All posts by Khabrain News

مشرق وسطیٰ کشیدگی: وزیراعظم کا ایک ہفتے میں ایرانی صدر سے دوسرا رابطہ، کشیدگی میں کمی اور امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہبازشریف اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ایک ہفتے کے دوران دوسرا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں جاری حالیہ کشیدگی کو کم کرنے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان گفتگو ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی، دونوں رہنماؤں کا خطے میں کشیدگی میں کمی اور امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر اسرائیل کے مسلسل حملوں، بالخصوص گزشتہ روز شہری تنصیبات پر ہونے والے تازہ حملوں کی شدید مذمت کی اور  مشکل حالات میں ایرانی عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے 1900 سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے دعا کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

وزیراعظم نے ایرانی صدر کو اپنی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے امریکا، برادر خلیجی اور اسلامی ممالک کے ساتھ جاری سفارتی رابطوں سے آگاہ کیا، جن کا مقصد امن مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے پاکستان کے امن اقدام کی بھرپور حمایت کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اجتماعی کوششوں سے کشیدگی کے خاتمے کی کوئی مؤثر راہ نکلے گی۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم کی مخلصانہ سفارتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ایران کے خلاف اسرائیلی اقدامات کے حوالے سے اپنا مؤقف بیان کیااور مذاکرات اور ثالثی کے لیے اعتماد سازی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس ضمن میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے ایرانی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی عرب سے ابراہم اکارڈ میں شمولیت کی اپیل

،مشرق وسطیٰ مکمل طورپرتبدیل ہوگا،اس کےبعد پورےخطےکا مستقبل پہلے سے بہت زیادہ روشن ہوگا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے ابراہم اکارڈ میں شمولیت کی اپیل کردی

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےفیوچرانویسٹمنٹ انیشیٹوسےخطاب میں کہا ہم نےابراہم معاہدہ کیا،امید ہے جلد آپ اس میں شامل ہونگے،مشرق وسطیٰ مکمل طورپرتبدیل ہوگا،اس کےبعد پورےخطےکا مستقبل پہلے سے بہت زیادہ روشن ہوگا۔

انکا کہنا تھاکہ اب وقت آ گیا ہےکہ نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ دیگر ممالک بھی اس معاہدے کو تسلیم کریں۔

 

وزیراعظم اور ایرانی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ،مذاکرات اورثالثی کے لیے اعتماد سازی کی ضرورت پر زور

پاکستان خطےمیں امن،استحکام کےلیےاپنا تعمیری کردار جاری رکھےگا، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا،دونوں رہنماؤں کی گفتگو ایک گھنٹے سے زائد تک جاری رہی،دونوں رہنماؤں کا خطے میں جاری کشیدگی اور امن کی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیلیفونک رابطےمیں ایرانی صدرڈاکٹر مسعود پزشکیان نےمذاکرات اورثالثی کےلیےاعتماد سازی کی ضرورت پرزوردیا،انہوں نےشہبازشریف کی مخلصانہ سفارتی کاوشوں کو سراہا،اورپاکستان کےمثبت کردارکی تعریف کی۔

وزیراعظم نےکہا اجتماعی کوششوں سےکشیدگی کےخاتمےکی موثرراہ نکلےگی،پاکستان خطےمیں امن، استحکام کےلیےاپنا تعمیری کردار جاری رکھےگا،وزیراعظم نےاپنی،نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی جانب سے سفارتی رابطوں سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نےمشکل حالات میں ایرانی عوام کےساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اورحمایت کا اظہار کیا،اسرائیلی حملوں، بالخصوص گزشتہ روزشہری تنصیبات پرتازہ حملوں کی شدید مذمت کا اعادہ کیا،1900 سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،شہدا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

پی سی بی نے وہاب ریاض اورسرفراز احمد کو پی ایس ایل میں کام کرنے سے روک دیا

سرفراز احمد اور وہاب ریاض کوئٹہ گلیڈیٹرز کی ٹیم مینجمنٹ کا حصہ تھے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مفادات کے ٹکراو سے بچنے کے تحت بڑا فیصلہ کرلیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وہاب ریاض اور سرفراز احمد کو پی ایس ایل میں کام کرنے سے روک دیا،پی سی بی نے اپنے ملازمین ہونے کے ناطے سے دونوں سابق کرکٹرز کو کوئٹہ گلیڈیٹرز کے ساتھ کام کرنے سے روکا۔

سرفرازاحمد سلیکشن کمیٹی اورٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جبکہ وہاب ریاض ویمن ٹیم کے ساتھ مینٹور کے طور پرمنسلک ہیں،سرفراز احمد اور وہاب ریاض کوئٹہ گلیڈیٹرز کی ٹیم مینجمنٹ کا حصہ تھے

لائیو ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملہ، تازہ ترین صورتحال

  • ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا تو وہ اسرائیل کےخلاف استعمال کر سکتا تھا: ڈونلڈ ٹرمپ
  •  سعودی عرب نے میزائل، ڈرون گرنے کے مقامات کی تصاویر، ویڈیوز بنانے اور شائع کرنے پر پابندی لگادی
  •  تم نے ایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملے کیے، اب جواب کا انتظار کرو: ایرانی کمانڈر نے اسرائیل کو خبردار کردیا

ٹرمپ کی دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار بحری جہاز پر ایرانی حملے کی تصدیق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے طیارہ بردار بحری جہاز جیرالڈ پر ایرانی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار جہاز کو 17 مختلف زاویوں سے نشانہ بنایا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا ایران کا حملہ بہت شدید تھا، جہاز پر موجود لوگ جان بچانے کے لیے بھاگے۔

ایرانی قربانیوں کی تاریخ رقم،امریکہ کو جرائم کی سزا ضرور ملے گی، محمد حسین باقری

لاہور (خبریں ڈیجیٹل) ایران کے سینئر صحافی محمد حسین باقری نے خبریں ڈیجیٹل سے گفتگو میں کہا کہ ایرانی عوام کا مطالبہ، مذاکرات نہیں، سزا۔ ٹرمپ پر اعتبار کرنا فضول ہے وہ صرف اپنے مفاد کے کسی کا بھی استعمال کر لیتا ہے امریکی جہازوں پر پاکستان کا جھنڈا لگا کر آبنائے ہرمز گزارنے کا بیان بھی جھوٹا ہے پاکستان کو اس پر ایکشن لینا چاہیے 80 سالوں میں کوئی مثال نہیں ملتی کہ ایک مہینے میں یو این کی 13 بیسز کو ایک ساتھ ہیٹ کیا گیا ہو آج بھی ایران پر بمباری جاری ہے اور ایران بھی ہر بار جواب دے رہا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں ہی حزب اللہ ایران نے 98 میزائل فائر کیے تہران میں 500 جگہوں پر اٹیک ہوئے اس کے علاوہ دوسرے شہروں کو ملایا جائے تو ہزاروں عمارتیں تباہ ہوئی ہیں لیکن زندگی رواں دواں ہے مہنگائی نہیں ہوئی پٹرول ابھی بھی سستا ہے حکومت عوام کو سہولت دے رہی ہے پاکستان کا اس موجودہ دور میں انتہائی اہم کردار ہے جو وہ نبھا رہا ہے جبکہ وہ خود مشکل وقت سے گزر رہا ہے اس لمحہ میں پاکستان نے ایرانی عوام کے دل میں گھر کرلیا ہے، ایرانی سپریم لیڈر نے بھی فارن پالیسی کی میٹنگ میں صرف پاکستان کا نام ہی دیا ایران کے خلاف حملوں کے لیے سرزمین دینے والے اپنے گریبان میں جھانکیں پاکستان دوست ملک ہے۔ ایرانی عوام مذاکرات نہیں چاہتے، نہ کوئی باضابطہ مذاکرات ہو رہے ہیں، البتہ بیک ڈور ڈپلومیٹک چینلز کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے لیکن جنگ کے دوران ایران مذاکرات نہیں کرے گا۔ یہ باتیں ٹرمپ سے ہی پوچھی جا سکتی ہیںکہ اس کے مذاکرات کس کے ساتھ ہو رہے ہیں، ایرانی مؤقف واضح ہے کہ ان کی ٹویٹس پر بھروسہ نہیں کیا جاتا، ان پر اندرونی و عالمی دبائو ہے جیسے انرجی کرائسز، مہنگائی اور الیکشنز، اس لیے وہ اس طرح کے بیانات دیتے ہیں۔ ایران ایک منظم ریاست ہے جہاں ہر ادارہ اپنا کام کرتا ہے، سپریم لیڈر قیادت کرتے ہیں جبکہ پاسداران انقلاب دفاع کے لیے ہیں، دونوں میں کوئی اختلاف نہیں اور سب ایک واضح پالیسی پر قائم ہیں۔ ایران کا واضح مؤقف ہے کہ پہلے جنگ بندی ہو، پھر مستقل سیز فائر، اس کے بعد ہی مذاکرات ممکن ہیں۔ ایران نے اپنے وزیر خارجہ، سپریم لیڈر کے پیغامات اور دیگر سرکاری ذرائع سے یہ شرائط پہنچائی ہیں جبکہ قطر، پاکستان، مصر اور ترکی جیسے ممالک بھی رابطہ کاری کر رہے ہیں۔ تہران، اصفہان، قم اور دیگر شہروں پر بمباری جاری ہے اور ایران بھی اس کا بھرپور جواب دے رہا ہے۔ عوام کا مؤقف واضح ہے کہ وہ مذاکرات نہیں چاہتے بلکہ سخت جواب چاہتے ہیں، جانی و مالی نقصان ہوا ہے لیکن معمولات زندگی جاری ہیں۔ پاکستان مثبت اور اہم کردار ادا کر رہا ہے اور ایران اس کا مشکور ہے، تاہم ٹرمپ پر بھروسہ کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ وہ صرف ان مقامات کو نشانہ بناتا ہے جہاں سے اس کے خلاف کارروائیاں ہو رہی ہیں، نہ کہ ہمسایہ ممالک کو۔ ایران کا کہنا ہے کہ وہ جتنا وقت درکار ہو لڑ سکتا ہے اور اس کی مثال اس کی تاریخ میں موجود ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ وہ ایٹم بم نہیں بنانا چاہتا، لیکن اگر حالات نے مجبور کیا تو اس پر غور کیا جا سکتا ہے۔ مکمل بندش نہیں ہے، لیکن ٹریفک بہت کم ہوگئی ہے اور محدود اجازت کے ساتھ جہاز گزر رہے ہیں۔ کچھ ممالک میں ایسے واقعات ہوئے ہیں لیکن ایران اسے بڑا مسئلہ نہیں سمجھتا۔ حالیہ دنوں میںسٹرائیکس کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر تہران میں۔ جب تک حملے جاری ہیں ایران مذاکرات نہیں کرے گا۔ کچھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے لیکن اس حوالے سے کوئی حتمی بات نہیں کہی جا سکتی۔ ایران کا کہنا ہے کہ وہ صرف ان جگہوں کو نشانہ بناتا ہے جہاں سے اس کے خلاف کارروائیاں ہو رہی ہیں۔ ایران نے کچھ بھارتی آئل ٹینکرز کو مخصوص شرائط کے ساتھ گزرنے کی اجازت دی ہے۔

ورلڈکپ اور پرو ہاکی لیگ: پاکستان ٹیم مینجمنٹ میں مزید 2 افراد کی شمولیت کا امکان

ورلڈ کپ اور پرو ہاکی لیگ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم مینجمنٹ میں مزید دو افراد کی شمولیت کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم کے نئے مینیجر اور کوچز کے لیے مختلف ناموں پر غور جاری ہے، منظور الحسن سینئر مینیجر کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اولمپئن حنیف خان  اور شہناز شیخ کا نام بھی مینیجر کے لیے زیر غور ہے، جب کہ خواجہ جنید ہیڈکوچ کے عہدے پر برقرار رہیں گے، اولمپئن سلمان اکبر اور عدنان ذاکر کا نام کوچ کے لیے زیرغور ہے، گول کیپر سلمان اکبر اور عدنان ذاکرسالوں سے یورپ میں کوچنگ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پرو لیگ کا اگلا مرحلہ اور ورلڈ کپ بھی یورپ میں ہوگا، پرو لیگ کا تیسرا مرحلہ جون میں بیلیجم میں ہوگا، پرو لیگ کے لیے پاکستان ٹیم جون میں بیلجیئم اور اسپین سے 2۔2 میچز کھیلے گی۔

مشرق وسطیٰ جنگ: پاکستان دنیا بھر کیلئے تجارتی حب بن چکا

مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باعث نیٹ سکیورٹی اسٹیبلائزرکے ساتھ ساتھ پاکستان دنیا بھرکے لیے اب تجارتی حب بن چکا ہے۔

کاروباری جریدے کے مطابق کراچی پورٹ، پورٹ قاسم اور گوادر پورٹ سمیت پاکستانی بندرگاہوں پر سرگرمیوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، 24 دن میں کراچی پورٹ پر ٹرانس شپمنٹ میں اضافہ ہوا جو پورے سال کے برابرہے، کراچی پورٹ پر8313 کنٹینرز جتنا مال پہنچا جبکہ 2025میں 8,300 کنٹینرز آئے تھے۔

عرب اخبار کے مطابق خلیجِ عرب میں شپنگ رکاوٹوں پرروٹس کی تبدیلی سے پاکستان میں ٹرانس شپمنٹ بڑھیں، جنوبی ایشیا پاکستان ٹرمینل نے 5286 جبکہ ہچیسن پورٹ نے 1827 کنٹینرز کی ترسیل و کارروائی مکمل کی۔

کاروباری جریدے کا کہنا ہے کہ کراچی گیٹ وے ٹرمینل نے 1200 کنٹینرز کی ترسیل و کارروائی مکمل کی۔

عالمی ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ جنگ نے پاکستان کو ٹرانس شپمنٹ کا مستقل مرکز بننے کا سنہری موقع دیا، قریبی متبادل کی تلاش میں دنیا کا پاکستان کو ٹرانس شپمنٹ کیلئے بہترین مقام سمجھنا کامیابی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سی پیک اور جدید انفرا اسٹرکچر پاکستان کو خطے میں بطور تجارتی و لاجسٹک مرکز مستحکم کر رہے ہیں۔

پنجاب کے نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کا ابتدائی حجم تیار

پنجاب کے نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کا ابتدائی حجم تیار کر لیا گیا۔

ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق نئے مالی سال 2026-27 میں پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا حجم 1450 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، پی اینڈ ڈی بورڈ نے نئے مالی سال کے اے ڈی پی کا ابتدائی خاکہ تیار کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترقیاتی بجٹ میں 1824 اسکیمیں شامل ہیں جن کی مجموعی لاگت 2347 ارب روپے تجویز کی گئی ہے، ترجیحی منصوبوں کے لیے آیندہ سال کے لیے 580 سے 780 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعلیٰ کے ترجیحی منصوبوں پر200 ارب روپے تک بلاک ایلوکیشن کی تجویز ہے جبکہ ٹرانسپورٹ سیکٹر سرفہرست ہے جس کے 303 ارب روپے کے منصوبوں کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں صاف پانی، مثالی گاؤں اور دیگر منصوبے بجٹ کا حصہ بنانے کی تجویز بھی شامل ہے، مثالی گاؤں کے لیے 30 ارب، سڑکیں بحالی پروگرام کے لیے 42 ارب روپے کی تجویز ہے۔

صاف پانی کے لیے 25 ارب روپے،کنٹونمنٹ بورڈ کے لیے7 ارب روپےکی تجاویز ہے جبکہ پنجاب ڈیولپمنٹ پروگرام کے لیے 200 سے 250 ارب روپے مختص کرنےکی تجویز ہے۔