قومی اسمبلی کے اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے چار اراکین نے حلف اٹھا کر ممبرز آف رول پر دستخط کردیے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا، جس میں تلاوت، حمد و ثنا اور نعت خوانی کے بعد سنی اتحاد کونسل کے رکن شاہد خٹک نے کورم کی نشاندہی کی۔ اس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے ممبران اسمبلی گنتی کی ہدایت کی۔ نعد ازاں نشستوں پر منتخب ہونے والے چار اراکین نے حلف اٹھایا جن سے اسپیکر نے حلف لیا، اس دوران اپوزیشن اراکین نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج کیا۔ بعد…
Author: Khabrain News
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت سنگین بحرانوں سے گزر رہا ہے، مخصوص جماعت نے معاشرے میں تقسیم پیدا کی ہے، سیاسی اختلاف کے باعث ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں، ہم سب کو مل کرتقسیم کو ختم کرنا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی بھی جماعت اکیلے ملکی مسائل حل نہیں کرسکتی، ہم جھگڑوں کو آگے لے کر چلیں تو عوام کا نقصان ہوگا، اتحادی جماعتوں کا ایجنڈا ملک کو بحران سے نکالنا ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس…
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں صرف ان لوگوں کی ملاقات کرائی جائے جن کے نام وہ خود دیں اس کے سوا کوئی ملاقات کی درخواست نہیں دے سکے گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، اسد قیصر اور دیگر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ انہوں نے مشاورت سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے…
لیڈز: سائنس دانوں نے انسانی بال سے 500 گُنا زیادہ مہین سوئی بنائی ہے جو کینسر کی بیماری کے نئےعلاج کے لیے راہ ہموار کر سکتی ہے۔ برطانیہ کی یونیورسٹی آف لیڈز سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں نے نینو پائپیٹ نامی باریک اور انتہائی جدید سوئی کا استعمال کیا اور دیکھا کہ کینسر کے خلیے علاج کرنے پر کیسا ردِ عمل ظاہر کرتے ہیں اور اس دوران کتنا تبدیل ہوتے ہیں۔ انفرادی خلیوں کا مطالعہ کرنے کے لیے استعمال کی جانے والی موجودہ تکنیک ان کو عموماً تباہ کر دیتی ہے لہٰذا محققین ان خلیوں کا مطالعہ علاج سے پہلے…
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں خواتین کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں، ہمیں بھی ایک نظام وضع کرنا ہے جس سے خواتین کو ترقی کے یکساں مواقع حاصل ہوں، خواتین کو ترقی اور خوشحالی کی دوڑ میں آگے لانے کے لیے تمام وسائل اور مواقع مہیا کرنا ہوں گے۔ اسلام آباد میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خاتون پاکستان ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں ایسا ماحول پیدا کرنا ہے جس سے خواتین آگے بڑھیں اور قومی ترقی میں اپنا…
لاہور: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز سے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں ملاقات کی اور صدارتی انتخاب کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کل ہونے والے صدارتی الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دینے کے لیے گورنر ہاؤس لاہور پہنچے جہاں پاکستان مسلم لیگ(ن)، پاکستان پیپلزپارٹی اور دیگر ارکان کا اجلاس ہوا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کے موقع پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد…
واشنگٹن: 92 سالہ میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک نے اپنی چھٹی منگنی مائیکیولر بائیولوجسٹ 67 سالہ ایلینا زوکووا سے کرلی جب کہ وہ 4 شادیاں بھی کر چکے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک اور ایلینا زوکووا کی شادی رواں برس جون میں کیلی فورنیا کے موراگا وائن یارڈ اور اسٹیٹ میں ہوگی جس کے لیے دعوت نامے بھی تقسیم ہوگئے۔ میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک اس سے قبل آسٹریلوی فلائٹ اٹینڈنٹ پیٹریشیا بکر، اسکاٹش نژاد صحافی اینا مان، چینی نژاد ڈینگ اور امریکی اداکارہ جیری ہال سے شادی کرچکے ہیں۔ میڈیا ٹائیکون کی نئی شریک حیات روسی نژاد…
لاہور: حکومتی اتحاد نے سابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو سینیٹر کے لیے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت سابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سینیٹر کے لیے حکومتی اتحاد کے امیدوار ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا محمود الحسن پنجاب سے پی پی کے سینیٹر کے امیدوار ہوں گے۔
پاکستان کی منجھی ہوئی اداکارہ نادیہ جمیل کواکثر سوشل میڈیا پر ان کے بائیں ہاتھ سے کھانے کی تصاویر پرتنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ حال ہی میں ایک برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں نادیہ جمیل نے یہ انکشاف کیا کہ بچپن میں جب وہ پانچ برس کی تھیں توحادثاتی طور پران کا دایاں بازو ٹوٹ گیا تھا، جس کے بعد سے انہیں جسم کے دائیں حصے پر مرگی کے دورے پڑتے ہیں۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ ان کا دایاں ہاتھ ابھی تک ٹھیک طرح سے کام نہیں کرتاہے اور وہ کھانا بھی بائیں ہاتھ سے…
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔ رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں فارم بحال کرنے کے بعد آل راؤنڈر شاداب خان جبکہ انجری سے نجات پانے والے نسیم شاہ کی واپسی متوقع ہے جبکہ لاہور قلندرز کے حارث رؤف کی شمولیت کا انحصار انکی فٹنس سے مشروط ہوگا۔ اسی طرح پی ایس ایل میں اپنی دھاک بٹھانے کے بعد حنین شاہ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خواجہ نافع اور سلمان علی آغا کو بھی اسکواڈ میں شامل کیے جانے…
