All posts by Khabrain News

لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، کراچی کا چوتھا نمبر

کراچی:

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ایک مرتبہ پھر پہلے نمبر پر آگیا جبکہ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی چوتھے نمبر پر ہے۔

فضائی آلودگی کے عالمی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق جمعہ کے روز لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے، بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی دوسرے، کلکتہ تیسرے اور کراچی چوتھے نمبر پر رہا۔

صبح تقریباً ساڑھے 9 بجے لاہور میں ایئر کوالٹی 312، نئی دہلی میں 206، کلکتہ میں 174 اور کراچی میں 173 ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب ایئر کوالٹی انڈکس کے مطابق چک جھمرہ کا فضائی معیار سب سے خراب رہا جہاں ایئر کوالٹی 664 ریکارڈ کی گئی۔

فیصل آباد میں ایئر کوالٹی 579، رائیونڈ میں 470، قصور میں 439 اور پتوکی میں 362 ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین ماحولیات کے مطابق اس سطح کی آلودگی انسانی صحت کے لیے نہایت نقصان دہ ہے، بالخصوص بچوں، بزرگوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب، حکومت پنجاب کی جانب سے اینٹی اسموگ گن کا استعمال بھی جاری ہے تاکہ فضائی آلودگی میں کمی لائی جا سکی۔

آزاد کشمیر کا 78واں یومِ تاسیس ملی جوش جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

مظفرآباد
آزاد کشمیر کا 78واں یومِ تاسیس ملی جوش جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

مظفرآباد میں صبح کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا مرکزی تقریب ہائی کورٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم آزاد کشمیرتھے تقریب میں ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی افراد نے شرکت کی

آج 24 اکتوبر 1947 کو آزاد حکومت وجود میں آئی

غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی قیادت میں آزاد حکومت وجود میں آئی

مرکزی تقریب دارالحکومت مظفرآباد میں منعقد کی جا رہی ہے

آج آزادکشمیر بھر میں عام تعطیل ہے

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے پرچم کشائی کی

پاکستان اور آزادکشمیر کے ترانوں کی دھن بجائے گئی

پولیس کے چاک و چوبند دستے سلامی پیش کی

وزیراعظم آزادکشمیر نے پریڈ کا معائنہ کیا

روس کبھی بھی امریکی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا، پیوٹن کا دوٹوک اعلان

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کی نئی پابندیوں پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس کبھی بھی امریکی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر پیوٹن نے کہا کہ امریکا کے غیر دوستانہ اقدامات روس اور امریکا کے تعلقات کو مزید کمزور کردیں گے۔ ان کے بقول، کوئی خوددار ملک دباؤ میں آ کر فیصلے نہیں کرتا۔

پیوٹن نے تسلیم کیا کہ واشنگٹن کی نئی پابندیاں روسی معیشت پر کچھ اثر ڈال سکتی ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ روس اپنی پالیسیوں پر قائم رہے گا اور بیرونی دباؤ کے باوجود خودمختاری سے فیصلے کرے گا۔

یاد رہے کہ امریکا نے گزشتہ روز روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں روزنیفٹ اور لک آئل پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں تاکہ کریملن کو یوکرین جنگ ختم کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے روس پر معاشی دباؤ بڑھے گا اور صدر پیوٹن کو مذاکرات کی میز پر لانے میں مدد ملے گی۔

علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک، ضامن کی پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم

راولپنڈی:

26نومبر احتجاج میں درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے ضامن کی پراپرٹی بحق سرکار قرق کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے مقدمے کی سماعت کی۔ علیمہ خان عدالت سے جاری وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرنے کے باوجود پیش نہ ہوئیں۔

عدم پیشی پر عدالت نے ڈی جی نادرا کو علیمہ خان کا قومی شناختی کارڈ بلاک اور گورنر اسٹیٹ بینک کو تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ علیمہ خان کا پاسپورٹ بھی بلاک کیا جائے۔

عدالت نے سخت ریمارکس دیے کہ ملزمہ ہر جگہ موجود ہوتی ہے لیکن عدالت پیش نہیں ہوتی، ملزمہ کی حاضری کو صورت یقینی بنائی جائے گی۔

مقدمے کی سماعت پیر 27اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

دوسری جانب، پانچ اکتوبر کو پی ٹی آئی احتجاج کے دوران پولیس پر تشدد کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور بھانجا شیر شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ عظمیٰ خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی گئی۔

ملزمان عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئے۔

دوران سماعت، پراسیکیوٹر نے استدعا کہ مقدمے کا ریکارڈ موجود نہیں ہے، عدالت اس میں تاریخ دے دے۔

عدالت نے ضمانت پر مزید سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

ٹرمپ کا بڑا اعلان: امریکا جلد وینزویلا پر زمینی حملہ کرے گا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا جلد ہی وینزویلا کے خلاف زمینی کارروائی کرے گا۔

وائٹ ہاؤس میں خطاب کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ وہ وینزویلا کی موجودہ حکومت سے بالکل خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات اسمگلنگ کے خلاف کسی اعلانِ جنگ کی ضرورت نہیں، جو لوگ امریکا میں منشیات لائیں گے، انہیں ختم کردیا جائے گا۔

ٹرمپ نے بتایا کہ وہ سمندری راستوں کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے سخت اقدامات کررہے ہیں۔ تاہم، انہوں نے بی ون بمبار طیاروں کے وینزویلا کے قریب ہونے سے متعلق رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا۔

امریکی صدر نے الزام لگایا کہ کولمبیا منشیات کا گڑھ بن چکا ہے جبکہ میکسیکو ڈرگ کارٹیلز کے کنٹرول میں ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ چین فینٹانائل کی اسمگلنگ کے لیے وینزویلا کو استعمال کررہا ہے۔

روس سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ روس کو چھ ماہ بعد احساس ہوگا کہ امریکی پابندیوں کے کیا اثرات ہیں۔ اسی دوران انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اسرائیل مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق کوئی اشتعال انگیز قدم نہیں اٹھائے گا۔

وزیراعظم سے قطری وزیرتجارت کی ملاقات؛ سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف سے قطری وزیر تجارت نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

قطر کے وزیر تجارت و صنعت شیخ فیصل بن ثانی بن فیصل الثانی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ واضح رہے کہ قطری وزیر پاکستان – قطر مشترکہ وزارتی کمیشن کے چھٹے اجلاس کی شریک صدارت کے لیے پاکستان کے دورے پر ہیں۔

وزیراعظم نے ملاقات میں پاکستان قطر تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا جو کہ مشترکہ عقیدے، اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔  انہوں نے پاکستان کے ایک اہم شراکت دار اور با اثر علاقائی ثالث کے طور پر قطر کے کردار کو سراہا۔

ملاقات میں شہباز شریف نے توانائی، زراعت، غذائی تحفظ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے مواقع پر زور دیتے ہوئے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر روشنی ڈالی اور قطری سرمایہ کاروں کو حکومت کے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل فریم ورک کے تحت تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی دعوت دی۔

 شیخ فیصل بن ثانی بن فیصل الثانی نے قطری قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کے ساتھ اقتصادی روابط کو مزید گہرا کرنے کے لیے قطر کے عزم کا اعادہ کیا۔   انہوں نے کہا کہ جے ایم سی کے چھٹے اجلاس نے موجودہ تعاون کا جائزہ لینے اور باہمی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے نئے اقدامات کی نشاندہی کرنے میں ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا۔

وزیراعظم نے علاقائی اور عالمی مسائل پر قطر کی مسلسل حمایت پر پاکستان کی جانب سے تعریف کا اظہار کیا اور علاقائی اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔

 دونوں رہنماؤں نے مشترکہ افہام و تفہیم کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے قریبی روابط بحال رکھنے پر اتفاق کیا، جس میں کاروبار سے کاروبار کے روابط اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کے لیے مزید سہولتیں شامل ہیں۔

ایشین یوتھ گیمز: مینز والی بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

پاکستان نے بحرین میں جاری تیسرے ایشین یوتھ گیمز کے مینز والی بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق 18 سال بعد ہونے والے گیمز میں قومی والی بال ٹیم نے کوارٹر فائنل میں حریف ازبکستان کو باآسانی 0-3 سے قابو کرلیا۔ سیمی فائنل سے قبل پاکستان جمعرات کو کلاسیفیکیشن میچ میں سعودی عرب سے مقابلہ کرے گا۔

امریکا: پارک میں گھومنے گئے شخص کے ہاتھ قیمتی ہیرا لگ گیا

امریکی ریاست آکنساز میں موجود کریٹر آف ڈائمند اسٹیٹ پارک میں گھومنے گئے ایک شخص کے ہاتھ 2.71 قیراط کا سفید ہیر لگ گیا۔

امریکی ریاست انڈیانا کے علاقے پاؤلی کے رہائشی ڈیوی وائٹ نے بتایا کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے اپنے طویل ٹرپ کا آغاز پارک میں دو دن قیام سے کیا۔ وہ دونوں اس جگہ سے اتنے محظوظ ہوئے کہ ٹرپ سے واپسی پر انہوں نے وہاں دوبارہ رکنے کا فیصلہ کیا۔

ڈیوی وائٹ نے بتایا کہ دوسرے بار آتے وقت وہ کچھ اسکرینز خرید لائے اور وہ اور ان کی اہلیہ ساؤتھ واش پویلین میں موجود کینیری ہِل کے علاقے پہنچ گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں ٹرپ کے پہلے دن ایک نہایت اچھا انسان ملا جس نے ان کو اس جگہ کے متعلق بتایا۔

انہوں نے اپنی دریافت سے متعلق بتایا کہ انہیں معلوم تھا کہ انہیں جو چیز ملی ہے وہ کوارٹز سے مختلف ہے۔ جس وقت انہوں نے اس کو اپنے بیلچے میں دیکھا اس وقت لگا کہ وہ شیشے کا ایک دھاتی ٹکرا ہے۔

2.71 قیراط کا یہ سفید ہیرا مٹر کے سائز کا ہے۔

آخر یہ چاہتی کیا ہیں؟ حرا مانی کی ساڑھی میں بولڈ تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین برہم

ابھرتی ہوئی اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زد میں آ گئیں۔

اداکارہ حرا مانی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصاویر اور روز مرہ کی سرگرمیاں شیئر کرتی رہتی ہیں جس کے باعث ان کے فالوروز کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔

حال ہی میں انھوں نے ساڑھی میں اپنا فوٹو شاٹ شیئر کیا جس میں وہ کافی پُرکشش نظر آرہی ہیں تاہم صارفین نے اداکارہ کے لباس کو نامناسب اور حد سے زیادہ بولڈ قرار دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ بیٹے بڑے ہو رہے ہیں اور ان کی ماں ایسی تصاویر بنوا رہی ہیں۔ ایک اور کمنٹ آیا یہ سب اسی نظام کی ڈیمانڈ ہے جس میں یہ لوگ کام کرتے ہیں۔

ایک صارف نے طعنہ دیا کہ جسم  کو بھی ڈھانپ لیا کریں۔ اس طرف بھی توجہ دیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی حرا مانی نے ساڑھی میں بارش کے بھیگتے ہوئے فوٹو شاٹ کروایا تھا جس پر انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

تاہم حرا مانی اس تنقید کا کبھی جواب نہیں دیتیں جس سے لگتا ہے کہ وہ اپنی مرضی اور پسند سے جو کرنا چاہتی وہ کرتی رہیں گی۔

چین؛ ملٹری کرپشن کیخلاف آپریشن کے اہم جنرل کو فوج میں دوسرا بڑا عہدہ مل گیا

چین میں ژانگ شینگ من کو ملک کے دوسرے اعلیٰ ترین جنرل کے طور پر تعینات کردیا گیا جو فوج میں بدعنوانی پر بڑی کارروائی کے بعد سب سے اہم تقرری ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی کمیونسٹ پارٹی نے فوج میں بدعنوانی کے خلاف بڑے پیمانے پر کی جانے والی کارروائی کے بعد ایک نئے اعلیٰ فوجی عہدیدار کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔

ژانگ شینگ اب فوجی ڈھانچے میں صدر شی جنپنگ اور پہلے نائب چیئرمین ژانگ یو شیہ کے بعد تیسرے اہم ترین شخص ہوں گے۔

صدر شی جنپنگ کے قریبی اور وفادار ساتھی 67 سالہ جنرل ژانگ شینگ من کو ملک کے دوسرے اعلیٰ ترین فوجی عہدے، نائب چیئرمین مرکزی فوجی کمیشن پر فائز کر دیا گیا۔

انھوں نے 1978 میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی اور اس وقت پیپلز لبریشن آرمی کی راکٹ فورس سے منسلک تھے اور فوجی انسداد بدعنوانی کمیشن کے ڈپٹی سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

یہ تقرری چار روزہ سینٹرل کمیٹی اجلاس کے اختتام پر عمل میں لائی گئی، جس کے دوران فوجی نظم و نسق، بدعنوانی کے خاتمے، اور ملک کی دفاعی پالیسیوں میں اصلاحات کے اہم فیصلے کیے گئے۔

یہ تقرری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چین کی وزارتِ دفاع نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ نو اعلیٰ فوجی جنرلز کو سنگین مالی بے ضابطگیوں کے الزام میں برطرف کر دیا گیا ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق یہ نہ صرف بدعنوانی کے خلاف کارروائی ہے بلکہ فوج کے اندر سیاسی صفائی کے طور پر بھی دیکھی جا رہی ہے۔

حکومت نے جولائی میں فوج کے لیے نئی ہدایات جاری کی تھیں جن میں “زہریلے اثرات کے خاتمے” اور نظم و ضبط کی سختی سے پابندی کی ہدایت کی گئی تھی۔

یہ اقدام چین کی حالیہ دہائیوں میں فوج کے خلاف سب سے بڑی عوامی کارروائی قرار دیا جا رہا ہے، جو ماضی میں وزرائے دفاع وی فینگ ہی اور لی شانگ فو کی برطرفی کے بعد فوجی نظام میں بڑھتے احتساب کی نشاندہی کرتا ہے۔

چار روزہ اجلاس کے دوران پارٹی نے ایک نئی پانچ سالہ ترقیاتی منصوبہ بندی بھی منظور کی، جس میں سائنسی و تکنیکی خود انحصاری، دفاعی جدید کاری، ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، اور داخلی کھپت بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔