کراچی: (ویب ڈیسک) انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 31 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 19 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، 220 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 41 ہزار 888 پوانئٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر7.7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق جولائی سے لیکر اپریل تک کی مدت میں جرمنی، فرانس، ہالینڈ، سپین، اٹلی اور یورپی یونین کے دیگرممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.590 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.7 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں…
بھکر: (ویب ڈیسک) چوری کے غرض سے دکانوں کے تالے توڑنے والے ملزمان نے فائرنگ کر کے نوجوان چوکیدار کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ایم ایم روڈ 217 اڈا پر پیش آیا جہاں نوجوان چوکیدار نے چوری کیلئے دکانوں کے تالے توڑنے والے ملزمان کا تعاقب کیا، اس دوران ملزمان نے چوکیدار پر فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو دکان کے قریب نوجوان چوکیدار کی لاش ملی، مقتول کی اکبر شاہ کے نام سے شناخت ہوئی ہے جبکہ ملزمان موقع سے فرار…
کابل: (ویب ڈیسک) افغان صوبے سرپول میں ایک سکول میں نامعلوم افراد نے زہر پھیلا دیا جس سے 60 سے زائد طالبات کی حالت غیر ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبے سر پول میں لڑکیوں کے ایک سکول میں نامعلوم افراد داخل ہوئے اور کلاسوں میں زیر تعلیم لڑکیوں کو زہر دیدیا، جس کے بعد درجنوں طالبات کی حالت بگڑ گئی۔ طالبات کو مسلسل الٹیوں اور قے ہونے کے بعد نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی سخت نگہداشت کی جاری ہے، خوش قسمتی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ابھی یہ…
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) مشرقی بھارتی ریاست میں مسافر ٹرینوں کے درمیان حادثے کے 84 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی لواحقین کو اپنے پیاروں کی میتیں نہ مل سکیں۔ بھارتی حکام کے مطابق دو الگ، الگ خاندانوں کی جانب سے ایک ہی لاش کے رشتہ دار ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے، لاشوں کی شناخت میں دشواری کی وجہ سے مقامی حکومت نے مشتبہ لاشوں کا ڈی این اے کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام نے غیر تصدیق شدہ رشتہ دار اور لاشوں کے ڈی این اے نمونے لینے شروع کر دیے ہیں، لاش کے مسخ شدہ ہونے کی وجہ…
تہران : (ویب ڈیسک) سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے بعد تہران آج سات برس بعد ریاض میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاض میں ایک سفارتی ذریعہ نےبتایا ہے کہ ایرانی سفارت خانے کا دوبارہ افتتاح آج مقامی وقت کے مطابق شام 6:00 بجے سعودی عرب میں نامزد ایرانی سفیر کی موجودگی میں کیا جائے گا۔ سفارت خانے کی سابق عمارت برسوں سے بند تھی، اسے تزئین و آرائش کے بعد دوبارہ کھول دیا جائے گا، یہ قدم تہران کی جانب سے گزشتہ ماہ ایک اعلیٰ…
شارجہ : (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں تین میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں آج شارجہ کرکٹ سٹیدیم ، شارجہ میں مدمقابل ہوں گی۔ ویسٹ انڈیز کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، مہمان ٹیم نے پہلے میچ میں امارات کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ خیال رہے کہ ون ڈے سیریز دونوں ٹیموں کی ورلڈ کپ کوالیفائر کی تیاریوں کا حصہ ہے اور سیریز کے تینوں میچز ڈے نائٹ ہیں جبکہ سیریز…
نیویارک : (ویب ڈیسک) سوویت یونین کے لیے جاسوسی کرنے والا سابق ایف بی آئی ایجنٹ امریکی جیل میں انتقال کر گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رابرٹ ہینسن نامی جاسوس نے 20 سال سے زیادہ عرصے تک سوویت یونین اور پھر روس کے لیے جاسوسی کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ امریکی حکام نے بتایا کہ امریکی تفتیشی ادارے ( ایف بی آئی ) کا سابق ایجنٹ رابرٹ ہینسن جیل خانے میں مردہ پایا گیا۔ 79 سالہ ہینسن کو 20 سال سے زائد عرصے تک سوویت یونین اور بعد میں روس کے لیے جاسوسی کا جرم قبول کرنے…
لاہور: (ویب ڈیسک) 9 مئی کے بعد پنجاب بھر میں نظر بند افراد کی لسٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی گئی، رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں اس وقت صرف 53 افراد نظر بند ہیں۔ 9 مئی کے بعد پنجاب بھر میں نظر بند افراد کی لسٹ عدالت پیش کردی گئی، اے آئی جی لیگل کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں اس وقت 53 افراد نظربند ہیں، 3 ہزار1 سو 44 افراد کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے گئے، پنجاب بھر سے 3 ہزار55 افراد کو نظر بند…
پشاور: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی سینیٹر مہر تاج روغانی نے 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ویڈیو بیان میں پی ٹی آئی سینیٹر کا کہنا تھا کہ جناح ہاؤس، جی ایچ کیو، ریڈیو پاکستان اور مجسموں کو جلایا گیا، آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے تحقیقات کروائی جائیں، ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے۔ سینیٹر نے کہا کہ میری اپنی فیملی ممبر کے لوگ آرمی میں ہیں جو شہید بھی ہوئے ہیں، جب تک پاک فوج ہے تو پاکستان ہے، جب تک پاکستان ہے تو ہم ہیں،…
