تازہ تر ین

تاریخی لحاظ سے پہلی مرتبہ کسی نجی خلائی راکٹ اور کیپسول کے ذریعے خلانوردخلائی اسٹیشن میں داخل ہوگئے

 

فلوریڈا: (ویب ڈیسک)تاریخی لحاظ سے پہلی مرتبہ کسی نجی خلائی راکٹ اور کیپسول کے ذریعے دو خلانوردوں کو زمینی مدار میں زیرِ گردش بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک کامیابی سے پہنچایا گیا ہے۔واضح رہے کہ امریکا نے خلانوردوں کے لیے آخری خلائی شٹل 2011 میں بھیجی تھی۔ اور اب ایلون مسک کی نجی کمپنی اسپیس ایکس کے ذریعے دو خلانوردوں کو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (ا?ئی ایس ایس) میں بھیجا گیا ہے۔ ماہرین نے اسے ایک تاریخی قدم قراردیا ہے جس میں پہلی مرتبہ اسپیس ایکس کمپنی نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ ناسا کے دو خلانورد ڈوگ ہرلے اور بوب بیہن کن ڈریگن خلائی سواری کے ذریعے آئی ایس ایس کے مدار میں پہنچائے گئے اور اس کے بعد خلانورد اب ا?ئی ایس ایس میں قدم رکھ چکے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain