اگلا حصہ غیرمعمولی طور پر بہت لمبا ہے جسے یورپی سائز کا 75 نمبر دیا گیا ہے۔ خالص چمڑے سے بنے…
نیو یا ر ک (ویب ڈیسک)17 سیکنڈ میں لیموں کا ایک لیٹر خالص رس پینے کا عالمی ریکارڈ،امریکی میڈیا کے مطابق امریکی شہری کا یہ ریکارڈ ایک دلچسپ کارنامہ ہے، یہ لیموں پانی نہیں تھا بلکہ لیموں کا خالص عرق تھا جسے پینا ویسے بھی مشکل ہوتا ہے۔ اس طرح شہری ڈیوڈ رش نے کھٹے ذائقے کو میٹھے کارنامے میں تبدیل کردیا۔دوسری اہم بات یہ ہے کہ لیموں کا سارا رس انہوں نے گھونٹ بھرنے کے بجائے ایک اسٹرا سے معدے میں منتقل کیا۔ ڈیوڈ رش بچوں میں سائنس، ریاضی اور ٹیکنالوجی کے شعور کے لیے بھی کام کرتے…
