All posts by Khabrain News

لاہور: عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کا فیصلہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع وزارت پیداوار کاکہنا ہے کہ مٹن، بیف، انڈے اور چکن کی ایکسپورٹ پر کچھ عرصے کے لیے پابندی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ذرائع وزارت پیداوار کا کہنا ہے کہ سیلاب سے زراعت اور لائیوسٹاک متاثر ہوئے ہیں، گوشت کی بے جا بڑھتی قیمتوں کا اثر چکن پر بھی پڑ رہا ہے۔

لاہور سمیت ملک کے کسی شہر میں سرکاری قیمت پر گوشت نہیں بیچا جا رہا، مٹن 2500 سے 3 ہزار روپے فی کلو تک بیچا جا رہا ہے۔

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد 76 ہزار سے تجاوز کر گئی

ذرائع نے بتایا کہ بیف کی سرکاری قیمت 800 اور مٹن کی 1600 روپے کلو ہے، ایکسپورٹ پر پابندی سے مٹن، بیف اور چکن کے گوشت کی قیمت کم ہو گی۔

حکومت نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی

حکومت نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی، ضابطے کی کارروائی کے لیے وفاقی وزارتِ داخلہ کو احکامات جاری کر دیے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دی گئی۔

حکومتِ پنجاب نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی سفارش کی تھی، جس پر وزارتِ داخلہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کے لیے وجوہات وفاقی کابینہ کو بھیجیں۔

چارج شیٹ کے مطابق ٹی ایل پی رہنماؤں نے نفرت انگیز تقاریر کیں۔

مذہبی تنظیم فرقہ وارانہ انتہاپسندی اور اقلیتوں کے خلاف تشدد میں ملوث ہے، ٹی ایل پی کے ہجوم نے تشدد کیا اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔

وزارتِ داخلہ کی سفارشات میں ٹی ایل پی کے کارکنوں کی جانب سے کیے گئے نقصانات کی رپورٹ بھی شامل ہے۔

پُرتشدد مظاہروں کے بعد پنجاب حکومت نے وفاق سے ٹی ایل پی پر پابندی کی سفارش کی تھی۔

نمبر سے بار بار سامنا، خاتون نے ڈھائی لاکھ ڈالر سے زیادہ کی رقم جیت لی

امریکا کی ایک خاتون نے بار بار نظروں کے سامنے آنے والے ایک نمبر (29000) سے لاٹری کھیل کر ڈھائی لاکھ ڈالر سے زیادہ کا انعام جیت لیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی بار یہ نمبر خبروں میں ایک جہاز کے سائیڈ پر درج دیکھا تھا۔

دوسری بار انہوں نے یہ نمبر کچھ روز بار کاجو کے پیکٹ پر درج دیکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی کاجو نہیں خریدتیں۔

خاتون نے اس اتفاق جو بطور اشارہ لیا اور اور لاٹری کا ٹکٹ خرید لیا جس نے ان کو ڈھائی لاکھ ڈالر سے زیادہ کا انعام جتوا دیا۔

عائشہ عمر فواد خان کے دفاع میں سامنے آگئیں، حمیرا ارشد کو کرارا جواب

اداکارہ و میزبان عائشہ عمر نے پاکستان آئیڈل میں جج بننے پر فواد خان پر تنقید کرنے والی گلوکارہ حمیرا ارشد کو آئینہ دکھا دیا۔ 

گلوکارہ حمیرا ارشد نے فواد خان کے پاکستان آئیڈل میں جج بننے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا موسیقی سے کوئی تعلق نہیں ہے جس پر عائشہ عمر نے بغیر نام لیے حمیرا ارشد کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔

عائشہ عمر نے فواد خان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ فواد خان کا موسیقی کی دنیا اور مقابلوں میں گہرا تجربہ رکھتے ہیں کیونکہ وہ خود بھی بطور کنٹسٹنٹ ’بیٹل آف دی بینڈز‘ مقابلے میں اپنے بینڈ کیساتھ حصہ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ فواد اس سے قبل بھی جج رہ چکے ہیں اور وہ موسیقی کو بہت سے لوگوں سے بہتر سمجھتے ہیں انہیں تجزیے اور موسیقی کی باریکیوں کا خوب علم ہے بیٹل آف دی بینڈز میں بھی وہ جج رہ چکے ہیں اس مقابلے کی میں میزبان تھی اور وہ میرے پسندیدہ جج تھے۔

مودی کی ہندوتوا پالیسی؛ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کی نئی لہر

بھارت میں بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم  نریندر مودی کی ہندوتوا پالیسی کے تحت مسلمانوں کے خلاف تشدد کی لہر بڑھتی جا رہی ہے۔

نریندر مودی اور ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی ہندوتوا پالیسیوں نے بھارت کو انتہا پسندی کا گڑھ بنا دیا ہے، جس کی وجہ سے بھارت کے سیکولر ازم کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔

مودی راج میں مسلمانوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور  اقلیتوں کے مذہبی و اقتصادی حقوق انتہا پسندوں کے نشانے پر  ہیں۔  وزیر اعلی ٰاتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے مسلم مخالف اقدامات   کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور اب  مسلمانوں کے کھانے اور مذہبی آزادی پر بھی قدغن  لگا دی گئی ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور میں آر ایس ایس کی صد سالہ  تقریب جشن سے نفرت انگیز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش میں حلال سرٹیفائیڈ مصنوعات کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حلال مصنوعات کے منافع کو مذہب کی تبدیلی، جِہاد اور دہشت گرد سرگرمیوں میں استعمال کیا جا تا ہے۔

مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی اسلام نے بھارت کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے اور آبادی کا توازن بدلنے کی کوشش کی ہے۔ ہمارے بزرگوں نے سیاسی اسلام کے خلاف بڑی جدوجہد کی، مگر تاریخ کا یہ سچ چھپایا گیا ہے۔ مذہب اسلام آج بھی بھارت کے امن اور ہم آہنگی کے دشمن کے طور پر سرگرم ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان کے بعد بھارت میں تشدد کی نئی لہر دیکھنے کو ملی ہے، جہاں   رامپور ، بہار میں انتہاپسند ہندوتوا ہجوم نے ایک مسجد پر حملہ  کیا ہے اور قرآن پاک کی بےحرمتی کی ہے۔ یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ماضی میں بھی مسلمانوں کے خلاف متنازع بیانات اور اقدامات    کیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یوگی حکومت کی بلڈوزر پالیسی کے تحت 2017ء  سے اب تک ہزاروں مسلم خاندانوں کے مکانات مسمار کیے جا چکے ہیں۔

مودی راج میں مذہبی انتہا پسندی اور مسلم مخالف پالیسیوں نے بھارتی سیکولر ازم کے دعوے کو بے نقاب کر دیا ہے۔

ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم پیشرفت

لاہور: معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق غیر قانونی جوئے کی ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر وہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

عدالت نے سماعت کے دوران عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 6 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ سماعت پر کیس سے متعلق جامع رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔

یاد رہے کہ ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی سمیت متعدد یوٹیوبرز پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک غیر قانونی آن لائن جوئے کی ایپ کی تشہیر کی، جس کے نتیجے میں شہریوں کو مالی نقصان پہنچا۔

انناس کا شربت ہاضمے کے مسائل کا بہترین علاج

انناس کا شربت نہ صرف لذیذ ہوتا ہے بلکہ ہاضمے کے لیے بھی بےحد مفید سمجھا جاتا ہے۔

انناس میں ایک قدرتی انزائم برومیلین (Bromelain) پایا جاتا ہے جو پروٹین کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے اور پیٹ کی بھاری پن، گیس یا بدہضمی کو کم کرتا ہے۔

برومیلین جسم میں سوزش کم کرنے میں بھی مددگار ہے، خاص طور پر معدے اور آنتوں کی سوزش کے لیے۔

اسی طرح انناس میں فائبر (ریشہ) موجود ہوتا ہے جو آنتوں کی حرکت کو بہتر بناتا ہے اور قبض سے بچاتا ہے۔ کھانے کے بعد انناس کا شربت یا تازہ رس پینے سے متلی اور بھاری پن میں کمی آتی ہے۔

اس میں وٹامن سی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو جسم کی قوتِ مدافعت بڑھاتی ہے۔ تاہم جن لوگوں کو معدے میں تیزابیت کا مسئلہ ہو، وہ زیادہ مقدار میں انناس کا شربت نہ پئیں۔

شوگر کے مریض بھی احتیاط سے استعمال کریں کیونکہ انناس میں قدرتی مٹھاس زیادہ ہوتی ہے۔

نو ہزار گھنٹوں تک فعال رہنے والا نیا بیٹری سسٹم تیار

چینی سائنس دانوں نے ایک نیا بیٹری سسٹم بنایا ہے جو لیتھیئم سیلز کو محفوظ طریقے سے ہزاروں گھنٹوں تک فعال رکھنے کی صلاحیت دیتا ہے۔ یہ جدت برقی گاڑیوں اور پاور گرڈز کے لیے بہتر بیٹریاں فراہم کر سکے گی۔

لیتھیئم میٹل بیٹریاں اپنی توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے مستقبل کے پاور سسٹمز کے لیے مرکزی حیثیت اختیار کر گئی ہیں۔

تاہم، فی الحال ان سیلز میں موجود لکوئیڈ الیکٹرولائٹس متعدد خطرات رکھتے ہیں جس میں لیک ہونا اور جلنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ بیٹری میں لیتھیئم دھات پھیل جاتی ہے جس کی وجہ سے اس کی کارکردگی اور حفاظت داؤ پر لگ جاتی ہے۔

سامنے آنے والے مختلف مطالعوں میں بتایا جا رہا ہے کہ ڈِیپ ایوٹیکٹک جیل الیکٹرولائٹس (ڈی ای جی ایز) نامی الیکٹرولائٹس کی نئی اقسام اپنی ہائی چارج کنڈکشن کپیسٹی اور انہیرنٹ تھرمل اسٹیبلیٹی جیسی صلاحیت کی وجہ سے ان مسائل کو حل کرنے میں مدد فراہم کر سکتی ہیں۔

جرنل آف دی امیریکن کیمیکل سوسائٹی میں شائع ہونے والی تازہ ترین بتایا گیا کہ 2،2،2-ٹرائی فلورو-این-میتھالیسٹامائڈ نامی کیمیکل سے بنائے الیکٹرولائٹ بیٹری سسٹم کو یکجا رکھتے ہیں جس سے سوئیوں جیسی لیتھیئم کی شاخیں نہیں بن پاتیں۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ جو سیل اس الیکٹرولائٹ سسٹم کو استعمال کرتے ہیں وہ نو ہزار گھنٹوں سے زیادہ عرصے تک مستحکم طریقے سے سائیکل مکمل کرتے ہیں۔

ایران کا فرانسیسی جیل سے ایرانی طالب علم کی رہائی کے فیصلے کا خیر مقدم

ایران نے فرانسیسی جیل سے ایرانی طالب علم مہدیہ اسفندیاری کی مشروط رہائی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بغائی نے کہا ہے کہ ایرانی طالبہ مہدیہ اسفندیاری کی مکمل رہائی کیلئے کوشش کریں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی طالبہ مہدیہ اسفندیاری فرانس کے شہر لیون میں رہائش پذیر ہیں اور اس سال سوشل میڈیا پر اسرائیل مخالف پوسٹ پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ایران نے الزام عائد کیا تھا کہ فرانس نے ایرانی طالبہ کو بلاجواز حراست میں لیا ہے۔

پاک افغان کشیدگی، سرحدی راستے گیارہویں روز بھی مکمل بند

پاک افغان کشیدگی کے باعث چمن میں بابِ دوستی، خیبر میں طورخم بارڈر، جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان اور ضلع کرم کے سرحدی راستے گیارہویں روز بھی مکمل طور پر بند ہیں۔

سرحدی گزر گاہوں کی بندش سے تجارت، آمدورفت اور مقامی معاشی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔

سرحد پر مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ چکی ہیں، جن میں سیمنٹ، ادویات، کپڑا، تازہ پھل اور سبزیوں سمیت لاکھوں روپے کا سامان موجود ہے۔

بارڈر سیل ہونے سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جبکہ روزانہ افغانستان جاکر مزدوری کرنے والے سینکڑوں مزدور بھی شدید متاثر ہیں۔

چمن میں کسٹم حکام کے مطابق بابِ دوستی ہر قسم کی تجارتی سرگرمی اور ویزا پاسپورٹ ٹریولنگ کے لیے تاحال بند ہے۔ جس کے باعث سرحد کے دونوں اطراف ہزاروں مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق صرف چمن میں پانچ ہزار سے زائد پاکستانی شہری اپنی واپسی کے منتظر ہیں۔