تازہ تر ین

17 سیکنڈ میں لیموں کا ایک لیٹر خالص رس پینے کا عالمی ریکارڈ

 

نیو یا ر ک (ویب ڈیسک)17 سیکنڈ میں لیموں کا ایک لیٹر خالص رس پینے کا عالمی ریکارڈ،امریکی میڈیا کے مطابق امریکی شہری کا یہ ریکارڈ ایک دلچسپ کارنامہ ہے، یہ لیموں پانی نہیں تھا بلکہ لیموں کا خالص عرق تھا جسے پینا ویسے بھی مشکل ہوتا ہے۔ اس طرح شہری ڈیوڈ رش نے کھٹے ذائقے کو میٹھے کارنامے میں تبدیل کردیا۔دوسری اہم بات یہ ہے کہ لیموں کا سارا رس انہوں نے گھونٹ بھرنے کے بجائے ایک اسٹرا سے معدے میں منتقل کیا۔ ڈیوڈ رش بچوں میں سائنس، ریاضی اور ٹیکنالوجی کے شعور کے لیے بھی کام کرتے رہتے ہیں اور وہ اس کے لیے عالمی ریکارڈ پر اپنی طبع آزمائی کرتے رہتے ہیں اب تک وہ چھوٹے بڑے 100 ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain