Author: Khabrain News

ریاض: سعودی عرب میں شعبہ فلکیاتی امور کے سربراہ شرف السفیانی نے رمضان کے چاند سے متعلق اہم پیشن گوئی کردی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شعبۂ فلکیاتی علوم کے سربراہ شرف السفیانی نے کہا ہے کہ مملکت میں رمضان کے چاند کی پیدائش 29 شعبان کو دوپہر 12 بجے ہوگی اور مغرب کے بعد اسے انسانی آنکھ سے دیکھا جا سکے گا۔ شرف السفیانی نے مزید کہا کہ اس طرح سعودی عرب میں یکم رمضان 11 مارچ بروز پیر کو ہونے کا قوی امکان ہے اس لحاظ سے عید الفطر 10 یا 11 اپریل کو ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب…

مزید پڑھیں

  کراچی: پاکستانی کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ وزن بڑھنے کی وجہ سے لوگوں نے اُنہیں حاملہ سمجھا۔ گزشتہ ماہ بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ماہرہ خان حاملہ ہیں اور اسی وجہ سے وہ او ٹی ٹی سیریز ‘جو بچے سنگ سمیٹ لو’ سمیت دیگر بڑے پراجیکٹس سے دستبردار ہوگئی ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ماہرہ خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش رواں سال اگست یا ستمبر میں متوقع ہے، بعدازاں ایکسپریس ٹریبیون سے بات چیت میں ماہرہ خان نے حاملہ ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی…

مزید پڑھیں

سابق زمبابوین کرکٹر و کپتان ہیملٹن مساکڈزا نے ڈائریکٹر کرکٹ کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے کوالیفائی نہ کرنے کے باعث انہوں نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا۔ کرکٹر کو سال 2019 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ ہیملٹن مساکڈزا کا استعدیٰ ڈیو ہوٹن کے بطور ہیڈکوچ عہدہ چھوڑنے کے 3 ماہ بعد سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ ہماری کرکٹ کی کامیابیوں اور ناکامیوں کو…

مزید پڑھیں

 اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس پر تحریری رائے پیش کردی جس میں قرار دیا گیا ہے کہ مظاہر نقوی پر کرپشن کے الزامات ثابت ہوگئے، ان کی وجہ سے عدلیہ کی ساکھ متاثر ہوئی، مظاہر نقوی کے نام کے ساتھ جسٹس یا جج کا نام بھی استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ مظاہر علی اکبر نقوی کو مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دینے کے معاملے میں سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل نے 33 صفحات پر مشتمل تفصیلی رائے جاری کردی۔ تفصیلی رائے چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کی۔ کونسل نے اپنی تحریری رائے میں کہا ہے کہ مظاہر…

مزید پڑھیں

پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) کی بندش کو 17 فروری سے اب تک 20 دن ہوگئے ہیں۔ برطانوی خبر رساں اداے تھامسن روئیٹرز فاؤنڈیشن کے مطابق اس پلیٹ فارم کی بندش سے کاروباری اداروں کو نقصان ہو رہا ہے جب کہ صحافیوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا ماہرین کا کہنا ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام ایکس کا متبادل ثابت نہیں ہو رہے۔ کراچی سے سماجی شعبے میں کام کرنے والی تنطیم سیڈ وینچرز (SEED Ventures) کی شائستہ عائشہ نے رویٹرز سے گفتگو میں کہا کہ ہم سوشل میڈیا پر پوسٹیں ایکس کے…

مزید پڑھیں

صدارتی امیدوار محمود اچکزئی نے الیکشن سے ایک روز قبل صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ اس معاملے پر صدارتی امیدوار محمود اچکزئی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی متعدد مخصوص نشستیں ابھی خالی ہیں۔ محمود اچکزی کا کہنا تھا کہ الیکٹورل کالج مکمل ہونے تک الیکشن ملتوی کیا جائے۔

مزید پڑھیں

 لاہور: پنجاب اسمبلی نے ذوالفقار بھٹو کو سرکاری شہید اور قومی ہیرو قرار دینے کی قرارداد اکثریت کے ساتھ منظور کرلی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی کی جانب سے سپریم کورٹ کے ذوالفقار علی بھٹو کے پھانسی کے فیصلے پر قرار داد پیش کی گئی۔قرارداد میں کہا گیا کہ بھٹو کا ٹرائل شفاف نہیں ہوا جسے خود سپریم کورٹ نے تسلیم کیا،  ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری شہید اور قومی اور جمہوری ہیرو قرار دیا جائے۔ایوان نے قرارداد سے اتفاق کرتے ہوئے اسے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

مزید پڑھیں

کیف: روس نے ایک میزائل حملے میں یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے قافلے کو نشانہ بنایا لیکن خوش قسمتی وہ محفوظ رہے تاہم 5 راہگیر ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی یونان کے وزیراعظم کیریا کوس میتسوتاکسن کا استقبال کرنے جا رہے تھے کہ ان کے قافلے کے نہایت قریب روسی میزائل گرا۔مقامی میڈیا کے مطابق روسی میزائل یوکرینی صدر کے قافلے سے محض 500 میٹر کی دوری پر گر کر پھٹ گیا جب کہ کچھ کا دعویٰ ہے کہ میزائل اور صدر کے قافلے کے درمیان محض 150 میٹر کی دوری تھی۔امریکی میڈیا کا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: آئی ایم ایف کی ترجمان ایسٹر پیریز نے عمران خان کے خط پر ردعملد یتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا مینڈیٹ سیاسی نہیں بلکہ معاشی مسائل تک محدود ہے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے خط ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ترجمان ایسٹر پیریز نے کہا کہ آئی ایم ایف کو 28 فروری کو پی ٹی آئی کے ترجمان کی جانب سے ایک خط موصول ہوا، جو اس پروگرام کے تحت پاکستان کے ساتھ فنڈ کی شمولیت سے متعلق تھا۔ آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر…

مزید پڑھیں

نئی دہلی: آج دُنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جب کہ مودی کے ہندوستان میں حوا کی بیٹی پر زمین تنگ ہے جو استحصال، معاشرتی تفریق اور حقوق کی عدم فراہمی کا شکار ہیں۔بھارت میں دیگر اقلیتوں کی طرح خواتین کی حالت زار بھی افسوسناک ہے۔ آبادی میں تناسب 49 فیصد ہونے کے باوجود بھارتی پارلیمنٹ میں خواتین کی نمائندگی صرف 11 فیصد جب کہ ملازمت میں نمائندگی صرف 19 فیصد ہے۔بھارت میں افرادی قوت 361 ملین مردوں پر مشتمل ہے جس کے مقابلے میں خواتین محض 39 ملین ہیں۔ شرح خواندگی میں خواتین کا مَردوں کے مقابلے…

مزید پڑھیں