فلوریڈا: (ویب ڈیسک)تاریخی لحاظ سے پہلی مرتبہ کسی نجی خلائی راکٹ اور کیپسول کے ذریعے دو خلانوردوں کو زمینی مدار میں زیرِ گردش بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک کامیابی سے پہنچایا گیا ہے۔واضح رہے کہ امریکا نے خلانوردوں کے لیے آخری خلائی شٹل 2011 میں بھیجی تھی۔ اور اب ایلون مسک کی نجی کمپنی اسپیس ایکس کے ذریعے دو خلانوردوں کو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (ا?ئی ایس ایس) میں بھیجا گیا ہے۔ ماہرین نے اسے ایک تاریخی قدم قراردیا ہے جس میں پہلی مرتبہ اسپیس ایکس کمپنی نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ ناسا کے دو خلانورد ڈوگ ہرلے…
Author: Daily Khabrain
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر اور راولپنڈی ایکسپریس کے لقب سے مشہور شعیب اختر کو فیڈرل انویسٹی ایجنسی سائبر کرائم نے 5 جون کو طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے شعیب اختر کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں درخواست دی تھی جس کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم نے راولپنڈی ایکسپریس کو پانچ جون کو طلب کیا ہے۔یاد رہے کہ شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو میں تفضل رضوی پر کڑی تنقید کی تھی، شعیب نے تفضل رضوی کو…
لاہور: (ویب ڈیسک) سوئنگ کنگ وسیم اکرم نے زندگی کی 54 اننگز کھیل لیں، ایک سو چار ٹیسٹ اور تین سو چھپن ون ڈے میچز میں مجموعی طور پر 956 وکٹیں اڑانے والے سابق فاسٹ بولر کا ورلڈکپ 1992 میں ایلن لیمب اور کرس لوئس کو لگاتار دو گیندوں پر آو¿ٹ کرنا یادگار بلکہ شاہکار بنا، طویل اور شارٹ فارمیٹ میں دو دو ہیٹ ٹرکس بڑا کارنامہ تھا۔تین جون 1966 کو لاہور میں پیدا ہونے والے وسیم اکرم نے اٹھارہ سال کی عمر میں ون ڈے ڈیبیو کیا، اگلے ہی سال دورہ نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ کیپ حاصل کی۔ایک…
پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے باوجود ماسک نہ پہننے پر جرمانوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا، شہری کو احکامات نہ ماننے پر ایک ہزار روپے کی رسید تھمائی گئی۔تفصیلات کے مطابق حکومتی اعلان کے باوجود متنی کے علاقے میں شہری نے ماسک نہیں پہنا تھا، قانون کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر نے شہری کو جرمانہ کیا۔شہری کو جرمانے کی جو رسید دی گئی ہے اس پر تحریر ہے کہ ماسک نہ پہننے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ واضح رہے کہ پشاور میں لاک ڈاون میں نرمی کے بعد سے بازاروں میں خوب…
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں جرمن سفیر برن ہارڈ شیلک ہیک سائیکل کے عالمی دن کے موقع پر سائیکل پر سوار ہو کر دفتر خارجہ جا رہے ہیں جس کی ویڈیو انہوں نے ٹویٹر پر شیئر کی جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین خوشی سے نہال ہو گئے۔ موٹرسائیکلوں اور جدید گاڑیوں کے دور میں شاید کسی کو بھی یاد نہ رہتا کہ کہ آج سائیکل کا عالمی دن ہے مگر جرمن سفیر نے پاکستان کی سڑکوں پر سائیکل چلا کر اس قدیم سواری کو ایک بار پھر مقبول بنانے کی اپنی سی کوشش کی ہے۔سوشل میڈیا پر اس…
لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کی گنجان آبادیوں میں کورونا وائرس میں مبتلا مریض سب سے زیادہ نکلے ،سمن آباد 40، کینٹ زون کے 36 علاقوں میں شرح 14.7 فیصد، گنج بخش ٹاو¿ن 32، اقبال ٹاو¿ن 26، شالیمار ٹاو¿ن 24، گلبرگ 20، راوی ٹاو¿ن 17 اور عزیز بھٹی ٹاو¿ن کی 15 آبادیاں متاثر ہیں۔محکمہ صحت نے کورونا سمارٹ سمپلنگ کے بعد شہر کے 10 میں سے 8 زون حساس قرار دے دیے ہیں۔ پورش اور گنجان آباد علاقوں میں سب سے زیادہ کیسز کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیل کے مطابق محکمہ صحت نے کورونا وائرس کے مریضوں کی سائنسی بنیادوں پر…
کرا چی (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کے ایس او پیز میں تبدیلی کے بعد آئندہ ہفتے کیلئے نیا فلائٹ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ملکی اور غیر ملکی پروازوں کے ذریعے 20 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائیگا۔ قومی ایئر لائن کے ذریعے ساڑھے 13 ہزار جبکہ غیر ملکی ایئر لائنز سے ساڑھے 6 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی وطن واپسی ہو گی۔ اس کے تحت 10 جون تک ملکی اور غیر ملکی 79 پروازوں آپریٹ کی جائینگی۔ ایوی ایشن ڈویڑن کے مطابق نئے شیڈول کے تحت 79…
نوشہرہ (ویب ڈیسک)ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے رکن اسمبلی میاں جمشید الدین ایک ہفتے سے اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے اور تین روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔میاں جمشیدالدین کاکا خیل 2018 کے انتخابات میں خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 63 سے کامیاب ہوئے تھے اور وہ صوبائی وزیر برائے ایکسائز بھی رہ چکے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی انتقال کر گئے تھے جب کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے جے یو آئی ف کے رہنما امتیاز قمر…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا سے بچنے کیلئے ماسک، سینی ٹائزر اور سماجی فاصلہ ضروری ہے، دکاندار ‘نو ماسک، نو سروس’ کی پالیسی پر عمل کریں تو کورونا کا پھیلاو کم ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ احتیاط کا دامن تھام کر کورونا کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا، کورونا نے پوری دنیا میں سیاسی، سماجی اور معاشی تبدیلیاں برپا کی ہیں، انسداد کورونا مہم کی کامیابی کے لیے حکومتی کاوشوں کے ساتھ عوام کا تعاون بے حد ضروری ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا احتیاطی تدابیر سے شہری خود…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ زیر غور ہے، انھیں کسی بھی وقت پکڑا جا سکتا ہے۔اسلام آباد میں فرخ حبیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا جب نیب کا وارنٹ جاتا ہے تو شہباز شریف بھاگ جاتے ہیں۔ عدالت سے سٹے ملے تو ایسے نکلتے ہیں جیسے کشمیر فتح کیا ہو۔شبلی فراز نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے خلاف واضح ثبوت موجود ہیں۔ ان کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں…
